الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. بَابُ اسْتِعْمَالِ الذَّهَبِ .
سونا استعمال کرنا
حدیث نمبر: 8709
وَعَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ نَبِيطِ بْنِ جَابِرٍ قَالَتْ: حَدَّثَتْنِي أُمِّي وَخَالَتِي أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَلَّاهُنَّ رِعَاثًا مِنْ ذَهَبٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ، وَأَقَلُّ مَرَاتِبِ حَدِيثِهِ الْحَسَنُ، وَبَقِيَّةُ إِسْنَادِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ، وَأَقَلُّ مَرَاتِبِ حَدِيثِهِ الْحَسَنُ، وَبَقِيَّةُ إِسْنَادِهِ ثِقَاتٌ.
سیده زینب بنت نبیط بن جابر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میری والدہ اور میری خالہ نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سونے سے بنا ہوا ”رعاث“ (نامی زیور) پہننے کے لئے دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو بن علقمہ ہے، اور اس حدیث کا سب سے کم مرتبہ یہ ہے کہ یہ حسن ہے اس کی اسناد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8709]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (185/25)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 8710
وَعَنْ حَمَّادَةَ بِنْتِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى - وَكَانَتْ أَكْبَرَ وَلَدِ مُحَمَّدٍ - قَالَتْ: سَمِعْتُ عَمَّتِي تَقُولُ: أَدْرَكْتُ أُمَّ لَيْلَى يُصْبَغُ لَهَا دِرْعُهَا وَخِمَارُهَا وَمِلْحَفَتُهَا فِي كُلِّ شَهْرٍ مَرَّةً وَتُخَضِّبُ يَدَيْهَا وَرِجْلَيْهَا غَمْسَةً، وَقَالَتْ: عَلَى هَذَا بَايَعَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: وَرَأَيْتُهَا وَفِي يَدَيْهَا مَسَكَتَانِ [ مِنْ ذَهَبٍ ] ، وَكَانُوا يَرَوْنَ أَنَّهُمَا مِنَ الْفَيْءِ، وَكَانَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى يَصْبُغُ لَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حماد بنت محمد بن عبدالرحمن بن ابولیلی، جو محمد بن عبدالرحمن بن ابولیلی کی سب سے بڑی صاحبزادی ہیں وہ بیان کرتی ہیں: میں نے اپنی پھوپھی کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: میں نے سیدہ ام لیلی رضی اللہ عنہا کو پایا کہ ان کے لئے قمیص اور چادر کو، اور اوڑھنے والے لحاف کو ہر مہینے میں ایک مرتبہ رنگا جاتا تھا، اور وہ اپنے دونوں ہاتھوں اور دونوں پاؤں پر ایک مرتبہ مہندی لگاتی تھیں وہ بیان کرتی تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر ہم سے بیعت لی تھی وہ خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے انہیں دیکھا کہ ان کے دونوں ہاتھوں میں سونے کے بنے ہوئے کنگن تھے لوگ یہ سمجھتے تھے وہ دونوں مال فئے میں ملے تھے عبدالرحمن بن ابولیلیٰ اس خاتون کے لئے رنگ کیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8710]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8710]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (139/25)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 335»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8711
وَعَنْ أُمِّ لَيْلَى قَالَتْ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا كَانَتْ إِحْدَانَا تَقْدِرُ أَنْ تَتَّخِذَ فِي يَدَيْهَا مَسَكَتَيْنِ مِنْ فِضَّةٍ فَإِنْ لَمْ تَقْدِرْ فَصَدَّتْ يَدَيْهَا وَلَوْ بِسَيْرٍ وَقَالَ:" لَا تَشَبَّهْنَ بِالرِّجَالِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیده ام لیلی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم میں سے جب کوئی ایک عورت پر قدرت رکھتی ہو کہ وہ اپنے ہاتھوں میں چاندی کے کنگن پہن لے (تو وہ ایسا کر لے) اور اگر وہ اس کی قدرت نہیں رکھتی، تو وہ دونوں ہاتھوں پر کوئی چیز پہن لے خواہ وہ چمڑے کا تسمہ ہی ہو، آپ نے فرمایا: تم خواتین مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار نہ کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8711]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8711]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (139/25)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف