الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
6. بَابُ الشُّفْعَةِ
باب: حق شفعہ کا بیان
ترقیم العلمیہ : 4494/2 ترقیم الرسالہ : -- 4575
وَعَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ.
ایسی ہی روایت دیگر افراد سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4575]
ترقیم العلمیہ: 4494/2
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارمي فى ((مسنده)) برقم: 3122، 3128، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12370، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4145، 4575، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 17766، 17785، 17786، 17787، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 32047»
«قال ابن الملقن: ليث بن أبي سليم ضعفه الجمهور، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (7 / 227)»
«قال ابن الملقن: ليث بن أبي سليم ضعفه الجمهور، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (7 / 227)»
ترقیم العلمیہ : 4495 ترقیم الرسالہ : -- 4576
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرِ بْنِ خَالِدٍ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ،" أَنَّهُ اسْتَعْمَلَ مَوْلًى لَهُ يُدْعَى: هَانِئٌ عَلَى الْحِمَى، فَقَالَ لَهُ: يَا هَانِئٌ، اضْمُمْ جَنَاحَكَ عَنِ الْمُسْلِمِينَ، وَاتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ فَإِنَّهَا مُجَابَةٌ، وَأَدْخِلْ رَبَّ الصُّرَيْمَةِ وَالْغَنِيمَةِ وَإِيَّايَ وَنَعَمَ ابْنِ عَفَّانَ، وَابْنِ عَوْفٍ فَإِنَّهُمَا إِنْ تُهْلِكْ مَاشِيَتُهُمَا يَرْجِعَانِ إِلَى زَرْعٍ وَنَخْلٍ، وَإِنَّ رَبَّ الصُّرَيْمَةِ وَالْغَنِيمَةِ إِنْ تُهْلِكْ مَاشِيَتُهُ يَأْتِينِي بِبَنِيهِ، فَيَقُولُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَفَتَارِكُهُمَا أَنَا لا أَبَا لَكَ فَالْمَاءُ وَالْكَلأُ أَهْوَنُ عَلَيَّ مِنَ الدَّنَانِيرِ وَالدَّرَاهِمِ، وَأَيْمُ اللَّهِ إِنَّهُمْ لَيَرَوْنَ أَنْ قَدْ ظَلَمْنَاهُمْ إِنَّهَا لَبِلادُهُمْ قَاتَلُوا عَلَيْهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، وَأَسْلَمُوا عَلَيْهَا فِي الإِسْلامِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْلا الْمَالُ الَّذِي أَحْمِلُ عَلَيْهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مَا حَمَيْتُ عَلَى النَّاسِ مِنْ بِلادِهِمْ شِبْرًا" ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الشَّافِعِيُّ، عَنِ الدَّرَاوَرْدِيِّ.
زید بن اسلم اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اپنے غلام کو عامل مقرر کیا، اسے چراگاہ کا نگران بنایا، اس کا نام ہنی تھا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: اے ہنی! تم مسلمانوں کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کرنا، مظلوم کی بددعا سے بچنا، کیونکہ وہ مستجاب ہوتی ہے۔ تم تھوڑی سی بھیڑ، بکریوں کے مالک کو چراگاہ میں داخل ہونے دینا، البتہ عثمان بن عفان اور عبدالرحمن بن عوف کے جانوروں کو اندر نہ آنے دینا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان دونوں کے جانور اگر مر بھی گئے تو یہ لوگ اپنے کھجوروں کے باغات کی طرف چلے جائیں گے، لیکن تھوڑی سی بکریوں کے مالکان کے جانور اگر مر گئے تو وہ اپنے بچوں کو لے کر میرے پاس آ جائیں گے اور کہیں گے: اے امیر المؤمنین! (ہماری مدد کیجئے!) کیا میں انہیں ترک کر دوں گا؟ ان لوگوں کو پانی اور پارہ فراہم کرنا میرے نزدیک دینار اور درہم فراہم کرنے سے زیادہ آسان کام ہے۔ اللہ کی قسم! یہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے ان کے ساتھ زیادتی کی ہے حالانکہ یہ ان ہی کا علاقہ ہے، جس کے بارے میں زمانہ جاہلیت میں وہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ جنگ کیا کرتے تھے۔ اور اسی علاقے میں رہتے ہوئے انہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔ اس ذات کی قسم! جس کی قدرت میں میری جان ہے! میں نے اگر اللہ کی راہ میں مجاہدین کو مال فراہم نہ کرنا ہو، تو میں ایک بالشت کے برابر جگہ لوگوں کے داخلے سے نہ روکتا (یعنی اسے سرکاری چراگاہ قرار نہ دیتا)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4576]
ترقیم العلمیہ: 4495
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 3059، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1780، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 11927، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4576، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 272، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 19751، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 33595»
ترقیم العلمیہ : 4496 ترقیم الرسالہ : -- 4577
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا حِمَى إِلا لِلَّهِ وَرَسُولِهِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چراگاہ صرف اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی ہوتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4577]
ترقیم العلمیہ: 4496
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2370، 3012، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1092، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 136، 137، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2371، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3083، 3084،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4577، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 16684،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 800، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 19750، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 23651»
ترقیم العلمیہ : 4497 ترقیم الرسالہ : -- 4578
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نَا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، أَخْبَرَنِي الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ ، نَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: جَاءَ هِلالٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِعُشُورِ نَحْلٍ لَهُ، وَسَأَلَهُ أَنْ يَحْمِيَ وَادِيًا يُقَالُ لَهُ: سَلَبَةُ،" فَحَمَى لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَلِكَ الْوَادِيَ، فَلَمَّا وَلِيَ عُمَرُ كَتَبَ سُفْيَانُ بْنُ وَهْبٍ إِلَى عُمَرَ يَسْأَلُهُ فَكَتَبَ عُمَرُ: إِنْ أَدَّى إِلَيْكَ مَا كَانَ يُؤَدِّي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عُشْرِ نَحْلِهِ فَاحْمِ لَهُ سَلَبَةَ ذَلِكَ الْوَادِي، وَإِلا فَهُوَ ذُبَابُ غَيْثٍ يَأْكُلُهُ مَنْ شَاءَ" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان کے ساتھ ان کی زمین کا عشر تھا۔ اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ آپ اسے ایک وادی چراگاہ کے طور پر عطا کر دیں جس کا نام سلبہ تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ جگہ اس کو چراگاہ کے طور پر دے دی۔ پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے تو سفیان بن وہب نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خط لکھا اور ان سے اس بارے میں دریافت کیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ تمہیں وہی ادائیگی کریں گے جو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ادائیگی کرتا تھا، یعنی اس جگہ کی پیداوار کا دسواں حصہ۔ تو ٹھیک ہے وہ چراگاہ اس کے پاس رہنے دو، جس کا نام سلبہ ہے، اور اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو وہ اس طرح ہو گی جسے جو چاہے گا وہ کھا لے گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4578]
ترقیم العلمیہ: 4497
تخریج الحدیث: «إسناده حسن أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 385، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2324، 2325، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم:، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2290،، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1600، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1824، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7553، 7554، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4578، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 6393، 6394، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 6372»
«قال ابن عبدالبر: حديث حسن، شرح الزرقاني على الموطأ: (2 / 202)»
«قال ابن عبدالبر: حديث حسن، شرح الزرقاني على الموطأ: (2 / 202)»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"
ترقیم العلمیہ : 4498 ترقیم الرسالہ : -- 4579
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا حِمَى إِلا لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چراگاہ صرف اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے لیے ہوتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4579]
ترقیم العلمیہ: 4498
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4579، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
ترقیم العلمیہ : 4499 ترقیم الرسالہ : -- 4580
نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى ، نَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ:" كُنْتُ جَالِسَةً عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذْ جَاءَهُ رَجُلانِ يَخْتَصِمَانِ فِي مَوَارِيثَ فِي أَشْيَاءَ قَدْ دَرَسَتْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي إِنَّمَا أَقْضِي بَيْنَكُمَا بِرَأْيِي فِيمَا لَمْ يَنْزِلْ عَلَيَّ فَمَنْ قَضَيْتُ لَهُ لِقَضِيَّةٍ أَرَاهَا فَقَطَعَ بِهَا قِطْعَةً ظُلْمًا فَإِنَّمَا يَقْطَعُ بِهَا قِطْعَةً مِنْ نَارٍ، إِسْطَامًا يَأْتِي بِهَا فِي عُنُقِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، قَالَ: فَبَكَى الرَّجُلانِ وَقَالَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا: حَقِّي هَذَا الَّذِي أَطْلُبُ لِصَاحِبِي، قَالَ: لا وَلَكِنِ اذْهَبَا فَتَوَخَّيَا، ثُمَّ اسْتَهِمَا، ثُمَّ لِيُحْلِلْ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْكُمَا صَاحِبَهُ" ،.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک مرتبہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھی ہوئی تھی، دو آدمی آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان دونوں کے درمیان وراثت سے متعلق جھگڑا چل رہا تھا جو کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں تھا جو پرانی ہو چکی تھیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تم لوگوں کے درمیان اپنی رائے سے فیصلہ دوں گا جس بارے میں مجھ پر وحی نازل نہیں ہوئی تو جس شخص کے حق میں، میں فیصلہ دے دوں اور ظلم کے طور پر اسے وہ چیز مل جائے تو اسے جہنم کا ٹکڑا ملے گا، جسے وہ قیامت کے دن اپنی گردن میں ڈال کر لے کر آئے گا۔“ راوی کہتے ہیں کہ وہ دونوں افراد رونے لگے۔ ان میں سے ایک نے کہا: حق جس کا میں مطالبہ کر رہا تھا، اصل میں وہ میرے ساتھی کا حق ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں! تم دونوں جاؤ اور اس کی جانچ پڑتال کر کے اس کے حصے کو لو پھر تم دونوں سے ہر ایک اپنے ساتھی کے لیے اسے حلال قرار دے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4580]
ترقیم العلمیہ: 4499
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2458، 2680، 6967، 7169، 7181، 7185، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1713، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1323، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5070، 5072، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 7125، 7126،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5404، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3583، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1339، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2317، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4580، 4581، 4582، 4583، 4584، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 26309، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 298، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 1855، 2314»
ترقیم العلمیہ : 4500 ترقیم الرسالہ : -- 4581
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، نَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ، إِلا أَنَّهُ قَالَ:" فَمَنْ قَضَيْتُ لَهُ بِحُجَّةٍ أُرَاهَا فَقَطَعَ بِهَا قِطْعَةً ظُلْمًا"، وَالْبَاقِي نَحْوُهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: آپ نے فرمایا: ”تم میں سے جسے میں اپنی رائے کے مطابق، ثبوت کی بنیاد پر فیصلہ دے دوں اور اسے ظلم کے طور پر وہ حصہ مل جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4581]
ترقیم العلمیہ: 4500
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2458، 2680، 6967، 7169، 7181، 7185، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1713، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1323، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5070، 5072، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 7125، 7126،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5404، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3583، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1339، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2317، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4580، 4581، 4582، 4583، 4584، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 26309، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 298، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 1855، 2314»
ترقیم العلمیہ : 4501 ترقیم الرسالہ : -- 4582
نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، وَأَبُو أُمَيَّةَ ، قَالا: نَا رَوْحٌ ، نَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كُنْتُ جَالِسَةً عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَيْنِي وَبَيْنَ النَّاسِ سِتْرٌ، فَجَاءَ إِلَيْهِ قَوْمٌ فِي مَوَارِيثَ وَأَشْيَاءَ قَدْ دَرَسَتْ وَذَهَبَ مَنْ يَعْرِفُهَا، ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ عُثْمَانَ بْنِ عُمَرَ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھی ہوئی تھی، میرے اور لوگوں کے درمیان پردہ موجود تھا۔ کچھ لوگ وراثت اور دیگر چیزوں کے بارے میں مقدمہ لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے جو ضائع ہو چکی تھی اور اسے پہچاننے والا باقی نہیں رہا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4582]
ترقیم العلمیہ: 4501
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2458، 2680، 6967، 7169، 7181، 7185، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1713، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1323، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5070، 5072، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 7125، 7126،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5404، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3583، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1339، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2317، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4580، 4581، 4582، 4583، 4584، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 26309، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 298، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 1855، 2314»
ترقیم العلمیہ : 4502 ترقیم الرسالہ : -- 4583
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْوَاسِطِيُّ ، قَالُوا: نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، نَا أَبِي ، عَنْ صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ أَخْبَرَتْهُ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهَا، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ سَمِعَ صَوْتَ خُصُومٍ بِبَابِ حُجْرَتِهِ فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ، فَقَالَ: إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ وَإِنَّهُ يَأْتِينِي الْخَصْمُ فَلَعَلَّ بَعْضَهُمْ أَنْ يَكُونَ أَبْلَغَ مِنْ بَعْضٍ فَأَحْسَبُ أَنَّهُ صَادِقٌ فَأَقْضِي لَهُ بِذَلِكَ، فَمَنْ قَضَيْتُ لَهُ بِحَقِّ مُسْلِمٍ فَإِنَّمَا هِيَ قِطْعَةٌ مِنَ النَّارِ فَلْيَأْخُذْهَا أَوْ لِيَتْرُكْهَا" ، تَابَعَهُ مَعْمَرٌ، وَيُونُسُ، وَعَقِيلٌ، وَشُعَيْبٌ، وَاللَّيْثُ، الزُّهْرِيِّ.
سیدہ زینب بنت ابوسلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدہ ام سلمہ نے انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات بتائی ہے کہ آپ نے اپنے حجرے کے دروازے پر کچھ لوگوں کی جھگڑے کی آواز سنی، آپ ان کے پاس تشریف لے کر گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں بھی ایک انسان ہوں، میرے پاس کوئی فریق مقدمہ لے کر آتا ہے، ہو سکتا ہے کہ وہ دوسرے فریق کے مقابلے میں زیادہ تیز گفتگو کرتا ہو، میں اسے سچ سمجھتے ہوئے اس کے حق میں فیصلہ دے دوں، تو میں جس شخص کے حق میں کسی مسلمان کے حق کا فیصلہ دوں گا تو یہ ایک جہنم کا ٹکڑا ہو گا، اس کی مرضی ہے کہ اسے حاصل کر لے یا اسے چھوڑ دے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4583]
ترقیم العلمیہ: 4502
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2458، 2680، 6967، 7169، 7181، 7185، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1713، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1323، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5070، 5072، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 7125، 7126،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5404، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3583، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1339، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2317، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4580، 4581، 4582، 4583، 4584، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 26309، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 298، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 1855، 2314»
ترقیم العلمیہ : 4503 ترقیم الرسالہ : -- 4584
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّهَا ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّكُمْ تَخْتَصِمُونَ إِلَيَّ، وَلَعَلَّ بَعْضَكُمْ أَنْ يَكُونَ أَلْحَنَ بِحُجَّتِهِ مِنْ بَعْضٍ، وَإِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَقْضِي عَلَى نَحْوِ مَا أَسْمَعُ، فَمَنْ قَضَيْتُ لَهُ بِشَيْءٍ مِنْ حَقِّ أَخِيهِ فَلا يَأْخُذْ مِنْهُ شَيْئًا فَإِنَّمَا أَقْطَعُ لَهُ قِطْعَةً مِنْ نَارٍ" ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ فِي حَدِيثِ الزُّهْرِيِّ:" فَلْيَأْخُذْهَا أَوْ لِيَتْرُكْهَا"، وَفِي حَدِيثِ هِشَامٍ:" فَلا يَأْخُذْ مِنْهُ شَيْئًا"، وَهِشَامٌ وَإِنْ كَانَ ثِقَةً، فَإِنَّ الزُّهْرِيَّ أَحْفَظُ مِنْهُ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدہ زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا اپنی والدہ کے حوالے سے یہ روایت نقل کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ میرے پاس مقدمہ لے کر آتے ہو، ہو سکتا ہے تم میں سے کوئی ایک شخص اپنی دلیل پیش کرنے میں دوسرے سے زیادہ تیز ہو، میں بھی ایک انسان ہوں، اس طرح کی صورت میں، میں جو فیصلہ کروں گا وہ اس کے مطابق ہو گا جو میں نے سنا ہے تو جس شخص کے حق میں، اس کے بھائی کے حق کا فیصلہ دے دوں، وہ اسے وصول نہ کرے کیونکہ میں نے اس کے لیے جہنم کا ٹکڑا کاٹ کر دیا ہو گا۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اب اس کی مرضی ہے کہ وہ اسے حاصل کر لے یا اسے ترک کر دے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4584]
ترقیم العلمیہ: 4503
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2458، 2680، 6967، 7169، 7181، 7185، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1713، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1323، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5070، 5072، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 7125، 7126،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5404، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3583، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1339، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2317، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4580، 4581، 4582، 4583، 4584، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 26309، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 298، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 1855، 2314»