🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

42. بَابُ غَزْوَةِ الْخَنْدَقِ وَقُرَيْظَةَ
غزوہ خندق اور غزوہ بنو قریظہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10137
عَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ الْمُزَنِيِّ ; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطَّ الْخَنْدَقَ مِنْ أَحْمَرِ السَّبْخَتَيْنِ طَرَفَ بَنِي حَارِثَةَ عَامَ حِزْبِ الْأَحْزَابِ حَتَّى بَلَغَ الْمَذَاحِجَ، فَقَطَعَ لِكُلِّ عَشَرَةٍ أَرْبَعِينَ ذِرَاعًا، وَاحْتَجَّ الْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ فِي سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ، وَكَانَ رَجُلًا قَوِيًّا، فَقَالَ الْمُهَاجِرُونَ: سَلْمَانُ مِنَّا، وَقَالَتِ الْأَنْصَارُ: مِنَّا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَلْمَانُ مِنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَحَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمرو بن عوف مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ احزاب کے سال، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”احمر السبختین“ سے، بنو حارثہ کی طرف سے خندق کا نشان لگایا، یہاں تک کہ وہ ”مذاحج“ تک پہنچ گئی، آپ نے ہر دس افراد کے لئے چالیس ہاتھ (کا حصہ) مقرر کیا، مہاجرین اور انصار کے درمیان سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے بارے میں اختلاف ہو گیا، وہ ایک طاقتور آدمی تھے، مہاجرین نے کہا: سلمان ہم میں سے ہیں، انصار نے کہا: یہ ہم میں سے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سلمان ہم میں سے، یعنی اہل بیت میں سے ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ مزنی ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10137]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6040)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10138
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِحَفْرِ الْخَنْدَقِ، وَعَرَضَ لَنَا صَخْرَةٌ فِي مَكَانٍ مِنَ الْخَنْدَقِ لَا تَأْخُذُ فِيهَا الْمَعَاوِلُ، فَشَكَوْهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - - وَأَحْسَبُهُ قَالَ: وَضَعَ ثَوْبَهُ - ثُمَّ هَبَطَ إِلَى الصَّخْرَةِ فَأَخَذَ الْمِعْوَلَ، فَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ" فَضَرَبَ ضَرْبَةً فَكَسَرَ ثُلُثَ الْحَجَرِ، وَقَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ، أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ الشَّامِ، وَاللَّهِ إِنِّي لَأُبْصِرُ قُصُورَهَا الْحُمْرَ مِنْ مَكَانِي هَذَا"، ثُمَّ قَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ" وَضَرَبَ أُخْرَى، فَكَسَرَ ثُلُثَ الْحَجَرِ، فَقَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ، أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ فَارِسَ، وَاللَّهِ إِنِّي لَأُبْصِرُ الْمَدَائِنَ، وَأُبْصِرُ قَصْرَهَا الْأَبْيَضَ مِنْ مَكَانِي هَذَا"، ثُمَّ قَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ" وَضَرَبَ ضَرْبَةً أُخْرَى فَقَطَعَ بَقِيَّةَ الْحَجَرِ، فَقَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ، أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ الْيَمَنِ، وَاللَّهِ إِنِّي لَأُبْصِرُ أَبْوَابَ صَنْعَاءَ مِنْ مَكَانِي هَذَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَيْمُونُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خندق کھودنے کا حکم دیا، خندق میں ایک جگہ ایک چٹان ہمارے سامنے آئی، جس پر پھاؤڑے کا اثر نہیں ہوتا تھا، لوگوں نے اس کی شکایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے۔ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ ہیں: آپ نے اپنا کپڑا رکھا اور آپ چٹان پر چڑھ گئے، آپ نے پھاؤڑا پکڑا اور پھر فرمایا: اللہ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، پھر آپ نے ایک ضرب لگائی، تو پتھر (یعنی چٹان) کا ایک تہائی حصہ ٹوٹ گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ اکبر! مجھے شام کی کنجیاں عطا کر دی گئی ہیں۔ اللہ کی قسم! میں اپنی اس جگہ سے وہاں کے سرخ محلات دیکھ رہا ہوں، پھر آپ نے فرمایا: اللہ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، اور آپ نے دوسری ضرب لگائی، تو اس کا مزید ایک تہائی حصہ ٹوٹ گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ اکبر! مجھے فارس کی چابیاں عطا کر دی گئی ہیں، اور میں مختلف شہروں کو (یا مدائن نامی شہر کو) دیکھ رہا ہوں، اور میں اپنی اس جگہ سے، وہاں کے سفید محل کو دیکھ رہا ہوں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، پھر آپ نے ایک اور ضرب لگائی اور بقیہ پتھر کو بھی توڑ دیا، آپ نے فرمایا: اللہ اکبر! مجھے یمن کی چابیاں عطا کر دی گئی ہیں، اور میں اپنی اس جگہ پر کھڑا ہوا صنعاء کے دروازوں کو دیکھ رہا ہوں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی میمون ابوعبداللہ ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10138]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1685) اخرجه احمد فى المسند (303/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18219»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10139
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْخَنْدَقِ فَخَنْدَقَ عَلَى الْمَدِينَةِ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا وَجَدْنَا صَفَاةً لَا نَسْتَطِيعُ حَفْرَهَا، فَقَامَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقُمْنَا مَعَهُ، فَلَمَّا أَتَى أَخَذَ الْمِعْوَلَ فَضَرَبَ بِهِ ضَرْبَةً وَكَبَّرَ، فَسَمِعْتُ هَزَّةً لَمْ أَسْمَعْ مِثْلَهَا قَطُّ، فَقَالَ:" فُتِحَتْ فَارِسُ"، ثُمَّ ضَرَبَ أُخْرَى وَكَبَّرَ، فَسَمِعْتُ هَزَّةً لَمْ أَسْمَعْ مِثْلَهَا قَطُّ، فَقَالَ:" فُتِحَتِ الرُّومُ"، ثُمَّ ضَرَبَ أُخْرَى وَكَبَّرَ، فَسَمِعْتُ هَزَّةً لَمْ أَسْمَعْ مِثْلَهَا قَطُّ، فَقَالَ:" جَاءَ اللَّهُ بِحِمْيَرَ أَعْوَانًا وَأَنْصَارًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا حُيَيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خندق کھودنے کا حکم دیا، تو مدینہ کے اردگرد خندق کھود دی گئی، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے سامنے ایک چٹان آ گئی ہے، جسے ہم کھودنے (یعنی توڑنے) کی استطاعت نہیں رکھتے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُٹھے، آپ کے ساتھ ہم بھی اُٹھ گئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور آپ نے پھاؤڑا پکڑا، تو اس کے ذریعے ضرب لگائی اور تکبیر کہی، تو میں نے ایک ایسی آواز سنی کہ میں نے اُس طرح کی آواز کبھی نہیں سنی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فارس فتح ہو گیا، پھر آپ نے تکبیر کہہ کر ایک اور ضرب لگائی، تو میں نے ایک آواز سنی، میں نے اُس طرح کی آواز کبھی نہیں سنی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روم فتح ہو گیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہہ کر ایک اور ضرب لگائی، تو میں نے ایک آواز سنی، میں نے اس طرح کی آواز کبھی نہیں سنی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جمیر (قبیلے کے لوگ) مددگار اور ساتھی بن کر آ گئے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک میں، ایک راوی حیی بن عبداللہ ہے، جسے ابن معین نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10139]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4584»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10140
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: احْتَفَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْخَنْدَقَ وَأَصْحَابُهُ قَدْ شَدُّوا الْحِجَارَةَ عَلَى بُطُونِهِمْ مِنَ الْجُوعِ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" هَلْ دُلِلْتُمْ عَلَى أَحَدٍ يُطْعِمُنَا أَكَلَةً؟"، قَالَ رَجُلٌ: نَعَمْ، قَالَ:" أَمَّا لَا فَتَقَدَّمْ، فَدُلَّنَا عَلَيْهِ"، فَانْطَلَقُوا إِلَى رَجُلٍ فَإِذَا هُوَ فِي الْخَنْدَقِ يُعَالِجُ نَصِيبَهُ مِنْهُ، فَأَرْسَلَتِ امْرَأَتُهُ أَنْ جِئْ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَتَانَا، فَجَاءَ الرَّجُلُ يَسْعَى فَقَالَ: بِأَبِي وَأُمِّي وَلَهُ مَعْزَةٌ وَمَعَهَا جَدْيُهَا، فَوَثَبَ إِلَيْهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْجَدْيُ مِنْ وَرَائِنَا" فَذَبَحَ الْجَدْيَ، وَعَمَدَتِ امْرَأَتُهُ إِلَى طَحِينَةٍ لَهَا فَعَجَنَتْهَا وَخَبَزَتْ وَأَدْرَكَتِ الْقِدْرَ وَثَرَدَتْ قَصْعَتَهَا، فَقَرَّبَتْهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابِهِ، فَوَضَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِصْبَعَهُ فِيهَا، فَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ، اللَّهُمَّ بَارِكْ فِيهَا، اللَّهُمَّ بَارِكْ فِيهَا، اطَّعِمُوا"، فَأَكَلُوا مِنْهَا حَتَّى صَدَرُوا، وَلَمْ يَأْكُلُوا مِنْهَا إِلَّا ثُلُثَهَا وَبَقِيَ ثُلُثَاهَا، فَسَرَحَ أُولَئِكَ الْعَشَرَةُ الَّذِينَ كَانُوا مَعَهُ: أَنِ اذْهَبُوا وَسَرِّحُوا إِلَيْنَا نُغَدِّيكُمْ، فَذَهَبُوا وَجَاءَ أُولَئِكَ الْعَشْرَةُ مَكَانَهُ فَأَكَلُوا مِنْهَا حَتَّى شَبِعُوا، ثُمَّ قَامَ وَدَعَا لِرَبَّةِ الْبَيْتِ وَشَمَتَ عَلَيْهَا وَعَلَى أَهْلِهَا، ثُمَّ مَشَوْا إِلَى الْخَنْدَقِ، فَقَالَ:" اذْهَبُوا بِنَا إِلَى سَلْمَانَ"، وَإِذَا صَخْرَةٌ بَيْنَ يَدَيْهِ قَدْ ضَعُفَ عَنْهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ" دَعُونِي فَأَكُونَ أَوَّلَ مَنْ ضَرَبَهَا"، فَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ" فَضَرَبَهَا فَوَقَعَتْ فِلْقَةُ ثُلُثِهَا، فَقَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ، قُصُورُ الرُّومِ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ"، ثُمَّ ضَرَبَ أُخْرَى فَوَقَعَتْ فِلْقَةٌ، فَقَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ قُصُورُ فَارِسَ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ"، فَقَالَ عِنْدَهَا الْمُنَافِقُونَ: نَحْنُ بِخَنْدَقٍ عَلَى أَنْفُسِنَا ] وَهُوَ يَعِدُنَا قُصُورَ فَارِسَ وَالرُّومِ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، وَنُعَيْمٍ الْعَنْبَرِيِّ، وَهُمَا ثِقَتَانِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب خندق کھود رہے تھے، اُن حضرات نے بھوک کی شدت کی وجہ سے اپنے پیٹوں پر پتھر باندھے ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ملاحظہ فرمائی، تو آپ نے فرمایا: کیا تمہاری رہنمائی کسی ایسے شخص کی طرف کی جا سکتی ہے؟ جو ہمیں کھانا کھلا دے؟ ایک صاحب نے کہا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے، تم آگے آؤ اور اس کے بارے میں ہماری رہنمائی کر دو، پھر وہ لوگ اس شخص کے پاس گئے، وہ خندق میں موجود تھا، اور اپنے حصے کا کام کر رہا تھا، اس کی بیوی نے اسے پیغام بھیجا کہ تم آ جاؤ! اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لے آئے ہیں، پھر وہ شخص دوڑتا ہوا آیا اور بولا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، اس کے پاس ایک بکری تھی جس کے ساتھ اس کا بچہ تھا، وہ لپک کر اس کی طرف گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بکری کا بچہ ہمارے پیچھے ہے، تو اس نے بکری کے بچے کو ذبح کر دیا، پھر اس کی بیوی آٹا گوندھنے لگی اس نے گوندھ لیا اور روٹی پکا لی، اسی دوران ہنڈیا تیار ہو گئی، تو اس نے ثرید تیار کیا اُسے پیالے میں رکھا اور اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اور آپ کے اصحاب کے سامنے پیش کر دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں اس میں ڈالیں اور فرمایا: اللہ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، اے اللہ! اس میں برکت رکھ دے، اے اللہ! اس میں برکت رکھ دے! (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا:) تم لوگ کھاؤ! ان لوگوں نے اس میں سے کھایا اور جب وہ لوگ اُٹھ کر واپس گئے تو وہ اس کا صرف ایک تہائی حصہ کھا سکے تھے، اس کا دو تہائی حصہ باقی تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن دس افراد کو جو آپ کے ساتھ تھے انہیں رخصت کیا اور فرمایا: تم لوگ جاؤ، اور اپنے جتنی تعداد کے افراد ہماری طرف بھجوا دو! وہ لوگ گئے، اور ان کی جگہ دوسرے دس افراد آ گئے انہوں نے بھی کھانا کھایا، یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئے، اور اُٹھ گئے، انہوں نے گھر کے مالک کے لئے دعا کی، اُسے اور اس کی بیوی کو دعائیں دیں، پھر وہ لوگ خندق کی طرف چلے گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہمارے ساتھ سلمان کی طرف چلو! وہاں آپ کے سامنے ایک چٹان موجود تھی، جسے وہ توڑ نہیں پائے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: مجھے موقع دو! تاکہ میں اس پر ضرب لگاؤں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر ضرب لگائی، تو اس کا ایک تہائی حصہ ٹوٹ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ اکبر! رب کعبہ کی قسم! روم کے محلات، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اور ضرب لگائی، تو اس کا ایک اور حصہ ٹوٹ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ اکبر! رب کعبہ کی قسم! فارس کے محلات، اُس وقت منافقین نے کہا: ہم خندق خود کھود رہے ہیں، اور یہ ہمارے ساتھ فارس اور روم کے محلات کا وعدہ کر رہے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن أحمد بن حنبل اور نعیم عنبری کا معاملہ مختلف ہے اور یہ دونوں ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10140]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12052)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12052»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10141
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ الْحَارِثُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: نَاصِفْنَا تَمْرَ الْمَدِينَةِ، وَإِلَّا مَلَأْتُهَا عَلَيْكَ خَيْلًا وَرِجَالًا، فَقَالَ:" حَتَّى أَسْتَأْمِرَ السُّعُودَ: سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ، وَسَعْدَ بْنَ مُعَاذٍ" يَعْنِي: يُشَاوِرُهُمَا، فَقَالَا: لَا وَاللَّهِ، مَا أُعْطِينَا الدَّنِيَّةَ مِنْ أَنْفُسِنَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَكَيْفَ وَقَدْ جَاءَ اللَّهُ بِالْإِسْلَامِ؟! فَرَجَعَ إِلَى الْحَارِثِ فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ: غَدَرْتَ يَا مُحَمَّدُ، قَالَ: فَقَالَ حَسَّانُ:
يَا حَارِ مَنْ يَغْدِرْ بِذِمَّةِ جَارِهِ مِنْكُمْ فَإِنَّ مُحَمَّدًا لَا يَغْدِرْ إِنْ تَغْدِرُوا فَالْغَدْرُ مِنْ عَادَاتِكُمْ
وَاللُّؤْمُ يَنْبُتُ فِي أُصُولِ السَّخْبَرِ وَأَمَانَةُ النَّهْدِيِّ حِينَ لَقِيتُهَا
مِثْلُ الزُّجَاجَةِ صَدْعُهَا لَا يُجْبَرُ
قَالَ: فَقَالَ الْحَارِثُ: كُفَّ عَنَّا يَا مُحَمَّدُ لِسَانَ حَسَّانَ، فَلَوْ مُزِجَ بِهِ مَاءُ الْبَحْرِ لَمُزِجَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ.
وَلَفْظُهُ: عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ الْحَارِثُ الْغَطَفَانِيُّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، شَاطِرْنَا تَمْرَ الْمَدِينَةِ، فَقَالَ:" حَتَّى أَسْتَأْمِرَ السُّعُودَ"، فَبَعَثَ إِلَى سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ، وَسَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ، وَسَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ، وَسَعْدِ بْنِ خَيْثَمَةَ، وَسَعْدِ بْنِ مَسْعُودٍ، فَقَالَ:" إِنِّي قَدْ عَلِمْتُ أَنَّ الْعَرَبَ قَدْ رَمَتْكُمْ عَنْ قَوْسٍ وَاحِدَةٍ، وَإِنَّ الْحَارِثَ سَأَلَكُمْ تُشَاطِرُوهُ تَمْرَ الْمَدِينَةِ، فَإِنْ أَرَدْتُمْ أَنْ تَدْفَعُوهُ عَامَكُمْ هَذَا فِي أَمْرِكُمْ بَعْدُ؟". فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُوحِيَ مِنَ السَّمَاءِ فَالتَّسُلَيْمُ لِأَمْرِ اللَّهِ، أَوْ عَنْ رَأْيِكَ وَهَوَاكَ؟ فَرَأْيُنَا نَتَّبِعُ هَوَاكَ وَرَأْيَكَ؟ فَإِنْ كُنْتَ إِنَّمَا تُرِيدُ الْإِبْقَاءَ عَلَيْنَا، فَوَاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتَنَا وَإِيَّاهُمْ عَلَى سَوَاءٍ، مَا يَنَالُونَ مِنَّا تَمْرَةً إِلَّا شِرَاءً أَوْ قِرًى، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هُوَ ذَا، تَسْمَعُونَ مَا يَقُولُونَ؟"، قَالُوا: غَدَرْتَ يَا مُحَمَّدُ، فَقَالَ حَسَّانُ بْنُ ثَابِتٍ - رِضَى اللَّهِ عَنْهُ:

يَا حَارِ مَنْ يَغْدِرْ بِذِمَّةِ جَارِهِ مِنْكُمْ فَإِنَّ مُحَمَّدًا لَا يَغْدِرُ
وَأَمَانَةُ الْمُرِّيِّ حِينَ لَقِيتُهَا كَسْرُ الزُّجَاجَةِ صَدْعُهَا لَا يُجْبَرُ
إِنْ تَغْدِرُوا فَالْغَدْرُ مِنْ عَادَاتِكُمْ وَاللُّؤْمُ يَنْبُتُ فِي أُصُولِ السَّخْبَرِ
.
وَرِجَالُ الْبَزَّارِ وَالطَّبَرَانِيِّ فِيهِمَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حارث (غطفانی)، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: مدینہ کی کھجوروں کا نصف ہمیں دیں، ورنہ میں آپ کے خلاف گھڑ سواروں اور پیادہ افراد کو اکٹھا کر لوں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے سعد نامی افراد سے مشورہ کر لینے دو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد، سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ تھے، اُن دونوں نے عرض کی: جی نہیں! اللہ کی قسم! ہم نے تو زمانہ جاہلیت میں، اپنی ذات کے حوالے سے کبھی کمتر ہونے کو منظور نہیں کیا تو اس وقت کیسے ہو سکتا ہے؟ جبکہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کی دولت عطا کر دی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حارث کے پاس واپس تشریف لائے اور اُسے اس بارے میں بتایا، تو اس نے کہا: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ نے عہد شکنی کی ہے۔ راوی کہتے ہیں: تو سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں یہ اشعار کہے: ”اے حارث! پناہ دینے والے کی پناہ کی تم سے زیادہ عہد شکنی اور کون کرتا ہے، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم تو عہد شکنی نہیں کرتے ہیں، اگر تم لوگ عہد شکنی کرتے ہو تو عہد شکنی تمہاری عادتوں کا حصہ ہے، اور کمینگی، سخبر کی جڑوں میں اگتی ہے، اور نہدی کی امانت سے جب میں ملا تو وہ شیشے کی مانند تھی جو ٹوٹ جائے تو اس کو جوڑا نہیں جا سکتا“۔ راوی کہتے ہیں؟ تو حارث نے کہا: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! حسان کی زبان ہمارے حوالے سے روک کے رکھیں! کیونکہ اگر اسے سمندر کے پانی میں ملا دیا جائے، تو یہ اسے بھی کڑوا کر دے۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حارث غطفانی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! مدینہ کی کھجوروں کا نصف ہمیں دو! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں، پہلے سعد نامی افراد سے مشورہ کر لوں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سعد بن معاذ، سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ، سیدنا سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ، سیدنا سعد بن خیثمہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا سعد بن مسعود رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا اور بلوایا، آپ نے ارشاد فرمایا: میں یہ بات جانتا ہوں کہ عرب ایک کمان سے تم پر تیر اندازی کریں گے، حارث نے تم سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ تم مدینہ کی کھجوروں کا نصف اسے دیدو، اگر تم اس سال یہ ادائیگی اُسے کر دیتے ہو، تو بعد میں یہ تمہارے معاملے میں بہتر رہے گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ آسمان کی طرف سے آنے والی وحی ہے؟ اگر ایسا ہے، تو ہم اللہ کے حکم کو تسلیم کرتے ہیں، یا پھر یہ آپ کی ذاتی رائے اور آپ کی خواہش ہے، تو ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں آپ کی خواہش اور آپ کی رائے کی پیروی کرنی چاہیے، اور اگر آپ کا مقصد ہماری بقاء کا خیال رکھنا ہے، تو اللہ کی قسم! اپنے بارے میں اور ان لوگوں کے بارے میں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہم سے کھجوریں صرف اس صورت میں لے سکتے ہیں، جب وہ ہم سے خریدیں یا وہ (ہمارے) مہمان بنیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ سن رہے ہو؟ کہ یہ کیا کہہ رہے ہیں؟ تو ان لوگوں نے کہا: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ نے عہد شکنی کی ہے۔ تو سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے یہ اشعار کہے: ”اے حارث! پناہ دینے والے کی پناہ کی تم سے زیادہ عہد شکنی اور کون کرتا ہے، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم تو عہد شکنی نہیں کرتے ہیں، اور مری کی امانت سے جب میں ملا تو وہ شیشے کی مانند تھی جو ٹوٹ جائے تو اس کو جوڑا نہیں جا سکتا اگر تم لوگ عہد شکنی کرتے ہو تو عہد شکنی تمہاری عادتوں کا حصہ ہے، اور کمینگی، سخبر کی جڑوں میں اگتی ہے“۔ امام بزار اور امام طبرانی کے رجال میں، ایک راوی محمد بن عمرو ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10141]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1803)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5409، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8017»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10142
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ يَوْمَ الْخَنْدَقِ:"
وَاللَّهِ لَوْلَا اللَّهُ مَا اهْتَدَيْنَا وَلَا صُمْنَا وَلَا صَلَّيْنَا فَأَنْزِلَنْ سَكِينَةً عَلَيْنَا
".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ خندق کے دن، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ اشعار پڑھ رہے تھے: ”اللہ کی قسم! اگر اللہ تعالیٰ کی ذات نہ ہوتی، تو ہم نے ہدایت حاصل نہیں کرنی تھی، ہم نے روزے نہیں رکھنے تھے اور ہم نے نماز نہیں پڑھنی تھی، (اے اللہ!) تو ہم پر سکینت نازل فرما!“۔
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10142]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزارقي المسند (1804) اخرجها ابو يعلى فى المسند (3410 و 3395)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6915»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10143
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: مَا نَسِيتُ قَوْلَهُ يَوْمَ الْخَنْدَقِ وَهُوَ يُعَاطِيهِمُ اللَّبَنَ قَدِ اغْبَرَّ شَعْرُ صَدْرِهِ وَهُوَ يَقُولُ:"
اللَّهُمَّ إِنِ الْخَيْرَ خَيْرُ الْآخِرَهْ فَاغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرَهْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: مجھے غزوہ خندق کے دن، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ الفاظ نہیں بھولے، آپ اُن لوگوں کو اینٹیں پکڑا رہے تھے، آپ کے سینے کا حصہ غبار آلود ہو چکا تھا، اور آپ یہ کہہ رہے تھے: اے اللہ! بھلائی، صرف آخرت کی بھلائی ہے، تو انصار اور مہاجرین کی مغفرت فرما دے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں،
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10143]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2516 و 4570) اخرجه احمد فى المسند (289/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25943»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10144
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: لَمْ يَكُنْ حِصْنٌ أَحْصَنَ مِنْ حِصْنِ بَنِي حَارِثَةَ، فَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النِّسَاءَ وَالصِّبْيَانَ وَالذَّرَارِيَ فِيهِ، وَقَالَ: إِنْ أَلَمَّ بِكُنَّ أَحَدٌ فَالْمَعْنَ بِالسَّيْفِ".
فَجَاءَهُنَّ رَجُلٌ مِنْ بَنِي ثَعْلَبَةَ بْنِ سَعْدٍ يُقَالُ لَهُ: نَجْدَانُ، أَحَدُ بَنِي حَشَّاشٍ عَلَى فَرَسٍ حَتَّى كَانَ فِي أَصْلِ الْحِصْنِ، ثُمَّ جَعَلَ يَقُولُ لِلنِّسَاءِ: انْزِلْنَ إِلَيَّ خَيْرٌ لَكُنَّ، فَحَرَّكْنَ السَّيْفَ فَأَبْصَرَهُ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَابْتَدَرَ الْحِصْنَ قَوْمٌ فِيهِمْ رَجُلٌ مِنْ بَنِي حَارِثَةَ، يُقَالُ لَهُ: ظُهَيْرُ بْنُ رَافِعٍ، فَقَالَ: يَا نَجْدَانُ، ابْرُزْ فَبَرَزَ إِلَيْهِ، فَحَمَلَ عَلَيْهِ فَرَسَهُ فَقَتَلَهُ، وَأَخَذَ رَأْسَهُ فَذَهَبَ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بنو حارثہ کے قلعے سے زیادہ مضبوط قلعہ اور کوئی نہیں تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین، بچوں اور اولاد کو اس میں رکھا اور ارشاد فرمایا: اگر کوئی تمہاری طرف آنے کی کوشش کرے، تو تم تلوار لہرانا، بنو ثعلبہ بن سعد سے تعلق رکھنے والا ایک شخص، جس کا نام نجدان تھا، جو بنو حشاش میں سے تھا، وہ ان خواتین کی طرف آیا، وہ گھوڑے پر سوار ہو کے آیا تھا، یہاں تک کہ جب وہ قلعے کی بنیاد کے پاس پہنچا، تو اس نے خواتین سے کہنا شروع کیا کہ تم اُتر کر میری طرف آ جاؤ، ان خواتین نے تلوار کو حرکت دی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے اُسے دیکھ لیا، وہ تیزی سے قلعے کی طرف گئے، اُن لوگوں میں بنو حارثہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص بھی تھا، جس کا نام ظہیر بن رافع تھا، اس نے کہا: اے نجدان! سامنے آؤ، وہ نکل کر اس کے سامنے آیا، اس نے اپنے گھوڑے کے ذریعے اس پر حملہ کر کے اسے قتل کیا، اُس کا سر پکڑا اور اُسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10144]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4378)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4378»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10145
وَعَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ إِلَى الْخَنْدَقِ، فَجَعَلَ نِسَاءَهُ وَعَمَّتَهُ صَفِيَّةَ فِي أُطُمٍ يُقَالُ لَهُ: فَارِعٌ، وَجَعَلَ مَعَهُمْ حَسَّانَ بْنَ ثَابِتٍ، وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى أُحُدٍ، فَرَقِيَ يَهُودِيٌّ حَتَّى أَشْرَفَ عَلَى نِسَاءِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَى عَمَّتِهِ، فَقَالَتْ صَفِيَّةُ: يَا حَسَّانُ، قُمْ إِلَيْهِ حَتَّى تَقْتُلَهُ قَالَ: وَاللَّهِ مَا ذَاكَ فِيَّ، وَلَوْ كَانَ ذَاكَ فِيَّ لَخَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ صَفِيَّةُ: فَارْبُطِ السَّيْفَ عَلَى ذِرَاعِي قَالَ: ثُمَّ تَقَدَّمَتْ إِلَيْهِ حَتَّى قَتَلَتْهُ وَقَطَعَتْ رَأْسَهُ، فَقَالَتْ لَهُ: خُذِ الرَّأْسَ فَارْمِ بِهِ عَلَى الْيَهُودِ قَالَ: مَا ذَاكَ فِيَّ، فَأَخَذَتْ هِيَ الرَّأْسَ فَرَمَتْ بِهِ عَلَى الْيَهُودِ، فَقَالَتِ الْيَهُودُ: قَدْ عَلِمْنَا أَنَّ مُحَمَّدًا لَمْ يَكُنْ يَتْرُكُ أَهْلَهُ خُلُوفًا لَيْسَ مَعَهُمْ أَحَدٌ، فَتَفَرَّقُوا وَذَهَبُوا، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَمَرَّ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ وَهُوَ يَقُولُ:
مَهْلًا قَلِيلًا يُدْرِكُ الْهَيْجَا جَمَلْ لَا بَأْسَ بِالْمَوْتِ إِذَا حَانَ الْأَجَلْ قَالَتْ: وَمَا رَأَيْتُ أَحَدًا كَانَ أَجْمَلَ مِنْهُ ذَلِكَ الْيَوْمَ، وَكَانَ عَلَيْهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ، وَكَانَ عَلَيْهِ دِرْعٌ مُقَلَّصَةٌ، وَقَدْ تَزَوَّجَ فَبَنَى بِأَهْلِهِ قَبْلَ ذَلِكَ فَعَلَيْهِ أَثَرُ زَعْفَرَانَ.
قَالَ: وَكَانَ حَسَّانُ إِذَا شَدَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْكُفَّارِ يَفْتَحُ الْأُطُمَ، وَإِذَا كَرُّوا رَجَعَ مَعَهُمْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ، وَقَالَ: فَأُخْبِرَ بِذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَضَرَبَ لِصَفِيَّةَ بِسَهْمٍ كَمَا كَانَ يَضْرِبُ لِلرِّجَالِ. وَإِسْنَادُهُمَا ضَعِيفٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَ الْحَدِيثُ مِنْ رِوَايَةِ صَفِيَّةَ فِي وَقْعَةِ أُحُدٍ.
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خندق کی طرف تشریف لے گئے، آپ نے اپنی ازواج، اپنی پھوپھی سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو ایک بلند عمارت میں رکھا، جس کا نام ”فارع“ تھا، آپ نے ان کے ساتھ سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کو رکھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم احد کی طرف تشریف لے گئے، ایک یہودی چڑھ کر خواتین کے پاس اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی کے پاس پہنچنے لگا، تو سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے حسان! تم اٹھ کر اس کے پاس جاؤ، اور اسے قتل کر دو، انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میرے اندر یہ ہمت نہیں ہے اگر میرے اندر یہ چیز ہوتی، تو میں اللہ کے رسول کے ساتھ چلا جاتا، سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے کہا: پھر تم تلوار میرے بازو پر باندھ دو۔ راوی کہتے ہیں: پھر سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا اس کے پاس گئیں اور اسے قتل کر دیا، انہوں نے اس کا سر کاٹا اور سیدنا حسان رضی اللہ عنہ سے کہا: تم یہ سر لو، اور اسے یہودیوں پر پھینک دو، انہوں نے کہا: یہ میں کیسے کر سکتا ہوں؟ تو سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے وہ سر لیا اور اسے خود یہودیوں پر پھینک دیا، تو یہودیوں نے کہا: ہمیں یہ پتہ ہے کہ سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنے اہل خانہ کو ایسے نہیں چھوڑیں گے کہ ان کے ساتھ کوئی نہ ہو، تو وہ لوگ ادھر ادھر بکھر گئے، اور چلے گئے۔ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا گزر ہوا وہ یہ کہہ رہے تھے: ”تھوڑا سا وقت رہ گیا ہے، پھر اونٹ جنگ تک پہنچ جائے گا، اور جب (آخری) وقت آ جائے تو موت میں کوئی حرج نہیں ہے“ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: اس دن، میں نے ان سے زیادہ خوبصورت شخص کوئی نہیں دیکھا، ان پر زرد رنگ کا نشان موجود تھا، اور انہوں نے چھوٹی (سکڑی ہوئی) زرہ پہنی ہوئی تھی، ان کی شادی ہوئی تھی، کچھ عرصہ پہلے انہوں نے رخصتی کروائی تھی، تو ان پر زعفران کا نشان موجود تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کفار پر حملہ آور ہوئے، تو سیدنا حسان رضی اللہ عنہ نے عمارت کا دروازہ کھول دیا اور جب وہ لوگ پلٹ گئے، تو وہ ان کے ساتھ واپس آ گئے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، راوی بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں پتہ چلا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے لئے بھی ایک حصہ مقرر کیا، جس طرح آپ نے مردوں کے لئے حصہ مقرر کیا تھا۔ ان دونوں روایات کی سند ضعیف ہے۔ اس سے پہلے واقعہ احد سے متعلق باب میں، سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کی نقل کردہ روایت پہلے گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10145]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1807)، أخرجه مسند البزار برقم: 978، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4588/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10146
وَعَنْ عُرْوَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَدْخَلَ نِسَاءَهُ يَوْمَ الْأَحْزَابِ أُطُمًا مِنْ آطَامِ الْمَدِينَةِ، وَكَانَ حَسَّانُ بْنُ ثَابِتٍ رَجُلًا جَبَانًا ; فَأَدْخَلَهُ مَعَ النِّسَاءِ، فَأَغْلَقَ الْبَابَ، فَجَاءَ يَهُودِيٌّ فَقَعَدَ عَلَى بَابِ الْأُطُمِ، فَقَالَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ: انْزِلْ يَا حَسَّانُ إِلَى هَذَا الْعِلْجِ فَاقْتُلْهُ، فَقَالَ: مَا كُنْتُ لِأَجْعَلَ نَفْسِي خَطَرًا لِهَذَا الْعِلْجِ، فَأْتَزَرَتْ بِكِسَاءٍ وَأَخَذَتْ فِهْرًا، فَنَزَلَتْ إِلَيْهِ فَقَطَعَتْ رَأْسَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى عُرْوَةَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَلَكِنَّهُ مُرْسَلٌ.
عروہ بیان کرتے ہیں: غزوہ احزاب کے موقع پر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج کو مدینہ منورہ کی، ایک بلند عمارت میں داخل کروا دیا، سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ ایک کمزور دل کے شخص تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھی خواتین کے ساتھ رکھا، انہوں نے دروازہ بند کر دیا، ایک یہودی آیا اور اس عمارت کے دروازے پر بیٹھ گیا، سیدہ صفیہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہا نے کہا: اے حسان! اُتر کر اس نالائق کی طرف جاؤ، اور اسے قتل کر دو، انہوں نے کہا: میں اس نالائق کو قتل کرنے کے قابل نہیں ہوں، تو سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے چادر اوڑھی، فہر (دوا پیسنے کا پتھر) لیا، اتر کر اس کے پاس گئیں اور اس کا سر کاٹ دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور عروہ تک اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، تاہم
یہ روایت ”مرسل“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10146]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (319/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں