🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

100. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّجَّالِ .
دجال کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12550
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ فِي الدَّجَّالِ:" مَا شُبِّهَ عَلَيْكُمْ مِنْهُ، فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيْسَ بِأَعْوَرَ، يَخْرُجُ فَيَكُونُ فِي الْأَرْضِ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا، يَرِدُ مِنْهَا كُلَّ مَنْهَلٍ إِلَّا الْكَعْبَةَ وَبَيْتَ الْمَقْدِسِ وَالْمَدِينَةَ، الشَّهْرُ كَالْجُمُعَةِ، وَالْجُمُعَةُ كَالْيَوْمِ، وَمَعَهُ جَنَّةٌ وَنَارٌ فَنَارُهُ جَنَّةٌ وَجَنَّتُهُ نَارٌ، مَعَهُ جَبَلٌ مِنْ خُبْزٍ وَنَهْرٌ مِنْ مَاءٍ، يَدْعُو بِرَجُلٍ لَا يُسَلِّطُهُ اللَّهُ إِلَّا عَلَيْهِ، فَيَقُولُ: مَا تَقُولُ فِيَّ؟ فَيَقُولُ: أَنْتَ عَدُوُّ اللَّهِ، وَأَنْتَ الدَّجَّالُ الْكَذَّابُ. فَيَدْعُو بِمِنْشَارٍ فَيَضَعُهُ حَذْوَ رَأْسِهِ فَيَشُقُّهُ حَتَّى يَقَعَ عَلَى الْأَرْضِ، ثُمَّ يُحْيِيهِ فَيَقُولُ: مَا تَقُولُ؟ فَيَقُولُ: وَاللَّهِ مَا كُنْتُ أَشَدَّ بَصِيرَةً مِنِّي فِيكَ الْآنَ، أَنْتَ عَدُوُّ اللَّهِ الدَّجَّالُ الَّذِي أَخْبَرَنَا عَنْكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ:" فَيَهْوِي إِلَيْهِ بِسَيْفِهِ فَلَا يَسْتَطِيعُهُ فَيَقُولُ: أَخِّرُوهُ عَنِّي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کے بارے میں یہ ارشاد فرمایا ہے: ”تمہیں اس کے حوالے سے کوئی اشتباہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ کانا نہیں ہے، دجال نکلے گا وہ زمین میں چالیس دن تک رہے گا، وہ ہر جگہ تک پہنچ جائے گا، وہ صرف خانہ کعبہ بیت المقدس اور مدینہ منورہ تک نہیں پہنچ سکے گا (اس وقت) ایک مہینہ ایک ہفتے کی مانند ہو گا، ایک ہفتہ ایک دن کی مانند ہو گا، دجال کے ساتھ ایک جنت اور ایک جہنم ہو گی، اس کی جہنم درحقیقت جنت ہو گی اور اس کی جنت درحقیقت جہنم ہو گی، اس کے ساتھ روٹی کا پہاڑ ہو گا، اور پانی کی نہر ہو گی وہ ایک شخص کو بلائے گا، اللہ تعالیٰ دجال کو صرف اسی شخص پر تسلط دے گا، دجال دریافت کرے گا: میرے بارے میں تم کیا کہتے ہو؟ وہ شخص کہے گا: تم اللہ کے دشمن ہو، تم دجال کذاب ہو، تو دجال آرا منگوائے گا اور وہ اس کے سر پر رکھ دے گا، اور وہ اسے دو حصوں میں تقسیم کر دے گا، یہاں تک کہ اس شخص کی لاش زمین پر گر جائے گی، پھر دجال اسے زندہ کرے گا، اور دریافت کرے گا: تم کیا کہتے ہو، تو وہ شخص کہے گا: اللہ کی قسم! تمہارے بارے میں جتنی بصیرت مجھے اس وقت حاصل ہے۔ اس سے پہلے حاصل نہیں تھی، تم اللہ کے دشمن دجال ہو، جس کے بارے میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتایا تھا، ہی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: پھر دجال اپنی تلوار اس کی طرف بڑھائے گا، لیکن اس پر ق ابونہیں پا سکے گا، تو یہ کہے گا: اسے میرے پاس سے دور کر دو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12550]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12551
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَكَرَ الدَّجَّالَ، فَقَالَ:" إِنْ يَخْرُجْ وَأَنَا فِيكُمْ فَأَنَا حَجِيجُكُمْ مِنْهُ، وَإِنْ يَخْرُجْ وَلَسْتُ فِيكُمْ فَكُلُّ امْرِئٍ حَجِيجُ نَفْسِهِ وَاللَّهُ خَلِيفَتِي عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ. أَلَا وَإِنَّهُ مَطْمُوسُ الْعَيْنِ كَأَنَّهُ عَبْدُ الْعُزَّى بْنُ قَطَنٍ الْخُزَاعِيُّ، أَلَا وَإِنَّهُ مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ كَافِرٌ يَقْرَؤُهُ كُلُّ مُسْلِمٍ، فَمَنْ لَقِيَهُ مِنْكُمْ فَلْيَقْرَأْ عَلَيْهِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، أَلَا وَإِنِّي رَأَيْتُهُ يَخْرُجُ مِنْ خَلَّةٍ بَيْنَ الشَّامِ وَالْعِرَاقِ فَعَاثَ يَمِينًا وَشِمَالًا. يَا عِبَادَ اللَّهِ، اثْبُتُوا". ثَلَاثًا. قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا سُرْعَتُهُ فِي الْأَرْضِ؟ قَالَ:" كَالسَّحَابِ اسْتَدْبَرَتْهُ الرِّيحُ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا مُكْثُهُ فِي الْأَرْضِ؟ قَالَ:" أَرْبَعُونَ يَوْمًا، يَوْمٌ مِنْهَا كَسَنَةٍ، وَيَوْمٌ مِنْهَا كَشَهْرٍ، وَيَوْمٌ كَجُمُعَةٍ، وَسَائِرُهَا كَأَيَّامِكُمْ هَذِهِ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَكَيْفَ نَصْنَعُ بِالصَّلَاةِ يَوْمَئِذٍ صَلَاةُ يَوْمٍ أَوْ نُقَدِّرُ لَهُ؟ قَالَ:" بَلِ اقْدُرُوا لَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ وَقَدْ وُثِّقَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
جبیر بن نفیر اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اگر وہ اس وقت نکلا جب میں تمہارے درمیان موجود ہوا، تو میں تمہارے حوالے سے اس کے لئے رکاوٹ بن جاؤں گا، اور اگر وہ اس وقت نکلا جب میں تمہارے درمیان موجود نہ ہوا، تو ہر شخص اپنی حفاظت خود کرے گا، اور اللہ تعالیٰ میری جگہ ہر مسلمان کا نگہبان ہو گا، خبردار! اس کی ایک آنکھ نہیں ہو گی، وہ عبدالعزیٰ بن قطن خزاعی کے ساتھ مشابہت رکھتا ہو گا، خبردار! اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوا ہو گا، جسے ہر مسلمان پڑھ لے گا، تم میں سے جو شخص اس سے ملے وہ اس کے سامنے سورت فاتحہ پڑھ لے، خبردار! میں نے اسے دیکھا ہے کہ وہ شام اور عراق کے درمیان موجود ایک جگہ سے نکلے گا اور دائیں اور بائیں طرف جائے گا: اے اللہ کے بندو! تم ثابت قدم رہنا، یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! زمین میں اس کے چلنے کی رفتار کیا ہو گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس طرح وہ بادل ہوتا ہے، جسے ہوا لے کے چلتی ہے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! وہ زمین میں کتنا عرصہ رہے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: چالیس دن رہے گا، جن میں سے ایک دن ایک سال کی مانند ہو گا، ان میں سے ایک دن ایک مہینے کی مانند ہو گا، ایک دن ایک ہفتے کی مانند ہو گا اور باقی کے دن تمہارے عام دنوں کی مانند ہوں گے۔“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم اس موقع پر نماز کو کیسے ادا کریں گے؟ ایک دن کی نماز ادا کریں گے یا اندازہ لگا لیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلکہ تم اس کے لئے اندازہ لگا لو گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے، ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12551]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح مسلم برقم: 2937، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2240، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4321، وأخرجه مسند أحمد برقم: 17177، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8555»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12552
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: ذَكَرْتُ الدَّجَّالَ لَيْلَةً فَلَمْ يَأْتِنِي النَّوْمُ، فَلَمَّا أَصْبَحْتُ غَدَوْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ:" لَا تَفْعَلِي، فَإِنَّهُ إِنْ يَخْرُجْ وَأَنَا فِيكُمْ يَكْفِكُمُ اللَّهُ رَبِّي، وَإِنْ يَخْرُجْ بَعْدَ أَنْ أَمُوتَ يَكْفِكُمُوهُ بِالصَّالِحِينَ". ثُمَّ قَامَ فَذَكَرَ الدَّجَّالَ فَقَالَ:" مَا مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا قَدْ حَذَّرَ أُمَّتَهُ، وَإِنِّي أُحَذِّرُكُمُوهُ، إِنَّهُ أَعْوَرُ، وَإِنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِأَعْوَرَ، أَلَا إِنَّ الْمَسِيحَ الدَّجَّالَ كَأَنَّ عَيْنَهُ عِنَبَةٌ طَافِيَةٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ أَحْمَدَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ الطَّحَّانَ لَمْ أَعْرِفْهُ.
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے یہ بات بیان کی ہے: ایک رات میں نے دجال کا ذکر کیا تو مجھے نیند نہیں آئی، جب صبح ہوئی تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ایسے نہ کرو، اگر وہ اس وقت نکلا جب میں تمہارے درمیان موجود ہوا، تو میرا پروردگار اللہ تمہاری کفایت کرے گا، اور اگر وہ میرے مرنے کے بعد نکلا، تو اللہ تعالیٰ اس کے مقابلے میں نیک لوگوں کے ذریعے تمہاری مدد کرے گا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (خطبہ دینے کے لیے) کھڑے ہوئے، آپ نے دجال کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ہر نبی نے اپنی امت کو اس سے بچنے کی تلقین کی ہے، اور میں بھی تمہیں اس سے بچنے کی تلقین کرتا ہوں وہ کانا ہو گا، اور اللہ تعالیٰ کانا نہیں ہے، خبردار! دجال کی ایک آنکھ پھولے ہوئے انگور کی مانند ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ امام طبرانی کے استاد أحمد بن محمد بن نافع طحان کا معاملہ مختلف ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12552]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (268/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12553
وَعَنْ أَبِي صَادِقٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ: إِنِّي لَأَعْلَمُ أَهْلَ أَبْيَاتٍ يُفْزِعُهُمُ الدَّجَّالُ. قَالُوا: مَنْ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ قَالَ: بُيُوتُ أَهْلِ الْكُوفَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ أَبَا صَادِقٍ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
ابوصادق بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”میں ان گھرانے والوں کے بارے میں جانتا ہوں جنہیں دجال خوف زدہ کرے گا، لوگوں نے دریافت کیا: اے ابوعبدالرحمن! وہ کون لوگ ہوں گے؟ انہوں نے جواب دیا: کوفہ کے لوگ ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ابوصادق نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12553]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8509)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12554
وَعَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ قَالَ: ذُكِرَ الدَّجَّالُ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، فَقَالَ: لَا تُكْثِرُوا ذِكْرَهُ، فَإِنَّهُ الْأَمْرَ إِذَا قُضِيَ فِي السَّمَاءِ كَانَ أَسْرَعَ لِنُزُولِهِ إِلَى الْأَرْضِ أَنْ يَظْهَرَ عَلَى أَلْسِنَةِ النَّاسِ، وَكَيْفَ بِكُمْ وَالْقَوْمُ آمِنُونَ وَأَنْتُمْ خَائِفُونَ؟ وَكَيْفَ بِكُمْ وَالْقَوْمُ فِي الظِّلِّ وَأَنْتُمْ فِي الضُّحِ؟ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ وَقَدِ اخْتَلَطَ. وَقَدْ رَوَى الْإِمَامُ أَحْمَدُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَخْرُجُ الدَّجَّالُ حَتَّى يَذْهَلَ النَّاسُ عَنْ ذِكْرِهِ وَحَتَّى تَتْرُكَ الْأَئِمَّةُ ذِكْرَهُ عَلَى الْمَنَابِرِ".
ابوشعثاء بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے سامنے دجال کا ذکر کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: اس کا ذکر کثرت سے نہ کرو کیونکہ جب آسمان میں کسی معاملے کے بارے میں فیصلہ ہو جائے، تو وہ زمین کی طرف زیادہ تیزی سے اس وقت نازل ہوتا ہے، جب وہ لوگوں کی زبانوں پر ظاہر ہو جاتا ہے۔ اس وقت تمہارا کیا حال ہو گا، جب دشمن امن میں ہو گا اور تم خوف کے عالم میں ہو گے، اس وقت تمہارا کیا بنے گا، جب دشمن سائے میں ہو گا اور تم لوگ دھوپ میں ہو گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، امام أحمد نے
یہ روایت نقل کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”دجال اس وقت تک نہیں نکلے گا، جب تک لوگ اس کے تذکرے سے غافل نہیں ہو جائیں گے، یہاں تک کہ ائمہ منبروں پر اس کا ذکر کرنا ترک کر دیں گے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12554]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8510)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16231»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12555
وَعَنْ خَيْثَمَةَ قَالَ: ذُكِرَ الدَّجَّالُ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَوْ خَرَجَ لَرَمَيْنَاهُ بِالْحِجَارَةِ. فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لَوْ أَصْبَحَ بِبَابِلَ أَصْبَحَ بَعْضُهُمْ [ يَشْكُو ] إِلَيْهِ الْحَفَاءَ مِنَ السُّرْعَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ خَيْثَمَةَ لَمْ أَجِدْ مَنْ قَالَ إِنَّهُ سَمِعَ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
خیثمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ اللہ رضی اللہ عنہ کے سامنے دجال کا ذکر کیا گیا تو کسی نے کہا: اگر وہ نکل آیا تو ہم اسے پتھر ماریں گے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر وہ بابل میں ہو، تو ان میں سے کچھ لوگ جلدبازی کی وجہ سے ننگے پاؤں ہونے کی، اس سے شکایت کریں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ خیثمہ نامی راوی کے بارے میں، میں نے یہ بات نہیں پائی کہ یہ کسی نے یہ بات بیان کی ہو کہ اس نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12555]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8511)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں