🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشافعی سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


24. بَابٌ مِنْهُ يُفْعَلُ فِي الْعُمْرَةِ مَا يُفْعَلُ فِي الْحَجِّ
عمرہ میں وہی کچھ کرنے کا بیان جو حج میں کیا جاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 849
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْجِعِرَّانَةِ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ وَعَلَيْهِ مُقَطَّعَةٌ، يَعْنِي: جُبَّةً، وَهُوَ مُتَضَمِّخٌ بِالْخَلُوقِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَحْرَمْتُ بِالْعُمْرَةِ وَهَذِهِ عَلَيَّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"فَمَا كُنْتَ تَصْنَعُ فِي حَجِّكَ؟" قَالَ: كُنْتُ أَنْزِعُ هَذِهِ الْمُقَطَّعَةَ، وَأَغْسِلُ هَذَا الْخَلُوقَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"فَمَا كُنْتَ صَانِعًا فِي حَجِّكَ فَاصْنَعْهُ فِي عُمْرَتِكَ"  .
یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، بیان فرماتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جعرانہ میں تھے تو آپ کے پاس ایک آدمی آیا جس نے جبہ پہنا ہوا تھا اور وہ خلوق میں بسا ہوا تھا۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے عمرہ کے لیے احرام باندھا ہے اور میرے اوپر یہ (جبہ) ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: تم اپنے حج کی ادائیگی میں اس کا کیا کرتے؟ اس آدمی نے کہا: میں اس جبہ کو اتار دیتا اور اس خلوق کو دھو لیتا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس طرح تم اپنے حج میں کرنے والے ہو، اسی طرح تم اپنے عمرہ میں بھی کرو۔ (یعنی جبہ اتار کر خلوق کے اثر کو زائل کر دو)۔ [مسند الشافعی/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 849]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخارى العمرة، باب يفعل بالعمرة ما يفعل بالحج (1789) ومسلم، الحج، باب ما يباح للمحرم بحج او عمرة لبسة ..... الخ رقم: (1180).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 850
أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ إِمَّا قَالَ: قَمِيصٌ، وَإِمَّا قَالَ: جُبَّةٌ، وَبِهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ، [ ص: 210 ] فَقَالَ: أَحْرَمْتُ وَهَذَا عَلَيَّ، فَقَالَ: انْزَعْ إِمَّا قَالَ: قَمِيصَكَ، وَإِمَّا قَالَ: جُبَّتَكَ وَاغْسِلْ هَذِهِ الصُّفْرَةَ عَنْكَ، وَافْعَلْ فِي عُمْرَتِكَ مَا تَفْعَلُ فِي حَجِّكَ  . أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ وَالثَّانِيَ مِنْ كِتَابِ الْحَجِّ مِنَ الْأَمَالِي.
یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک اعرابی آیا اور اس پر قمیص تھی یا جبہ تھا اور اس پر زردی کے نشانات تھے۔ اس نے کہا: میں نے احرام باندھا ہے اور میرے اوپر یہ (جبہ یا قمیص) ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی قمیص یا اپنے جبے کو اتار دو اور اس زردی کو اپنے آپ سے صاف کر دو، اور جس طرح تم حج میں کرتے ہو اسی طرح اپنے عمرہ میں بھی کرو۔ [مسند الشافعی/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 850]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاری، الحج، باب غسل الخلوق ثلاث مرات من الثياب (1536) ومسلم، الحج، باب ما يباح للمحرم بحج أو عمرة البسة.. الخ (1180).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں