🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب
مختلف مواقع کی منقول دعائوں کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29741 ترقیم الشثری: -- 31089
٣١٠٨٩ - حدثنا ابن نمير عن هشام عن ابيه عن عائشة ان النبي ﷺ كان يدعو: ["اللهم إني اعوذ بك من الكسل والهرم والماثم والمغرم" (١) ] (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٣٧٦)، ومسلم (٥٨٩).
(٢) من هنا سقط في نسخة [جـ] إلى حديث رقم [٣١١٥٩].

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا مانگا کرتے تھے: اے اللہ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں سستی سے، اور بڑھاپے سے، اور گناہوں میں ڈوبنے سے، اور مقروض ہونے سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31089]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31089، ترقيم محمد عوامة 29741)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29742 ترقیم الشثری: -- 31090
٣١٠٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك ابن عمير عن مصعب بن سعد عن ابيه انه قال لبنيه: اي بني (تعوذوا) (١) بكلمات كان رسول الله ﷺ يتعوذ بهن، فذكر مثل حديث (عبيدة) (٢) ، إلا انه لم يذكر: ارذل العمر (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (نعوذ).
(٢) في [جـ]: (عبدة).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٣٩٠)، وأحمد (١٦٢١).

حضرت سعد نے اپنے بیٹے مصعب سے فرمایا: اے میرے لاڈلے بیٹے! تم ان کلمات کے ساتھ اللہ کی پناہ مانگو جن کلمات کے ذریعہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پناہ مانگا کرتے تھے، پھر راوی نے حضرت عبیدہ والی حدیث کے مثال الفاظ ذکر کیے مگر أرذل العمر کے لفظ کو ذکر نہں ر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31090]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31090، ترقيم محمد عوامة 29742)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29743 ترقیم الشثری: -- 31091
٣١٠٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن ابي إسحاق عن عمرو بن ميمون عن عمر ان رسول الله ﷺ كان يتعوذ من الجبن والبخل وعذاب القبر وارذل العمر وفتنة الصدر (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٤٥)، وأبو داود (١٥٣٩)، والنسائي ٨/ ٢٥٥، وابن ماجه (٣٨٤٤)، والبخاري في الأدب المفرد (٦٧٠)، وابن حبان (١٠٢٤)، والحاكم ١/ ٥٣٠، والبزار (٣٢٤)، والضياء (٢٥٩).
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پناہ مانگتے تھے بزدلی سے، اور کنجوسی سے، اور قبر کے عذاب سے، اور ادھیڑ عمر سے، اور سینہ کے فتنہ سے (سینہ کے فتنہ سے مراد ہے کہ آدمی ایسے فتنہ میں مرے کہ اس نے اس فتنہ سے اللہ سے معافی نہ مانگی ہو۔) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31091]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31091، ترقيم محمد عوامة 29743)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29744 ترقیم الشثری: -- 31092
٣١٠٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا) (١) شبابة (قال) (٢) : حدثنا يونس بن ابي إسحاق عن ابي إسحاق عن عمرو بن ميمون عن عمر عن النبي ﷺ مثله (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (أخبرنا).
(٢) سقط من: [أ، ب، ط، ك].
(٣) صحيح؛ وانظر: ما قبله.

اس سند سے بھی حضرت عمر سے مذکورہ حدیث کے الفاظ نقل کیے گئے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31092]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31092، ترقيم محمد عوامة 29744)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29745 ترقیم الشثری: -- 31093
٣١٠٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن هشام عن ابيه عن عائشة ان رسول الله ﷺ كان يدعو بهؤلاء الدعوات:"اللهم إني اعوذ بك من فتنة النار وعذاب النار، ومن فتنة القبر وعذاب القبر، ومن شر فتنة الغنى، ومن شر فتنة ⦗١٠٠⦘ (الفقر) (١) ، واعوذ بك من فتنة المسيح الدجال" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (القبر).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٣٧٧)، ومسلم (٥٨٩).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کلمات کے ذریعہ دعا مانگا کرتے تھے: اے اللہ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں آگ کے فتنہ سے، اور آگ کے عذاب سے، اور قبر کے فتنہ سے، اور قبر کے عذاب سے، اور امیری کا فتنہ برپا ہونے کے شر سے، اور فقیری کا فتنہ برپا ہونے کے شر سے، اور میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں مسیح دجال کے فتنہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31093]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31093، ترقيم محمد عوامة 29745)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29746 ترقیم الشثری: -- 31094
٣١٠٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي صالح عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"تعوذوا بالله من جهنم، تعوذوا بالله من عذاب القبر، تعوذوا بالله من فتنة السيح الدجال، تعوذوا بالله من فتنة المحيا والممات" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه الترمذي (٣٦٠٤)، والبخاري في الأدب المفرد (٦٤٨)، وابن جرير في تهذيب الآثار مسند عمر (٨٦١)، والطبراني في الدعاء (١٣٧٦)، وأصله عند البخاري (١٣١١)، ومسلم (٥٧٨).
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اللہ کی پناہ مانگو جہنم سے، اور اللہ کی پناہ مانگو قبر کے عذاب سے، اور اللہ کی پناہ مانگو مسیح دجال کے فتنہ سے، اور اللہ کی پناہ مانگو زندگی اور موت کے فتنہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31094]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31094، ترقيم محمد عوامة 29746)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29747 ترقیم الشثری: -- 31095
٣١٠٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام الدستوائي عن قتادة عن انس ان النبي ﷺ إن يتعوذ من الجبن والبخل، ومن فتنة المحيا والممات، ومن عذاب القبر (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٧٠٦)، وأحمد (١٣١٧٢)، وبنحوه البخاري (٦٣٦٩).
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پناہ مانگا کرتے تھے بزدلی سے اور کنجوسی سے، اور زندگی اور موت کے وقت کے فتنہ سے، اور قبر کے عذاب سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31095]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31095، ترقيم محمد عوامة 29747)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29748 ترقیم الشثری: -- 31096
٣١٠٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عثمان الشحام عن مسلم بن ابي بكرة عن ابيه عن النبي ﷺ انه كان يدعو في دبر الصلاة يقول:"اللهم إني اعوذ بك من الكفر والفقر وعذاب القبر" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ عثمان الشحام صدوق، أخرجه أحمد (٢٠٣٨١) و (٢٠٤٤٧)، والترمذي (٣٥٠٣)، والنسائي ٣/ ٧٣، وابن حبان (١٠٢٨)، وابن خزيمة (٧٤٧)، والحاكم ١/ ٣٥، والبخاري في التاريخ ٧/ ٢٥٧، والبزار (٣٦٧٥)، وابن السني (١١١)، والطيالسي (٨٦٧).
حضرت ابو بکرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر نماز کے بعد دعا مانگتے تھے: اے اللہ! میں آپ کی پناہ میں آنا چاہتا ہوں کفر سے، اور غریبی سے، اور قبر کے عذاب سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31096]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31096، ترقيم محمد عوامة 29748)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29749 ترقیم الشثری: -- 31097
٣١٠٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر عن علقمة بن (مرثد) (١) ⦗١٠١⦘ عن المغيرة بن عبد الله عن العرور عن عبد الله قال: قالت ام حبيبة زوج النبي ﷺ: اللهم (امتعني) (٢) (بزوجي) (٣) النبي ﷺ (٤) وبابي ابي سفيان وباخي معاوية، (قال) (٥) : فقال (النبي ﷺ) (٦) :"إنك سالت الله لآجال مضروبة، وايام معدودة، وارزاق مقسومة، ولن يعجل شيئا قبل حله او يؤخر شيئا عن حله، ولو كنت سالت الله ان يعيذك من عذاب القبر (او) (٧) عذاب النار كان خيرا وافضل" (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ك]: (يزيد).
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (متعني).
(٣) في [ط]: (بزوج).
(٤) سقط من: [ك].
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) سقط من: [ط، هـ].
(٧) في [أ، ط، هـ]: (و).
(٨) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٦٦٣) من طريق المؤلف، وأحمد (٣٧٠٠).

حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجۂ مطھرہ ام حبیبہ ایک دن دعا فرما رہی تھیں: اے اللہ! آپ مجھے میرے شوہر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور میرے والد ابو سفیان اور میرے بھائی معاویہ کے ذریعہ دیر تک فائدہ پہنچاتے رہیے۔ عبداللہ فرماتے ہیں: تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو نے اللہ سے سوال کیا ہے ان لوگوں کے حق میں جن کی اموات کا وقت مقرر ہوچکا، اور جن کے دن گنے جا چکے ہیں، اور جن کے رزقوں کو تقسیم کردیا گیا ہے، اور وہ ہرگز بھی کسی چیز کو وقت مقررہ سے مقدم نہیں کرتے اور نہ ہی کسی چیز کو اس کے وقت مقررہ سے مؤخر کرتے ہیں، اور اگر تو اللہ سے اس طرح سوال کرتی: مجھے جہنم کے عذاب سے محفوظ فرما، اور قبر کے عذاب سے محفوظ فرما! تو یہ تیرے لیے بہتر اور افضل ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31097]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31097، ترقيم محمد عوامة 29749)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29750 ترقیم الشثری: -- 31098
٣١٠٩٨ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا عبيد الله بن عمر قال: حدثنا محمد بن يحيى بن حبان عن الاعرج عن ابي هريرة عن عائشة قالت: فقدت رسول الله ﷺ ذات ليلة من الفراش، (فالتمسته) (١) ، فوقعت يدي على بطن قدميه وهو في المسجد وهما منصوبتان، وهو يقول:" (إني) (٢) اعوذ (٣) (برضاك من سخطك) (٤) ، وبمعافاتك من عقويتك واعوذ بك منك، لا احصي ثناءا عليك، انت كما اثنيت على نفسك" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (ولمسته)، وفي [هـ]: (والتمسته).
(٢) في [جـ، س]: (إنني).
(٣) في [هـ]: زيادة (بك).
(٤) في [أ، ب، جـ]: (من سخطك برضاك).
(٥) صحيح أخرجه مسلم (٤٨٦)، وأحمد (٢٥٦٥٥).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک رات میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بستر پر سے گم پایا تو میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تلاش کرنا شروع کیا پس میرا ہاتھ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاؤں کے نچلے حصہ پر پڑگیا اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دونوں پاؤں کھڑے ہوئے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا فرما رہے تھے: بیشک میں پناہ مانگتا ہوں آپ سے کہ آپ کی معافی کے بجائے سزا کا مستحق ٹھہروں، اور میں آپ کی پناہ میں آتا ہوں آپ کے غصہ سے، میں آپ کی ایسی تعریف کرنے کا اہل نہیں ہوں جیسی خود آپ نے اپنی تعریف فرمائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31098]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31098، ترقيم محمد عوامة 29750)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں