🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

42. بَابُ غَزْوَةِ الْخَنْدَقِ وَقُرَيْظَةَ
غزوہ خندق اور غزوہ بنو قریظہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10147
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ الْحَكَمِ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَنْزَى أَخِي عَلِيُّ بْنُ الْحَكَمِ فَرَسَهُ خَنْدَقًا، فَضَرَبَ الْفَرَسَ، فَدَقَّ جِدَارُ الْخَنْدَقِ سَاقَهُ، فَأَتَيْنَا بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى فَرَسِهِ، فَمَسَحَ سَاقَهُ فَمَا نَزَلَ عَنْهَا حَتَّى بَرَأَ.
فَقَالَ مُعَاوِيَةُ بْنُ الْحَكَمِ فِي قَصِيدَةٍ لَهُ:
فَأَنْزَاهَا عَلَيَّ فَهْيَ تَهْوِي هَوَى الدَّلْوِ مُتَرَّعَةً بِسُدْلِ صُفُوفَ الْخَنْدَقَيْنِ فَأَهْرَقَتْهُ
هَوِيَّةَ مُظْلِمِ الْحَالَيْنِ عَمْلِ فَعَصَّبَ رِجْلَهُ فَمَشَى عَلَيْهَا
سُمُوَّ الصَّقْرِ صَادَفَ يَوْمَ طَلِّ فَقَالَ مُحَمَّدٌ صَلَّى عَلَيْهِ
مَلِيكُ النَّاسِ: هَذَا خَيْرُ فِعْلِ لَعًا لَكَ فَاسْتَمَرَّ بِهَا سَوِيًّا
وَكَانَتْ بَعْدَ ذَاكَ أَصَحَّ رِجْلِ.
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَادَةَ: يُقَالُ إِذَا عَثَرَتِ النَّاقَةُ: لَعًا لَكِ ؛ أَيِ: ارْتَفِعِي وَاسْتَعْلِي، قَالَ الْأَعْشَى:
بِذَاتِ لَوْثٍ عَقَرْنَاهُ إِذَا عَثَرَتْ فَالنَّعْشُ أَدْنَى لَهَا مِنْ أَنْ يُقَالَ لَعَا
.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَيَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا معاویہ بن حکم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، میرے بھائی علی بن حکم نے اپنے گھوڑے کے ذریعے خندق کو عبور کرنا چاہا، تو گھوڑا خندق کی دیوار سے ٹکرایا اور میرے بھائی کی پنڈلی ٹوٹ گئی، ہم اسے گھوڑے پر سوار کر کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی پنڈلی پر ہاتھ پھیرا، تو وہ گھوڑے پر سے اترنے سے پہلے ہی ٹھیک ہو چکا تھا، سیدنا معاویہ بن حکم رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں ایک قصیدہ کہا: ہے (جس کے اشعار یہ ہیں:) ”اس نے اس کو چھلانگ لگوانا چاہی، تو وہ نیچے آ رہا جس طرح کوئی بھرا ہوا ڈول لٹکانے سے نیچے آتا ہے، اس نے خندق کو پار کرنا چاہا، لیکن تاریک صورتحال والی بھنبھناہٹ نے اس کو نیچے گرا دیا، اس شخص نے اپنی ٹانگ پر پٹی باندھی اور اس پر یوں چلنے لگا جس طرح تیز بارش والے دن شکرا جاتا ہے، تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، ان پر درود ہو، جو لوگوں کے بادشاہ ہیں، انہوں نے فرمایا: یہ اچھا فعل ہے، تم اُٹھو اور اس (ٹانگ) کو سیدھا کر کے چلو، تو وہ ٹانگ اس کے بعد سب سے بہتر ٹانگ کی حالت میں تھی“۔ محمد بن عبادہ بیان کرتے ہیں: جب اونٹنی کو ٹھوکر لگتی ہے، تو اس کے لئے یہ لفظ کہا: جاتا ہے: ”لعالک“ یعنی تم اُٹھ جاؤ، اوپر آ جاؤ! اعشی نامی شخص نے یہ اشعار کہے ہیں: ”وہ (اونٹنی) کمزوری والی تھی، جب اس کو ٹھوکر لگی تو ہم نے اس کو ذبح کر دیا، کیونکہ اس کے لیے لاش بن جانا اس سے زیادہ موزوں تھا کہ یہ کہا: جائے: تم اُٹھو!“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں اور ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن حبان نے اُسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10147]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10148
وَعَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكِ بْنِ وَهْبٍ الْخُزَاعِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ ; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ سَلِيطًا، وَسُفْيَانَ بْنَ عَوْفٍ الْأَسْلَمِيَّ طَلِيعَةَ يَوْمِ الْأَحْزَابِ، فَخَرَجَا حَتَّى إِذَا كَانَا بِالْبَيْدَاءِ الْتَفَّتْ عَلَيْهِمْ خَيْلٌ لِأَبِي سُفْيَانَ، فَقَاتَلَا حَتَّى قُتِلَا، فَأُتِيَ بِهِمَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدُفِنَا فِي قَبْرٍ وَاحِدٍ، فَهُمَا الشَّهِيدَانِ الْقَرِيبَانِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
عبدالعزیز بن ابوبکر بن مالک بن وہب خزاعی، اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سلیط رضی اللہ عنہ اور سیدنا سفیان بن عوف اسلمی رضی اللہ عنہ کو غزوہ احزاب کے موقع پر جاسوسی کے لئے بھیجا، یہ دونوں حضرات نکلے، جب یہ ”بیداء“ کے مقام پر پہنچے، تو ابوسفیان کے کچھ گھڑ سوار انہیں ملے، ان دونوں نے لڑائی کی، یہاں تک کہ یہ دونوں شہید ہو گئے، ان دونوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، اور ان دونوں کو ایک قبر میں رکھا گیا، تو یہ دونوں ساتھ شہید ہونے والے دو افراد تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10148]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1805)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10149
وَعَنْ نَافِعٍ قَالَ: قِيلَ لِابْنِ عُمَرَ: أَيْنَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي يَوْمَ الْأَحْزَابِ؟ قَالَ: كَانَ يُصَلِّي فِي بَطْنِ الشِّعْبِ عِنْدَ خَرِبَةٍ هُنَاكَ، وَلَقَدْ أَذِنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الِانْصِرَافِ لِلنَّاسِ، ثُمَّ أَمَرَنِي أَنْ أَدْعُوَهُمْ فَدَعَوْتُهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا گیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ احزاب کے موقع پر نماز کہاں ادا کرتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نشیبی حصے کے درمیان میں موجود ایک پرانی عمارت کے پاس نماز ادا کرتے تھے، جو وہاں موجود تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو واپس جانے کی اجازت دیدی تھی، پھر آپ نے مجھے حکم دیا کہ میں انہیں بلاؤں، تو میں نے انہیں بلا لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10149]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13370)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13370»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10150
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: بَعَثَنِي خَالِي عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ لِأَبِيهِ بِلِحَافٍ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَأْذَنْتُهُ وَهُوَ بِالْخَنْدَقِ، فَأَذِنَ لِي وَقَالَ:" مَنْ لَقِيتَ فَقُلْ لَهُمْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُكُمْ أَنْ تَرْجِعُوا".
وَكَانَ ذَلِكَ فِي بَرْدٍ شَدِيدٍ، فَخَرَجْتُ وَلَقِيتُ النَّاسَ فَقُلْتُ لَهُمْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُكُمْ أَنْ تَرْجِعُوا، قَالَ: فَلَا وَاللَّهِ مَا عَطَفَ عَلِيَّ مِنْهُمُ اثْنَانِ أَوْ وَاحِدٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میرے ماموں سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ نے، اپنے والد کے لئے ایک لحاف بھیجا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میں نے آپ سے اجازت مانگی، آپ اس وقت خندق میں موجود تھے، آپ نے مجھے اجازت دیدی، آپ نے ارشاد فرمایا: تمہاری جس سے ملاقات ہو، تم اُس سے یہ کہنا: اللہ کے رسول تمہیں یہ حکم دے رہے ہیں کہ تم لوگ واپس آ جاؤ۔ راوی کہتے ہیں: یہ شدید سردی کی بات ہے، میں نکلا، میری لوگوں سے بات ہوئی، میں نے اُن سے کہا: اللہ کے رسول تمہیں یہ حکم دے رہے ہیں کہ تم لوگ واپس چلے جاؤ۔ راوی کہتے ہیں: اللہ کی قسم! ان میں سے دو یا ایک فرد نے بھی میری بات کا انکار نہیں کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10150]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13369)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13369، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5295»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10151
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: خَفِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْخَنْدَقِ إِلَّا عَلَى سِتَّةِ نَفَرٍ: أَرْبَعَةُ نَفَرٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ: طَلْحَةُ، وَالزُّبَيْرُ، وَعَلِيٌّ، وَسَعْدُ، وَمِنَ الْأَنْصَارِ: أَبُو دُجَانَةَ، وَالْحَارِثُ بْنُ الصِّمَّةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ خندق کے دن، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، (لوگوں کی نگاہوں سے) اوجھل ہو گئے، البتہ چھ افراد کا تعلق مختلف ہے چار افراد کا تعلق مہاجرین سے تھا، وہ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ ہیں، جبکہ انصار سے تعلق رکھنے والے حضرات سیدنا ابودجانہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا حارث بن صمہ رضی اللہ عنہ تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10151]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13410)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13410»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10152
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ بِالْخَنْدَقِ، فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَعَاهَدُ ثَغْرَةً مِنَ الْجَبَلِ يَخَافُ مِنْهَا، فَيَأْتِي فَيَضْطَجِعُ فِي حِجْرِي ثُمَّ يَقُومُ فَيَتَسَمَّعُ، فَسَمِعَ حِسَّ إِنْسَانٍ عَلَيْهِ الْحَدِيدُ، فَانْسَلَّ فِي الْجَبَلِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ هَذَا؟".
قَالَ: أَنَا سَعْدٌ، جِئْتُكَ لِتَأْمُرَنِي بِأَمْرِكَ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَبِيتَ فِي تِلْكَ الثَّغْرَةِ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حِجْرِي حَتَّى سَمِعْتُ غَطِيطَهُ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: لَا أَنْسَاهَا لِسَعْدٍ. قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَبِيبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھی، آپ اس وقت خندق میں موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پہاڑ کے شگاف کی دیکھ بھال کر رہے تھے، آپ کو اس کے حوالے سے اندیشہ تھا، آپ تشریف لائے اور میری گود میں سر رکھ کے لیٹ گئے پھر آپ اُٹھے اور سن گن لینے لگے، آپ نے کسی انسان کی آہٹ سنی، جس نے لوہے کا لباس پہنا ہوا تھا، اور پہاڑ کی طرف آ رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون ہے؟ اس نے جواب دیا: میں سعد ہوں، میں اس لئے آیا ہوں، تاکہ آپ مجھے کوئی حکم دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ اس شگاف میں رات بسر کریں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میری گود میں سو گئے، یہاں تک کہ میں نے آپ کے خراٹوں کی آواز سنی، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: اس کے بعد میں سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے لئے (دعا کرنا) کبھی نہیں بھولی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ایک حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10152]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1806)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10153
وَعَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ الْخَنْدَقِ وَرَجُلٌ يَتَتَرَّسُ، جَعَلَ يَقُولُ بِالتُّرْسِ هَكَذَا، فَوَضَعَهُ فَوْقَ أَنْفِهِ، ثُمَّ يَقُولُ هَكَذَا، يُسْفِلُهُ بَعْدُ، قَالَ: فَأَهْوَيْتُ إِلَى كِنَانَتِي فَأَخْرَجْتُ مِنْهَا سَهْمًا مُدْمًى، فَوَضَعْتُهُ فِي كَبِدِ الْقَوْسِ، فَلَمَّا قَالَ هَكَذَا - يُسْفِلُ التُّرْسَ - رَمَيْتُ فَمَا نَسِيتُ وَقْعَ الْقَدَحِ عَلَى كَذَا وَكَذَا مِنَ التُّرْسِ قَالَ: وَسَقَطَ فَقَالَ بِرِجْلِهِ هَكَذَا، فَضَحِكَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحْسَبُهُ قَالَ: حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ - قَالَ: قُلْتُ: لِمَ فَعَلَ؟ قَالَ: لِفِعْلِ الرَّجُلِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ مَعَهُ تُرْسَانِ، وَكَانَ سَعْدٌ رَامِيًا، فَكَانَ يَقُولُ كَذَا وَكَذَا بِالتُّرْسَيْنِ يُغَطِّي جَبْهَتَهُ، فَنَزَعَ لَهُ سَعْدٌ بِسَهْمٍ، فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ رَمَاهُ، فَلَمْ يُخْطِ هَذِهِ مِنْهُ - يَعْنِي: جَبْهَتَهُ -.
وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَسْوَدِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ خندق کے موقع پر، ایک شخص اپنی ڈھال کے ذریعے بچ رہا تھا، اور اپنی ڈھال کے ذریعے اس طرح کر رہا تھا، وہ اسے اپنی ناک پر رکھتا تھا، پھر اس طرح کرتا تھا، اُس سے ذرا نیچے کر لیتا تھا، میں نے اپنے ترکش کی طرف ہاتھ بڑھایا، اُس میں سے ایک تیر نکالا، جس پر خون لگا ہوا تھا، میں نے وہ کمان میں لگایا، جب اس نے، اس طرح کیا اور ڈھال کو ذرا نیچے کیا، تو میں نے تیر چلا دیا، میں ڈھال کے فلاں، فلاں حصے پر تیر لگنے (کی آواز) کو نہیں بھولا، راوی کہتے ہیں: تو وہ شخص نیچے گر گیا اور اس کا پاؤں اس طرح ہو گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے۔ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے یہ کہا: یہاں تک کہ آپ کے اطراف کے دانت بھی نظر آنے لگے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: آپ نے ایسا کیوں کیا تھا؟ انہوں نے جواب دیا: اس شخص کے طرز عمل کی وجہ سے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اس شخص کے پاس دو ڈھالیں تھیں اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ تیر انداز تھے، وہ دونوں ڈھالوں کے ذریعے اس، اس طرح کرتا تھا، اپنی پیشانی کو چھپاتا تھا، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے تیر نکالا، جب اس نے اپنا سر اٹھایا، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے اسے تیر مار دیا، تو وہ اس کی پیشانی سے خطا نہیں ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی روایت حسب سابق ہے، ان دونوں روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن محمد بن اسود کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10153]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1808) اخرجه احمد فى المسند (1620)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1623»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10154
وَعَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ النَّاسَ تَفَرَّقُوا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةَ الْأَحْزَابِ، فَلَمْ يَبْقَ مَعَهُ إِلَّا اثْنَا عَشَرَ رَجُلًا، فَأَتَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا جَاثِمٌ مِنَ النَّوْمِ، فَقَالَ:" يَا ابْنَ الْيَمَانِ، قُمْ فَانْطَلِقْ إِلَى عَسْكَرِ الْأَحْزَابِ فَانْظُرْ إِلَى حَالِهِمْ".
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا قُمْتُ لَكَ إِلَّا حَيَاءً مِنَ الْبَرْدِ قَالَ:" انْطَلِقْ يَا ابْنَ الْيَمَانِ، فَلَا بَأْسَ عَلَيْكَ مِنْ بَرْدٍ وَلَا حَرٍّ حَتَّى تَرْجِعَ لِي".
فَانْطَلَقْتُ حَتَّى أَتَيْتُ عَسْكَرَهُمْ فَوَجَدْتُ أَبَا سُفْيَانَ يُوقِدُ النَّارَ فِي عُصْبَةٍ حَوْلَهُ، وَقَدْ تَفَرَّقَ الْأَحْزَابُ عَنْهُ، فَجِئْتُ حَتَّى أَجْلِسَ فِيهِمْ، فَحَسَّ أَبُو سُفْيَانَ أَنَّهُ قَدْ دَخَلَ فِيهِمْ مِنْ غَيْرِهِمْ، فَقَالَ: لِيَأْخُذْ كُلُّ رَجُلٍ مِنْكُمْ بِيَدِ جَلِيسِهِ قَالَ: فَضَرَبْتُ بِيَدِي عَلَى الَّذِي عَنْ يَمِينِي فَأَخَذْتُ بِيَدِهِ، ثُمَّ ضَرَبْتُ بِيَدِي عَلَى الَّذِي عَنْ يَسَارِي فَأَخَذْتُ بِيَدِهِ، فَلَبِثْتُ فِيهِمْ هُنَيْهَةً، ثُمَّ قُمْتُ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي، فَأَوْمَأَ إِلَيَّ أَنْ أَدْنُوَ فَدَنَوْتُ حَتَّى أَرْسَلَ عَلِيَّ مِنَ الثَّوْبِ الَّذِي كَانَ عَلَيْهِ لِيُدْفِئَنِي.
فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ قَالَ:" يَا ابْنَ الْيَمَانِ، اقْعُدْ ؛ مَا خَبَرُ النَّاسِ؟". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تَفَرَّقَ النَّاسُ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ فَلَمْ يَبْقَ إِلَّا فِي عُصْبَةٍ يُوقِدُ النَّارَ، وَقَدْ صَبَّ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى عَلَيْهِمْ مِنَ الْبَرْدِ مِثْلَ الَّذِي صَبَّ عَلَيْنَا، وَلَكِنَّا نَرْجُو مِنَ اللَّهِ مَا لَا يَرْجُونَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَفِي الصَّحِيحِ لِحُذَيْفَةَ حَدِيثٌ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ احزاب کی رات، لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کر ادھر ادھر ہو گئے، آپ کے ساتھ صرف بارہ افراد باقی رہ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، میں اس وقت نیند کے عالم میں تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابن یمان! تم اُٹھو اور دشمن کے لشکروں کی طرف جاؤ، اور ان کی صورت حال کا جائزہ لو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں سردی کی وجہ سے، صرف حیا کی وجہ سے آپ کے لئے اٹھا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابن یمان! تم جاؤ تمہیں سردی یا گرمی کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہو گی، جب تک تم واپس نہیں آ جاتے میں گیا، میں ان لوگوں کے لشکر کے پاس آیا، تو میں نے ابوسفیان کو پایا کہ اُس نے آگ جلائی ہوئی ہے اور اس کے ارد گرد کچھ افراد موجود ہیں، باقی لوگ اسے چھوڑ کر ادھر اُدھر ہو چکے ہیں، میں آیا اور ان لوگوں کے درمیان بیٹھ گیا، ابوسفیان نے یہ چیز محسوس کر لی کہ ان کے درمیان کوئی ایسا شخص داخل ہوا ہے، جو ان میں سے نہیں ہے، تو اس نے کہا: تم میں سے ہر ایک شخص اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے شخص کا ہاتھ پکڑ لے، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو میں نے اپنا دایاں ہاتھ دائیں طرف موجود شخص پر مارا اور اس کا ہاتھ پکڑ لیا، پھر میں نے اپنا ہاتھ اپنے بائیں طرف موجود شخص پر مارا اور اس کا ہاتھ پکڑ لیا، پھر میں کچھ دیران کے درمیان ٹھہرا رہا، پھر میں اٹھ گیا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ اس وقت کھڑے ہوئے نماز ادا کر رہے تھے، آپ نے میری طرف اشارہ کیا کہ میں قریب ہو جاؤں، میں قریب ہوا، تو آپ نے میرے اوپر وہ کپڑا ڈال دیا، جو آپ کے جسم پر موجود تھا، تاکہ مجھے اُس سے گرمائش حاصل ہو، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو آپ نے فرمایا: اے ابن یمان! تم بیٹھ جاؤ! لوگوں کا کیا معاملہ ہے؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! لوگ ابوسفیان کو چھوڑ کر ادھر اُدھر ہو چکے ہیں، اس کے ساتھ صرف کچھ افراد تھے جنہوں نے آگ جلائی ہوئی تھی، اللہ تعالیٰ نے ان پر اسی طرح کی سردی نازل کی ہے، جس طرح کی ہم پر نازل کی ہے، لیکن ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس چیز کی امید ہے جس کی امید انہیں نہیں ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ ”صحیح“ میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک حدیث منقول ہے، جو اس سیاق کے بغیر ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10154]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1809)، أخرجه مسند البزار برقم: 2943، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4381، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4581/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10155
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: خَرَجْتُ يَوْمَ الْخَنْدَقِ أَقْفُو آثَارَ النَّاسِ، فَسَمِعْتُ وَئِيدَ الْأَرْضِ مِنْ وَرَائِي - يَعْنِي: حِسَّ الْأَرْضِ - قَالَتْ: فَإِذَا أَنَا بِسَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ وَمَعَهُ ابْنُ أَخِيهِ الْحَارِثُ بْنُ أَوْسٍ يَحْمِلُ مِجَنَّهُ.
قَالَتْ: فَجَلَسْتُ إِلَى الْأَرْضِ، فَمَرَّ سَعْدٌ وَعَلَيْهِ دِرْعٌ مِنْ حَدِيدٍ قَدْ خَرَجَتْ مِنْهَا أَطْرَافُهُ، فَأَنَا أَتَخَوَّفُ عَلَى أَطْرَافِ سَعْدٍ، قَالَتْ: وَكَانَ سَعْدٌ مِنْ أَعْظَمِ النَّاسِ وَأَطْوَلِهِمْ قَالَتْ: فَمَرَّ وَهُوَ يَرْتَجِزُ وَيَقُولُ.
لَبِثَ قَلِيلًا يُدْرِكُ الْهَيْجَا جَمَلْ مَا أَحْسَنَ الْمَوْتَ إِذَا حَانَ الْأَجَلْ قَالَتْ: [ فَقُمْتُ ] فَاقْتَحَمْتُ حَدِيقَةً فَإِذَا فِيهَا نَفَرٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، وَإِذَا فِيهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، وَفِيهِمْ رَجُلٌ عَلَيْهِ تَسْبِغَةٌ لَهُ - يَعْنِي: الْمِغْفَرَ - فَقَالَ عُمَرُ: مَا جَاءَ بِكِ، لَعَمْرِي [ وَاللَّهِ ] إِنَّكِ لَجَرِيئَةٌ، وَمَا يُؤْمِنُكِ أَنْ يَكُونَ بَلَاءً أَوْ يَكُونَ تَحَوُّزٌ؟ قَالَتْ: فَمَا زَالَ يَلُومُنِي حَتَّى تَمَنَّيْتُ أَنَّ الْأَرْضَ انْشَقَّتْ لِي سَاعَتَئِذٍ فَدَخَلْتُ فِيهَا!.
قَالَ: فَرَفَعَ الرَّجُلُ التَّسْبِغَةَ عَنْ وَجْهِهِ فَإِذَا طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، فَقَالَ: وَيْحَكَ يَا عُمَرُ، إِنَّكَ قَدْ أَكْثَرْتَ مُنْذُ الْيَوْمِ، وَأَيْنَ التَّحَوُّزُ أَوِ الْفِرَارُ إِلَّا إِلَى اللَّهِ تَعَالَى؟!.
قَالَتْ: وَيَرْمِي سَعْدًا رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ مِنْ قُرَيْشٍ يُقَالُ لَهُ: ابْنُ الْعَرِقَةِ بِسَهْمٍ لَهُ، فَقَالَ لَهُ: خُذْهَا وَأَنَا ابْنُ الْعَرِقَةِ فَأَصَابَ أَكْحَلَهُ فَقَطَعَهُ فَدَعَا اللَّهَ سَعْدٌ فَقَالَ: اللَّهُمَّ لَا تُمِتْنِي حَتَّى تُقِرَّ عَيْنِي مِنْ بَنِي قُرَيْظَةَ [ قَالَتْ: وَكَانُوا حُلَفَاؤُهُ وَمَوَاليِهِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ. قَالَتْ:فَرَقَى كَلِمَهُ، وَبَعَثَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الرِّيحَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ، فَكَفَى اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الْمُؤْمِنِينَ الْقِتَالَ وَكَانَ اللَّهُ قَوِيًّا عَزِيزًا، فَلَحِقَ أَبُو سُفْيَانَ وَمَنْ مَعَهُ بِتِهَامَةَ،وَلَحِقَ عُيَيْنَةُ بْنُ بَدْرٍ وَمَنْ مَعَهُ بِنَجْدٍ، وَرَجَعَتْ بَنُو قُرَيْظَةَ فَتَحَصَّنُوا فِي ] صَيَاصِيهِمْ، وَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْمَدِينَةِ، وَأَمَرَ بِقُبَّةٍ مِنْ أَدَمٍ فَضُرِبَتْ عَلَى سَعْدٍ فِي الْمَسْجِدِ.
قَالَتْ: فَجَاءَهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - وَإِنَّ عَلَى ثَنَايَاهُ لَتَقْعُ الْغُبَارِ، فَقَالَ: لَقَدْ وَضَعْتَ السِّلَاحَ! لَا وَاللَّهِ مَا وَضَعَتِ الْمَلَائِكَةُ بَعْدُ السِّلَاحَ، اخْرُجْ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ فَقَاتِلْهُمْ.
قَالَ: فَلَبِسَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَأْمَتَهُ وَأَذَّنَ فِي النَّاسِ بِالرَّحِيلِ أَنْ يَخْرُجُوا، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَرَّ عَلَى بَنِي غَنْمٍ، وَهُمْ جِيرَانُ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ:" مَنْ مَرَّ بِكُمْ؟". فَقَالُوا: مَرَّ بِنَا دِحْيَةُ الْكَلْبِيُّ، وَكَانَ دَحْيَةٌ تُشْبِهُ لِحْيَتُهُ [ وَسِنُّهُ ] وَوَجْهُهُ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -.
قَالَتْ: فَأَتَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَاصَرَهُمْ خَمْسًا وَعِشْرِينَ لَيْلَةً، فَلَمَّا اشْتَدَّ حَصْرُهُمْ، وَاشْتَدَّ الْبَلَاءُ، قِيلَ لَهُمُ: انْزِلُوا عَلَى حُكْمِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَشَارُوا أَبَا لُبَابَةَ بْنَ عَبْدِ الْمُنْذِرِ، فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنَّهُ الذَّبْحُ، فَقَالُوا: نَنْزِلُ عَلَى حُكْمِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (انْزِلُوا عَلَى حُكْمِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ) [ فَنَزَلُوا ] وَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فَأُتِيَ بِهِ عَلَى حِمَارٍ عَلَيْهِ إِكَافٌ مِنْ لِيفٍ قَدْ حُمِلَ عَلَيْهِ، وَحَفَّ بِهِ قَوْمُهُ، وَقَالُوا لَهُ: يَا أَبَا عَمْرٍو حُلَفَاؤُكَ وَمَوَالِيكَ وَأَهْلُ النِّكَايَةِ، وَمَنْ قَدْ عَلِمْتَ. فَلَمْ يَرْجِعْ إِلَيْهِمْ شَيْئًا، وَلَا يَلْتَفِتْ إِلَيْهِمْ حَتَّى إِذَا دَنَا مِنْ دُورِهِمُ الْتَفَتَ إِلَى قَوْمِهِ، فَقَالَ: قَدْ أَنَا لِي أَنْ لَا يَأْخُذَنِي فِي اللَّهِ لَوْمَةُ لَائِمٍ.
قَالَ: قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: فَلَمَّا طَلَعَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قُومُوا إِلَى سَيِّدِكُمْ فَأَنْزِلُوهُ". قَالَ عُمَرُ: سَيِّدُنَا اللَّهُ. قَالَ:" أَنْزِلُوهُ". فَأَنْزَلُوهُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" احْكُمْ فِيهِمْ". قَالَ سَعْدٌ: فَإِنِّي أَحْكُمُ فِيهِمْ أَنْ تُقْتَلَ مُقَاتِلَتُهُمْ، وَتُسْبَى ذَرَارِيُّهُمْ، وَتُقَسَّمَ أَمْوَالُهُمْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَقَدْ حَكَمْتَ فِيهِمْ بِحُكْمِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَحُكْمِ رَسُولِهِ".
قَالَ: ثُمَّ دَعَا سَعْدٌ فَقَالَ: اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ أَبْقَيْتَ عَلَى نَبِيِّكَ مِنْ حَرْبِ قُرَيْشٍ شَيْئًا فَأَبْقِنِي لَهَا، وَإِنْ كُنْتَ قَطَعْتَ الْحَرْبَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُمْ فَاقْبِضْنِي إِلَيْكَ.
قَالَتْ: فَانْفَجَرَ كَلْمُهُ وَكَانَ قَدْ بَرَأَ إِلَّا مِثْلَ الْخُرْصِ. قَالَتْ: وَرَجَعَ إِلَى قُبَّتِهِ الَّتِي ضَرَبَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَتْ عَائِشَةُ: فَحَضَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ.
قَالَتْ: فَوَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، إِنِّي لَأَعْرِفُ بُكَاءَ عُمَرَ مِنْ بُكَاءِ أَبِي بَكْرٍ وَأَنَا فِي حُجْرَتِي، وَكَانُوا كَمَا قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ.
قَالَ عَلْقَمَةُ: فَقُلْتُ: أَيْ أُمَّهْ فَكَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَصْنَعُ؟ قَالَتْ: كَانَتْ عَيْنُهُ لَا تَدْمَعُ عَلَى أَحَدٍ، وَلَكِنَّهُ كَانَ إِذَا وَجَدَ فَإِنَّمَا هُوَ آخِذٌ بِلِحْيَتِهِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: غزوہ خندق کے موقع پر میں لوگوں کے پیچھے چلتی ہوئی نکلی، میں نے اپنے پیچھے زمین پر کسی کے چلنے کی آہٹ سنی، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے دیکھا تو وہ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ تھے اور ان کے ساتھ ان کے بھتیجے سیدنا حارث بن اوس رضی اللہ عنہ تھے، جنہوں نے ان کی ڈھال کو اٹھایا ہوا تھا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں زمین پر بیٹھ گئی، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ گزرے ان کے جسم پر لوہے کی قمیص (یعنی زرہ) تھی، جس میں سے ان کے اطراف باہر آ رہے تھے، مجھے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے اطراف کے حوالے سے اندیشہ ہوا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بڑے لمبے تڑنگے آدمی تھے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب وہ گزرے تو وہ یہ رجز پڑھ رہے تھے اور یہ کہہ رہے تھے: ”تھوڑی ہی دیر میں اونٹ جنگ (کے میدان) تک پہنچ جائے گا، اور جب وقت آ چکا ہو تو (جنگ میں موت) کتنی اچھی موت ہے“۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں اٹھی اور میں ایک باغ میں داخل ہو گئی، وہاں کچھ مسلمان موجود تھے، ان میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی تھے، ان میں ایک ایسا شخص بھی موجود تھا، جس نے خود پہنا ہوا تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم کیوں آئی ہو؟ مجھے اپنی زندگی کی قسم ہے، تم بڑی جرات مند ہو اور تمہیں اس بات سے کیا بے خوفی تھی کہ کوئی صورت حال کوئی آزمائش نہ آ جائے، یا کوئی مشکل صورت حال نہ ہو جائے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: وہ مسلسل مجھے ملامت کرتے رہے، یہاں تک کہ میں نے یہ آرزو کی کہ وہ زمین میرے لئے اسی وقت شق ہو جائے اور میں اُس میں سما جاؤں۔ راوی کہتے ہیں: پھر ان صاحب نے اپنے چہرے سے خود کو ہٹایا، تو وہ سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ تھے۔ انہوں نے کہا: اے عمر! تمہارا ستیاناس ہو، آج تم نے بہت زیادتی کی ہے، بچاؤ کے لئے اور فرار ہو کر اللہ کی طرف ہی جانا ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: مشرکین سے تعلق رکھنے والے، قریش سے تعلق رکھنے والے، ایک شخص نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو تیر مارا اس شخص کا نام ابن عرقہ تھا، اس نے اپنا تیر مارا اور کہا: لو! اسے سنجالو! میں ابن عرقہ ہوں، وہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے بازو پر لگا، اور اس نے ان کی رگ کو چیر دیا، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی اور کہا: تو مجھے اس وقت تک موت نہ دینا، جب تک بنو قریظہ کے حوالے سے تو میری آنکھیں ٹھنڈی نہیں کر دیتا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: وہ لوگ (یعنی بنو قریظہ) زمانہ جاہلیت میں ان (یعنی سیدنا سعد بن معاذ) کے حلیف اور موالی رہے تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: پھر ان کے زخم سے خون بہنا بند ہو گیا، اللہ تعالیٰ نے مشرکین پر ہوا کو بھیج دیا اور اللہ تعالیٰ جنگ کے حوالے سے مومنین کے لئے کفایت عطا کرنے والا ہو گیا، اللہ تعالیٰ قوت والا اور غلبے والا ہے، ابوسفیان اور ان کے ساتھی تہامہ چلے گئے، عینیہ بدر اور اس کے ساتھی نجد چلے گئے، بنو قریظہ واپس آئے اور اپنے قلعوں کے اندر قلعہ بند ہو گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ واپس تشریف لائے، آپ نے چمڑے کا خیمہ لگانے کا حکم دیا، وہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے لئے مسجد میں لگا دیا گیا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ان کے سامنے کے دانتوں پر غبار موجود تھا۔ انہوں نے کہا: آپ نے ہتھیار اتار دیے ہیں؟ اللہ کی قسم! فرشتوں نے ابھی ہتھیار نہیں اتارے ہیں، آپ نکل کر بنو قریظہ کی طرف جائیں اور ان کے ساتھ لڑائی کریں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہتھیار پہن لئے آپ نے لوگوں کو روانگی کا حکم دیا کہ وہ روانہ ہو جائیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی نکلے، آپ کا گزر ہو غنم کے پاس سے ہوا جو مسجد کے پڑوسی تھے۔ آپ نے دریافت کیا: تم لوگوں کے پاس سے ابھی کون گزرا ہے؟ انہوں نے بتایا: ہمارے پاس سے سیدنا دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ گزرے ہیں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: داڑھی کے انداز، عمر اور چہرے کی شکل کے اعتبار سے، سیدنا دحیہ رضی اللہ عنہ سیدنا جبرائیل علیہ السلام کے ساتھ مشابہت رکھتے تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس آئے، آپ نے پچیس دن تک ان کا محاصرہ کیے رکھا، جب ان کا محاصرہ شدید ہو گیا اور ان کی آزمائش سخت ہو گئی، تو ان سے کہا: گیا: تم لوگ اللہ کے رسول کے فیصلے پر تیار ہو جاؤ! ان لوگوں نے سیدنا ابولبابہ بن عبدالمنذر رضی اللہ عنہ سے مشورہ لیا، تو انہوں نے انہیں اشارہ کیا کہ ایسی صورت میں انہیں ذبح کر دیا جائے گا، تو ان لوگوں نے کہا: ہم سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے فیصلے کو تسلیم کریں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ سعد بن معاذ کے فیصلے پر طے کر لو! وہ لوگ نیچے اتر آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو (لانے کا) حکم دیا، انہیں ایک گدھے پر سوار کر کے لایا گیا، جس پر کھجور کے پتوں سے بنی ہوئی چادر موجود تھی، ان کی قوم نے انہیں گھیرا ہوا تھا، اُن کی قوم ان سے کہہ رہی تھی کہ اے ابوعمرو! یہ آپ کے حلیف ہیں تمہارے موالی ہیں، تمہارے ساتھی ہیں، جیسا کہ آپ جانتے ہیں، سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ نے انہیں کوئی جواب نہیں دیا اور نہ ہی ان کی طرف توجہ دی، یہاں تک کہ وہ ان کے علاقے کے قریب ہو گئے تو انہوں نے اپنی قوم کی طرف متوجہ ہو کر یہ ارشاد فرمایا: میرے لئے مناسب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں، کسی ملامت کرنے والے کی ملامت مجھے اپنی گرفت میں نہ لے۔ راوی کہتے ہیں: سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب وہ سامنے آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اُٹھ کر اپنے سردار کی طرف جاؤ، اور اسے نیچے اتارو، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ہمارا سردار، اللہ تعالیٰ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے نیچے اتارو! لوگوں نے انہیں نیچے اتارا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان کے بارے میں فیصلہ دو! سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ان کے بارے میں یہ فیصلہ دیتا ہوں کہ ان کے جنگجو افراد کو قتل کر دیا جائے ان کے بچوں کو قیدی بنا لیا جائے اور ان کے مال کو تقسیم کر دیا جائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے اُن کے بارے میں اللہ کے فیصلے کے مطابق اور اس کے رسول کے فیصلے کے مطابق فیصلہ دیا ہے۔ راوی کہتے ہیں: پھر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے دعا کی اور کہا: اے اللہ! اگر تو قریش کے ساتھ جنگ کے حوالے سے تیرے نبی کے لئے کوئی چیز باقی ہے، تو اس جنگ کے لئے مجھے بھی باقی رکھ، اور اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور قریش کے درمیان جنگ ختم ہو چکی ہے، تو مجھے اپنی طرف بلا لے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: تو ان کے زخم سے خون جاری ہو گیا، حالانکہ پہلے وہ ٹھیک ہو کر چھوٹا سا رہ گیا تھا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: وہ اپنے خیمے کی طرف واپس چلے گئے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے لگوایا تھا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ان کے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ موجود تھے (جب اُن کا آخری وقت آیا تھا)۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے، میں اپنے حجرے میں موجو درہ کر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے رونے کے مقابلے میں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے رونے کو پہچان رہی تھی، کیونکہ اُن لوگوں کی مثال اسی طرح تھی، جس طرح اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”وہ لوگ آپس میں رحم دل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔“۔ علقمہ کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: اے امی جان! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا طرز عمل کیا تھا؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو کسی کے لئے جاری نہیں ہوتے تھے، لیکن جب آپ کو شدید غم لاحق ہوتا تھا، تو آپ اپنی داڑھی شریف پکڑ لیتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو بن علقمہ ہے اور وہ ”حسن الحدیث“ ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10155]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (141/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10156
وَعَنْ عُرْوَةَ - يَعْنِي ابْنَ الزُّبَيْرِ - أَنَّ سَعْدَ بْنَ مُعَاذٍ رُمِيَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ رَمْيَةً فَقَطَعَتِ الْأَكْحَلَ مِنْ عَضُدِهِ، فَزَعَمُوا أَنَّهُ رَمَاهُ حِبَّانُ بْنُ قَيْسٍ أَحَدُ بَنِي عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ أَحَدُ بَنِي الْعَرِقَةِ، وَقَالَ آخَرُونَ: رَمَاهُ أَبُو أُسَامَةَ الْجُشَمِيُّ.
فَقَالَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ: رَبِّ اشْفِنِي مِنْ بَنِي قُرَيْظَةَ قَبْلَ الْمَمَاتِ، فَرَقَأَ الْكَلْمُ بَعْدَ مَا انْفَجَرَ.
قَالَ: وَأَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى بَنِي قُرَيْظَةَ حَتَّى سَأَلُوهُ أَنْ يَجْعَلَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُمْ حَكَمًا يَنْزِلُونَ عَلَى حُكْمِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اخْتَارُوا مِنْ أَصْحَابِي مَنْ أَرَدْتُمْ، فَلْيَسْتَمِعْ لِقَوْلِهِ". فَاخْتَارُوا سَعْدَ بْنَ مُعَاذٍ، فَرَضِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِهِ، وَسَلَّمُوا.
وَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَسْلِحَتِهِمْ فَجُعِلَتْ فِي بَيْتٍ، وَأَمَرَ بِهِمْ فَكُتِّفُوا وَأُوثِقُوا فَجُعِلُوا فِي دَارِ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، وَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فَأَقْبَلَ عَلَى حِمَارِ أَعْرَابِيٍّ، يَزْعُمُونَ أَنَّ وَطَاءَ بَرْدَعَتِهِ مِنْ لِيفٍ، وَاتَّبَعَهُ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ، فَجَعَلَ يَمْشِي مَعَهُ يُعَظِّمُ حَقَّ بَنِي قُرَيْظَةَ، وَيُذَكِّرُ حِلْفَهُمْ، وَالَّذِي أَبْلَوْهُ يَوْمَ بُعَاثٍ، وَإِنَّهُمُ اخْتَارُوكَ عَلَى مَنْ سِوَاكَ رَجَاءَ عَفْوِكَ وَتَحَنُّنِكَ عَلَيْهِمْ، فَاسْتَبْقِهِمْ فَإِنَّهُمْ لَكَ جَمَالٌ وَعَدَدٌ، فَأَكْثَرَ ذَلِكَ الرَّجُلُ وَلَمْ يُحِرْ إِلَيْهِ سَعْدٌ شَيْئًا حَتَّى دَنَوْا، فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ: أَلَا تُرْجِعُ إِلَيَّ شَيْئًا؟ فَقَالَ: وَاللَّهِ لَا أُبَالِي فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ، فَيُفَارِقُهُ الرَّجُلُ، فَأَتَى إِلَى قَوْمِهِ قَدْ يَئِسَ مِنْ أَنْ يَسْتَبْقِيهِمْ، فَأَخْبَرَهُمْ بِالَّذِي كَلَّمَهُ بِهِ، وَالَّذِي رَجَعَ إِلَيْهِ سَعْدٌ.
وَنَفَذَ سَعْدٌ حَتَّى أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا سَعْدُ، احْكُمْ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ". فَقَالَ سَعْدٌ: أَحْكُمُ فِيهِمْ بِأَنْ تُقْتَلَ مُقَاتِلَتُهُمْ، وَيُقَسَّمَ سَبْيُهُمْ، وَتُؤْخَذَ أَمْوَالُهُمْ، وَتُسْبَى ذَرَارِيُّهُمْ وَنِسَاؤُهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حَكَمَ فِيهِمْ سَعْدٌ بِحُكْمِ اللَّهِ".
وَيَزْعُمُ نَاسٌ أَنَّهُمْ نَزَلُوا عَلَى حُكْمِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَدَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحُكْمَ فِيهِمْ إِلَى سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ، فَأُخْرِجُوا رُسُلًا رُسُلًا فَضُرِبَتْ أَعْنَاقُهُمْ.
وَأَخْرَجَ حُيَيُّ بْنُ أَخْطَبَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَلْ أَخْزَاكَ اللَّهُ؟" قَالَ: قَدْ ظَهَرْتَ عَلَيَّ وَمَا أَلُومُ نَفْسِي فِيكَ، فَأَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأُخْرِجَ إِلَى أَحْجَارِ الزَّيْتِ الَّتِي بِالسُّوقِ فَضُرِبَتْ عُنُقُهُ، كُلُّ ذَلِكَ بِعَيْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ.
وَزَعَمُوا أَنَّهُ كَانَ بَرِئَ كَلْمُ سَعْدٍ وَتَحَجَّرَ بِالثَّرَى، ثُمَّ إِنَّهُ دَعَا فَقَالَ: اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، فَإِنَّهُ لَمْ يَكُنْ قَوْمٌ أَبْغَضَ إِلَيَّ مِنْ قَوْمٍ كَذَّبُوا رَسُولَكَ وَأَخْرَجُوهُ، وَإِنِّي أَظُنُّ أَنْ قَدْ وُضِعَتِ الْحَرْبُ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ، فَإِنْ كَانَ قَدْ بَقِيَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ قِتَالٌ فَأَبْقِنِي أُقَاتِلْهُمْ فِيكَ، وَإِنْ كُنْتَ قَدْ وَضَعْتَ الْحَرْبَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ، فَافْجُرْ هَذَا الْمَكَانَ وَاجْعَلْ مَوْتِي فِيهِ، فَفَجَّرَهُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى، وَأَنَّهُ الرَّاقِدُ بَيْنَ ظَهْرَيِ اللَّيْلِ فَمَا دَرَوْا بِهِ حَتَّى مَاتَ، وَمَا رَقَأَ الْكَلْمُ حَتَّى مَاتَ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ عَنْ عَائِشَةَ مُتَّصِلَ الْإِسْنَادِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو غزوہ خندق کے موقع پر ایک تیر لگا، جس نے ان کے بازو کی رگ ”اکحل“ کو کاٹ دیا، لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ جہان بن قیس نے انہیں تیر مارا تھا، جس کا تعلق بنو عامر بن لؤی کی شاخ بنو عرقہ سے تھا، دیگر حضرات کا یہ کہنا ہے: ابواسامہ جشمی نے انہیں تیر مارا تھا۔ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ نے یہ کہا: تھا: اے میرے پروردگار! مرنے سے پہلے بنو قریظہ کے حوالے سے مجھے شفاء نصیب کر دے تو اُن کا زخم پھوٹ پڑنے کے بعد رک گیا تھا (یعنی اس میں سے خون بہنا بند ہو گیا تھا)۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بنو قریظہ کو گھیرے رہے، یہاں تک کہ انہوں نے آپ سے یہ درخواست کی کہ آپ اپنے اور ان کے درمیان کسی شخص کو ثالث مقرر کر دیں، وہ لوگ اس کی ثالثی کو تسلیم کر لیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میرے ساتھیوں میں سے جسے چاہو اختیار کر لو اس کی بات کو سنا جائے گا، تو ان لوگوں نے سیدنا سعد بن معاذ کو اختیار کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان سے راضی ہو گئے، ان لوگوں نے بھی اس بات کو تسلیم کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ان لوگوں کا اسلحہ ایک گھر میں رکھا جائے، نبی اکرم نبی اکرم کے حکم کے تحت ان لوگوں کو باندھ دیا گیا اور سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کے گھر میں رکھا گیا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا وہ ایک دیہاتی کے گدھے پر سوار ہو کر آئے، لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ اس گدھے پر جو چادر بچھی ہوئی تھی۔ اس میں پتے بھرے ہوئے تھے بنو عبداشہل سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ان کے ساتھ، ساتھ آ رہا تھا وہ ان کے ساتھ چلتے ہوئے بنو قریظہ کے حق کی بڑائی کو بیان کر رہا تھا، ان کے حلف کا ذکر کر رہا تھا، جنگ بعاث کے موقع پر ان لوگوں نے جو طرز عمل اختیار تھا اس کا ذکر کر رہا تھا کہ ان لوگوں نے آپ کے علاوہ کے مقابلے میں، آپ کو اختیار کیا تھا، یہ امید رکھتے ہوئے کہ آپ مہربانی کریں گے اور ان پر مہربان ہوں گے تو آپ اس چیز کا خیال رکھیں، کیونکہ آپ کے لئے ان لوگوں میں جمال بھی ہے اور تعداد بھی ہے، اس شخص نے اس بارے میں زیادہ باتیں کیں، لیکن سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے اسے کوئی جواب نہیں دیا، جب یہ لوگ قریب پہنچ گئے، تو اس شخص نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ مجھے کوئی جواب کیوں نہیں دیتے ہیں؟ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہیں کروں گا، تو وہ شخص ان سے جدا ہو گیا اور اپنی قوم کے پاس گیا وہ اس بات سے مایوس ہو چکا تھا کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ ان لوگوں کو باقی رہنے دیں گے، اس نے اپنی قوم کو اس بارے میں بتایا، جو اس نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے ساتھ بات کی تھی اور جو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے اسے جواب دیا تھا۔ پھر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے سعد! تم ہمارے اور ان کے درمیان فیصلہ دو! تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ان کے بارے میں یہ فیصلہ دیتا ہوں کہ ان کے جنگو افراد کو قتل کروا دیں، ان کے قیدیوں کو تقسیم کر لیں اور ان کے اموال حاصل کر لیے جائیں، ان کے بچوں اور عورتوں کو قیدی بنا لیا جائے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سعد نے ان کے بارے میں اللہ کے حکم کے مطابق فیصلہ دیا ہے۔ بعض لوگوں کا یہ بیان کرنا ہے: وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے پر تیار ہوئے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں فیصلہ کی ذمہ داری سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو سونپ دی تھی، تو ان لوگوں کو گروہ در گروہ کر کے لایا گیا اور ان کی گردنیں اڑا دی گئیں، جب حیی بن اخطب کو لایا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا اللہ تعالیٰ نے تمہیں رسوائی کا شکار کر دیا ہے؟ اس نے کہا: آپ نے مجھ پر غلبہ پا لیا ہے، اور آپ کے بارے میں، میں اپنی ذات کو ملامت نہیں کرتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اسے احجارزیت کی طرف لے جایا گیا جو بازار میں ہے اور وہاں اس کی گردن اڑا دی گئی، یہ سب کچھ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے سامنے ہوتا رہا۔ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا زخم ٹھیک ہو گیا تھا، اور وہ ٹھیک ہونے کے قریب تھے، لیکن پھر انہوں نے یہ دعا کی: اے اللہ! اے آسمانوں اور زمین کے پروردگار! کوئی بھی قوم میرے نزدیک اُس قوم سے زیادہ ناپسندیدہ نہیں ہے، جس نے تیرے رسول کو جھٹلایا اور انہیں نکلنے پر مجبور کیا، میرا یہ خیال ہے کہ تو نے ہمارے اور ان کے درمیان سے جنگ کو اٹھا لیا ہے، اگر ہمارے اور ان کے درمیان ابھی جنگ باقی ہے، تو مجھے باقی رکھ، تاکہ میں تیری راہ میں ان لوگوں کے ساتھ جنگ کروں اور اگر تو نے ہمارے اور ان کے درمیان سے جنگ کو اٹھا لیا ہے، تو اس جگہ سے (خون) بہنا شروع ہو جائے اور میری موت اس زخم کی وجہ سے ہو، تو اللہ تعالیٰ نے ان کے زخم کو بہایا اور وہ رات بھر سوتے رہے، لوگوں کو پتہ بھی نہیں چلا، یہاں تک کہ ان کا انتقال ہو گیا، ان کے مرنے تک ان کا زخم بہتا رہا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے متصل سند کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10156]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5327)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5327»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں