سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
59. بَابُ صِفَةِ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ وَأَحْكَامِهِ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ فِي ذَلِكَ وَأَنَّهُ لَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ شَيْءٌ يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ
باب: نماز کے دوران سہو کی صورت میں اور اس کے احکام، اس بارے میں منقول روایات میں اختلاف کسی بھی چیز کے آگے سے گزرنے کی وجہ سے نماز نہیں ٹوٹتی۔
ترقیم العلمیہ : 1385 ترقیم الرسالہ : -- 1402
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنِي ذُؤَيْبُ بْنُ عِمَامَةَ ، ثنا عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ الْمُنْذِرِ بْنِ عَمْرٍو ، وَكَانَ مِنَ النُّقَبَاءِ مِنْ بَنِي سَاعِدَةَ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ قَبْلَ التَّسْلِيمِ" .
عبدالمہیمن اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا سیدنا منذر بن عمرو رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: یہ صحابی بنو ساعدہ کے نقباء میں سے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرنے سے پہلے دو مرتبہ سجدہ سہو کیا تھا، ایک قول کے مطابق سیدنا منذر بن عمرو رضی اللہ عنہ کے حوالے سے صرف یہی ایک روایت منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1402]
ترقیم العلمیہ: 1385
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1402، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
ترقیم العلمیہ : 1386 ترقیم الرسالہ : -- 1403
حَدَّثَنَا أَبُو شَيْبَةَ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ بَكْرٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، ثنا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ ، ثنا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، ثنا أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلَمْ يَدْرِ أَزَادَ أَمْ نَقَصَ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ ثُمَّ يُسَلِّمُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”جب کوئی شخص نماز ادا کر رہا ہو اور اسے اندازہ نہ ہو سکے، اس نے زیادہ رکعت ادا کر لی ہے یا کم ادا کی ہیں؟ تو وہ دو مرتبہ سجدہ سہو کر لے، جب وہ بیٹھا ہوا ہو (یعنی تشہد کے دوران ایسا کرے)، پھر اس کے بعد وہ سلام پھیر دے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1403]
ترقیم العلمیہ: 1386
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 608، 1222، 1231، 1232، 3285، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 389، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 223، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 392، 1020، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 16، 1662، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 669، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 516، 1030، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 397، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1240، 1535، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1216، 1217، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1403، 1404، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7406، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 977، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 5958»
«قال ابن حجر: إسناده قوي، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (3 / 124)»
«قال ابن حجر: إسناده قوي، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (3 / 124)»
الحكم على الحديث:
صحيح
60. بَابُ إِدْبَارِ الشَّيْطَانِ مِنْ سَمَاعِ الْأَذَانِ وَسَجْدَتَيِ السَّهْوِ قَبْلَ السَّلَامِ
باب: اذان کی آواز سن کر شیطان کا پیٹھ پھیر کر بھاگنا اور سجدہ سہو سلام سے پہلے کیا جائے گا۔
ترقیم العلمیہ : 1387 ترقیم الرسالہ : -- 1404
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، ، قَالُوا: ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ ، ثنا عَمِّي يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثنا أبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، ثنا سَلَمَةُ بْنُ صَفْوَانَ بْنِ سَلَمَةَ الأَنْصَارِيُّ ثُمَّ الزُّرَقِيُّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ خَرَجَ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمَسْجِدِ لَهُ حُصَاصٌ، فَإِذَا سَكَتَ الْمُؤَذِّنُ رَجَعَ، فَإِذَا أَقَامَ الْمُؤَذِّنُ الصَّلاةَ خَرَجَ مِنَ الْمَسْجِدِ وَلَهُ ضُرَاطٌ، فَإِذَا سَكَتَ رَجَعَ حَتَّى يَأْتِي الْمَرْءُ الْمُسْلِمُ فِي صَلاتِهِ، فَيَدْخُلُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ نَفْسِهِ لا يَدْرِي أَزَادَ فِي صَلاتِهِ أَمْ نَقَصَ، فَإِذَا وَجَدَ ذَلِكَ أَحَدُكُمْ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ ثُمَّ يُسَلِّمُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب موذن اذان دیتا ہے، تو شیطان مسجد سے نکلتا ہے، اس کی ہوا خارج ہو رہی ہوتی ہے، جب موذن خاموش ہوتا ہے، تو شیطان واپس آ جاتا ہے، پھر جب موذن اقامت کہتا ہے، تو شیطان پھر مسجد سے نکل جاتا ہے اور اس کی ہوا خارج ہو رہی ہوتی ہے، پھر جب موذن خاموش ہو جاتا ہے، تو وہ واپس آ جاتا ہے، وہ مسلمان شخص کے پاس اس کی نماز کے دوران آتا ہے اور اس کے ذہن میں طرح طرح کے خیالات پیدا کرتا ہے، جس کے بعد اسے یہ یاد نہیں رہتا کہ اس نے نماز میں اضافہ کر دیا ہے یا کمی کر دی ہے، جب کسی شخص کو اس صورت حال کا سامنا کرنا پڑے، تو جب وہ بیٹھا ہوا ہو (یعنی تشہد پڑھنے کے دوران)، وہ دو مرتبہ سجدہ سہو کرے، یہ وہ سلام پھیرنے سے پہلے کرے اور پھر سلام پھیر دے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1404]
ترقیم العلمیہ: 1387
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 608، 1222، 1231، 1232، 3285، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 389، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 223، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 392، 1020، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 16، 1662، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 669، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 516، 1030، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 397، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1240، 1535، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1216، 1217، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1403، 1404، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7406، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 977، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 5958»
«قال ابن حجر: إسناده قوي، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (3 / 124)»
«قال ابن حجر: إسناده قوي، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (3 / 124)»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 1388 ترقیم الرسالہ : -- 1405
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ أَسْلَمَ ، حَدَّثَهُمْ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِي صَلاتِهِ فَلَمْ يَدْرِ صَلَّى ثَلاثًا أَمْ أَرْبَعًا فَلْيَقُمْ فَلْيُصَلِّ رَكْعَةً، ثُمَّ لِيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ قَبْلَ التَّسْلِيمِ، فَإِنْ كَانَتِ الرَّكْعَةُ الَّتِي صَلَّى خَامِسَةً شَفَعَهَا بِهَاتَيْنِ السَّجْدَتَيْنِ، وَإِنْ كَانَتْ رَابِعَةً فَالسَّجْدَتَانِ تَرْغِيمٌ لِلشَّيْطَانِ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس کو نماز میں شک ہو جائے اور اسے پتہ نہ چلے کہ اس نے تین رکعت ادا کی ہیں یا چار رکعت ادا کی ہیں؟ تو وہ اٹھ کر ایک اور رکعت ادا کر لے اور پھر اس کے بعد جب وہ بیٹھا ہوا ہو، تو سلام پھیرنے سے پہلے دو مرتبہ سجدہ سہو کر لے، اس نے جو رکعت ادا کی ہے، اگر وہ پانچویں ہو گی، تو یہ دو سجدے اسے جفت کر دیں گے اور اگر وہ چوتھی ہو گی، تو یہ دونوں سجدے شیطان کی ناک گرد آلود کر دیں گے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1405]
ترقیم العلمیہ: 1388
تخریج الحدیث: «صحیح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 571، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 315، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 29، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2663، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 463، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1237، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1024، 1026، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 396، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1536، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 514، 1204، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1396، 1397، 1398، 1399، 1400، 1405، 1406، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 11241»
الحكم على الحديث:
صحیح
ترقیم العلمیہ : 1389 ترقیم الرسالہ : -- 1406
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ الْمَكْرَمِيُّ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَرْوَانَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلَمْ يَدْرِ أَثْلاثًا صَلَّى أَمْ أَرْبَعًا فَلْيُتِمَّ حَتَّى يَسْتَيْقِنَ أَنَّهُ قَدْ أَتَمَّ، ثُمَّ يَسْجُدُ سَجْدَتَيْنِ قَبْلَ السَّلامِ، فَإِنْ كَانَتْ صَلاتُهُ وِتْرًا كَانَتْ شَفْعًا لِصَلاتِهِ، وَإِنْ كَانَتْ صَلاتُهُ شَفْعًا كَانَتْ تَرْغِيمًا لِلشَّيْطَانِ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب کوئی شخص نماز ادا کرے اور اسے یہ اندازہ نہ ہو کہ اس نے تین رکعت ادا کی ہیں یا چار ادا کی ہیں، تو وہ اسے مکمل کر لے، یہاں تک کہ اسے یقین ہو جائے کہ اس نے مکمل نماز ادا کی ہے، پھر اس کے بعد سلام پھیرنے سے پہلے دو مرتبہ سجدہ سہو کر لے، اگر اس کی نماز طاق ہو گی، تو یہ (سجدے) اسے جفت کر دیں گے اور اگر اس کی نماز پہلے ہی جفت تھی، تو یہ سجدے شیطان کی رسوائی کا باعث بن جائیں گے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1406]
ترقیم العلمیہ: 1389
تخریج الحدیث: «صحیح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 571، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 315، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 29، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2663، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 463، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1237، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1024، 1026، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 396، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1536، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 514، 1204، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1396، 1397، 1398، 1399، 1400، 1405، 1406، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 11241»
الحكم على الحديث:
صحیح
ترقیم العلمیہ : 1390 ترقیم الرسالہ : -- 1407
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْمِصْرِيُّ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالُوا: ثنا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ مَوْلَى عُثْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ،" أَنَّ مُعَاوِيَةَ صَلَّى بِهِمْ، فَقَامَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ وَعَلَيْهِ الْجُلُوسُ، فَسَبَّحَ النَّاسُ بِهِ، فَأَبَى أَنْ يَجْلِسَ حَتَّى إِذَا جَلَسَ لِلتَّسْلِيمِ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي" . وَقَالَ النَّيْسَابُورِيُّ: قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ هَذَا.
محمد بن یوسف بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: ایک مرتبہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو نماز پڑھائی، وہ دو رکعت پڑھنے کے بعد پھر کھڑے ہو گئے، حالانکہ ان کا بیٹھنا لازم تھا، لوگوں نے اس بات پر سبحان اللہ کہا، لیکن وہ بیٹھے نہیں، یہاں تک کہ جب وہ سلام پھیرنے کے لیے (آخری تشہد میں) بیٹھے، تو انہوں نے دو مرتبہ سجدہ سہو کر لیا، انہوں نے بتایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ نیشاپوری نامی راوی کے یہ الفاظ ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1407]
ترقیم العلمیہ: 1390
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1259، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 598، 1184، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3886، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1407، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17189»
61. بَابُ الْبِنَاءِ عَلَى غَالِبِ الظَّنِّ
باب: غالب گمان پر بنیاد رکھنا
ترقیم العلمیہ : 1391 ترقیم الرسالہ : -- 1408
حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةً، قَالَ إِبْرَاهِيمُ: فَلا أَدْرِي أَزَادَ أَمْ نَقَصَ، فَلَمَّا سَلَّمَ قِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَحَدَثَ فِي الصَّلاةِ شَيْءٌ؟ قَالَ:" لا، وَمَا ذَلِكَ؟"، قَالُوا: صَلَّيْتَ كَذَا، فَثَنَى رِجْلَيْهِ وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ، فَلَمَّا سَلَّمَ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ، فَقَالَ:" إِنَّهُ لَوْ حَدَثَ فِي الصَّلاةِ شَيْءٌ أَنْبَأْتُكُمُوهُ وَلَكِنْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَنْسَى كَمَا تَنْسَوْنَ فَإِذَا نَسِيتُ فَذَكِّرُونِي، وَإِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِي صَلاتِهِ فَلْيَتَحَرَّ الصَّوَابَ، ثُمَّ يُتِمُّ عَلَيْهِ، ثُمَّ يُسَلِّمُ، ثُمَّ يَسْجُدُ سَجْدَتَيْنِ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نماز پڑھائی، اس روایت کے راوی ابراہیم بیان کرتے ہیں: مجھے یہ نہیں پتہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس نماز میں کسی اضافے کا ذکر کیا گیا ہے یا کسی کمی کا ذکر کیا گیا ہے۔ (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:) جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا، تو آپ کی خدمت میں عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کیا نماز کے بارے میں کوئی نیا حکم آیا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، کیوں کیا ہوا؟“ لوگوں نے عرض کیا: آپ نے اس طرح نماز ادا کی ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ٹانگیں سیدھی کیں، اپنا رخ قبلے کی طرف کیا اور دو مرتبہ سجدہ سہو کر کے سلام پھیر دیا، جب آپ نے سلام پھیر دیا، تو ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”اگر نماز کے بارے میں کوئی نیا حکم نازل ہوا ہوتا، تو میں بتا دیتا، میں بھی انسان ہوں، میں بھی اسی طرح بھول جاتا ہوں، جس طرح تم لوگ بھول جاتے ہو، تو جب میں کوئی چیز بھول جاؤں، تو مجھے یاد کروا دیا کرو اور جب کسی شخص کو اپنی نماز کے بارے میں شک ہو جائے، تو وہ درست صورت کے بارے میں کوشش کرے، پھر اسی حساب سے نماز کو مکمل کرے، پھر سلام پھیرے اور اس کے بعد دو مرتبہ سجدہ سہو کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1408]
ترقیم العلمیہ: 1391
تخریج الحدیث: «عند الشوھد صحیح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 401، 404، 1226، 6671، 7249، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 572، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1028، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2656، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1239، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1019، 1020، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 392، 393، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1539، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1203، 1205، 1211، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1408، 1409، 1410، 1411، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 96، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 95، 206، 789، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3636»
«حديث ابن مسعود الذي يرويه منصور هو حديث معلول، شرح الزرقاني على الموطأ: (1 / 355) _x000D_
«حديث ابن مسعود الذي يرويه منصور هو حديث معلول، شرح الزرقاني على الموطأ: (1 / 355) _x000D_
الحكم على الحديث:
عند الشوھد صحیح
ترقیم العلمیہ : 1392 ترقیم الرسالہ : -- 1409
حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا وَكِيعٌ ، ثنا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِي الصَّلاةِ فَلْيَتَحَرَّ الصَّوَابَ، ثُمَّ يَسْجُدُ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب کسی شخص کو اپنی نماز کے بارے میں شک ہو جائے، تو وہ درست صورت اختیار کرنے کی کوشش کرے، پھر دو مرتبہ سجدہ سہو کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1409]
ترقیم العلمیہ: 1392
تخریج الحدیث: «عند الشوھد صحیح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 401، 404، 1226، 6671، 7249، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 572، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1028، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2656، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1239، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1019، 1020، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 392، 393، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1539، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1203، 1205، 1211، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1408، 1409، 1410، 1411، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 96، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 95، 206، 789، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3636»
«حديث ابن مسعود الذي يرويه منصور هو حديث معلول، شرح الزرقاني على الموطأ: (1 / 355) _x000D_
«حديث ابن مسعود الذي يرويه منصور هو حديث معلول، شرح الزرقاني على الموطأ: (1 / 355) _x000D_
الحكم على الحديث:
عند الشوھد صحیح
ترقیم العلمیہ : 1393 ترقیم الرسالہ : -- 1410
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ السُّكَيْنِ أَبُو مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، ثنا مِسْعَرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَنْسَى كَمَا تَنْسَوْنَ، فَأَيُّكُمْ شَكَّ فِي صَلاتِهِ فَلْيَنْظُرْ أَحْرَى ذَلِكَ بِالصَّوَابِ، فَلْيُتِمَّ عَلَيْهِ ثُمَّ يَسْجُدُ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ" .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”میں بھی انسان ہوں، میں بھول جاتا ہوں، جس طرح تم لوگ بھول جاتے ہو، اگر کسی شخص کو اپنی نماز کے بارے میں شک ہو جائے، تو وہ اس بات کا جائزہ لے کہ کون سی صورت نماز کے درست ہونے کے قریب ہے، پھر اسی حساب سے نماز کو مکمل کر لے اور پھر دو مرتبہ سجدہ سہو کر لے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1410]
ترقیم العلمیہ: 1393
تخریج الحدیث: «عند الشوھد صحیح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 401، 404، 1226، 6671، 7249، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 572، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1028، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2656، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1239، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1019، 1020، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 392، 393، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1539، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1203، 1205، 1211، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1408، 1409، 1410، 1411، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 96، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 95، 206، 789، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3636»
«حديث ابن مسعود الذي يرويه منصور هو حديث معلول، شرح الزرقاني على الموطأ: (1 / 355) _x000D_
«حديث ابن مسعود الذي يرويه منصور هو حديث معلول، شرح الزرقاني على الموطأ: (1 / 355) _x000D_
الحكم على الحديث:
عند الشوھد صحیح
62. بَابُ سُجُودِ السَّهْوِ بَعْدَ السَّلَامِ
باب: سجدہ سہو سلام پھیرنے کے بعد کیا جائے گا۔
ترقیم العلمیہ : 1394 ترقیم الرسالہ : -- 1411
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ،" أَنَّهُ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ بَعْدَ التَّسْلِيمِ، وَحَدَّثَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَهُمَا بَعْدَ التَّسْلِيمِ" .
علقمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے سلام پھیرنے کے بعد دو مرتبہ سجدہ سہو کیا تھا، اور انہوں نے یہ بات بتائی تھی: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہ دونوں سجدے سلام پھیرنے کے بعد کیے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1411]
ترقیم العلمیہ: 1394