🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. بَابُ إِمَامَةِ جَبْرَائِيلَ
باب: حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) کی امامت کا واقعہ
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1000 ترقیم الرسالہ : -- 1013
حَدَّثَنَا ابْنُ مَنِيعٍ ، ثنا صَالِحُ بْنُ مَالِكٍ ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ الْمَاجِشُونُ ، ثنا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَجُلا جَاءَ فَسَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ وَقْتِ الصَّلاةِ، فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَيْنِ الْوَقْتَيْنِ يَوْمًا بِهَذَا وَيَوْمًا بِهَذَا ثُمَّ قَالَ:" أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ الصَّلاةَ؟ مَا بَيْنَ هَذَيْنِ الْوَقْتَيْنِ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص آیا اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نمازوں کے اوقات کے بارے میں دریافت کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں اوقات میں نماز پڑھائی ایک دن اس وقت میں اور ایک دن اس وقت میں اور ارشاد فرمایا: ”نماز کے بارے میں دریافت کرنے والا شخص کہاں ہے؟ ان دونوں اوقات کے درمیان (نمازوں کا مخصوص وقت) ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1013]
ترقیم العلمیہ: 1000
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 560، 565، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 646، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 353، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1472، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 700، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 503، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 397، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 150، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1222،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1009، 1010، 1011، 1012، 1013، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 14467»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1001 ترقیم الرسالہ : -- 1014
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَدَنِيُّ ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا بُنْدَارٌ ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، ومُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالا: نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَّنِي جَبْرَائِيلُ عَلَيْهِ السَّلامُ مَرَّتَيْنِ عِنْدَ الْبَيْتِ"، وَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَالَ فِيهِ فِي الْيَوْمِ الثَّانِي:" وَصَلَّى بِي الْمَغْرِبَ حِينَ أَفْطَرَ الصَّائِمُ وَقْتًا وَاحِدًا" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جبرائیل نے بیت اللہ کے پاس دو مرتبہ مجھے نماز پڑھائی۔“ اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے جس میں دوسرے دن کے بارے میں انہوں نے یہ بات نقل کی ہے: (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں) ”انہوں نے مجھے مغرب کی نماز اس وقت پڑھائی جب روزہ افطاری کر لیتا ہے یہ ایک ہی وقت تھا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1014]
ترقیم العلمیہ: 1001
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 167، 168، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 325، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 698، 704، 705، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 393، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 149، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1732، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1014، 1015، 1016، 1017، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3140»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1002 ترقیم الرسالہ : -- 1015
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور تمام نمازیں دو اوقات میں پڑھائیں البتہ مغرب کی نماز (ایک ہی وقت میں پڑھائی)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1015]
ترقیم العلمیہ: 1002
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 167، 168، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 325، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 698، 704، 705، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 393، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 149، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1732، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1014، 1015، 1016، 1017، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3140»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1003 ترقیم الرسالہ : -- 1016
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1016]
ترقیم العلمیہ: 1003
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 167، 168، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 325، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 698، 704، 705، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 393، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 149، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1732، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1014، 1015، 1016، 1017، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3140»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1004 ترقیم الرسالہ : -- 1017
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، ثنا جَدِّي ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِيُّ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مِقْسَمٍ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَّنِي جَبْرَائِيلُ عَلَيْهِ السَّلامُ بِمَكَّةَ مَرَّتَيْنِ، فَجَاءَنِي فِي أَوَّلِ مَرَّةٍ فَذَكَرَ الْمَوَاقِيتَ"، وَقَالَ:" ثُمَّ جَاءَنِي حِينَ غَرَبَتِ الشَّمْسُ فَصَلَّى بِي الْمَغْرِبَ، وَكَذَلِكَ فِي الْيَوْمِ الثَّانِي وَقْتًا وَاحِدًا" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات بیان کی ہے: ”جبرائیل علیہ السلام نے مجھے مکہ میں دو مرتبہ نماز پڑھائی۔“ پہلی مرتبہ وہ میرے پاس آئے پھر انہوں نے نماز کے اوقات کا ذکر کیا (اس کے بعد روایت میں یہ الفاظ ہیں): نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”وہ میرے پاس اس وقت آئے جب سورج غروب ہو چکا تھا انہوں نے مجھے مغرب کی نماز پڑھائی اس طرح دوسرے دن بھی اسی وقت میں پڑھائی جو ایک ہی وقت تھا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1017]
ترقیم العلمیہ: 1004
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 167، 168، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 325، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 698، 704، 705، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 393، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 149، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1732، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1014، 1015، 1016، 1017، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3140»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1005 ترقیم الرسالہ : -- 1018
ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَأَبُو شَيْبَةَ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ جَعْفَرٍ قَالُوا: ثنا حُمَيْدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الرَّبِيعِ ، ثنا مَحْبُوبُ بْنُ الْجَهْمِ بْنِ وَاقِدٍ مَوْلَى حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَانِي جَبْرَائِيلُ عَلَيْهِ السَّلامُ حِينَ طَلَعَ الْفَجْرُ"، وَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَالَ فِي وَقْتِ الْمَغْرِبِ:" ثُمَّ أَتَانِي حِينَ سَقَطَ الْقُرْصُ، فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ، فَصَلَّيْتُ الْمَغْرِبَ ثَلاثَ رَكَعَاتٍ، ثُمَّ أَتَانِي مِنَ الْغَدِ حِينَ سَقَطَ الْقُرْصُ، فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ، فَصَلَّيْتُ الْمَغْرِبَ ثَلاثَ رَكَعَاتٍ" . وَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جبرائیل علیہ السلام میرے پاس اس وقت آئے جب صبح صادق ہو چکی تھی۔“ (اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے) مغرب کی نماز کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”پھر وہ میرے پاس اس وقت آئے جب سورج غروب ہو چکا تھا اور بولے: اٹھیے اور نماز ادا کیجیے، تو میں نے مغرب کی تین رکعت ادا کر لیں پھر وہ اگلے دن میرے پاس اس وقت آئے جب سورج غروب ہو چکا تھا اور بولے: اٹھیے اور نماز ادا کیجیے تو میں نے مغرب کی تین رکعت ادا کیں۔“ راوی نے اس روایت کو طویل حدیث کے طور پر ذکر کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1018]
ترقیم العلمیہ: 1005
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1018، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
«ضعيف، الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام: (3 / 224) _x000D_»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1006 ترقیم الرسالہ : -- 1019
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَنَسٍ ، ثنا حَاتِمُ بْنُ عَبَّادٍ ، ثنا طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ ، حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لا يُلْهِيهِ عَنْ صَلاةِ الْمَغْرِبِ طَعَامٌ وَلا غَيْرُهُ" .
سیدنا امام جعفر صادق رحمہ اللہ اپنے والد (امام محمد باقر رحمہ اللہ) کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”کھانا یا کوئی اور مصروفیت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مغرب کی نماز میں تاخیر نہیں کرتی تھی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1019]
ترقیم العلمیہ: 1006
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 3758، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 5123، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1019، 1020، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 5889، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 829، هذا حديث ضعيف لا يثبت فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: (4 / 101)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1007 ترقیم الرسالہ : -- 1020
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: ذَكَرْتُ لِجَابِرٍ تَأْخِيرَ الْمَغْرِبِ مِنْ أَجْلِ عَشَائِهِ، فَقَالَ جَابِرٌ :" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَكُنْ يُؤَخِّرُ صَلاةً لِطَعَامٍ وَلا غَيْرِهِ" .
امام جعفر صادق رحمہ اللہ اپنے والد (امام محمد باقر رحمہ اللہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”میں نے سیدنا جابر سے رات کے کھانے کی وجہ سے مغرب کی نماز تاخیر سے ادا کرنے کے بارے میں دریافت کیا تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھانے یا کسی بھی اور کام کی وجہ سے (مغرب کی) نماز تاخیر سے ادا نہیں کرتے تھے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1020]
ترقیم العلمیہ: 1007
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 3758، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 5123، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1019، 1020، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 5889، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 829، هذا حديث ضعيف لا يثبت فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: (4 / 101)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1008 ترقیم الرسالہ : -- 1021
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، ثنا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، أنا ابْنُ لَهِيعَةَ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَسْلَمَ أَبِي عِمْرَانَ التُّجِيبِيِّ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" بَادِرُوا بِصَلاةِ الْمَغْرِبِ طُلُوعَ النَّجْمِ" .
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ستارے نکلنے سے پہلے ہی مغرب کی نماز ادا کر لو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1021]
ترقیم العلمیہ: 1008
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1021، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24004، 24064، والطيالسي فى ((مسنده)) برقم: 601، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 3351، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 4057، 4058، 4059، 863»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1009 ترقیم الرسالہ : -- 1022
ثنا أَبُو طَالِبِ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ طَالِبٍ ، ثنا أَبُو حَمْزَةَ إِدْرِيسُ بْنُ يُونُسَ بْنِ يَنَّاقٍ الْفَرَّاءُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ جِدَارٍ ، ثنا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ،" أَنَّ جَبْرَائِيلَ عَلَيْهِ السَّلامُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ، وَأَمَرَهُ أَنْ يُؤَذِّنَ لِلنَّاسِ بِالصَّلاةِ حِينَ فُرِضَتْ عَلَيْهِمْ، فَقَامَ جَبْرَائِيلُ أَمَامَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَامُوا النَّاسُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ لا يَجْهَرُ فِيهَا بِقِرَاءَةٍ، يَأْتَمُّ النَّاسُ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَيَأْتَمُّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجِبْرَائِيلَ، ثُمَّ أَمْهَلَ حَتَّى إِذَا دَخَلَ وَقْتُ الْعَصْرِ صَلَّى بِهِمْ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ لا يَجْهَرُ فِيهَا بِالْقِرَاءَةِ، يَأْتَمُّ الْمُسْلِمُونَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَيَأْتَمُّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجِبْرَائِيلَ، ثُمَّ أَمْهَلَ حَتَّى إِذَا وَجَبَتِ الشَّمْسُ صَلَّى بِهِمْ ثَلاثَ رَكَعَاتٍ يَجْهَرُ فِي رَكْعَتَيْنِ بِالْقِرَاءَةِ وَلا يَجْهَرُ فِي الثَّالِثَةِ، ثُمَّ أَمْهَلَهُ حَتَّى إِذَا ذَهَبَ ثُلُثُ اللَّيْلِ صَلَّى بِهِمْ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ يَجْهَرُ فِي الأُولَيَيْنِ بِالْقِرَاءَةِ وَلا يَجْهَرُ فِي الأُخْرَيَيْنِ بِالْقِرَاءَةِ، ثُمَّ أَمْهَلَ حَتَّى إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ صَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ يَجْهَرُ فِيهِمَا بِالْقِرَاءَةِ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جبرائیل علیہ السلام مکہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اس وقت حاضر ہوئے جب سورج ڈھل چکا تھا انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ کہا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو نماز کے لیے بلائیں۔“ یہ اس وقت کی بات ہے جب نماز لوگوں پر فرض ہو گئی تھی، جبرائیل علیہ السلام آپ کے آگے کھڑے ہوئے اور لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہو گئے راوی بیان کرتے ہیں انہوں نے چار رکعت نماز ادا کی جس میں بلند آواز میں قراءت نہیں کی، لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے رہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جبرائیل علیہ السلام کی اقتداء میں نماز ادا کرتے رہے پھر اس کے بعد وقت گزرا جب عصر کا وقت آیا تو جبرائیل علیہ السلام نے ان لوگوں کو چار رکعت پڑھائیں انہوں نے اس میں بھی بلند آواز میں قراءت نہیں کی، مسلمان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی پیروی کرتے رہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جبرائیل علیہ السلام کی اقتداء میں نماز ادا کرتے رہے، پھر کچھ وقت گزر گیا یہاں تک کہ سورج غروب ہو گیا تو انہوں نے لوگوں کو تین رکعت پڑھائیں جن میں سے پہلی دو رکعت میں بلند آواز میں قراءت کی اور تیسری رکعت میں بلند آواز میں قراءت نہیں کی، پھر کچھ وقت گزر گیا یہاں تک کہ ایک تہائی رات گزر گئی، تو انہوں نے لوگوں کو چار رکعت نماز پڑھائی جن میں سے پہلی دو رکعت میں بلند آواز میں قراءت کی اور آخری دو رکعت میں بلند آواز میں قراءت نہیں کی، پھر کچھ وقت گزر گیا یہاں تک کہ صبح صادق ہوئی تو انہوں نے لوگوں کو دو رکعت نماز پڑھائی اور انہوں نے ان دو رکعت میں بلند آواز میں قراءت کی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1022]
ترقیم العلمیہ: 1009
تخریج الحدیث: «مرسل، أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 2555، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1022»

الحكم على الحديث:
[مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں