🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
76. باب الردة - ذكر السبب الذي من أجله أنزل الله جل وعلا كيف يهدي الله قوما كفروا بعد إيمانهم-
ارتداد (دین چھوڑنے) کی حد کا بیان - اس سبب کا بیان جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے آیت «كَيْفَ يَهْدِي اللَّهُ قَوْمًا كَفَرُوا بَعْدَ إِيمَانِهِمْ» نازل فرمائی۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4477
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْهَمْدَانِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" كَانَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ أَسْلَمَ ثُمَّ ارْتَدَّ فَلَحِقَ بِالشِّرْكِ، ثُمَّ نَدِمَ فَأَرْسَلَ إِِلَى قَوْمِهِ أَنْ سَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَلْ لِي مِنْ تَوْبَةٍ؟ قَالَ: فَنَزَلَتْ: كَيْفَ يَهْدِي اللَّهُ قَوْمًا كَفَرُوا بَعْدَ إِيمَانِهِمْ وَشَهِدُوا أَنَّ الرَّسُولَ حَقٌّ وَجَاءَهُمُ الْبَيِّنَاتُ إِِلَى قَوْلِهِ إِلا الَّذِينَ تَابُوا مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ وَأَصْلَحُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ سورة آل عمران آية 86 - 89، فَأَرْسَلَ إِِلَيْهِ قَوْمُهُ فَأَسْلَمَ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص مسلمان ہو گیا، پھر وہ مرتد ہو گیا اور مشرکین سے جا ملا، پھر اسے ندامت ہوئی، اس نے اپنی قوم کی طرف پیغام بھیجا کہ تم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کرو: کیا میرے لیے توبہ کی گنجائش ہے؟ راوی بیان کرتے ہیں کہ تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿اللہ تعالیٰ اس قوم کو کیسے ہدایت نصیب کر سکتا ہے، جو اسلام قبول کرنے کے بعد کافر ہو جائیں جب کہ وہ اس بات کی یہ گواہی دے چکے ہوں کہ رسول سچا ہے اور ان کے پاس دلائل بھی آ چکے ہوں﴾ [سورة آل عمران: 86] ، آیت یہاں تک ہے: ﴿ماسوائے ان لوگوں کے جو اس کے بعد توبہ کر لیں اور وہ ٹھیک ہو جائیں، بے شک اللہ تعالیٰ مغفرت کرنے والا ہے اور رحم کرنے والا ہے﴾ [سورة آل عمران: 89] ، تو اس کی قوم نے اسے پیغام بھجوایا تو اس نے اسلام قبول کر لیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحدود/حدیث: 4477]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4477، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2643، 8185، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4079، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 3517، 10999، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16931، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2253، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 2869» «رقم طبعة با وزير 4460»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (3066).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں