الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب المساجد کتاب: مساجد کے فضائل و مسائل 8. بَابُ: ذِكْرِ الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى باب: تقویٰ اور اخلاص کی بنیاد پر بنائی جانے والی مسجد کا بیان۔
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ دو آدمی اس بارے میں لڑ پڑے کہ وہ کون سی مسجد ہے جس کی بنیاد اول دن سے تقویٰ پر رکھی گئی ہے، تو ایک شخص نے کہا: یہ مسجد قباء ہے، اور دوسرے نے کہا: یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ میری یہ مسجد ہے (یعنی مسجد نبوی)“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الحج 96 (1398)، سنن الترمذی/تفسیر التوبة 10 (3099)، (تحفة الأشراف: 4118)، مسند احمد 3/8، 89 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|