🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. فَسْخُ الْحَجِّ
باب: آدمی حج کا احرام باندھے پھر اسے عمرہ میں بدل دے اس کے حکم کا بیان۔
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2488 ترقیم الرسالہ : -- 2521
حارث بن بلال اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! حج کو فسخ کرنے کا حکم صرف ہمارے لیے ہے، یا ہمارے بعد والوں کے لیے بھی ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہیں! صرف ہمارے لیے ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2521]
ترقیم العلمیہ: 2488
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 6257، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2810، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 3776، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1808، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1897، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2984، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 9096، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2521، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 16095»
«حديث لا يثبت ولا أقول به والحارث بن بلال لا يعرف، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 102) قال الشيخ الألباني: ضعيف»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2489 ترقیم الرسالہ : -- 2522
نا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْمُعَدَّلُ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، نا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ ، نا أَبُو غَسَّانَ ، نا قَيْسٌ ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ مُتْعَةِ الْحَجِّ، فَقَالَ:" هِيَ وَاللَّهِ لَنَا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ خَاصَّةً، وَلَيْسَتْ لِسَائِرِ النَّاسِ إِلا لِلْمُحْصَرِ" .
ابراہیم تیمی بیان کرتے ہیں: ان کے والد نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے، ان سے حج تمتع کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! یہ صرف ہمارے یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے لیے مخصوص ہے، یہ باقی لوگوں کے لیے نہیں ہے، البتہ (باقی لوگوں میں سے صرف) اس شخص کے لیے اس کا حکم ہے، جسے محصور کر دیا گیا ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2522]
ترقیم العلمیہ: 2489
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1224، والنسائی فى ((الكبریٰ)) برقم: 3777، 3778، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1807، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2985، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8825،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 132، 135، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2520، 2522، 2523، 2524، 2525، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 183، 184، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 13894»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2490 ترقیم الرسالہ : -- 2523
نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يُونُسَ بْنِ يَاسِينَ ، نا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، نا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنِ الْمُرَقَّعِ الأَسَدِيِّ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ:" لَمْ تَكُنْ مُتْعَةُ الْحَجِّ لأَحَدٍ أَنْ يُهِلَّ بِحَجَّةٍ ثُمَّ يَفْسَخُهَا بِعُمْرَةٍ، إِلا لِلرَّكْبِ الَّذِينَ كَانُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: حج تمتع کرنے کا حق کسی کو نہیں ہے کہ وہ حج کا احرام باندھے اور پھر سے عمرے کے ذریعے فسخ کر دے، ماسوائے ان سواروں کے، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے (یعنی یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے ساتھ مخصوص ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2523]
ترقیم العلمیہ: 2490
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1224، والنسائی فى ((الكبریٰ)) برقم: 3777، 3778، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1807، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2985، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8825،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 132، 135، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2520، 2522، 2523، 2524، 2525، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 183، 184، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 13894»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2491 ترقیم الرسالہ : -- 2524
نا نا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ ، نا أَبُو عُلاثَةَ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ ، نا أبِي، نا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الْمُرَقَّعِ الأَسَدِيِّ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، أَنَّهُ قَالَ:" إِنَّهَا لَمْ تَكُنْ لأَحَدٍ مِنْ بَعْدِنَا أَنْ يُحْرِمَ أَحَدٌ مُهِلا بِحَجٍّ، ثُمَّ يَفْسَخُ حَجَّهُ بِعُمْرَةٍ قَبْلَ الْحَجِّ" .
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہمارے بعد یہ حق کسی کو بھی نہیں ہے کہ وہ پہلے حج کا احرام باندھے اور پھر حج کرنے سے پہلے ہی اسے فسخ کر کے عمرے میں تبدیل کر دے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2524]
ترقیم العلمیہ: 2491
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1224، والنسائی فى ((الكبریٰ)) برقم: 3777، 3778، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1807، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2985، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8825،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 132، 135، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2520، 2522، 2523، 2524، 2525، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 183، 184، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 13894»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2492 ترقیم الرسالہ : -- 2525
نا نا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِيُّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ ، نا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الْمُرَقَّعِ الأَسَدِيِّ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ:" مَا كَانَ لأَحَدٍ أَنْ يُهِلَّ بِحَجَّةٍ ثُمَّ يَفْسَخُهَا بِعُمْرَةٍ، إِلا لِرَكْبٍ كَانُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کسی بھی شخص کو اس بات کا حق حاصل نہیں کہ وہ حج کا احرام باندھنے کے بعد اسے عمرے کے ذریعے فسخ کر دے، یہ حکم صرف ان سواروں کے لیے تھا، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2525]
ترقیم العلمیہ: 2492
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1224، والنسائی فى ((الكبریٰ)) برقم: 3777، 3778، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1807، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2985، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8825،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 132، 135، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2520، 2522، 2523، 2524، 2525، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 183، 184، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 13894»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
10. مَا جَاءَ فِي الْهَدْيِ
باب: ہدی کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2493 ترقیم الرسالہ : -- 2526
نا الْقَاضِي بَدْرُ بْنُ الْهَيْثَمِ ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ ، نا أَبُو مُعَاوِيَةَ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، نا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، نا سَعْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا سَاقَتْ بَدَنَتَيْنِ فَضَلَتَا، فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا ابْنُ الزُّبَيْرِ بَدَنَتَيْنِ مَكَانَهُمَا، قَالَ: فَنَحَرَتْهُمَا، ثُمَّ وَجَدَتِ الْبَدَنَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ فَنَحَرَتْهُمَا، وَقَالَتْ:" هَكَذَا السُّنَّةُ فِي الْبُدْنِ" .
قاسم بن محمد، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں بیان کرتے ہیں: وہ قربانی کے دو جانور ساتھ لے کر (حج کے لیے) آئی تھیں، وہ دونوں گم ہو گئے، تو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کی جگہ دو مزید جانور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں بھجوائے۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان دونوں کو ذبح کروا دیا، اس کے بعد ان کے پہلے والے جانور بھی مل گئے، تو سیدہ عائشہ نے انہیں بھی ذبح کروا دیا اور یہ بتایا: قربانی کے جانوروں کے بارے میں سنت یہی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2526]
ترقیم العلمیہ: 2493
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2925، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 19263، 19264، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2526»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2494 ترقیم الرسالہ : -- 2527
حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْمَحَامِلِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ سَعِيدٍ ، نا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَنْ أَهْدَى تَطَوُّعًا ثُمَّ ضَلَّتْ، فَلَيْسَ عَلَيْهِ الْبَدَلُ إِلا أَنْ يَشَاءَ، وَإِنْ كَانَتْ نَذْرًا فَعَلَيْهِ الْبَدَلُ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص قربانی کا جانور لے کر جائے اور پھر وہ گم ہو جائے، تو اب اس پر اس کا بدل دینا لازم نہیں ہو گا، البتہ اگر وہ چاہے، تو ایسا کر سکتا ہے، یہ اس وقت ہے، جب وہ نفلی طور پر ہو، لیکن اگر وہ نذر کا جانور ہو، تو اب اس پر بدل دینا لازم ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2527]
ترقیم العلمیہ: 2494
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1418، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2579، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1647، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10366، 10367، 10368، 10369، 10370، 19261، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2527، 2528، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 13362»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2495 ترقیم الرسالہ : -- 2528
نا أَبُو هُرَيْرَةَ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حَمْزَةَ ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ أَبُو زَيْدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، نا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَن النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ أَهْدَى تَطَوُّعًا ثُمَّ عَطِبَتْ، فَإِنْ شَاءَ بَدَّلَ، وَإِنْ شَاءَ أَكَلَ، وَإِنْ كَانَ نَذْرًا فَلْيُبَدِّلْ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص نفلی طور پر قربانی کا جانور بھیجے اور پھر وہ جانور (گم ہو جائے یا مر جائے)، تو اگر وہ شخص چاہے، تو اس کے بدلے میں دوسرا جانور دے، تو اگر وہ چاہے، تو اسے کھا لے، لیکن اگر وہ جانور نذر کا ہو، تو اب اسے بدلے میں دوسرا جانور دینا پڑے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2528]
ترقیم العلمیہ: 2495
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1418، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2579، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1647، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10366، 10367، 10368، 10369، 10370، 19261، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2527، 2528، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 13362»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2496 ترقیم الرسالہ : -- 2529
نا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنِ الْمِسْوَرِ، يَعْنِي ابْنَ مَخْرَمَةَ ، وَمَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ ، أَنَّهُمَا حَدَّثَا أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" سَاقَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ سَبْعِينَ بَدَنَةً عَنْ سَبْعِمِائَةِ رَجُلٍ".
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ اور مروان بن حکم دونوں حضرات یہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیبیہ کے موقع پر سات سو آدمیوں کی طرف سے ستر اونٹوں کی قربانی دی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2529]
ترقیم العلمیہ: 2496
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2529»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2497 ترقیم الرسالہ : -- 2530
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”عید الاضحی کے موقع پر ایک اونٹ دس آدمیوں کی طرف سے قربان کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2530]
ترقیم العلمیہ: 2497
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2530، 2531، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 10330»
«قال ابن عدي: وهذا الحديث لا يرويه عن عطاء بن السائب غير أبي الجمل هذا وأبو الجمل لا أعرف له كثير شيء، الكامل في الضعفاء: (2 / 18)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں