🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

42. بَابُ غَزْوَةِ الْخَنْدَقِ وَقُرَيْظَةَ
غزوہ خندق اور غزوہ بنو قریظہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10157
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ يَوْمَ الْأَحْزَابِ وَقَدْ جَمَعُوا لَهُ جُمُوعًا كَثِيرَةً، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَغْزُوكُمْ بَعْدَهَا أَبَدًا، وَلَكِنْ تَغْزُوهُمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ احزاب کے دن، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا، جب دشمن نے آپ کے خلاف بہت سے لشکروں کو اکٹھا کیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے بعد یہ کبھی تم پر حملہ نہیں کریں گے، بلکہ تم ان پر حملہ کرو گے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10157]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1810)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10158
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَتَتِ الصَّبَا الشَّمَالُ لَيْلَةَ الْأَحْزَابِ، فَقَالَ: مُرِّي حَتَّى نَنْصُرَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتِ الشَّمَالُ: إِنَّ الْحُرَّةَ لَا تَسْرِي بِاللَّيْلِ، فَكَانَتِ الرِّيحُ الَّتِي نُصِرَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الصَّبَا. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”صبا“ (نامی ہوا) ”شمال“ (نامی ہوا) کے پاس غزوہ احزاب کی رات آئی اور بولی: چلو! تاکہ ہم اللہ کے رسول کی مدد کریں، تو شمال نامی ہوا نے کہا: حرہ رات کے وقت نہیں چلتی ہے، تو وہ ہوا جس کے ذریعے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کی گئی، وہ ”صبا“ ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10158]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1811)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10159
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: رَمَى سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قُرَيْظَةَ وَالنَّضِيرَ فَقُطِعَ أَكْحَلُهُ، فَحَسَمَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَعَفَّرَ وَانْتَقَضَ، فَحَسَمَهُ الثَّانِيَةَ، فَقَالَ سَعْدٌ: اللَّهُمَّ لَا تَنْزِعْ نَفْسِي حَتَّى تُقِرَّ عَيْنِي مِنْ بَنِي قُرَيْظَةَ وَالنَّضِيرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ قریظہ اور غزوہ نصیر کے موقع پر، سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو تیر لگا، جس نے ان کی ”اکحل“ نامی رگ کو کاٹ دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں داغ لگوایا اس کی وجہ سے ان کا زخم خراب ہو گیا اور پھول گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری مرتبہ انہیں داغ لگوایا، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ! تو میری جان اس وقت تک قبض نہ کرنا، جب تک بنو قریظہ اور بنو نضیر کے حوالے سے میری آنکھوں کو ٹھنڈا نہیں کر دیتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم ابوامیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10159]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5326)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5326»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10160
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ قَالَ: لَمَّا حَكَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَنِي قُرَيْظَةَ وَجَدَتِ الْأَوْسُ مِنْ ذَلِكَ، فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى كُلِّ دَارٍ مِنْ دُورِ الْأَوْسِ بِأَسِيرَيْنِ أَسِيرَيْنِ، وَأَرْسَلَ إِلَى بَنِي حَارِثَةَ بِأَسِيرَيْنِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ذُؤَيْبُ بْنُ عِمَامَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو قریظہ کے بارے میں فیصلہ دیا، تو اوس قبیلے کے لوگوں کو اس سے الجھن ہوئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اوس قبیلے کے ہر ایک گھرانے کی طرف دو، دو قیدی بھیجے، آپ نے بنو حارثہ کی طرف بھی دو قیدی بھیجے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ذویب بن عمامہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10160]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (231/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10161
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" شَغَلُونَا عَنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ" - وَلَمْ يُصَلِّهَا يَوْمَئِذٍ حَتَّى غَابَتِ الشَّمْسُ -" مَلَأَ اللَّهُ قُبُورَهُمْ نَارًا، أَوْ قُلُوبَهُمْ نَارًا، أَوْ بُيُوتَهُمْ نَارًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ان لوگوں نے ہمیں عصر کی نماز ادا نہیں کرنے دی۔ راوی کہتے ہیں: اس دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورج غروب ہونے تک وہ نماز ادا نہیں کی تھی (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اللہ تعالیٰ ان کی قبروں کو آگ سے بھر دے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ان کے دلوں کو آگ سے بھر دے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ان کے گھروں کو آگ سے بھر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد أحمد کے حوالے سے نقل کی ہے، میں ان سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10161]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1140»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10162
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: مَرَّ أَبُو سُفْيَانَ وَمُعَاوِيَةُ خَلْفَهُ - وَكَانَ رَجُلًا مُسْتَمِدًّا - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ عَلَيْكَ بِصَاحِبِ الْأَسْنِمَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوسفیان رضی اللہ عنہ گزرے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ ان کے پیچھے موجود تھے، وہ ایک نمایاں شخص تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو اس کو ہان والے شخص کو گرفت میں لے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10162]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10163
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: لَمَّا رَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ طَلَبِ الْأَحْزَابِ فَنَزَلَ الْمَدِينَةَ، وَضَعَ لَأْمَتَهُ وَاغْتَسَلَ وَاسْتَجْمَرَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لشکروں کا پیچھا کر کے واپس تشریف لائے اور مدینہ منورہ آئے تو آپ نے اپنے ہتھیار اتارے غسل کیا اور ڈھیلے استعمال کیے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10163]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8191»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10164
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا رَجَعَ مِنْ طَلَبِ الْأَحْزَابِ، رَجَعَ فَنَزَعَ لَأْمَتَهُ وَاغْتَسَلَ وَاسْتَجْمَرَ.
زَادَ دُحَيْمٌ فِي حَدِيثِهِ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَنَزَلَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَقَالَ: عَذِيرُكَ مِنْ مُحَارِبٍ، أَلَا أَرَاكَ قَدْ وَضَعْتَ اللَّأْمَةَ وَمَا وَضَعْنَاهَا بَعْدُ".
فَوَثَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَزِعًا، فَعَزَمَ عَلَى النَّاسِ أَلَّا يُصَلُّوا الْعَصْرَ إِلَّا فِي بَنِي قُرَيْظَةَ، فَلَبِسُوا السِّلَاحَ وَخَرَجُوا فَلَمْ يَأْتُوا بَنِي قُرَيْظَةَ حَتَّى غَرَبَتِ الشَّمْسُ.
وَاخْتَصَمَ النَّاسُ فِي صَلَاةِ الْعَصْرِ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: صَلُّوا فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يُرِدْ أَنْ تَتْرُكُوا الصَّلَاةَ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: عَزَمَ عَلَيْنَا أَنْ لَا نُصَلِّيَ حَتَّى نَأْتِيَ بَنِي قُرَيْظَةَ، وَإِنَّمَا نَحْنُ فِي عَزِيمَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَيْسَ عَلَيْنَا إِثْمٌ.
فَصَلَّتْ طَائِفَةٌ الْعَصْرَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا، وَطَائِفَةٌ لَمْ يُصَلُّوا حَتَّى نَزَلُوا بَنِي قُرَيْظَةَ بَعْدَ مَا غَرَبَتِ الشَّمْسُ فَصَلَّوْهَا إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا، فَلَمْ يُعَنِّفْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاحِدَةً مِنَ الطَّائِفَتَيْنِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مَرْزُوقِ بْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، لشکروں کا پیچھا کر کے جب واپس تشریف لائے، تو آپ نے اپنے ہتھیار اتارے غسل کیا اور ڈھیلے استعمال کیے۔ دحیم نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جبرائیل نازل ہوا اور بولا: جنگجو کی طرف سے آپ کا عذر، میں آپ کو دیکھ رہا ہوں کہ آپ نے ہتھیار اتار دیے ہیں، حالانکہ ہم (فرشتوں) نے وہ نہیں اتارے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پریشانی کے عالم میں فوراً کھڑے ہوئے، آپ نے لوگوں کو یہ ہدایت کی کہ وہ عصر کی نماز بنو قریظہ کے علاقے میں ادا کریں لوگوں نے ہتھیار پہنے اور روانہ ہو گئے، وہ بنو قریظہ اس وقت تک نہیں پہنچے جب تک سورج غروب نہیں ہو گیا، تو عصر کی نماز کے بارے میں لوگوں کے درمیان اختلاف ہو گیا بعض حضرات کا یہ کہنا تھا کہ تم لوگ نماز ادا کر لو، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ نہیں تھی کہ تم لوگ نماز ترک کر دو، بعض حضرات کا یہ کہنا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ تاکید کی تھی کہ ہم نماز اس وقت ادا کریں، جب ہم بنو قریظہ کے علاقے میں پہنچ جائیں، تو ہم اللہ کے رسول کے حکم کے پابند ہیں، اس حوالے سے ہم پر کوئی گناہ نہیں ہو گا، تو ایک گروہ نے ایمان کی حالت میں ثواب کی امید رکھتے ہوئے عصر کی نماز ادا کر لی اور ایک گروہ نے عصر کی نماز اس وقت تک ادا نہیں کی، جب تک وہ بنو قریظہ کے علاقے میں نہیں پہنچ گئے، اور وہ سورج غروب ہونے کے بعد وہاں پہنچے تھے، وہاں پہنچ کر انہوں نے ایمان کی حالت میں ثواب کی امید رکھتے ہوئے، وہ نماز ادا کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں گروہوں میں سے کسی پر بھی ناراضگی کا اظہار نہیں کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف مرزوق بن ابوہذیل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10164]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (80/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10165
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعَ صَوْتَ رَجُلٍ فَوَثَبَ وَثْبَةً شَدِيدَةً، وَخَرَجَ إِلَيْهِ، فَاتَّبَعْتُهُ فَإِذَا هُوَ مُتَّكِئٌ مُعْتَمٌّ مُرْخٍ عِمَامَتَهُ بَيْنَ كَتِفَيْهِ، فَلَمَّا دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْتُ: وَثَبْتَ وَثْبَةً وَخَرَجْتَ فَإِذَا هُوَ دِحْيَةُ الْكَلْبِيُّ، قَالَ:" وَرَأَيْتِهِ؟"، قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ:" ذَاكَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - أَمَرَنِي أَنْ أَخْرُجَ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کی آواز سنی، تو آپ جلدی سے اٹھے اور نکل کر اس کی طرف گئے میں آپ کے پیچھے گئی، تو وہ ایک ایسا شخص تھا، جس نے ٹیک لگائی ہوئی تھی، عمامہ باندھا ہوا تھا اور عمامہ کا شملہ دونوں کندھوں کے درمیان پیچھے لٹکایا ہوا تھا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے، تو میں نے عرض کی: آپ جلدی سے اُٹھ کر چلے گئے تھے، جب کہ وہ دحیہ کلبی تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے اس کو دیکھا تھا؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ جبرائیل تھے اور انہوں نے مجھے یہ کہا: کہ میں بنوقریظہ کی طرف نکلوں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10165]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8813»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10166
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَدَا إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ عَلَى حِمَارٍ عَرِيٍّ يُقَالُ لَهُ: يَعْفُورُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بنو قریظہ کی طرف ایک دراز گوش (یعنی گدھے) پر سوار ہو کر گئے تھے، جس کے اوپر کچھ (بچھا ہوا نہیں تھا) اس کا نام ”یعفور“ تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10166]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9112»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں