الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
6. بَابُ الشُّفْعَةِ
باب: حق شفعہ کا بیان
ترقیم العلمیہ : 4514 ترقیم الرسالہ : -- 4595
نَا نَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، نَا أَبِي، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: كَانَ بَيْنَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، وَبَيْنَ مُعَاذِ بْنِ عَفْرَاءَ، دَعْوَى فِي شَيْءٍ فَحَكَّمَا أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ، فَقَصَّ عَلَيْهِ عُمَرُ، فَقَالَ أُبَيٌّ:" اعْفُ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَ: لا تَعِفْنِي مِنْهَا إِنْ كَانَتْ عَلَيَّ، قَالَ: قَالَ أُبَيٌّ: فَإِنَّهَا عَلَيْكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ: فَحَلَفَ عُمَرُ، ثُمَّ أَتُرَانِي قَدْ أَسْتَحِقُّهَا بِيَمِينِي، اذْهَبِ الآنَ فَهِيَ لَكَ" .
محمد نامی راوی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب اور سیدنا معاذ بن عفراء کے بارے میں کسی چیز کے درمیان اختلاف ہو گیا، ان دونوں حضرات نے سیدنا ابی بن کعب کو ثالث مقرر کیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں پورا واقعہ سنایا، سیدنا ابی بولے: تم امیر المؤمنین کو معاف کر دو، انہوں نے کہا: اگر یہ ادائیگی مجھ پر لازم ہے، تو آپ مجھے ہرگز معاف نہ کریں۔ تو سیدنا ابی بن کعب بولے: اے امیر المؤمنین! یہ ادائیگی آپ پر لازم ہے۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے قسم اٹھائی اور بولے: میرے قسم اٹھانے کی وجہ سے میں اس سے بری الذمہ ہو گیا ہوں، تم یہ چیز لے جاؤ یہ تمہاری ہوئی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4595]
ترقیم العلمیہ: 4514
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4595، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 15944»
ترقیم العلمیہ : 4515 ترقیم الرسالہ : -- 4596
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْوَرَّاقُ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِيُّ ، قَالا: نَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ، نَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الرُّوَاسِيُّ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ ثُمَامَةَ، قَالَ: زَعَمُوا أَنَّ حُذَيْفَةَ عَرَفَ جَمَلا لَهُ سُرِقَ فَخَاصَمَ فِيهِ إِلَى قَاضِي الْمُسْلِمِينَ، فَصَارَتْ عَلَى حُذَيْفَةَ يَمِينٌ فِي الْقَضَاءِ، فَأَرَادَ أَنْ يَشْتَرِيَ يَمِينَهُ، فَقَالَ:" لَكَ عَشَرَةُ دَرَاهِمَ، فَأَبَى، فَقَالَ: لَكَ عِشْرُونَ، فَأَبَى، قَالَ: فَلَكَ ثَلاثُونَ، فَأَبَى، فَقَالَ: لَكَ أَرْبَعُونَ، فَأَبَى، فَقَالَ حُذَيْفَةُ : اتْرُكْ جَمَلِي، فَحَلَفَ أَنَّهُ جَمَلُهُ مَا بَاعَهُ، وَلا وَهَبَهُ" .
حسان بن ثمامہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اپنا اونٹ پہچان لیا جو چوری ہو گیا تھا۔ وہ اس بارے میں مقدمہ لے کر مسلمانوں کے قاضی کے پاس پہنچے تو عدالتی فیصلے کے تحت سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کو قسم اٹھانی تھی، تو انہوں نے اپنی قسم کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا: میں تمہیں دس درہم دیتا ہوں، اس نے انکار کیا، انہوں نے کہا: میں تمہیں بیس درہم دیتا ہوں، اس نے انکار کیا، انہوں نے کہا: میں تمہیں تیس درہم دیتا ہوں، اس نے انکار کیا، انہوں نے کہا: میں تمہیں چالیس درہم دیتا ہوں، اس نے انکار کیا تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بولے: تم میرے اونٹ کو چھوڑ دو، پھر انہوں نے قسم اٹھائی کہ یہ ان کا اونٹ ہے، جسے انہوں نے نہ تو فروخت کیا ہے اور نہ ہی کسی کو ہبہ کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4596]
ترقیم العلمیہ: 4515
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 20771، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4596، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 16055، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 20978»
ترقیم العلمیہ : 4516 ترقیم الرسالہ : -- 4597
نَا نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، نَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الأَسْوَدِ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ يَحْيَى، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ فَدَى يَمِينَهُ بِعَشَرَةِ آلافِ دِرْهَمٍ، ثُمَّ قَالَ:" وَرَبِّ هَذَا الْمَسْجِدِ وَرَبِّ هَذَا الْقَبْرِ، لَوْ حَلَفْتُ لَحَلَفْتُ صَادِقًا، وَذَلِكَ أَنَّهُ شَيْءٌ افْتَدَيْتُ بِهِ يَمِينِي" .
محمد بن جبیر اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی قسم کے عوض میں دس ہزار درہم ادا کیے تھے، اور پھر انہوں نے کہا: اس مسجد کے پروردگار کی قسم! اور اس قبر کے پروردگار کی قسم! اگر میں قسم اٹھا لیتا تو میں قسم اٹھانے میں سچا ہوتا، لیکن یہ ایسی چیز ہے کہ میں نے اپنی قسم کے بدلے میں فدیہ دے دیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4597]
ترقیم العلمیہ: 4516
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 20771، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4597، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 881»
«قال الزیلعي: ومعاوية بن يحيى هذا هو الصدفي ضعفوه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 104)»
«قال الزیلعي: ومعاوية بن يحيى هذا هو الصدفي ضعفوه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 104)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 4517 ترقیم الرسالہ : -- 4598
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا بِشْرُ بْنُ مُبَشِّرٍ ، وَعَمْرُو بْنُ عَوْنٍ ، قَالا: نَا هُشَيْمٌ ، نَا يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ جَسْتَاسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ،" أَنَّهُ قَضَى فِي كَلْبِ الصَّيْدِ أَرْبَعُونَ دِرْهَمًا، وَفِي كَلْبِ الْغَنَمِ شَاةٌ، وَفِي كَلْبِ الزَّرْعِ فِرْقٌ مِنْ طَعَامٍ، وَفِي كَلْبِ الدَّارِ فِرْقٌ مِنْ تُرَابٍ، حَقٌّ عَلَى الَّذِي قَتَلَهُ أَنْ يُعْطِيَ، وَحَقٌّ عَلَى صَاحِبِ الْكَلْبِ أَنْ يَأْخُذَ مَعَ مَا نَقَصَ مِنَ الأَجْرِ" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے شکار کرنے والے کتے کے بارے میں چالیس درہم دینے کا فیصلہ دیا ہے۔ بکریوں کے رکھوالے کتے کے بارے میں ایک بکری کی ادائیگی، کھیت کے رکھوالے کتے کے بارے میں، اناج کے فرق (بڑے برتن) کا حکم دیا ہے، جبکہ گھر کی حفاظت والے کتے میں مٹی کے ایک بڑے برتن کا حکم دیا ہے۔ یہ اس شخص پر لازم ہو گا جو ایک کتے کو مار دیتا ہے، وہ اسے یہ ادا کرے گا۔ تاہم کتے کے مالک کے لیے یہ بات لازم ہے کہ وہ اس بدلے کو وصول کرتے ہوئے اس میں کوئی کمی کر دے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4598]
ترقیم العلمیہ: 4517
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 11127، 11128، 11129، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4598، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 1285، وأخرجه عبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 18413، 18414، 18415، وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 21316، وأخرجه الطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 5727»
«قال النوي: فكلها ضعيفة وفيها الحديث المراد، المنهاج في شرح صحيح مسلم بن الحجاج: (10 / 177)»
«قال النوي: فكلها ضعيفة وفيها الحديث المراد، المنهاج في شرح صحيح مسلم بن الحجاج: (10 / 177)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 4518 ترقیم الرسالہ : -- 4599
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ قَرِينٍ الْعُثْمَانِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ فَضَالَةَ ، نَا كَثِيرُ بْنُ أَبِي صَابِرٍ ، نَا عَطَاءُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مِنْ بَنَى فِي رِبَاعِ قَوْمٍ بِإِذْنِهِمْ فَلَهُ الْقِيمَةُ، وَمَنْ بَنَى بِغَيْرِ إِذْنِهِمْ فَلَهُ النَّقْضُ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی دوسرے شخص کی جگہ پر عمارت بنا لیتا ہے، اور اس کی اجازت کے ساتھ بناتا ہے، تو اب قیمت کی ادائیگی اس پر لازم ہو گی اور جو شخص اس مالک کی اجازت کے بغیر وہاں عمارت بنا لیتا ہے، تو اب اس عمارت کو توڑ دیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4599]
ترقیم العلمیہ: 4518
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 11609، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4599»