🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

41. بَابُ اسْتِعْمَالِ الذَّهَبِ .
سونا استعمال کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8699
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنِ النِّسَاءِ وَزِينَتِهِنَّ؟ فَقَالَ:" كَيَّةٌ وَكَيَّتَانِ مَا كَانَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَإِسْحَاقُ لَمْ يُدْرِكْ عُبَادَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے خواتین اور ان کی زینت اختیار کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا: (یعنی ان کے زیور پہننے کے بارے میں دریافت کیا گیا:) تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہ ایک یا دو داغ ہیں خواہ جو بھی ہو (یا جتنے بھی ہوں)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اسحاق نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8699]

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8700
وَعَنْ أُمِّ الْكِرَامِ أَنَّهَا حَجَّتْ، فَلَقِيَتِ امْرَأَةً بِمَكَّةَ كَبِيرَةَ الْحَشَمِ لَيْسَ عَلَيْهِنَّ حُلِيٌّ إِلَّا الْفِضَّةَ [ فَقُلْتُ لَهَا: مَا لِي لَا أَرَى عَلَى أَحَدٍ مِنْ حَشَمِكِ حُلِيًّا إِلَّا الْفِضَّةَ ] قَالَتْ: كَانَ جَدِّي عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا مَعَهُ وَعَلَيَّ قُرْطَانِ مِنْ ذَهَبٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَهْبَتَيْنِ مِنْ نَارٍ". فَنَحْنُ أَهْلُ بَيْتٍ لَيْسَ أَحَدٌ مِنَّا يَلْبَسُ حُلِيًّا إِلَّا الْفِضَّةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَأُمِّ الْكِرَامِ: لَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ام کرام بیان کرتی ہیں: وہ حج کے لئے گئیں مکہ میں ان کی ملاقات ایک ایسی خاتون سے ہوئی جس کے بہت سے خدام تھے ان میں سے کسی پر کوئی زیور نہیں تھا صرف چاندی تھی میں نے اس سے دریافت کیا: کیا وجہ ہے آپ کے خدام میں سے کسی پر کوئی زیور نظر نہیں آ رہا صرف چاندی ہے، تو اس خاتون نے بتایا کہ میرے دادا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے میں اپنے دادا کے ساتھ تھی میرے جسم پر سونے کی بنی ہوئی دو بالیاں تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آگ کی بنی ہوئی دو بالیاں ہیں۔ تو اس خاتون نے بتایا:) ہمارے خاندان کی عورتیں کوئی زیور نہیں پہنتی ہیں صرف چاندی پہنتی ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ ام کرام نامی خاتون سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8700]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (421/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26820»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8701
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ قَالَتْ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأُبَايِعَهُ، فَدَنَوْتُ وَعَلَيَّ سِوَارَانِ مِنْ ذَهَبٍ، فَبَصُرَ بِبَصِيصِهِمَا فَقَالَ: أَلْقِ السِّوَارَيْنِ يَا أَسْمَاءُ، أَمَا تَخَافِينَ أَنْ يُسَوِّرَكِ اللَّهُ بِأَسَاوِرَ مِنْ نَارٍ". قَالَتْ: فَأَلْقَيْتُهُمَا فَمَا أَدْرِي مَنْ أَخْذَهُمَا.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَدَاوُدُ الْأَوِدَيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ فِي أُخْرَى.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیعت کرنے کے لئے حاضر ہوئی میں قریب ہوئی، تو میرے جسم پر سونے کے دو کنگن تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کی چمک دمک کو ملاحظہ فرمایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اسماء! تم ان دونوں کو اتار دو! کی تم ڈرتی نہیں ہو کہ اللہ تعالیٰ تمہیں آگ کے بنے ہوئے کنگن پہنا دے؟ وہ خاتون بیان کرتی ہیں، تو میں نے ان دونوں کو اتار دیا مجھے نہیں معلوم کہ کس نے ان دونوں کو حاصل کیا۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے
یہ روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اور وہ ضعیف ہے اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا ایک راوی داؤداودی ہے، جسے یحیی بن معین نے ایک روایت کے مطابق ثقہ قرار دیا ہے، اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8701]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 27016، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4093/3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8702
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَمَعَ نِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ لِلْبَيْعَةِ فَقَالَتْ أَسْمَاءُ: أَلَا تَحْسِرُ لَنَا عَنْ يَدِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي لَسْتُ أُصَافِحُ النِّسَاءَ، وَلَكِنْ آخُذُ عَلَيْهِنَّ".
وَفِي النِّسْوَةِ خَالَةٌ لَهُ عَلَيْهَا قُلْبَانِ مِنْ ذَهَبٍ [ وَخَوَاتِيمُ مِنْ ذَهَبٍ ] فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا هَذِهِ، هَلْ يَسُرُّكِ أَنْ يُحَلِّيَكِ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ جَمْرِ جَهَنَّمَ بِسِوَارَيْنِ وَخَوَاتِيمَ؟". فَقَالَتْ: أَعُوذُ بِاللَّهِ يَا نَبِيَّ اللَّهِ! قَالَتْ: قُلْتُ: يَا خَالَةُ اطْرَحِي مَا عَلَيْكِ. فَطَرَحَتْهُ.
فَحَدَّثَتْنِي أَسْمَاءُ: وَاللَّهِ يَا بُنَيَّ لَقَدْ طَرَحْتُهُ فَمَا أَدْرِي مَنْ أَخَذَهُ مِنْ مَكَانِهِ وَلَا الْتَفَتَ مِنَّا أَحَدٌ إِلَيْهِ.
قَالَتْ أَسْمَاءُ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ إِحْدَانَا تَصْلَفُ عِنْدَ زَوْجِهَا إِذَا لَمْ تُمَلَّحْ لَهُ وَتُحَلَّى لَهُ؟ قَالَ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا عَلَى إِحْدَاكُنَّ أَنْ تَتَّخِذَ خُرْصَيْنِ مِنْ فِضَّةٍ وَتَتَّخِذَ لَهُمَا جُمَانَتَيْنِ مِنْ فِضَّةٍ، فَتُدْرِجُهُ بَيْنَ أَنَامِلِهَا مِنْ زَعْفَرَانٍ فَإِذَا هُوَ كَالذَّهَبِ يَبْرُقُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیعت کے لئے اہل ایمان کی خواتین کو اکٹھا کیا، تو سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ ہمارے لئے اپنا دست مبارک آگے نہیں کریں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: میں خواتین کے ساتھ مصافحہ نہیں کرتا ہوں میں ان سے (ہاتھ ملائے بغیر) بیعت لے لوں گا (راوی خاتون بیان کرتی ہیں) خواتین میں میری خالہ بھی تھیں جنہوں نے سونے کے دو کنگن اور سونے کی انگوٹھیاں پہنی ہوئی تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے خاتون! کیا تم یہ پسند کرتی ہو کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن جہنم کے انگاروں سے بنے ہوئے دو کنگن اور انگوٹھیاں تمہیں زیور کے طور پر پہنائے، تو اس خاتون نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میں اللہ سے پناہ مانگتی ہوں سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے کہا: اے خالہ آپ نے جو زیور پہنا ہوا ہے اسے اتار دیں، تو اس خاتون نے اسے اتار دیا۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے مجھے یہ بات بتائی کہ اللہ کی قسم! اے میرے بیٹے! میں نے انہیں رکھ دیا اور مجھے نہیں معلوم کہ اس کی جگہ سے کس نے اس کو حاصل کیا ہم میں سے کسی ایک نے مڑ کر اس کی طرف نہیں دیکھا۔ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم خواتین میں سے کوئی ایک جب اپنے شوہر کے سامنے تیار نہیں ہو گی اور زیور نہیں پہنے گی، تو شوہر کے نزدیک اس کی حیثیت کم ہو جائے گی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم خواتین میں سے کسی ایک پر کوئی حرج نہیں کہ اگر وہ چاندی کی بنی ہوئی دو انگوٹھیاں لے اور چاندی کے بنے ہوئے دو موتی (یعنی نگینے) لے اور پھر اپنے پوروں کے اوپر زعفران لگا کر اس پر مل دے، تو وہ سونے کی طرح چمکنے لگیں گی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اور وہ ضعیف ہے اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8702]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (454/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27025، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4093/4»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8703
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَ أَحْمَدَ: عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ أَنَّ أَسْمَاءَ كَانَتْ تَخْدِمُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: فَبَيْنَا أَنَا عِنْدَهُ إِذْ جَاءَتْ خَالَتِي قَالَتْ: فَجَعَلَتْ تُسَائِلُهُ وَعَلَيْهَا سِوَارَانِ مِنْ ذَهَبٍ فَذَكَرَ نَحْوَ مَا تَقَدَّمَ.
امام أحمد کی ایک روایت جو شہر بن حوشب سے منقول ہے اس میں یہ الفاظ ہیں: سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتی تھیں۔ انہوں نے عرض کی: ایک مرتبہ میں آپ کی خدمت میں موجود تھی اسی دوران میری خالہ آ گئیں سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اس خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرنا شروع کیے اس خاتون نے سونے کے بنے ہوئے دو کنگن پہنے ہوئے تھے۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8703]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (455/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8704
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيَّ سِوَارَانِ مِنْ ذَهَبٍ فَقَالَ:" أَلَا أَدُلُّكِ عَلَى مَا هُوَ خَيْرٌ لَكَ مِنْ هَذَا وَأَحْسَنُ؟" قُلْتُ: بَلَى. قَالَ:" تَجْعَلِينَهُ وَرِقًا ثُمَّ تُخَلِّقِينَهَا فَيَكُونُ كَأَنَّهُ ذَهَبٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے، تو میں نے سونے کے دو کنگن پہنے ہوئے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہاری رہنمائی اس چیز کی طرف نہ کروں جو تمہارے لیے اس سے بہتر اور زیادہ اچھی ہو؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم چاندی کے کنگن بنواؤ اور پھر اس پر خلوق مل لو تو یہ سونے کی طرح ہو جائیں گے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن ابوخضر ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8704]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3007)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4097/5»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8705
وَعَنْ خُلَيْدَةَ بِنْتِ قَعْنَبٍ - وَكَانَتْ مِنَ النِّسْوَةِ اللَّاتِي أَتَيْنَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِيُبَايِعْنَهُ - قَالَتْ: فَأَتَتْهُ امْرَأَةٌ عَلَيْهَا سِوَارٌ مِنْ ذَهَبٍ فَأَبَى أَنْ يُبَايِعَهَا، فَخَرَجَتْ مِنَ الزِّحَامِ فَرَمَتِ السُّوَارَ، ثُمَّ جَاءَتْ فَبَايَعَهَا، ثُمَّ خَرَجَتْ تَطْلُبُ السُّوَارَ فَذَهَبَتْ تَنْظُرُهُ فَإِذَا هُوَ قَدْ ذُهِبَ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حُمَيْدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ أَبِي الْخُوَارِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ. وَشَيْخَتُهُ تَغْلِبُ بِنْتُ الْخَوَّارِ لَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ إِسْنَادِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ خلیدہ بنت قعنب رضی اللہ عنہا جوان خواتین میں سے ایک ہیں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آپ کی بیعت کرنے کے لئے حاضر ہوئی تھیں وہ خاتون بیان کرتی ہیں: ایک خاتون آپ کے پاس آئی جس نے سونے کا کنگن پہنا ہوا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بیعت لینے سے انکار کر دیا وہ خاتون ہجوم میں سے نکل کے گئی اس نے کنگن اتارا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بیعت لی پھر وہ کنگن تلاش کرنے کے لئے نکلی تاکہ اس کو دیکھے، تو وہ کوئی لے گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حمید بن حماد بن ابوخوار ہے، اور وہ ضعیف ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے وہ یہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے اس کی استانی تغلب بنت خوار ہے میں اس خاتون سے واقف نہیں ہوں۔ اس کی سند کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8705]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (250/24)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8706
وَعَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ لُبْسِ الذَّهَبِ، وَتَفْضِيضِ الْأَقْدَاحِ، فَكَلَّمَهُ النِّسَاءُ فِي لُبْسِ الذَّهَبِ فَأَبَى عَلَيْنَا، وَرَخَّصَ لَنَا فِي تَفْضِيضِ الْأَقْدَاحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ يَحْيَى الْأُبُلِّيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سونا پہننے اور پیالوں پر چاندی لگانے سے منع کیا تھا خواتین نے سونا پہننے کے بارے میں آپ سے بات چیت کی، تو آپ نے ہمیں اجازت نہیں دی البتہ آپ نے پیالوں پر چاندی لگانے کی ہمیں اجازت دیدی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن یحیی ابلی ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8706]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (68/25)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8707
وَعَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ قَالَتْ: نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ لِبَاسِ الذَّهَبِ وَنَظْمِهِ، فَرَمَتِ امْرَأَةٌ بِسُوَارٍ مِنْ ذَهَبٍ فَمَكَثَتْ فِي الْمَسْجِدِ أَيَّامًا مَا أَخَذَهُ أَحَدٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُرَيْثُ بْنُ أَبِي مَطَرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سونا پہننے اور اسے پرونے سے منع کیا، تو ایک خاتون نے سونے کے کنگن اتار دیے، وہ چند دن تک مسجد میں پڑے رہے کسی نے انہیں نہیں لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حریث بن ابومطر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8707]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (404/24)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3069»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8708
وَعَنْ زَيْنَبِ بِنْتِ نَبِيطِ بْنِ جَابِرٍ امْرَأَةِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَتْ: أَوْصَى أَبُو أُمَامَةَ بِأُمِّي وَخَالَتِي إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَاهُ حُلِيٌّ مِنْ ذَهَبٍ وَلُؤْلُؤٍ يُقَالُ لَهُ: الرِّعَاثُ فَحَلَّاهُنَّ مِنَ الرِّعَاثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ عُمَارَةَ الْحَزْمِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ إِنْ كَانَتْ زَيْنَبُ صَحَابِيَّةً.
سیده زینب بنت نبیط بن جابر رضی اللہ عنہا جو سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی اہلیہ ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے میری والدہ اور میری خالہ کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وصیت کی تھی (کہ آپ ان کی سرپرستی فرمائیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سونے اور موتیوں کا زیور آیا ہے، جسے ”رعاث“ کہا: جاتا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان خواتین کو رعاث نامی زیور پہننے کے لئے دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے۔ جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن عمارہ حزمی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے اگر سیدہ زینب رضی اللہ عنہا صحابیہ ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8708]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں