🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

6. بَابُ الشُّفْعَةِ
باب: حق شفعہ کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4485 ترقیم الرسالہ : -- 4565
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، نَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَذِهِ حَرَمُ اللَّهِ حَرَّمَهَا يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ وَوَضَعَ هَذَيْنِ الْجَبَلَيْنِ، لَمْ يَحِلَّ لأَحَدٍ قَبْلِي وَلا يَحِلُّ لأَحَدٍ بَعْدِي وَلَمْ يَحِلَّ لِي إِلا سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ، أَنْ لا يُحْصَدُ شَوْكُهَا، وَلا يُنَفَّرَ صَيْدُهَا، وَلا يُخْتَلَى خَلاءُهَا، وَلا تُرْفَعُ لُقَطَتُهَا إِلا لِمُنْشِدٍ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَهْلَ مَكَّةَ لا صَبْرَ لَهُمْ عَنِ الإِذْخِرِ لِقَيْنِهِمْ وَأَبْيَاتِهِمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِلا الإِذْخِرَ" .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اللہ تعالیٰ کا حرم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے اس دن قابل احترام قرار دیا تھا جس دن آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا تھا۔ اس نے یہاں یہ دو پہاڑ رکھے ہیں، مجھ سے پہلے کسی بھی شخص کے لیے یہاں (جنگ و جدل) کرنا حلال نہیں ہوا اور میرے بعد بھی کسی کے لیے حلال نہیں ہو گا۔ میرے لیے بھی یہ دن کے ایک مخصوص حصے میں حلال ہوا ہے۔ یہاں کے کانٹے کو توڑا نہیں جائے گا، یہاں کے شکار کو بھگایا نہیں جائے گا، یہاں کی گھاس کو کاٹا نہیں جائے گا، یہاں کی گری ہوئی چیز کو اٹھایا نہیں جائے گا، البتہ اعلان کرنے کے لیے اٹھایا جا سکتا ہے۔“ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! مکہ کے رہنے والے لوگ اذخر استعمال کیے بغیر نہیں رہ سکتے۔ اسے سنار بھی استعمال کرتے ہیں اور گھروں میں بھی استعمال ہوتی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اذخر کا حکم مختلف ہے (یعنی اسے کاٹنے کی اجازت ہے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4565]
ترقیم العلمیہ: 4485
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1349، 1587، 1833، 1834، 2090، 2433، 2783، 2825، 3077، 3189، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1353،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3720، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2480، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1590، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4565، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2016، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 14290، 38079»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4486 ترقیم الرسالہ : -- 4566
نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَهْمِيُّ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، وَرَبِيعَةُ، عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى الْمُنْبَعِثِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنِ اللُّقَطَةِ الذَّهَبِ، وَالْوَرِقِ، قَالَ: اعْرِفْ عِفَاصَهَا وَوِكَاءَهَا وَعَرِّفْهَا سَنَةً، فَإِنْ لَمْ تُعْرَفْ فَاسْتَغْنِ بِهَا، وَلْتَكُنْ وَدِيعَةً عِنْدَكَ، فَإِنْ جَاءَ لَهَا طَالِبٌ يَوْمًا مِنَ الدَّهْرِ فَأَدِّهَا إِلَيْهِ، وَسَأَلَهُ عَنْ ضَالَّةِ الإِبِلِ، قَالَ: مَا لَكَ وَمَا لَهَا دَعْهَا فَإِنَّ مَعَهَا حِذَاءَهَا وَسِقَاءَهَا تَرِدُ الْمَاءَ، وَتَأْكُلُ الشَّجَرَ حَتَّى يَجِدَهَا رَبُّهَا، وَسَأَلَهُ عَنِ الشَّاةِ، فَقَالَ: خُذْهَا فَإِنَّهَا لَكَ، أَوْ لأَخِيكَ، أَوْ لِلذِّئْبِ" .
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے گرے ہوئے (ملنے والے) سونے یا چاندی کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس (تھیلی) کے منہ پر بندھے ہوئے دھاگے کے نشان کو یاد رکھو اور ایک سال تک اس کا اعلان کرو، اگر پتا نہ چل سکے تو اس کو استعمال کر لو، یہ تمہارے پاس ودیعت کے طور پر رہے گی، کسی بھی زمانے میں کسی بھی وقت اگر اس کا مالک آ گیا تو تم اس کو ادا کر دو گے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے گم شدہ اونٹ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا اس کے ساتھ کیا واسطہ ہے! اسے وہی پر رہنے دو، اس کا پیٹ اس کے پاؤں اس کے ساتھ ہیں وہ خود پانی تک پہنچ جائے گا اور پتے کھا لے گا، یہاں تک کہ اس کا مالک اس کو پا لے گا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے (گم شدہ) بکری کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ”یا وہ تمہیں ملے گی یا تمہارے کسی بھائی کو ملے گی یا پھر بھیڑیے کو مل جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4566]
ترقیم العلمیہ: 4486
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 91، 2372، 2427، 2428، 2429، 2436، 2438، 5292، 6112، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1722،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4889، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5738، 5739، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1382، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1704، 1707، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1372، 1373، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2504، 2507، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4566، 4569، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17311، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 835، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 22063، 37348»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4487 ترقیم الرسالہ : -- 4567
نَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَاشِدٍ ، نَا دَاوُدُ بْنُ مِهْرَانَ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، وَيَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سُئِلَ" عَنْ ضَالَّةِ الإِبِلِ، فَقَالَ: مَعَهَا سِقَاؤُهَا وَحِذَاؤُهَا تَرِدُ الْمَاءَ وَتُصِيبُ الشَّجَرَ فَلا تَعَرَّضْ لَهَا، وَسُئِلَ عَنْ ضَالَّةِ الْغَنَمِ، فَقَالَ: لَكَ، أَوْ لأَخِيكَ، أَوْ لِلذِّئْبِ فَخُذْهَا" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے گم شدہ اونٹ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ”اس کا پیٹ اس کے پاؤں اس کے ساتھ ہیں، وہ خود ہی پانی تک پہنچ جائے گا اور درخت کے (پتے) کھا لے گا، تم اس کی فکر مت کرو۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے گم شدہ بکری کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تمہیں ملے گی یا تمہارے کسی بھائی کو ملے گی یا بھیڑیے کو مل جائے گی، تو تم اسے پکڑ لو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4567]
ترقیم العلمیہ: 4487
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 727، 893، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2327، 2328، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2387، 8243،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4961، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: بدون ترقيم، 1710،برقم: 4390، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1289، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2596، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3421، 3422، 3428، 3429، 3430، 3431، 3436، 4567، 4570، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6797، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 608،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 10871، 20678»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4488 ترقیم الرسالہ : -- 4568
نَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا هُشَيْمٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ حَبَّانَ بْنِ أَبِي جَبَلَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّ أَحَدٍ أَحَقُّ بِمَالِهِ مِنْ وَالِدِهِ، وَوَلَدِهِ، وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ" .
سیدنا حبان بن ابوجبلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر شخص اپنے مال کا، اپنے والدین، اپنی اولاد اور دیگر تمام لوگوں کے مقابلے میں زیادہ حق دار ہوتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4568]
ترقیم العلمیہ: 4488
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15854، 21656، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4568»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4489 ترقیم الرسالہ : -- 4569
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ يَزِيدَ ، قَالَ سُفْيَانُ: وَأَنَا لِحَدِيثِ يَحْيَى أَحْفَظُ، قَالَ سُفْيَانُ : فَذَكَرْتُهُ لِرَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، فَحَدَّثَنِي عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى الْمُنْبَعِثِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ ، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" مَا تَقُولُ فِي ضَالَّةِ الإِبِلِ؟ فَغَضِبَ وَاحْمَرَّتْ وَجْنَتَاهُ، فَقَالَ: مَا لَهُ وَلَهَا مَعَهَا الْحَذَّاءُ، وَالسِّقَاءُ، تَرِدُ الْمَاءَ، وَتَأْكُلُ مِنَ الشَّجَرِ، حَتَّى يَأْتِيَهَا رَبُّهَا، قَالَ: فَضَالَةُ الْغَنَمِ؟، قَالَ: خُذْهَا هِيَ لَكَ، أَوْ لأَخِيكَ، أَوْ لِلذِّئْبِ" .
سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے عرض کی: آپ گم شدہ اونٹ کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آ گئے، آپ کے رخسار سرخ ہو گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا اس کے ساتھ کیا واسطہ ہے! اس کے پاؤں اور اس کا پیٹ اس کے ساتھ ہے وہ خود ہی پانی تک پہنچ جائے گا اور درختوں سے پتے کھا لے گا، یہاں تک کہ اس کا مالک تک آ جائے گا۔“ اس نے عرض کی: پھر آپ گم شدہ بکری کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے پکڑ لو، کیونکہ یا وہ تمہیں ملے گی یا تمہارے کسی بھائی کو ملے گی یا پھر بھیڑیے کو مل جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4569]
ترقیم العلمیہ: 4489
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 91، 2372، 2427، 2428، 2429، 2436، 2438، 5292، 6112، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1722،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4889، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5738، 5739، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1382، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1704، 1707، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1372، 1373، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2504، 2507، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4566، 4569، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17311، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 835، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 22063، 37348»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4490 ترقیم الرسالہ : -- 4570
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، وَهِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، أَنَّ رَجُلا مِنْ مُزَيْنَةَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" كَيْفَ تَرَى يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَرِيسَةِ الْجَبَلِ؟ قَالَ: هِيَ وَمِثْلُهَا، وَالنَّكَالُ لَيْسَ فِي شَيْءٍ مِنَ الْمَاشِيَةِ قَطْعٌ إِلا مَا أَوَاهُ الْمُرَاحُ فَبَلَغَ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ قَطْعُ الْيَدِ، وَمَا لَمْ يَبْلُغْ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ غَرَامَتُهُ وَجَلَدَاتُ نَكَالٍ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ تَرَى فِي الثَّمَرِ الْمُعَلَّقِ؟، قَالَ: هُوَ وَمِثْلُهُ مَعَهُ وَالنَّكَالُ، وَلَيْسَ فِي شَيْءٍ مِنَ الثَّمَرِ الْمُعَلَّقِ قَطْعٌ إِلا مَا أَوَاهُ الْجَرِينُ فَمَا أُخِذَ مِنَ الْجَرِينِ فَبَلَغَ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ الْقَطْعُ، وَمَا لَمْ يَبْلُغْ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ غَرَامَتُهُ، وَجَلَدَاتُ نَكَالٍ، قَالَ: فَكَيْفَ تَرَى فِيمَا يُوجَدُ فِي الطَّرِيقِ الْمِيتَاءِ وَفِي الْقَرْيَةِ الْمَسْكُونَةِ؟، قَالَ: عَرِّفْهُ سَنَةً، فَإِنْ جَاءَ بَاغِيهِ فَادْفَعْهُ إِلَيْهِ، وَإِلا فَشَأْنُكَ بِهِ فَإِنْ جَاءَ طَالِبُهَا يَوْمًا مِنَ الدَّهْرِ، فَأَدِّهَا إِلَيْهِ، وَمَا كَانَ فِي الْمِيتَاءِ الْمَسْكُونَةِ فَفِيهِ وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ، قَالَ: كَيْفَ تَرَى فِي ضَالَّةِ الْغَنَمِ؟ قَالَ: طَعَامٌ مَأْكُولٌ لَكَ، أَوْ لأَخِيكَ، أَوْ لِلذِّئْبِ احْبِسْ عَلَى أَخِيكَ ضَالَّتَهُ"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ تَرَى فِي ضَالَّةِ الإِبِلِ؟، قَالَ: مَا لَكَ وَلَهَا مَعَهَا سِقَاؤُهَا وَحِذَاؤُهَا، وَلا يُخَافُ عَلَيْهَا الذِّئْبَ، تَأْكُلُ الْكَلأَ وَتَرِدُ الْمَاءَ دَعْهَا حَتَّى يَأْتِيَ طَالِبُهَا" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ مزینہ قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر کوئی شخص رسی چرا لیتا ہے، تو اس بارے میں آپ کیا ارشاد فرماتے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس اور اس طرح کی (دوسری چیزوں) میں سزا دی جائے گی۔ کسی جانور کی چوری پر ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا، البتہ جس جانور کو حفاظت کے ساتھ رکھا گیا ہو اس کو چرانے پر ہاتھ کاٹا جائے گا، جس کی قیمت ڈھال کی قیمت کی جتنی ہو گی، اس صورت میں ہاتھ کاٹا جائے گا، اگر اس کی قیمت کم ہو گی تو اس صورت میں تاوان وصول کیا جائے گا اور ساتھ کوڑے لگائے جائیں گے۔“ اس شخص نے دریافت کیا: درخت پر لگے ہوئے پھل کو چوری کرنے کا کیا حکم ہو گا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس طرح کی چیز کی چوری پر کوڑے لگائے جائیں گے، درخت پر لگے پھل کو چوری کرنے پر ہاتھ نہیں کاٹے جائیں گے۔ اگر پھل کو کسی جگہ سکھانے کے لیے رکھا ہو اور وہاں سے چوری ہو، تو پھر ہاتھ کاٹا جائے گا۔ اس لیے وہاں سے چوری کیا گیا پھل اگر ڈھال کی قیمت جتنا ہو گا تو ہاتھ کاٹا جائے گا، لیکن اگر اتنی قیمت نہ ہو گی تو ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔“ اس نے عرض کی: جو چیز راستے میں یا کسی رہائشی علاقے میں سے چوری جاتی ہے، تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ یا کوئی چیز گری ہوئی ملتی ہے؟ تو اس کے بارے میں کیا حکم ہو گا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سال بھر اس کا اعلان کرتے رہو، اگر اس کا مالک آ جائے تو اسے ادا کر دو، ورنہ اسے استعمال کر لو۔ اس کا مالک جس وقت بھی تمہارے پاس آئے گا، تم اسے ادا کر دو گے۔ اگر کوئی چیز غیر آباد بستی میں یا انجان راستے میں سے ملے، اس میں سے نکلنے والے خزانے میں پانچویں حصے کی ادائیگی کا حکم ہے۔“ اس شخص نے دریافت کیا: اگر گم شدہ بکری ملتی ہے، تو اس کے بارے میں آپ کا کیا حکم ہے؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تمہیں ملے گی یا تمہارے کسی بھائی کو ملے گی یا بھیڑیے کو مل جائے گی، اس لیے اسے اپنے بھائی کی گم شدہ چیز کے طور پر سنبھالو۔“ اس شخص نے عرض کی: گم شدہ اونٹ کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو کوئی پروا نہیں ہے، اس کا پیٹ اور اس کا پاؤں اس کے ساتھ ہے، وہ خود کھا لے گا، پانی پی لے گا، یہاں تک کہ اس کا مالک اس تک پہنچ جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4570]
ترقیم العلمیہ: 4490
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 727، 893، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2327، 2328، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2387، 8243،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4961، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: بدون ترقيم، 1710،برقم: 4390، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1289، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2596، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3421، 3422، 3428، 3429، 3430، 3431، 3436، 4567، 4570، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6797، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 608،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 10871، 20678»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4491 ترقیم الرسالہ : -- 4571
نَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَبِيبٍ الزَّرَّادُ ، نَا أَبُو عُتْبَةَ أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ ، نَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نَا مُبَشِّرُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ لِقَاتِلٍ وَصِيَّةٌ" ، مُبَشِّرُ بْنُ عُبَيْدٍ، مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ، يَضَعُ الْحَدِيثَ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قاتل کے لیے وصیت نہیں کی جا سکتی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4571]
ترقیم العلمیہ: 4491
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12776، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4571، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 8271»
«قال ابن حجر: ليس له في أصل الصحة مدخل فمداره على مبشر بن عبيد وقد اتهموه بوضع الحديث، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 197)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4492 ترقیم الرسالہ : -- 4572
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قاتل کو وراثت نہیں ملتی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4572]
ترقیم العلمیہ: 4492
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه النسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6335، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2109، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2645، 2735، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12371، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4146، 4147، 4572، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 8690»
«قال ابن حجر: وفي إسناده إسحاق بن عبد الله بن أبي فروة تركه أحمد بن حنبل وغيره، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 185)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4493 ترقیم الرسالہ : -- 4573
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ . ح وَنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، قَالا: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَن ِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ:" لَيْسَ لِلْقَاتِلِ مِنَ الْمِيرَاثِ شَيْءٌ" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قاتل کو وراثت میں سے کچھ نہیں ملتا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4573]
ترقیم العلمیہ: 4493
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه النسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6333، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4564، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12368، 12369، 16875، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4148، 4149، 4573، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 884»
«قال ابن عدي: وهذا الحديث عن يحيى بن سعيد عن ابن جريج بهذا الإسناد لا يرويه غير ابن عياش، الكامل في الضعفاء: (1 / 471)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4494 ترقیم الرسالہ : -- 4574
نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الأَزْهَرِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، نَا أَبُو قُرَّةَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ لِقَاتِلٍ شَيْءٌ" ،.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قاتل کو کچھ نہیں ملتا (یعنی وراثت میں سے کچھ نہیں ملتا)۔“ ایسی ہی روایت دیگر افراد سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4574]
ترقیم العلمیہ: 4494
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6334، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4143، 4144، 4574، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 17781، 17782، 17783، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 32044»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں