🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
106. بَابُ دَفْنِ الْآثَارِ الصَّالِحَةِ مَعَ الْمَيِّتِ .
صالح آثار کو میت کے ساتھ دفن کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4247
عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ كَانَتْ عِنْدَهُ عُصَيَّةٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَاتَ، فَدُفِنَتْ مَعَهُ بَيْنَ جَيْبِهِ وَقَمِيصِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ان کے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک چھڑی تھی جب ان کا انتقال ہوا تو وہ چھڑی ان کے ساتھ ان کے گریبان اور قمیص کے درمیان میں دفن کی گئی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4247]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (840)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
107. بَابُ تَلْقِينِ الْمَيِّتِ بَعْدَ دَفْنِهِ .
میت کو دفن کرنے کے بعد میت کو تلقین کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4248
عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَوَدِيِّ قَالَ: شَهِدْتُ أَبَا أُمَامَةَ، وَهُوَ فِي النَّزْعِ فَقَالَ: إِذَا أَنَا مِتُّ فَاصْنَعُوا بِي كَمَا أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ أَنْ نَصْنَعَ بِمَوْتَانَا، أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ] فَقَالَ:" إِذَا مَاتَ أَحَدٌ مِنْ إِخْوَانِكُمْ فَسَوَّيْتُمُ التُّرَابَ عَلَى قَبْرِهِ فَلْيَقُمْ أَحَدُكُمْ عَلَى رَأْسِ قَبْرِهِ، ثُمَّ لِيَقُلْ: يَا فُلَانُ بْنَ فُلَانَةَ. فَإِنَّهُ يَسْمَعُهُ وَلَا يُجِيبُ. ثُمَّ يَقُولُ: يَا فُلَانُ بْنَ فُلَانَةَ. فَإِنَّهُ يَسْتَوِي قَاعِدًا. ثُمَّ يَقُولُ: يَا فُلَانُ بْنَ فُلَانَةَ. فَإِنَّهُ يَقُولُ: أَرْشِدْنَا رَحِمَكَ اللَّهُ - وَلَكِنْ لَا تَشْعُرُونَ - فَلْيَقُلْ: اذْكُرْ مَا خَرَجْتَ عَلَيْهِ مِنَ الدُّنْيَا شَهَادَةَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَأَنَّكَ رَضِيتَ بِاللَّهِ، رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا، وَبِالْقُرْآنِ إِمَامًا، فَإِنَّ مُنْكَرًا وَنَكِيرًا يَأْخُذُ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِيَدِ صَاحِبِهِ، وَيَقُولُ: انْطَلِقْ بِنَا مَا نَقْعُدُ عِنْدَ مَنْ لُقِّنَ حُجَّتَهُ، فَيَكُونُ اللَّهُ حَجِيجَهُ دُونَهُمَا". [ فَـ ] قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنْ لَمْ يَعْرِفْ أُمَّهُ؟ قَالَ:" فَيَنْسِبُهُ إِلَى حَوَّاءَ: يَا فُلَانُ بْنَ حَوَّاءَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سعید بن عبداللہ اودی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، وہ نزع کے عالم میں تھے، انہوں نے ارشاد فرمایا: جب میں مر جاؤں، تو تم میرے ساتھ اُسی طرح کرنا، جس طرح اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا تھا کہ ہم اپنے مرحومین کے ساتھ کیا کریں، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیتے ہوئے ارشاد فرمایا تھا: ”جب تمہارے بھائیوں میں سے کوئی ایک انتقال کر جائے اور تم اُس کی قبر پر مٹی کو برابر کر دو، تو تم میں سے کوئی ایک شخص اس کی قبر کے سرہانے کھڑا ہو، اور پھر یہ کہے: اے فلاں بن فلانہ! کیونکہ وہ مردہ اسے سن رہا ہو گا، اور اسے جواب نہیں دے سکتا ہو گا، پھر وہ شخص یہ کہے: اے فلاں بن فلانہ! تو وہ مردہ سیدھا ہو کر بیٹھ جائے گا، پھر وہ شخص یہ کہے: اے فلاں بن فلانہ! تو مردہ کہے گا: تم ہماری رہنمائی کرو! اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) لیکن تم لوگوں کو اُس کا شعور نہیں ہو گا، پھر آدمی کو یہ کہنا چاہیے: تم اس چیز کو یاد کرو! جس چیز پر تم دنیا سے رخصت ہوئے تھے، اور وہ اس بات کی گواہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اور تم اللہ تعالیٰ کے پروردگار ہونے، اسلام کے دین ہونے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے اور قرآن کے امام ہونے سے راضی تھے (یعنی اُن پر ایمان رکھتے تھے)۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں) تو منکر اور نکیر میں سے ہر ایک اپنے ساتھی کا ہاتھ پکڑ لیتا ہے، اور یہ کہتا ہے: اب ہم چلتے ہیں، ہم ایسے شخص کے پاس نہیں بیٹھیں گے، جس کی حجت کی اُسے تلقین کر دی گئی ہو، تو اللہ تعالیٰ ان دونوں سے پہلے حجت عطا کرنے والا ہوتا ہے، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آدمی اس کی ماں کا نام نہ جانتا ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو پھر وہ اُس کی نسبت سیدہ حواء رضی اللہ عنہا کی طرف کر دے اور یہ کہے: اے فلاں بن حواء!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے، جن میں سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4248]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7979)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7979»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
108. بَابُ رَشِّ الْمَاءِ عَلَى الْقَبْرِ .
قبر پر پانی چھڑکنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4249
عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ عَلَى قَبْرِ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ، وَأَمَرَ فَرُشَّ عَلَيْهِ الْمَاءُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا أَنَّ شَيْخَ الْبَزَّارِ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی قبر پر کھڑے ہوئے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت ان کی قبر پر پانی چھڑ کا گیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ امام بزار کے استاد محمد بن عبداللہ کا معاملہ مختلف ہے، میں ان سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4249]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (843)، أخرجه مسند البزار برقم: 3822»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4250
وَعَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَشَّ عَلَى قَبْرِ ابْنِهِ إِبْرَاهِيمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صاحبزادے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کی قبر پر پانی چھڑکا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام طبرانی کے استاد کے علاوہ، اس روایت کے تمام رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4250]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6142، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 602، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 7722، وأخرجه شرح السنة برقم: 1515، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 1119»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
109. بَابُ خِطَابِ الْقَبْرِ .
قبر کا خطاب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4251
عَنْ أَبِي الْحَجَّاجِ الثُّمَالِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَقُولُ الْقَبْرُ لِلْمَيِّتِ حِينَ يُوضَعُ فِيهِ: وَيْحَكَ يَا ابْنَ آدَمَ، مَا غَرَّكَ بِي؟ أَلَمْ تَعْلَمْ أَنِّي بَيْتُ الْفِتْنَةِ وَبَيْتُ الظُّلْمَةِ؟ مَا غَرَّكَ إِذْ كُنْتَ تَمُرُّ بِي فَدَّادًا؟ فَإِنْ كَانَ مُصْلِحًا أَجَابَ عَنْهُ مُجِيبُ الْقَبْرِ: أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ يَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ؟ قَالَ: فَيَقُولُ الْقَبْرُ: إِنِّي إِذًا أَعُودَ عَلَيْهِ خَضِرًا، أَوْ يَعُودَ جَسَدُهُ نُورًا، وَتَصْعَدَ رُوحُهُ إِلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ".
فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَائِذٍ: يَا أَبَا الْحَجَّاجِ، وَمَا الْفَدَّادُ؟ قَالَ: الَّذِي يُقَدِّمُ رِجْلًا وَيُؤَخِّرُ أُخْرَى، كَمِشْيَتِكَ يَا ابْنَ أَخِي أَحْيَانًا. قَالَ: وَهُوَ يَوْمَئِذٍ يَلْبَسُ وَيَتَهَيَّأُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ لِاخْتِلَاطِهِ.
سیدنا ابوحجاج ثمالی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب میت کو قبر میں رکھا جاتا ہے، تو قبر میت سے یہ کہتی ہے: اے ابن آدم! تمہارا ستیاناس ہو کس چیز نے تمہیں میرے حوالے سے غلط فہمی کا شکار رکھا؟ کیا تم یہ بات نہیں جانتے تھے کہ میں آزمائش کا گھر ہوں اور تاریکی کا گھر ہوں تمہیں کس چیز نے غلط فہمی کا شکار کیا جب تم میرے پاس سے گزرا کرتے تھے، اور تمہاری آواز بلند ہوتی تھی، تو اگر وہ شخص نیکی کرنے والا ہو گا، تو قبر کو جواب دینے والا اس شخص کی طرف سے یہ جواب دے گا اس بارے میں تمہاری کیا رائے ہے کہ اگر یہ شخص نیکی کا حکم دیتا ہوتا اور برائی سے منع کرتا ہوتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں تو قبر یہ کہے گی کہ ایسی صورت میں، میں اس کے لئے سرسبز ہو جاؤں گی (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اس کا جسم نورانی ہو جائے گا، اور اس کی روح تمام جہانوں کے پروردگار کی بارگاہ میں اوپر چلی جائے گی“۔ ابن عائذ نے ان سے دریافت کیا: اے ابوحجاج! فداد سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: وہ شخص جو کبھی پاؤں آگے کر دیتا ہے، اور کبھی پیچھے کر دیتا ہے، جس طرح اے میرے بھانجے! تم کبھی چلتے ہو، راوی بیان کرتے ہیں: وہ اس دن (عمدہ) لباس پہن کر تیار ہوئے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے، اور اس میں اس کا اختلاط کا شکار ہونے کی وجہ سے ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4251]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (377/22) اخرجه ابو يعلي فى المسند (6870)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2016»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4252
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جِنَازَةٍ، فَجَلَسَ إِلَى قَبْرٍ مِنْهَا فَقَالَ:" مَا يَأْتِي عَلَى هَذَا الْقَبْرِ مِنْ يَوْمٍ إِلَّا وَهُوَ يُنَادِي بِصَوْتٍ ذَلْقٍ طَلْقِ: يَا ابْنَ آدَمَ، كَيْفَ نَسِيتَنِي؟ أَلَمْ تَعْلَمْ أَنِّي بَيْتُ الْوَحْدَةِ، وَبَيْتُ الْغُرْبَةِ، وَبَيْتُ الْوَحْشَةِ، وَبَيْتُ الدُّودِ، وَبَيْتُ الضِّيقِ، إِلَّا مَنْ وَسَّعَنِي اللَّهُ عَلَيْهِ؟". ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْقَبْرُ إِمَّا رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ، أَوْ حُفْرَةٌ مِنْ حُفَرِ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبِ بْنِ سُوَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنازے میں شریک ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قبر کے پاس تشریف فرما ہوئے آپ نے ارشاد فرمایا: اس قبر پر جو بھی دن آتا ہے اس میں یہ بلند آواز میں پکار کر یہ کہتی ہے اے ابن آدم تم مجھے کیسے بھول گئے کیا تم یہ نہیں جانتے کہ میں تنہائی کا گھر ہوں میں غریب الوطنی کا گھر ہوں میں وحشت کا گھر ہوں اور کیڑوں مکوڑوں کا گھر ہوں تنگی کا گھر ہوں البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جس کے لئے اللہ تعالیٰ مجھے کشادہ کر دے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قبر یا تو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہوتی ہے، یا جہنم کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ایوب بن سوید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4252]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8608»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
110. بَابٌ فِي ضَغْطَةِ الْقَبْرِ .
قبر کا بھینچنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4253
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جِنَازَةٍ، فَلَمَّا انْتَهَيْنَا إِلَى الْقَبْرِ قَعَدَ عَلَى شِقَّتِهِ، فَجَعَلَ يُرَدِّدُ بَصَرَهُ فِيهِ، ثُمَّ قَالَ:" يُضْغَطُ فِيهِ الْمُؤْمِنُ ضَغْطَةً تَزُولُ مِنْهَا حَمَائِلُهُ، وَيُمْلَأُ عَلَى الْكَافِرِ نَارًا".
فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي الزُّهْدِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنازے میں شریک ہوئے جب ہم قبر کے پاس پہنچے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے کنارے پر بیٹھ گئے آپ اس میں نگاہ ڈالنے لگے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”اس میں مومن کو یوں بھینچا جاتا ہے کہ اس کی وجہ سے اس کی حمائل (گردن اور سینہ) زائل ہو جاتے ہیں، اور یہ کافر کے لئے آگ سے بھر جاتی ہے“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے یہ حدیث آگے چل کر زہد سے متعلق باب میں مکمل روایت کے طور پر آئے گی، اگر اللہ نے چاہا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک رادی محمد بن جابر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4253]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22947»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4254
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: لَمَّا دُفِنَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ، وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبَّحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَبَّحَ النَّاسُ مَعَهُ طَوِيلًا، ثُمَّ كَبَّرَ وَكَبَّرَ النَّاسُ، ثُمَّ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لِمَ سَبَّحْتَ؟ قَالَ:" لَقَدْ تَضَايَقَ عَلَى هَذَا الرَّجُلِ الصَّالِحِ قَبْرُهُ حَتَّى فَرَّجَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَنْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْجَمُوحِ قَالَ الْحُسَيْنِيُّ: فِيهِ نَظَرٌ. قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ غَيْرَهُ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو دفن کیا گیا اس وقت ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سبحان اللہ کہا: لوگوں نے بھی آپ کے ساتھ خاصی دیر تک سبحان اللہ پڑھا پھر آپ نے تکبیر کہی تو لوگوں نے بھی تکبیر کہی پھر لوگوں نے دریافت کیا: آپ نے سبحان اللہ کیوں کہا: تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نیک شخص کے لئے قبر تنگ ہو گئی تھی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اسے کشادہ کر دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمود بن محمد بن عبدالرحمن بن عمرو بن جموح ہے حسینی فرماتے ہیں اس میں غور و فکر کی گنجائش ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں نے ان کے علاوہ کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4254]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (377، 360/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14611، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5346»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4255
وَعَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ لِلْقَبْرِ ضَغْطَةً، لَوْ كَانَ أَحَدٌ نَاجٍ مِنْهَا لَنَجَا مِنْهَا سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَائِشَةَ، وَعَنْ نَافِعٍ، عَنْ إِنْسَانٍ، عَنْ عَائِشَةَ، وَكِلَا الطَّرِيقَيْنِ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”قبر بھینچتی ہے اگر کسی شخص کو اس سے نجات ملنی ہوتی ہے، تو سعد بن معاذ کو اس سے نجات مل جاتی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نافع کے حوالے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل کی ہے، اور نافع کے حوالے سے ایک شخص کے حوالے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل کی ہے۔ ان دونوں اسناد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4255]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (98،55/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24142»

الحكم على الحديث:
إسناده رِجالُہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4256
وَعَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ قَالَتْ: دَخَلَتْ عَلَيَّ يَهُودِيَّةٌ، فَحَدَّثَتْنِي عَنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، قَالَتْ: فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرْتُهُ بِقَوْلِهَا فَلَمْ يَرْجِعْ إِلَيَّ شَيْئًا، فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ قَالَ:" يَا عَائِشَةُ، تَعَوَّذِي بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، فَإِنَّهُ لَوْ نَجَا أَحَدٌ نَجَا مِنْهُ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ، وَلَكِنَّهُ لَمْ يَزِدْ عَلَى ضَمَّةٍ".
قُلْتُ: ذُكِرَ هَذَا فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي عَذَابِ الْقَبْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک یہودی عورت میرے ہاں آئی اور میرے ساتھ قبر کے عذاب کے بارے میں بات چیت کرنے لگی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے تو میں نے آپ کو اس عورت کے بیان کے بارے میں بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کوئی جواب نہیں دیا اس کے بعد آپ نے ارشاد فرمایا: اے عائشہ قبر کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگو کیونکہ اگر کسی کو اس سے نجات ملنی ہوتی تو سعد بن معاذ کو اس سے نجات مل جاتی، لیکن اس نے بھینچنے سے زیادہ اور کچھ نہیں کیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ایک طویل حدیث میں ذکر کی گئی ہے، جو قبر کے عذاب سے متعلق ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4256]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں