🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

41. بَابُ اسْتِعْمَالِ الذَّهَبِ .
سونا استعمال کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8689
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: بَيْنَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ إِذْ قَامَ أَعْرَابِيٌّ فِيهِ جَفَاءٌ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ أَكَلَتْنَا الضَّبْعُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" غَيْرُ ذَلِكَ أَخْوَفُ لِي عَلَيْكُمْ حِينَ تُصَبُّ عَلَيْكُمُ الدُّنْيَا صَبًّا فَيَا لَيْتَ أُمَّتِي لَا يَتَحَلَّوْنَ الذَّهَبَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے اسی دوران ایک دیہاتی کھڑا ہوا جس کے مزاج میں تیزی پائی جاتی تھی اس نے عرض کی: اے سیدنا محمد! قحط سالی نے ہمیں کھا لیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگوں کے بارے میں مجھے اس کے علاوہ کا زیادہ اندیشہ ہے کہ تم پر دنیا کو انڈیل دیا جائے گا، کاش میری امت سونے کو زیور کے طور پر نہ پہنے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8689]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20846»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8690
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ وَهَبٍ عَنْ رَجُلٍ أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَكَلَتْنَا الضَّبْعُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" غَيْرُ الضَّبْعِ عِنْدِي أَخْوَفُ عَلَيْكُمْ مِنَ الضَّبْعِ، إِنِ الدُّنْيَا سَتُصَبُّ عَلَيْكُمْ صَبًّا، فَيَا لَيْتَ أُمَّتِي لَا تَلْبَسُ الذَّهَبَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
زید بن وہب نے ایک صاحب کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے۔ ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! قحط سالی نے ہمیں کھا لیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے تم لوگوں کے بارے میں، قحط سالی کے علاوہ کا زیادہ اندیشہ ہے، وہ یہ کہ عنقریب دنیا تم پر انڈیل دی جائے گی کاش میری امت سونا نہ پہنے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے، اور وہ ضعیف ہے اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8690]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22612»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8691
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَلْبَسْ حَرِيرًا وَلَا ذَهَبًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ ریشم اور سونا نہ پہنے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8691]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21745، 21746، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7769، 7782، 7783، 7784، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3192»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8692
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ تَحَلَّى أَوْ حُلِّيَ بِخَرِيصَةٍ مَنْ ذَهَبٍ كُوِيَ بِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبدالرحمن بن غنم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص سونے کا زیور پہنے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اس کو پہنایا جائے، تو قیامت کے دن اسے اس چیز (یعنی سونے) کے ذریعے داغا جائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اور وہ ضعیف ہے اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8692]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17536»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8693
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَحَبَّ أَنْ يُسَوِّرَ وَلَدَهُ سِوَارًا مِنْ نَارٍ فَلْيُسَوِّرْهُ سِوَارًا مِنْ ذَهَبٍ، وَلَكِنَّ الْفِضَّةَ الْعَبُوا بِهَا كَيْفَ شِئْتُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ اپنے بچے کو آگ کا کنگن پہنائے اسے اس کو سونے کا کنگن پہنا دینا چاہیے البتہ چاندی کو تم جیسے چاہو استعمال کر سکتے ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زید بن اسلم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8693]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5811)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5811، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7292»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8694
وَعَنْ أَسِيدِ بْنِ أَبِي أَسِيدٍ عَنْ أَبِي مُوسَى - عَنْ أَبِيهِ أَوْ عَنِ ابْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يُحَلِّقَ حَبِيبَتَهُ حَلْقَةً مِنْ نَارٍ فَلْيُحَلِّقْهَا سِوَارًا مِنْ ذَهَبٍ، وَمَنْ سَرَّهُ أَنْ يُسَوِّرَ حَبِيبَتَهُ سِوَارًا مِنْ نَارٍ فَلْيُسَوِّرْهَا سِوَارًا مِنْ ذَهَبٍ، وَلَكِنَّ الْفِضَّةَ الْعَبُوا بِهَا لَعِبًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَقَدْ رَوَى أَسِيدٌ هَذَا عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، فَإِنْ كَانَا هُمَا اللَّذَيْنِ أُبْهِمَا فَالْحَدِيثُ حَسَنٌ وَإِنْ كَانَا غَيْرَهُمَا فَلَمْ أَعْرِفْهُمَا.
اسید بن ابواسید نے ابوموسیٰ کے حوالے سے ان کے والد سے یا ابن ابوقتادہ کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ اپنی محبوب شخصیت کو آگ کا کڑا پہنائے اسے اس کو سونے کا کڑا پہنانا چاہیے اور جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ وہ اپنی محبوب شخصیت کو آگ کا کنگن پہنائے تو اسے اس کو سونے کا کنگن پہنانا چاہیے، البتہ تم چاندی کو استعمال کر سکتے ہو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اسید نامی اس راوی نے موسیٰ بن سیدنا ابوموسیٰ اشعری اور عبداللہ بن سیدنا ابوقتادہ کے حوالے سے روایات نقل کی ہیں اگر یہی دونوں یہاں مبہم راوی ہیں تو یہ حدیث حسن ہے، اور اگر ان دونوں کے علاوہ کوئی اور شخصیت مراد ہے، تو میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8694]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (4114/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19219»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8695
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهَا سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الذَّهَبِ يُرْبَطُ بِهِ أَوْ نَرْبُطُ بِهِ الْمِسْكَ؟ قَالَ:" اجْعَلِيهِ فِضَّةً وَصَفِّرِيهِ بِشَيْءٍ مِنْ زَعْفَرَانٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سونے کے بارے میں دریافت کیا: کہ کیا اس کے ذریعے مشک کو باندھا جا سکتا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) کیا ہم اس کے ذریعے مشک کو باندھ لیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اسے چاندی میں رکھو اور اس پر زعفران لگا دو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8695]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (28/23) اخرجه احمد فى المسند (308/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8696
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: لَمَّا نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ لُبْسِ الذَّهَبِ قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا نَرْبُطُ الْمِسْكَ بِشَيْءٍ مِنْ ذَهَبٍ؟ قَالَ:" أَفَلَا تَرْبُطُونَهُ بِالْفِضَّةِ ثُمَّ تُلَطِّخُونَهُ بِزَعْفَرَانٍ فَيَكُونَ مِثْلَ الذَّهَبِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى أَيْضًا.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونا پہننے سے منع کر دیا تو ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم مشک کو تھوڑے سے سونے میں باندھ نہ دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اسے چاندی میں کیوں نہیں باندھ دیتے پھر اس پر زعفران مل دو تو وہ سونے کی طرح ہو جائے گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8696]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6952) اخرجه احمد فى المسند (33/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23527، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4097/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8697
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: لَبِسْتُ قِلَادَةً فِيهَا شُعَيْرَاتٌ مِنْ ذَهَبٍ قَالَتْ: فَرَآهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْرَضَ عَنِّي فَقَالَ:" مَا يُؤَمِّنُكِ أَنْ يُقَلِّدَكِ اللَّهُ مَكَانَهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُعَيْرَاتٍ مِنْ نَارٍ؟" قَالَتْ: فَنَزَعْتُهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے ایک ہار پہنا جس میں سونے کے کچھ بال تھے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ملاحظہ فرمایا تو میری طرف سے منہ پھیر لیا آپ نے فرمایا: کیا تم خود کو اس بات سے محفوظ سمجھتی ہو کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی جگہ تمہیں آگ کے بنے ہوئے بال پہنا دے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، تو میں نے اسے اتار دیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ مدلس ہے لیکن وہ ثقہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8697]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (280/23) اخرجه احمد فى المسند (322/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26195، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4095/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8698
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: جَعَلْتُ شَعَائِرَ مِنْ ذَهَبٍ فِي رَقَبَتِهَا فَدَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْرَضَ عَنْهَا فَقَالَتْ: أَلَا تَنْظُرُ إِلَى زِينَتِي؟ فَقَالَ:" عَنْ زِينَتِكِ أُعْرِضُ". قَالَ: فَزَعَمُوا أَنَّهُ قَالَ:" مَا ضَرَّ إِحْدَاكُنَّ لَوْ جَعَلَتْ خُرْصًا مِنْ وَرَقٍ ثُمَّ جَعَلَتْهُ بِزَعْفَرَانٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَسِيَاقُهُ أَحْسَنُ وَقَالَ: فِيهِ فَقَطَعْتُهَا فَأَقْبَلَ عَلَيَّ بِوَجْهِهِ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے اپنی گردن میں سونے کا بنا ہوا ہار گلے میں پہن لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، تو آپ نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے منہ پھیر لیا انہوں نے عرض کی: کیا آپ میری زینت کی طرف نہیں دیکھیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمہاری زینت سے منہ پھیرا ہے راوی کہتے ہیں: لوگوں کا یہ بیان کرنا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم خواتین کو یہ چیز نقصان نہیں پہنچائے گی کہ اگر وہ چاندی کی انگوٹھی (یا بالی) لے اور پھر اس پر زعفران لگا لے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کا سیاق زیادہ عمدہ ہے اس میں یہ الفاظ ہیں: کہ جب میں نے اسے کاٹ دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف رخ کیا۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8698]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (404/23) اخرجه احمد فى المسند (315/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26142»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں