الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
28. فصل في الأشربة-
پانیوں (مشروبات) کے بیان میں ایک فصل -
حدیث نمبر: 5344
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو كَثِيرٍ السُّحَيْمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْخَمْرُ مِنْ هَاتَيْنِ الشَّجَرَتَيْنِ: النَّخْلَةِ وَالْعِنَبَةِ" ، أَبُو كَثِيرٍ: يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أُذَيْنَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شراب ان دو درختوں سے بنائی جاتی ہے: کھجور اور انگور۔“ ابوکثیر نامی راوی کا نام یزید بن عبدالرحمن بن اذینہ ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5344]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1985، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5344، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5588، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5063، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3678، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1875، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3378، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17444، 17445، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7868» «رقم طبعة با وزير 5320»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3159): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح أبو كثير يزيد بن عبد الرحمن بن أذينة
29. فصل في الأشربة - ذكر البيان بأن هذين العددين المذكورين من النخلة والعنبة لم يرد صلى الله عليه وسلم إباحة ما وراءهما من سائر الأشربة-
پانیوں (مشروبات) کے بیان میں ایک فصل - یہ بیان کہ نخل اور عنبہ کے علاوہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دیگر مشروبات کی اجازت نہیں دی
حدیث نمبر: 5345
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ الْبِتْعِ، قَالَ: " كُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ حَرَامٌ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے «الْبِتْعِ» (مخصوص قسم کی شراب) کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «كُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ» ”ہر وہ مشروب جو نشہ کر دے وہ حرام ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5345]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 242، 5585، 5586، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2001، ومالك فى (الموطأ) برقم: 3128، وابن الجارود فى "المنتقى"، 922، 928، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5345، 5371، 5372، 5383، 5393، 5397، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7331، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5607، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3682، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1863، 1866، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2142، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3386، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 23، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4628، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24716» «رقم طبعة با وزير 5321»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (8/ 41): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
30. فصل في الأشربة - ذكر البيان بأن الله جل وعلا يسقي مدمن الخمر من نهر الغوطة في النار نعوذ بالله منها-
پانیوں (مشروبات) کے بیان میں ایک فصل - یہ بیان کہ خداوند مدمن شراب کو نر الغوطہ کے دریا سے پانی پلائے گا، ہم اللہ سے پناہ مانگتے ہیں
حدیث نمبر: 5346
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، أَنَّهُ قَرَأَ عَلَى الْفُضَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ أَبِي حَرِيزٍ، أَنَّ أَبَا بُرْدَةَ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " ثَلاثَةٌ لا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ: مُدْمِنُ الْخَمْرِ، وَقَاطِعُ الرَّحِمِ، وَمُصَدِّقٌ بِالسِّحْرِ، وَمَنْ مَاتَ مُدْمِنًا لِلْخَمْرِ، سَقَاهُ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا مِنْ نَهْرِ الْغُوطَةِ، قِيلَ: وَمَا نَهْرُ الْغُوطَةِ؟ قَالَ: نَهْرٌ يَجْرِي مِنْ فُرُوجِ الْمُومِسَاتِ، يُؤْذِي أَهْلَ النَّارِ رِيحُ فُرُوجِهِنَّ" .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین لوگ جنت میں داخل نہیں ہوں گے: باقاعدگی سے شراب پینے والا، رشتہ داری کے حقوق پامال کرنے والا اور جادو کی تصدیق کرنے والا؛ جو شخص باقاعدگی سے شراب پیتے ہوئے مر جائے، اللہ تعالیٰ اسے «نَهْرِ الْغُوطَةِ» ”نہرِ غوطہ“ میں سے پلائے گا۔“ عرض کی گئی: نہرِ غوطہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ وہ نہر ہے جس میں بدکار (زانیہ) عورتوں کی شرم گاہوں سے نکلنے والا مواد بہتا ہوگا اور ان کی شرم گاہوں کی بو اہل جہنم کو بھی اذیت پہنچاتی ہوگی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5346]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5346، 6137، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7327، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6222، 19878، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 7248» «رقم طبعة با وزير 5322»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف بهذا التمام - «الضعيفة» (1463). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
31. فصل في الأشربة - ذكر البيان بأن مدمن الخمر قد يلقى الله جل وعلا في القيامة بإثم عابد الوثن-
پانیوں (مشروبات) کے بیان میں ایک فصل - یہ بیان کہ مدمن شراب قیامت میں خداوند کے سامنے گناہگار وثنی کی مانند آئے گا
حدیث نمبر: 5347
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشِ بْنِ حَوْشَبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ لَقِيَ اللَّهَ مُدْمِنَ خَمْرٍ، لَقِيَهُ كَعَابِدِ وَثَنٍ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: يُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ مَعْنَى هَذَا الْخَبَرِ: مَنْ لَقِيَ اللَّهَ مُدْمِنَ خَمْرٍ مُسْتَحِلاً لَشُرْبِهِ، لَقِيَهُ كَعَابِدِ وَثَنٍ، لاسْتِوَائِهِمَا فِي حَالَةِ الْكُفْرِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص باقاعدگی سے شراب پیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوتا ہے وہ بتوں کے عبادت گزار کے طور پر اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہوتا ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس بات کا احتمال موجود ہے کہ اس روایت کا مطلب یہ ہو کہ جو شخص باقاعدگی سے شراب پیتے ہوئے اور اس کے پینے کو حلال سمجھتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوتا ہے تو وہ ایسی حالت میں اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہوتا ہے جیسے وہ بتوں کا عبادت گزار ہو کیونکہ یہ دونوں صورتیں کفر کی حالت ہونے میں برابر کی حیثیت رکھتی ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5347]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5347، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2492، والبزار فى (مسنده) برقم: 5086، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 17070، والطبراني فى(الكبير) برقم: 12428» «رقم طبعة با وزير 5323»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (677). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
32. فصل في الأشربة - ذكر ما يجب على المرء من مجانبة الخمر على الأحوال لأنها رأس الخبائث-
پانیوں (مشروبات) کے بیان میں ایک فصل - یہ بیان کہ انسان کو ہر حالت میں شراب سے بچنا واجب ہے کیونکہ یہ برائیوں کی جڑ ہے
حدیث نمبر: 5348
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ ، حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ خَطِيبًا، سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " اجْتَنِبُوا أُمَّ الْخَبَائِثِ، فَإِنَّهُ كَانَ رَجُلٌ مِمَّنْ قَبْلَكُمْ يَتَعَبَّدُ، وَيَعْتَزِلُ النَّاسَ، فَعَلِقَتْهُ امْرَأَةٌ، فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهِ خَادِمًا، فَقَالَتْ: إِنَّا نَدْعُوكَ لِشَهَادَةٍ، فَدَخَلَ فَطَفِقَتْ كُلَّمَا يَدْخُلُ بَابًا، أَغْلَقَتْهُ دُونَهُ حَتَّى أَفْضَى إِلَى امْرَأَةٍ وَضِيئَةٍ جَالِسَةٍ، وَعِنْدَهَا غُلامٌ وَبَاطِيَةٌ فِيهَا خَمْرٌ، فَقَالَتْ: إِنَّا لَمْ نَدْعُكَ لِشَهَادَةٍ، وَلَكِنْ دَعَوْتُكَ لِتَقْتُلَ هَذَا الْغُلامَ، أَوْ تَقَعَ عَلَيَّ، أَوْ تَشْرَبَ كَأْسًا مِنْ هَذَا الْخَمْرِ، فَإِنْ أَبَيْتَ، صِحْتُ بِكَ وَفَضَحْتُكَ، قَالَ: فَلَمَّا رَأَى أَنَّهُ لا بُدَّ لَهُ مِنْ ذَلِكَ، قَالَ: اسْقِينِي كَأْسًا مِنْ هَذَا الْخَمْرِ، فَسَقَتْهُ كَأْسًا مِنَ الْخَمْرِ، فَقَالَ: زِيدِينِي، فَلَمْ يَزَلْ حَتَّى وَقَعَ عَلَيْهَا، وَقَتَلَ النَّفْسَ، فَاجْتَنِبُوا الْخَمْرَ، فَإِنَّهُ وَاللَّهِ لا يَجْتَمِعُ الإِيمَانُ وَإِدْمَانُ الْخَمْرِ فِي صَدْرِ رَجُلٍ أَبَدًا، لَيُوشِكَنَّ أَحَدُهُمَا يُخْرِجُ صَاحِبَهُ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سُرَيْجٍ هَذَا، هُوَ مِنْ ثِقَاتِ أَهْلِ الْمَدِينَةِ، رَوَى عَنْهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ الْمَدَنِيُّ.
عبدالرحمن بن حارث بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو خطبہ دیتے ہوئے سنا، انہوں نے بتایا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تمام برائیوں کی جڑ سے اجتناب کرو کیونکہ تم سے پہلے زمانے میں ایک شخص تھا جو عبادت کیا کرتا تھا اور لوگوں سے الگ تھلگ رہتا تھا، ایک عورت کو اس سے محبت ہو گئی، اس نے اپنے خادم کو اس کے پاس بھیجا اور بولی: ہم ایک گواہی کے سلسلے میں تمہیں بلا رہے ہیں۔ وہ جیسے ہی اس کے گھر میں داخل ہوا اس پر یہ دروازے بند کر دیے گئے یہاں تک کہ وہ شخص ایک عورت کے پاس پہنچ گیا جو انتہائی خوبصورت تھی اور بیٹھی ہوئی تھی، اس کے پاس ایک لڑکا بھی تھا اور ایک صراحی بھی تھی جس میں شراب موجود تھی، اس عورت نے کہا: ہم نے تمہیں کسی گواہی کے سلسلے میں نہیں بلایا بلکہ میں نے تمہیں اس لیے بلایا ہے تاکہ تم یا تو اس لڑکے کو قتل کر دو یا میرے ساتھ زنا کر لو یا پھر اس شراب کا ایک پیالہ پی لو، اگر تم نے میری بات نہیں مانی تو میں بلند آواز میں چلاؤں گی اور تمہیں رسوا کر دوں گی۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”جب اس شخص نے یہ دیکھا کہ اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے تو اس نے کہا: تم مجھے شراب کا پیالہ پلا دو، اس عورت نے اسے شراب کا پیالہ پلا دیا، اس نے کہا: تھوڑی سی اور دو، اس کے بعد وہ مسلسل شراب پیتا رہا یہاں تک کہ اس نے اس عورت کے ساتھ زنا بھی کر لیا اور اس لڑکے کو قتل بھی کر دیا۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) ”تو تم لوگ شراب سے اجتناب کرو کیونکہ اللہ کی قسم! کسی بھی شخص کے سینے میں ایمان اور شراب نوشی اکٹھے نہیں ہو سکتے، ان دونوں میں سے کوئی ایک دوسرے کو باہر نکال دیتا ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) عمر بن سعید سریج نامی راوی اہل مدینہ کے ثقہ راویوں میں سے ایک ہیں، جس کے حوالے سے عبدالرحمن بن اسحاق مدنی نے روایات نقل کی ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5348]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5348،والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5156، 5157، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17433، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 17060، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 24543، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5682» «رقم طبعة با وزير 5324»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف مرفوعاً، صحيح موقوفاً - «الأحاديث المختارة» (320). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
33. فصل في الأشربة - ذكر الإخبار عن السبب الذي من أجله أنزل الله تحريم الخمر-
پانیوں (مشروبات) کے بیان میں ایک فصل - یہ خبر کہ شراب کے تحریم کا سبب کیا تھا
حدیث نمبر: 5349
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: " فِيَّ نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ، شَرِبْتُ مَعَ قَوْمٍ، ذَلِكَ قَبْلَ أَنْ تُحَرَّمَ، فَضَرَبَنِي رَجُلٌ مِنْهُمْ عَلَى أَنْفِي بِلَحْيِ جَمَلٍ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَحْرِيمَ الْخَمْرِ، قَالَ: وَأَصَبْتُ سَيْفًا يَوْمَ بَدْرٍ، فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَزَلَتْ: يَسْأَلُونَكَ عَنِ الأَنْفَالِ قُلِ الأَنْفَالُ لِلَّهِ وَالرَّسُولِ سورة الأنفال آية 1" .
مصعب بن سعد اپنے والد (سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میرے بارے میں شراب کی حرمت کا حکم نازل ہوا، میں کچھ لوگوں کے ساتھ شراب پی رہا تھا، یہ شراب کو حرام قرار دیے جانے سے پہلے کی بات ہے، ان میں سے ایک آدمی نے میری ناک پر اونٹ کی ہڈی مار دی، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کا ذکر کیا تو اللہ تعالیٰ نے شراب کی حرمت سے متعلق حکم نازل کر دیا۔ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر مجھے ایک تلوار ملی، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا، تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ ۖ قُلِ الْأَنْفَالُ لِلَّهِ وَالرَّسُولِ﴾ [سورة الأنفال: 1] ”لوگ تم سے مالِ غنیمت کے بارے میں دریافت کرتے ہیں، تم یہ فرما دو! انفال اللہ اور اس کے رسول کے لیے مخصوص ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5349]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 56، 1295، 2742، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1628،وابن الجارود فى "المنتقى"، 1019، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2355، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4249، 5349، 6026، 6992، 7261، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1271، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2740، 2864، 3104، والترمذي فى (جامعه) برقم: 975، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2708، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 330، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6665، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1457» «رقم طبعة با وزير 5325»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2446). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
34. فصل في الأشربة - ذكر مغفرة الله جل وعلا لمن مات من شراب الخمر من المسلمين قبل نزول تحريمها-
پانیوں (مشروبات) کے بیان میں ایک فصل - یہ بیان کہ جو مسلمان شراب پیتا تھا قبل از تحریم موت پائے، اللہ اس کو معاف کرے گا
حدیث نمبر: 5350
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ: " مَاتَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُمْ يَشْرَبُونَ الْخَمْرَ، فَلَمَّا نَزَلَ تَحْرِيمُهَا، قَالَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَكَيْفَ بِأَصْحَابِنَا الَّذِينَ مَاتُوا وَهُمْ يَشْرَبُونَهَا؟ فَنَزَلَتْ: لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا إِذَا مَا اتَّقَوْا وَآمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سورة المائدة آية 93" .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کچھ لوگ ایسی حالت میں فوت ہو گئے کہ وہ شراب پیا کرتے تھے، جب شراب کی حرمت کا حکم نازل ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کچھ لوگوں نے عرض کیا: ہمارے ان ساتھیوں کا کیا بنے گا جو ایسی حالت میں فوت ہو گئے کہ وہ شراب پیا کرتے تھے؟ تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا إِذَا مَا اتَّقَوْا وَآمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ﴾ [سورة المائدة: 93] ”جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے ایسے لوگوں پر کوئی گناہ نہیں ہوگا اس چیز کے بارے میں جو وہ کھاتے پیتے رہے جبکہ انہوں نے پرہیزگاری اختیار کی اور وہ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5350]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5350، 5351، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3050، 3051، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 750، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 1719، 1720» «رقم طبعة با وزير 5326»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «الصحيحة» (3489). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
35. فصل في الأشربة - ذكر تحريم الله جل وعلا الخمر على المسلمين بعد أن كان مباحا لهم شربه-
پانیوں (مشروبات) کے بیان میں ایک فصل - یہ بیان کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر شراب کو حرام کیا بعد از کہ پہلے مباح تھا
حدیث نمبر: 5351
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا أَبُو إِسْحَاقَ السَّبِيعِيُّ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ: " مَاتَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُمْ يَشْرَبُونَ الْخَمْرَ، فَلَمَّا حُرِّمَتْ، قَالَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَيْفَ بِأَصْحَابِنَا مَاتُوا وَهُمْ يَشْرَبُونَهَا؟ فَنَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ: لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا سورة المائدة آية 93" .
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب ایسے عالم میں فوت ہوئے کہ وہ شراب پیا کرتے تھے، جب شراب کو حرام قرار دیا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب نے عرض کی: ہمارے ان ساتھیوں کا کیا بنے گا جو ایسی حالت میں فوت ہوئے کہ وہ شراب پیا کرتے تھے؟ تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا﴾ [سورة المائدة: 93] ”جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے ان پر اس حوالے سے کوئی گناہ نہیں ہوگا، جو وہ کھاتے پیتے رہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5351]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5350، 5351، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3050، 3051، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 750، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 1719، 1720» «رقم طبعة با وزير 5327»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - المصدر نفسه. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
36. فصل في الأشربة - ذكر تحريم الله جل وعلا الخمر بعد إباحته التي أباحها لهم-
پانیوں (مشروبات) کے بیان میں ایک فصل - یہ بیان کہ اللہ تعالیٰ نے شراب کو اس کے مباح ہونے کے بعد حرام کیا
حدیث نمبر: 5352
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حِبَّانُ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بن المبارك ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ أَخْبَرَهُمْ، قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا قَائِمٌ عَلَى الْحَيِّ، وَأَنَا أَصْغَرُهُمْ سِنًّا عَلَى عُمُومَتِي، إِذْ جَاءَ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنَّهَا حَرُمَتِ الْخَمْرُ وَأَنَا قَائِمٌ عَلَيْهِمْ أَسْقِيهِمْ مِنْ فَضِيخٍ لَهُمْ، فَقَالُوا: اكْفَأْهَا، فَكَفَأْتُهَا فَكَفَأْتُهَا"، فَقُلْتُ لأَنَسٍ: مَا هُوَ؟ قَالَ: الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ" ، وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَنَسٍ: كَانَتْ خَمْرَهُمْ يَوْمَئِذٍ، فَلَمْ يُنْكِرْهُ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اپنے محلے میں اپنے چچاؤں کو (شراب پلا رہا تھا)، میں وہاں سب سے کم سن تھا۔ اسی دوران ایک شخص آیا اور بولا: شراب کو حرام قرار دے دیا گیا ہے۔ میں وہاں کھڑا ہوا ان لوگوں کو «فَضِيخ» (نامی شراب) پلا رہا تھا۔ ان حضرات نے کہا: اسے گرا دو، میں نے اسے گرا دیا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا وہ کس چیز کی شراب ہوتی تھی؟ انہوں نے فرمایا: خشک اور تازہ کھجوروں سے بنی ہوئی۔ ابوبکر بن انس بیان کرتے ہیں: اس زمانے میں ان لوگوں کی شراب اسی چیز کی ہوتی تھی، تو سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے ان کی اس بات کا انکار نہیں کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5352]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2464، 4617، 4620، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1980، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4945، 5352، 5361، 5362، 5363، 5364، 5380، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3673، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11668، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4305، وأحمد فى (مسنده) برقم: 13067، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1244» «رقم طبعة با وزير 5328»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
37. فصل في الأشربة - ذكر وصف الخمر الذي نزل تحريمه وكان القوم يشربونها-
پانیوں (مشروبات) کے بیان میں ایک فصل - یہ وصف شراب کا جس کا تحریم نازل ہوا اور لوگ پیتے تھے
حدیث نمبر: 5353
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ يُوسُفَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو حَيَّانَ التَّيْمِيُّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ ، عَلَى هَذَا الْمِنْبَرِ، يَقُولُ:" أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّمَا نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ، وَهِيَ مِنْ خَمْسَةٍ: مِنَ الْعِنَبِ، وَالتَّمْرِ، وَالْعَسَلِ، وَالْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ، وَمَا خَامَرَ الْعَقْلَ، فَهُوَ خَمْرٌ، ثَلاثٌ وَدِدْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَهِدَ إِلَيْنَا عَهْدًا، نَنْتَهِي إِلَيْهِ: الْجَدُّ، وَالْكَلالَةُ، وَأَبْوَابٌ مِنْ أَبْوَابِ الرِّبَا" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اس منبر پر یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: اے لوگو! جب شراب کی حرمت کا حکم نازل ہوا اس وقت یہ پانچ چیزوں سے بنائی جاتی تھی: انگور، کھجور، شہد، گندم اور جو؛ اور جو بھی چیز عقل کو ڈھانپ لے وہ «الْخَمْرُ» ”شراب“ ہے۔ تین چیزیں ایسی ہیں جن کے بارے میں میری یہ خواہش تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اس بارے میں زیادہ واضح طور پر بتا دیتے: (وراثت میں) دادا (کی وراثت کا مسئلہ)، کلالہ کا مسئلہ اور سود کی کچھ صورتیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5353]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4619، 5581، 5588، 5589، 7337، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 3032، وابن الجارود فى "المنتقى"، 919، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5353، 5358، 5359، 5388، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5594، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3669، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1874، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 593، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12538، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4614» «رقم طبعة با وزير 5329»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (8/ 42 - 43): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح