🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

100. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّجَّالِ .
دجال کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12520
وَعَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ: أَتَيْنَا عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ لِنَعْرِضَ عَلَيْهِ مُصْحَفًا لَنَا عَلَى مُصْحَفِهِ، فَلَمَّا حَضَرَتِ الْجُمُعَةُ أَمَرَنَا فَاغْتَسَلْنَا، ثُمَّ أَتَيْنَا بِطِيبٍ فَتَطَيَّبْنَا، ثُمَّ جِئْنَا الْمَسْجِدَ فَجَلَسْنَا. فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَكُونُ لِلْمُسْلِمِينَ ثَلَاثَةُ أَمْصَارٍ: مِصْرٌ بِمُلْتَقَى الْبَحْرَيْنِ، وَمِصْرٌ بِالْحَيْرَةِ، وَمِصْرٌ بِالشَّامِ، فَيَفْزَعُ النَّاسُ ثَلَاثَ فَزَعَاتٍ، فَيَخْرُجُ الدَّجَّالُ فِي أَعْرَاضِ النَّاسِ فَيَهْزِمُ مَنْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ، فَأَوَّلُ مِصْرٍ يَرِدُونَ الْمِصْرَ الَّذِي بِمُلْتَقَى الْبَحْرَيْنِ فَيَصِيرُ أَهْلُهُ ثَلَاثَ فِرَقٍ، فِرْقَةٌ تَبْقَى تَقُولُ: نُشَامُّهُ نَنْظُرُ مَا هُوَ، وَفِرْقَةٌ تَلْحَقُ بِالْأَعْرَابِ، وَفِرْقَةٌ تَلْحَقُ بِالْمِصْرِ الَّذِي يَلِيهِمْ، وَمَعَ الدَّجَّالِ سَبْعُونَ أَلْفًا عَلَيْهِمُ السِّيجَانُ، فَأَكْثَرُ تَبَعِهِ الْيَهُودُ وَالنِّسَاءُ. ثُمَّ يَأْتِي الْمِصْرَ الَّذِي يَلِيهِمْ فَيَصِيرُ أَهْلُهُ ثَلَاثَ فِرَقٍ، فِرْقَةٌ تَقُولُ: نُشَامُّهُ نَنْظُرُ مَا هُوَ، وَفِرْقَةٌ تَلْحَقُ بِالْأَعْرَابِ، وَفِرْقَةٌ تَلْحَقُ بِالْمِصْرِ الَّذِي يَلِيهِمْ بِغَرْبِيِّ الشَّامِ، وَيَنْحَازُ الْمُسْلِمُونَ إِلَى عَقَبَةِ أَفِيقَ فَيَبْعَثُونَ سَرْحًا لَهُمْ، فَيُصَابُ سَرْحُهُمْ فَيَشْتَدُّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، وَتُصِيبُهُمْ مَجَاعَةٌ شَدِيدَةٌ وَجَهْدٌ شَدِيدٌ، حَتَّى أَنَّ أَحَدَهُمْ لَيَخْرِقُ وَتَرَ قَوْسِهِ فَيَأْكُلُهُ، فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ نَادَى مُنَادٍ مِنَ السَّحَرِ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَتَاكُمُ الْغَوْثُ، ثَلَاثًا، فَيَقُولُ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: إِنَّ هَذَا لَصَوْتُ رَجُلٍ شَبْعَانَ. وَيَنْزِلُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - عِنْدَ صَلَاةِ الْفَجْرِ، فَيَقُولُ لَهُ أَمِيرُهُمْ: يَا رَوْحَ اللَّهِ، تَقَدَّمْ فَصَلِّ. فَيَقُولُ: هَذِهِ الْأُمَّةُ أُمَرَاءُ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ. فَيَتَقَدَّمُ أَمِيرُهُمْ فَيُصَلِّي، فَإِذَا قَضَى صَلَاتَهُ أَخَذَ عِيسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ - حَرْبَتَهُ فَيَذْهَبُ نَحْوَ الدَّجَّالِ، فَإِذَا رَآهُ الدَّجَّالُ ذَابَ كَمَا يَذُوبُ الرُّصَاصُ، فَيَضَعُ حَرْبَتَهُ بَيْنَ ثَنْدُوَتَيْهِ فَيَقْتُلُهُ، وَيَنْهَزِمُ أَصْحَابُهُ، فَلَيْسَ شَيْءٌ يَوْمَئِذٍ يُوَارِي مِنْهُمْ أَحَدًا، حَتَّى أَنَّ الشَّجَرَةَ لَتَقُولُ: يَا مُؤْمِنُ، هَذَا كَافِرٌ، وَيَقُولُ الْحَجَرُ: يَا مُؤْمِنُ، هَذَا كَافِرٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابونضرہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ کے پاس جمعہ کے دن آئے تاکہ ان کے سامنے اپنا قرآن مجید پیش کریں اور ان کے قرآن مجید کے ساتھ ملا لیں، جب جمعہ کا وقت ہوا تو انہوں نے ہمیں حکم دیا، ہم نے غسل کیا، پھر وہ ہمارے پاس خوشبو لے کر آئے، ہم نے خوشبو لگائی، پھر ہم مسجد میں آئے، پھر ہم بیٹھ گئے، پھر انہوں نے یہ بات بتائی کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مسلمانوں کے تین شہر ہوں گے، ایک شہر دو سمندروں کے ملنے کی جگہ کے پاس ہو گا، ایک شہر حیرہ میں ہو گا، اور ایک شہر شام میں ہو گا، لوگ تین مرتبہ پریشانی کا شکار ہوں گے، دجال لوگوں کے درمیان نکلے گا، اور مشرق کی جانب والوں کو شکست دے دے گا، تو سب سے پہلے جس شہر میں وہ لوگ پہنچیں گے، وہ وہ شہر ہو گا جو دو سمندروں کے ملنے کی جگہ پر ہے، وہاں رہنے والے لوگ تین حصوں میں تقسیم ہو جائیں گے، ایک گروہ یہ کہے گا: ہم اس کے پاس جا کر اس کا جائزہ لیتے ہیں کہ یہ کیا، ایک گروہ دیہاتیوں کے ساتھ جا کے مل جائے گا، اور ایک گروہ اس کے ساتھ والے شہر میں چلا جائے گا، دجال کے ساتھ ستر ہزار لوگ ہوں گے، جن کے جسم پر سبز طیلسانی کپڑے ہوں گے، اس کے زیادہ تر پیروکار یہودی اور خواتین ہوں گے، پھر وہ والے شہر میں آئے گا، وہاں کے رہنے والے بھی تین گروہوں میں تقسیم ہو جائیں گے، ایک گروہ کہے گا: ہم اس کے پاس جا کے اس کا جائزہ لیتے ہیں، یہ کیا ہے، ایک گروہ دیہاتیوں کے پاس چلا جائے گا، اور ایک گروہ اس کے ساتھ والے شہر میں چلا جائے گا، جو شام کے مغربی حصے میں موجود ہو گا، مسلمان اس وقت افیق نامی گھاٹی کے پاس اکٹھے ہو جائیں گے، پھر وہ اپنے جانوروں کو بھیجیں گے، تو ان کے جانوروں کو نقصان پہنچا دیا جائے گا (یا وہ جانور مر جائیں گے) یہ بات ان پر بہت گراں گزرے گی اور مسلمانوں کو شدید بھوک لاحق ہو جائے گی اور سخت مشقت لاحق ہو گی، یہاں تک کہ ان میں سے کوئی ایک شخص اپنی کمان کے تانت کو چیر کر اسے کھائے گا، ابھی وہ لوگ اسی حالت میں ہوں گے کہ ایک منادی یہ اعلان کرے گا: اے لوگو! مدد تمہارے پاس آ گئی ہے۔ وہ تین مرتبہ یہ کہے گا، تو لوگ کہیں گے یہ تو کسی سیر شخص کی آواز لگتی ہے، پھر سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نزول کریں گے، یہ فجر کی نماز کے قریب کی بات ہو گی، مسلمانوں کا امیر ان سے کہے گا: اے روح اللہ! آپ آگے تشریف لائیں اور نماز پڑھائیں، تو وہ فرمائیں گے: اس امت کے لوگ ایک دوسرے کے امیر ہیں، تو مسلمانوں کا امیر آگے بڑھ کے نماز پڑھائے گا، جب وہ نماز ختم کر لے گا، تو سیدنا عیسیٰ علیہ السلام اپنا نیزہ پکڑیں گے، اور پھر دجال کی طرف چل پڑیں گے، جب دجال انہیں دیکھے گا تو وہ یوں پگھلنے لگے گا جیسے سیسہ پگھلتا ہے، پھر سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام اپنا نیزہ اس کے سینے پر رکھ کر اسے قتل کر دیں گے، اور دجال کے ساتھی پسپا ہو جائیں گے، اس وقت جو بھی چیز ان (کفار) میں سے جس بھی شخص کو چھپائے گی، یہاں تک کہ اگر کوئی درخت ہو گا، تو وہ یہ کہے گا: اے مومن! یہ کافر موجود ہے، پتھر ہو گا، تو وہ یہ کہے گا: یہ کافر موجود ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، ان دونوں روایات کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12520]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8392) اخرجه احمد فى المسند (216/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12521
وَعَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ رَأْسَ الدَّجَّالِ مِنْ وَرَائِهِ حُبُكٌ حُبُكٌ، فَمَنْ قَالَ: أَنْتَ رَبِّي، افْتُتِنَ، وَمَنْ قَالَ: كَذَبْتَ، رَبِّيَ اللَّهُ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ، فَلَا يَضُرُّهُ". أَوْ قَالَ:" فَلَا فِتْنَةَ عَلَيْهِ". قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دجال کے سر پر پیچھے کی طرف بالوں کی لٹیں ہوں گی جو شخص یہ کہے گا: تو میرا پروردگار ہے، وہ آزمائش کا شکار ہو جائے گا، اور جو شخص یہ کہے گا: تم جھوٹ بول رہے ہو، میرا پروردگار اللہ تعالیٰ ہے، میں اسی پر توکل کرتا ہوں، تو اسے کوئی نقصان نہیں ہو گا (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اس کو فتنہ لاحق نہیں ہو گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے، جو اس حدیث کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12521]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (175/22) اخرجه احمد فى المسند (20/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15826، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20828، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8598»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12522
وَعَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَجُلًا بِالْمَدِينَةِ قَدْ أَطَافَ النَّاسُ بِهِ وَهُوَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَإِذَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَسَمِعْتُهُ وَهُوَ يَقُولُ:" إِنَّ بَعْدَكُمُ الْكَذَّابَ الْمُضِلَّ، وَإِنَّ رَأْسَهُ مِنْ وَرَائِهِ حُبُكٌ حُبُكٌ حُبُكٌ، وَإِنَّهُ سَيَقُولُ: أَنَا رَبُّكُمْ، فَمَنْ قَالَ: لَسْتَ بِرَبِّنَا وَلَكِنَّ رَبَّنَا اللَّهُ عَلَيْهِ تَوَكَّلْنَا وَإِلَيْهِ أَنَبْنَا نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شِرْكٍ، لَمْ يَكُنْ لَهُ عَلَيْهِ سُلْطَانٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوقلابہ بیان کرتے ہیں: میں نے مدینہ منورہ میں ایک شخص کو دیکھا کہ جس کے گرد لوگ چکر لگاتے تھے اور وہ یہ بیان کر رہا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب تھے، راوی کہتے ہیں: میں نے انہیں یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”تمہارے بعد گمراہ کرنے والا کذاب ہو گا جس کے سر پر پیچھے کی طرف بالوں کی لٹیں ہوں گی اور وہ یہ کہے گا: میں تمہارا پروردگار ہوں، جو شخص یہ کہے گا: تو ہمارا پروردگار نہیں ہے بلکہ ہمارا پروردگار اللہ تعالیٰ ہے، ہم نے اسی پر توکل کیا اور ہم اسی کی طرف رجوع کرتے ہیں، اور ہم اس شخص سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، جو شرک کرے، تو دجال کو اس پر غلبہ حاصل نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12522]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (372/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12523
وَعَنْ جُنَادَةَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ قَالَ: أَتَيْنَا رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ فَقُلْنَا: حَدِّثْنَا مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا تُحَدِّثْنَا مَا سَمِعْتَ مِنَ النَّاسِ، فَشَدَدْنَا عَلَيْهِ، فَقَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِينَا، فَقَالَ:" أُنْذِرُكُمُ الْمَسِيحَ، وَهُوَ مَمْسُوحُ الْعَيْنِ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - الْيُسْرَى، يَسِيرُ مَعَهُ جِبَالُ الْخُبْزِ وَأَنْهَارُ الْمَاءِ، عَلَامَتُهُ يَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا، يَبْلُغُ سُلْطَانُهُ كُلَّ مَنْهَلٍ، لَا يَأْتِي أَرْبَعَةَ مَسَاجِدَ: الْكَعْبَةَ وَمَسْجِدَ الرَّسُولِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْمَسْجِدَ الْأَقْصَى وَالطُّورَ، وَمَهْمَا كَانَ مِنْ ذَلِكَ فَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيْسَ بِأَعْوَرَ"، قَالَ ابْنُ عَوْنٍ: أَحْسَبُهُ قَالَ:" يُسَلَّطُ عَلَى رَجُلٍ فَيَقْتُلُهُ ثُمَّ يُحَيِّيهِ وَلَا يُسَلَّطُ عَلَى غَيْرِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جنادہ بن ابوامیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صحابی کے پاس آئے، ہم ان کے پاس آئے، ہم نے کہا: آپ ہمیں وہ حدیث بیان کیجئے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے، آپ کوئی ایسی بات بیان نہ کیجئے گا، جو آپ نے لوگوں سے سنی ہو، ہم نے اس بارے میں ان سے زیادہ گزارش کی، تو انہوں نے بتایا: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے، آپ نے ارشاد فرمایا: ”میں دجال سے تمہیں ڈرا رہا ہوں، اس کی بائیں آنکھ نہیں ہو گی، اس کے ساتھ روٹی کے پہاڑ اور پانی کی نہریں ہوں گی، اس کی علامت یہ ہے کہ وہ زمین میں چالیس دن تک رہے گا، اور اس کی بادشاہی ہر چشمے تک پہنچ جائے گی، تاہم وہ چار مساجد تک نہیں آ سکے گا، خانہ کعبہ، مسجد نبوی، مسجد اقصیٰ اور مسجد طور، بہرحال جو بھی ہو، تم یہ بات جان لو کہ اللہ تعالیٰ کانا نہیں ہے۔“ ابن عون کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اسے ایک شخص پر تسلط دیا جائے گا، وہ اسے قتل کر دے گا، پھر وہ اسے زندہ کرے گا، اس شخص کے علاوہ کسی پر اس کو تسلط نہیں کیا جائے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12523]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (364/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12524
وَعَنْ جُنَادَةَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ الْأَزْدِيِّ قَالَ: ذَهَبْتُ أَنَا وَرَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْنَا: حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَذْكُرُ عَنِ الدَّجَّالِ. قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أُنْذِرُكُمُ الدَّجَّالَ - ثَلَاثًا - فَإِنَّهُ لَمْ يَكُنْ نَبِيٌّ إِلَّا أَنْذَرَهُ، وَإِنَّهُ فِيكُمْ أَيَّتُهَا الْأُمَّةُ، وَإِنَّهُ جَعْدٌ آدَمُ، مَمْسُوحُ الْعَيْنِ الْيُسْرَى، مَعَهُ جَنَّةٌ وَنَارٌ، وَمَعَهُ جِبَالٌ مِنْ خُبْزٍ وَنَهْرٍ مِنْ مَاءٍ، وَإِنَّهُ يُمْطِرُ الْمَطَرَ وَلَا يُنْبِتُ الشَّجَرَ، وَإِنَّهُ يُسَلَّطُ عَلَى نَفْسٍ فَيَقْتُلُهَا وَلَا يُسَلَّطُ عَلَى غَيْرِهَا، وَإِنَّهُ يَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا يَبْلُغُ كُلَّ مَنْهَلٍ، لَا يَقْرَبُ أَرْبَعَةَ مَسَاجِدَ: مَسْجِدَ الْحَرَامِ وَمَسْجِدَ الْمَدِينَةِ وَمَسْجِدَ الطُّورِ وَمَسْجِدِ الْأَقْصَى، وَمَا شُبِّهَ عَلَيْكُمْ فَإِنَّ رَبَّكُمْ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيْسَ بِأَعْوَرَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
جنادہ بن ابوامیہ ازدی بیان کرتے ہیں: میں اور انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کے پاس گئے، ہم نے کہا: آپ ہمیں کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو، جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کے بارے میں ذکر کیا ہو، تو انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”میں تمہیں دجال سے ڈرا رہا ہوں، یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی (پھر فرمایا:) ہر نبی نے اس سے ڈرایا ہے، اور اے امت! وہ تمہارے درمیان ظاہر ہو گا، وہ بکھرے ہوئے بالوں والا گندمی رنگت کا مالک شخص ہو گا، اس کی بائیں آنکھ نہیں ہو گی، اس کے ساتھ ایک جنت اور ایک جہنم ہو گی، اس کے ساتھ روٹی کے پہاڑ ہوں گے، اور پانی کی نہر ہو گی، وہ بارش نازل کروائے گا، لیکن وہ پیداوار نہیں کر سکے گی، اسے ایک شخص پر مسلط کیا جائے گا، وہ اسے قتل کر دے گا، اسے اس شخص کے علاوہ کسی اور شخص پر مسلط نہیں کیا جائے گا، وہ چالیس دن تک زمین میں رہے گا، وہ ہر جگہ تک پہنچ جائے گا لیکن وہ چار مسجدوں کے قریب نہیں آ سکے گا، مسجد حرام، مسجد نبوی، مسجد طور اور مسجد اقصیٰ اور تمہیں اس کے بارے میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ تمہارا پروردگار کانا نہیں ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12524]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (435/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12525
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَخْرُجُ الدَّجَّالُ فِي خَفْقَةٍ مِنَ الدِّينِ وَإِدْبَارٍ مِنَ الْعِلْمِ، وَلَهُ أَرْبَعُونَ لَيْلَةً يُسَيِّحُهَا فِي الْأَرْضِ، الْيَوْمُ مِنْهَا كَالسَّنَةِ، وَالْيَوْمُ مِنْهَا كَالشَّهْرِ، وَالْيَوْمُ مِنْهَا كَالْجُمُعَةِ، ثُمَّ سَائِرُ أَيَّامِهِ كَأَيَّامِكُمْ هَذِهِ، وَلَهُ حِمَارٌ يَرْكَبُهُ عَرْضُ مَا بَيْنَ أُذُنَيْهِ أَرْبَعُونَ ذِرَاعًا، فَيَقُولُ لِلنَّاسِ: أَنَا رَبُّكُمْ، وَهُوَ أَعْوَرُ وَإِنَّ رَبَّكُمْ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيْسَ بِأَعْوَرَ، مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ كَافِرٌ [ ك ف ر ] مُهَجَّاةٌ يَقْرَؤُهُ كُلُّ مُؤْمِنٍ كَاتِبٍ وَغَيْرِ كَاتِبٍ، يَرِدُ كُلَّ مَاءٍ وَمَنْهَلٍ إِلَّا الْمَدِينَةَ وَمَكَّةَ حَرَّمَهُمَا اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَيْهِ، وَقَامَتِ الْمَلَائِكَةُ بِأَبْوَابِهَا، مَعَهُ جِبَالٌ مِنْ خُبْزٍ، وَالنَّاسُ فِي جَهْدٍ إِلَّا مَنِ تَبَعَهُ، وَمَعَهُ نَهْرَانِ أَنَا أَعْلَمُ بِهِمَا مِنْهُ، نَهْرٌ يَقُولُ الْجَنَّةُ وَنَهْرٌ يَقُولُ النَّارُ، فَمَنْ أُدْخِلَ الَّذِي يُسَمِّيهِ الْجَنَّةَ فَهُوَ النَّارُ، وَمَنْ أُدْخِلَ الَّذِي يُسَمِّيهِ النَّارَ فَهُوَ الْجَنَّةُ". قَالَ:" وَتُبْعَثُ مَعَهُ شَيَاطِينُ تُكَلِّمُ النَّاسَ، وَمَعَهُ فِتْنَةٌ عَظِيمَةٌ، يَأْمُرُ السَّمَاءَ فَتُمْطِرُ فِيمَا يَرَى النَّاسُ، فَيَقُولُ لِلنَّاسِ: أَيُّهَا النَّاسُ، هَلْ يَفْعَلُ مِثْلَ هَذَا إِلَّا الرَّبُّ؟". قَالَ:" فَيَفِرُّ النَّاسُ إِلَى جَبَلِ الدُّخَانِ فِي الشَّامِ فَيُحَاصِرُهُمْ، فَيَشْتَدُّ حِصَارُهُمْ وَيُجْهِدُهُمْ جَهْدًا شَدِيدًا. ثُمَّ يَنْزِلُ عِيسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَيُنَادِي مِنَ السَّحَرِ فَيَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، مَا يَمْنَعُكُمْ أَنْ تَخْرُجُوا إِلَى هَذَا الْكَذَّابِ الْخَبِيثِ؟ فَيَقُولُونَ: هَذَا رَجُلٌ جِنِيٌّ، فَيَنْطَلِقُونَ. فَإِذَا هُمْ بِعِيسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَتُقَامُ الصَّلَاةُ فَيُقَالُ لَهُ: تَقَدَّمْ يَا رَوْحَ اللَّهِ. فَيَقُولُ: لِيَتَقَدَّمْ إِمَامُكُمْ فَيُصَلِّي بِكُمْ، فَإِذَا صَلَّى صَلَاةَ الصُّبْحِ خَرَجَ إِلَيْهِ". قَالَ:" فَحِينَ يَرَاهُ الْكَذَّابُ يَنْمَاثُ كَمَا يَنْمَاثُ الْمِلْحُ فِي الْمَاءِ، فَيَمْشِي إِلَيْهِ فَيَقْتُلُهُ، حَتَّى أَنَّ الشَّجَرَ وَالْحَجَرَ يُنَادِي: هَذَا يَهُودِيٌّ، فَلَا يُتْرَكُ مِمَّنْ كَانَ يَتْبَعُهُ أَحَدٌ إِلَّا تَبِعَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَلِجَابِرٍ حَدِيثٌ تَقَدَّمَ فِي فَضْلِ الْمَدِينَةِ فِي الْحَجِّ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دجال دین کے کمزور ہونے اور علم کے رخصت ہونے کے وقت نکلے گا، اس کی چالیس راتیں ہوں گی، وہ پوری زمین میں گھومے گا، ان راتوں میں سے ایک دن ایک سال کی مانند ہو گا، ایک دن ایک مہینے کی مانند ہو گا، ایک دن ایک ہفتے کی مانند ہو گا، اور باقی کے دن تمہارے عام دنوں کی مانند ہوں گے، اس کے پاس ایک گدھا ہو گا جس کے دونوں کانوں کے درمیان کی چوڑائی چالیس ذراع ہو گی، وہ لوگوں سے کہے گا: میں تمہارا پروردگار ہوں، حالانکہ وہ کانا ہو گا، اور تمہارا پروردگار کانا نہیں ہے۔ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر یعنی ک ف ر لکھا ہوا ہو گا، جو ہجوں کی شکل میں ہو گا، جسے ہر پڑھا لکھا یا غیر پڑھا لکھا مومن پڑھ سکے گا، وہ ہر پانی اور گھاٹ تک آئے گا، صرف مدینہ منورہ اور مکہ نہیں آئے گا، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ دونوں شہر اس کے لئے حرام قرار دیے ہیں، ان شہروں کے دروازوں پر فرشتے کھڑے ہوئے ہیں، دجال کے ساتھ روٹی کے پہاڑ ہوں گے اور لوگ اس وقت فاقہ کشی کا شکار ہوں گے، البتہ ان لوگوں کا معاملہ مختلف ہے جو اس کی پیروی کر رہے ہوں گے، دجال کے ساتھ دو نہریں ہوں گی، میں ان دونوں کے بارے میں دجال سے زیادہ بہتر جانتا ہوں، ایک نہر جس کے بارے میں وہ یہ کہے گا: یہ جنت ہے اور ایک نہر جس کے بارے میں وہ یہ کہے گا: یہ جہنم ہے، تو جو شخص اس میں داخل ہو گا، جسے وہ جنت کا نام دے گا، تو وہ درحقیقت جہنم ہو گی اور جو شخص اس میں داخل ہو گا، جسے اس نے جہنم کا نام دیا ہو گا، تو وہ درحقیقت جنت ہو گی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کے ساتھ شیاطین کو بھیجا جائے گا، جو لوگوں کے ساتھ بات چیت کریں گے، اور ان کے ساتھ بڑا فتنہ ہو گا، وہ آسمان کو حکم دے گا تو وہ بارش نازل کرے گا، جو لوگوں کو نظر آ رہا ہو گا، پھر وہ لوگوں کو کہے گا: اے لوگو! کیا یہ کام صرف رب ہی کر سکتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگ نکل کر شام میں موجود جبل دخان کے پاس جائیں گے وہ ان کا محاصرہ کر لے گا، ان کا محاصرہ شدید ہو جائے گا، اور ان لوگوں کو شدید بھوک لاحق ہو جائے گی، پھر سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نزول کریں گے، اور وہ بلند آواز میں پکار کر یہ کہیں گے: اے لوگو! تمہیں کس چیز نے اس بات سے روکا ہوا ہے کہ تم اس خبیث کذاب کی طرف نکل کے جاؤ تو وہ لوگ کہیں گے: یہ شخص جن ہے، پھر وہ لوگ جائیں گے، تو وہاں سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام ہوں گے، پھر نماز کھڑی ہو گی تو ان سے کہا: جائے گا: اے روح اللہ! آپ آگے آئیں، تو وہ فرمائیں گے: تمہارے امام کو آگے ہونا چاہیے، وہ امام تمہیں نماز پڑھائے، جب وہ صبح کی نماز ادا کر لیں گے تو نکل کر اس کی طرف جائیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب کذاب انہیں دیکھے گا تو وہ یوں پگھلنا شروع ہو گا جس طرح نمک پانی میں حل ہو جاتا ہے، سیدنا عیسیٰ علیہ السلام چلتے ہوئے اس کے پاس جائیں گے اور اسے قتل کر دیں گے، یہاں تک کہ درخت اور پتھر بھی پکار کر یہ کہیں گے کہ یہ یہودی (میرے پیچھے چھپا ہوا ہے) تو اس کے پیروکاروں میں سے ہر ایک کو وہ قتل کر دیں گے۔ یه روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث اس سے پہلے کتاب الحج میں مدینہ منورہ کی فضیلت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12525]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (367/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14537»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12526
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيَّةِ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِي، فَذَكَرَ الدَّجَّالَ فَقَالَ:" إِنَّ بَيْنَ يَدَيْهِ ثَلَاثَ سِنِينَ [ سَنَةً ] : تَمْسِكُ السَّمَاءُ ثُلُثَ قَطْرِهَا وَالْأَرْضُ ثُلُثَ نَبَاتِهَا، وَالثَّانِيَةَ تَمْسِكُ السَّمَاءُ ثُلُثَيْ قَطْرِهَا وَالْأَرْضُ ثُلُثَيْ نَبَاتِهَا، وَالثَّالِثَةَ تَمْسِكُ السَّمَاءَ قَطْرَهَا كُلَّهُ وَالْأَرْضُ نَبَاتَهَا كُلَّهُ، وَلَا تَبْقَى ذَاتُ ظِلْفٍ وَلَا ذَاتُ ضِرْسٍ مِنَ الْبَهَائِمِ إِلَّا هَلَكَتْ، وَإِنَّ مِنْ أَشَدِّ فِتْنَتِهِ أَنْ يَأْتِيَ الْأَعْرَابِيَّ فَيَقُولُ: أَرَأَيْتَ إِنْ أَحْيَيْتُ لَكَ إِبِلَكَ أَلَسْتَ تَعْلَمُ أَنِّي رَبُّكَ؟". قَالَ:" فَيَقُولُ: بَلَى. فَتُمَثِّلُ لَهُ الشَّيَاطِينُ نَحْوَ إِبِلِهِ كَأَحْسَنِ مَا تَكُونُ ضُرُوعُهَا وَأَعْظَمِهِ أَسْنِمَةً". قَالَ:" وَيَأْتِي الرَّجُلُ قَدْ مَاتَ أَبُوهُ وَمَاتَ أَخُوهُ، فَيَقُولُ: أَرَأَيْتَ إِنْ أَحْيَيْتُ لَكَ أَبَاكَ وَأَحْيَيْتُ لَكَ أَخَاكَ، أَلَسْتَ تَعْلَمُ أَنِّي رَبُّكَ؟ فَيَقُولُ: بَلَى. فَتُمَثِّلُ لَهُ الشَّيَاطِينُ نَحْوَ أَبِيهِ وَنَحْوَ أَخِيهِ". ثُمَّ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِحَاجَةٍ لَهُ، ثُمَّ رَجَعَ. قَالَتْ: وَالْقَوْمُ فِي اهْتِمَامٍ وَغَمٍّ مِمَّا حَدَّثَهُمْ. قَالَتْ: فَأَخَذَ بِلُحْمَتَيِ الْبَابِ، وَقَالَ:" مَهْيَمْ أَسْمَاءُ". قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ خَلَعْتَ أَفْئِدَتَنَا بِذِكْرِ الدَّجَّالِ. قَالَ:" إِنْ يَخْرُجْ وَأَنَا حَيٌّ فَأَنَا حَجِيجُهُ، وَإِلَّا فَإِنَّ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - خَلِيفَتِي عَلَى كُلِّ مُؤْمِنٍ". قَالَتْ أَسْمَاءُ: وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا لَنَعْجِنُ عَجْنَتَنَا فَمَا نَخْبِزُهَا حَتَّى نَجُوعَ، فَكَيْفَ بِالْمُؤْمِنِينَ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ:" يُجْزِيُهُمْ مَا يُجْزِئُ أَهْلَ السَّمَاءِ مِنَ التَّسْبِيحِ وَالتَّقْدِيسِ"
سیده اسماء بنت یزید انصاریہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر میں موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”دجال سے پہلے تین سال قحط سالی کے ہوں گے، ان کے دوران (پہلے سال میں) آسمان اپنی بارش کے ایک تہائی حصے کو روک لے گا، زمین اپنی پیداوار کے ایک تہائی حصے کو روک لے گی، پھر دوسری مرتبہ آسمان اپنی بارش کے دو تہائی حصے کو روک لے گا اور زمین اپنی پیداوار کے دو تہائی حصے کو روک لے گی اور تیسری مرتبہ آسمان اپنی پوری بارش کو روک لے گا، اور زمین اپنی پوری پیداوار کو روک لے گی، اس وقت کوئی کھروں والا یا دانتوں والا جانور باقی نہیں رہے گا، وہ (سب) ہلاکت کا شکار ہو جائیں گے، اور اس کے فتنے میں سب سے زیادہ سخت یہ بات ہو گی کہ وہ کسی دیہاتی کے پاس آ کر کہے گا: تم کیا سمجھتے ہو کہ اگر میں تمہارے اونٹ کو تمہارے لئے زندہ کر دوں، تو کیا تم یہ بات نہیں جان لو گے کہ میں تمہارا پروردگار ہوں، تو وہ دیہاتی کہے گا: جی ہاں، تو شیاطین اس شخص کے سامنے اس کے اونٹ کی مانند بن کے آ جائیں گے، جس کے تھن پہلے سے زیادہ بہتر ہوں گے اور جس کی کوہان پہلے سے زیادہ بڑی ہو گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: ایک شخص آئے گا جس کا باپ یا بھائی انتقال کر چکے ہوں گے، تو دجال کہے گا: اگر میں تمہارے باپ کو تمہارے لئے زندہ کر دوں یا تمہارے بھائی کو تمہارے لئے زندہ کر دوں، تو کیا تم یہ بات نہیں جان لو گے کہ میں تمہارا پروردگار ہوں، وہ شخص جواب دے گا: جی ہاں۔ تو وہ شیاطین اس کے سامنے اس کے باپ کی مانند یا اس کے بھائی کے مانند بن کے آ جائیں گے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی کام کے سلسلے میں تشریف لے گئے، جب آپ واپس تشریف لائے، تو راوی خاتون بیان کرتی ہیں: لوگ پریشانی کا شکار تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جو بات بتائی تھی، اس کے حوالے سے غمگین تھے، راوی خاتون بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دروازے کی چوکھٹ کو پکڑا اور فرمایا: اے اسماء کیا ہوا ہے، راوی خاتون کہتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! دجال کا ذکر کر کے آپ نے ہمیں پریشان کر دیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر وہ نکلا اور میں اس وقت زندہ ہوا تو میں اس کے لئے رکاوٹ بن جاؤں گا ورنہ میرا پروردگار میری جگہ ہر مومن کے لئے کافی ہو گا۔“ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم! ہم آٹا گوندھتی ہیں، اور ابھی ہم نے روٹی نہیں پکائی ہوئی ہوتی کہ ہمیں بھوک لگ جاتی ہے، تو اس وقت مومنین کا کیا عالم ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومنین کے لئے وہ چیز کفایت کر جائے گی جو آسمان والوں کے لئے کفایت کر جاتی ہے، جس کا تعلق تسبیح و تقدیس سے ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12526]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (158/24) اخرجه احمد فى المسند (455/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27032، وأخرجه شرح السنة برقم: 4263»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12527
وَفِي رِوَايَةٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَلَسَ مَجْلِسًا مَرَّةً فَحَدَّثَهُمْ عَنْ أَعْوَرَ الدَّجَّالِ، وَزَادَ فِيهِ: فَقَالَ:" مَهْيَمْ". وَكَانَتْ كَلِمَةً مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سُئِلَ عَنْ شَيْءٍ يَقُولُ:" مَهْيَمْ"، وَزَادَ" فَمَنْ حَضَرَ مَجْلِسِي وَسَمِعَ كَلَامِي مِنْكُمْ فَلْيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ مِنْكُمُ الْغَائِبَ، وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - صَحِيحٌ لَيْسَ بِأَعْوَرَ، وَأَنَّ الدَّجَّالَ أَعْوَرُ مَمْسُوحُ الْعَيْنِ، بَيْنَ عَيْنَيْهِ مَكْتُوبٌ كَافِرٌ يَقْرَؤُهُ كُلُّ مُؤْمِنٍ كَاتِبٍ وَغَيْرِ كَاتِبٍ". رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ، وَفِي إِحْدَاهَا" يَكُونُ قَبْلَ خُرُوجِهِ سُنُونَ خَمْسٌ جُدْبٌ"، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوَشْبٍ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ ایک محفل میں تشریف فرما تھے، آپ نے کانے دجال کے بارے میں ان لوگوں کو بتایا، اس روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میہم! یہ وہ کلمہ ہے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ارشاد فرماتے تھے جب کسی چیز کے بارے میں دریافت کیا جاتا تھا تو آپ یہ فرماتے تھے: میہم! اور اس روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں: ”تم میں سے جو شخص میری محفل میں موجود ہے، اور اس نے میرا کلام سنا ہے تو موجود شخص غیر موجود افراد تک تبلیغ کر دے اور تم لوگ یہ بات جان لو کہ اللہ تعالیٰ صحیح ہے۔ وہ کانا نہیں ہے اور دجال کانا ہو گا اس کی ایک آنکھ نہیں ہو گی اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوا ہو گا، جسے پڑھا لکھا اور ان پڑھ شخص (ہر کوئی) پڑھ سکے گا۔“ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں اور امام طبرانی نے مختلف طرق سے نقل کی ہیں۔ اس کے ایک طرق میں یہ الفاظ ہیں: ”اس کے خروج سے پہلے کے پانچ سال قحط سالی کے ہوں گے۔۔۔۔۔۔“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12527]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (456/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12528
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَيَنْزِلَنَّ الدَّجَّالُ خَوْزَ وَكَرْمَانَ فِي سَبْعِينَ أَلْفًا وُجُوهُهُمْ كَالْمَجَّانِ الْمُطْرَقَةِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ ابْنَ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ أَتَمَّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”دجال ستر ہزار لوگوں کے ساتھ خوض اور کرمان میں پڑاؤ کرے گا، ان لوگوں کے چہرے اوپر نیچے تہہ والی ڈھالوں کی مانند ہوں گے۔“
یہ روایت امام أحمد اور ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ابن اسحاق نامی راوی مدلس ہے اور
یہ روایت امام بزار نے زیادہ مکمل روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12528]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3390) اخرجه احمد فى المسند (337/2)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12529
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: رَكِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى مَجْمَعِ السُّيُولِ، فَقَالَ:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِمَنْزِلِ الدَّجَّالِ مِنَ الْمَدِينَةِ؟ هَذَا مَنْزِلُهُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہو کر نالوں کے اکٹھے ہونے کی جگہ پر پہنچے، آپ نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں یہ بات نہ بتاؤں کہ مدینہ منورہ میں دجال کے پڑاؤ کرنے کی جگہ کون سی ہو گی؟ یہ اس کے پڑاؤ کی جگہ ہو گی۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12529]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6544)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں