🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
113. بَابٌ إِلَى النَّارِ، وَيُمَهَّدُ لَهُ مِنْ فُرُشِ النَّارِ " .
قبر میں سوال ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4267
عَنْ طَاعَةِ اللَّهِ، سَرِيعًا فِي مَعْصِيَتِهِ فَجَزَاكَ اللَّهُ شَرًّا. ثُمَّ يُقَيَّضُ لَهُ أَعْمَى أَصَمُّ أَبْكَمُ فِي يَدِهِ مِرْزَبَّةٌ، لَوْ ضُرِبَ بِهَا جَبَلٌ كَانَ تُرَابًا، فَيَضْرِبُهُ ضَرْبَةً فَيَصِيرُ تُرَابًا، ثُمَّ يُعِيدُهُ اللَّهُ كَمَا كَانَ، فَيَضْرِبُهُ ضَرْبَةً أُخْرَى فَيَصِيحُ صَيْحَةً يَسْمَعُهُ كُلُّ شَيْءٍ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ". قَالَ الْبَرَاءُ:" ثُمَّ يُفْتَحُ لَهُ بَابٌ إِلَى النَّارِ، وَيُمَهَّدُ لَهُ مِنْ فُرُشِ النَّارِ".
امام أحمد نے ایک روایت میں ان صحابی کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اور اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”پھر ایک شخص اس کے پاس آتا ہے، جس کا چرہ قبیح ہوتا ہے لباس قبیح ہوتا ہے بو بدبودار ہوتی ہے وہ یہ کہتا ہے: اللہ تعالیٰ کی طرف سے رسوائی اور ہمیشہ رہنے والے عذاب کی اطلاع حاصل کرو اللہ تعالیٰ نے برائی کے بارے میں تمہیں اطلاع بھجوائی ہے وہ دریافت کرتا ہے تم کون ہو، تو وہ جواب دیتا ہے میں تمہارا خبیث عمل ہوں تم اللہ تعالیٰ کے فرمانبرداری کے کام میں سست تھے، اور اس کی معصیت کے کام میں جلد باز تھے تو اللہ تعالیٰ نے تمہیں برا بدلہ دیا ہے پھر اس شخص کے لئے ایک فرشتہ مقرر کیا جاتا ہے، جو گونگا بہرا اور اندھا ہوتا ہے اس کے ہاتھ میں گرز ہوتا ہے اگر اس گرز کو پہاڑ پر مارا جائے تو وہ مٹی ہو جائے وہ فرشتہ اس مردے کو ضرب لگاتا ہے، تو وہ مردہ مٹی ہو جاتا ہے پھر اللہ تعالیٰ اسے دوبارہ اسے پہلے کی طرح کر دیتا ہے وہ فرشتہ پھر اسے ضرب لگاتا ہے، تو وہ مردہ ایسی چیخ مارتا ہے، جسے ہر چیز سنتی ہے صرف دو قسم کے گروہ (یعنی انسان اور جنات) نہیں سن پاتے ہیں“۔ سیدنا براء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: پھر اس شخص کے لئے جہنم کی طرف دروازہ کھول دیا جاتا ہے، اور اس کے لئے جہنم کا بچھونا بچھا دیا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4267]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18140»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4268
وَعَنْ أَسْمَاءَ أَنَّهَا كَانَتْ تُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ:" إِذَا دَخَلَ الْإِنْسَانُ قَبْرَهُ فَإِنْ كَانَ مُؤْمِنًا أَحَفَّ بِهِ عَمَلُهُ الصَّلَاةُ وَالصِّيَامُ. قَالَ: فَيَأْتِيهِ الْمَلَكُ مِنْ نَحْوِ الصَّلَاةِ فَيَرُدُّهُ، وَمِنْ نَحْوِ الصِّيَامِ فَيَرُدُّهُ، [ قَالَ ] : فَيُنَادِيهِ: اجْلِسْ. قَالَ: فَيَجْلِسُ، فَيَقُولُ لَهُ: مَا تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ؟ - يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَنْ؟ قَالَ: مُحَمَّدٌ. قَالَ: [ أَنَا أَشْهَدُ أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: يَقُولُ: وَمَا يُدْرِيكَ؟ أَدْرَكْتَهُ؟ قَالَ ] : أَشْهَدُ أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ. قَالَ: يَقُولُ: عَلَى ذَلِكَ عِشْتَ، وَعَلَيْهِ مِتَّ، وَعَلَيْهِ تُبْعَثَ.
قَالَ: وَإِنْ كَانَ فَاجِرًا أَوْ كَافِرًا قَالَ: جَاءَهُ مَلَكٌ لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ شَيْءٌ يَرُدُّهُ قَالَ: فَأَجْلَسَهُ قَالَ: اجْلِسْ مَاذَا تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ؟ قَالَ: أَيُّ رَجُلٍ. قَالَ: مُحَمَّدٌ. [ قََالَ ] : يَقُولُ: مَا أَدْرِي - وَاللَّهِ - سَمِعْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ شَيْئًا فَقُلْتُهُ. قَالَ: [ فَيَقُولُ ] لَهُ الْمَلَكُ: عَلَى ذَلِكَ عِشْتَ، وَعَلَيْهِ مِتَّ، وَعَلَيْهِ تُبْعَثَ. وَتُسَلَّطُ عَلَيْهِ دَابَّةٌ فِي قَبْرِهِ مَعَهَا سَوْطٌ ثَمَرَتُهُ جَمْرَةٌ مِثْلُ [ عَرْفِ ] الْبَعِيرِ، تَضْرِبُهُ مَا شَاءَ اللَّهُ، صَمَّاءُ لَا تَسْمَعُ صَوْتَهُ فَتَرْحَمَهُ".
قُلْتُ: لَهَا فِي الصَّحِيحِ حَدِيثٌ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ مِنْهُ طَرَفًا فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات بیان کرتی ہیں: ”جب انسان قبر میں داخل ہوتا ہے، تو اگر وہ مؤمن ہو، تو اس کا عمل یعنی نماز اور روزہ اسے گھیر لیتے ہیں فرشتہ نماز کی طرف سے آنے کی کوشش کرتا ہے، تو نماز اسے واپس کر دیتی ہے، روزے کی طرف سے آنے کی کوشش کرتا ہے، تو روزہ اسے واپس کر دیتا ہے پھر فرشتہ اسے پکار کر کہتا ہے تم بیٹھ جاؤ وہ بندہ بیٹھ جاتا ہے فرشتہ اس سے دریافت کرتا ہے ان صاحب کے بارے میں تم کیا کہتے ہو یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں کیا کہتے ہو وہ کہتا ہے کون سے صاحب؟ فرشتہ کہتا ہے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم وہ مردہ کہتا ہے میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ وہ اللہ کے رسول ہیں فرشتہ کہتا ہے تمہیں اس بات کا کیسے پتہ چلا کیا تم نے ان کا زمانہ پایا ہے وہ جواب دیتا ہے میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ یہ اللہ کے رسول ہیں وہ فرشتہ کہتا ہے تم اسی عقیدے پر زندہ رہے اسی پر مرے اور اسی پر تمہیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: اگر وہ مردہ کوئی گناہ گار یا کافر ہو تو فرشتہ اس کے پاس آتا ہے اس کے اور مردے کے درمیان کوئی چیز نہیں ہوتی جو فرشتے کو واپس کرے وہ فرشتہ اسے بٹھا دیتا ہے، اور کہتا ہے تم بیٹھ جاؤ ان صاحب کے بارے میں تم کیا کہتے ہو وہ دریافت کرتا ہے کون سے صاحب؟ فرشتہ جواب دیتا ہے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) مردہ کہتا ہے مجھے نہیں معلوم اللہ کی قسم میں نے لوگوں کو ایک بات کہتے ہوئے سنا تھا، تو میں نے وہ بات کہہ دی تو فرشتہ اس سے یہ کہتا ہے تم اسی عقیدے پر زندہ رہے اس پر تم مرے اور اسی پر تمہیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا، اس شخص پر اس کی قبر میں ایک جانور کو مسلط کیا جاتا ہے، جس کے پاس ایک کوڑا ہوتا ہے اور اس کا کنارہ انگارے کا ہوتا ہے، جو اونٹ کی ایال کی طرح کا ہوتا ہے، وہ اس کو جتنا اللہ کو منظور ہو اتنا مارتا ہے وہ بہرا ہوتا ہے اس مردے کی آواز نہیں سنتا کہ اس پر رحم کرے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) ان خاتون کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث منقول ہے، جو اس حدیث کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4268]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (105،86/24) اخرجه الامام احمد فى المسند (6/352)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26436»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
114. بَابٌ إِلَى الْجَنَّةِ ]، فَيُقَالُ لَهُ: هَذَا كَانَ مَنْزِلَكَ وَمَا أَعَدَّ اللَّهُ لَكَ لَوْ أَطَعْتَهُ، فَيَزْدَادُ حَسْرَةً وُثُبُورًا، ثُمَّ يُقَالُ: افْتَحُوا لَهُ بَابًا إِلَى النَّارِ، فَيُفْتَحُ لَهُ [ بَابٌ ] إِلَيْهَا، فَيُقَالُ: هَذَا مَنْزِلُكَ وَمَا أَعَدَّ اللَّهُ لَكَ، فَيَزْدَادُ حَسْرَةً وَثُبُورًا " .
قبر میں سوال ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4269
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهُ لَيُسْمَعُ خَفْقُ نِعَالِهِمْ حِينَ يُوَلُّونَ عَنْهُ، فَإِذَا كَانَ مُؤْمِنًا كَانَتِ الصَّلَاةُ عِنْدَ رَأْسِهِ، وَالزَّكَاةُ عَنْ يَمِينِهِ، وَالصَّوْمُ عَنْ شِمَالِهِ، وَفِعْلُ الْخَيْرَاتِ، وَالْمَعْرُوفُ، وَالْإِحْسَانُ إِلَى النَّاسِ مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْهِ، فَيُؤْتَى مِنْ قِبَلِ رَأْسِهِ، فَتَقُولُ الصَّلَاةُ: لَيْسَ قِبَلِي مَدْخَلٌ. فَيُؤْتَى عَنْ يَمِينِهِ فَتَقُولُ الزَّكَاةُ: لَيْسَ قِبَلِي مَدْخَلٌ. وَيُؤْتَى مِنْ قِبَلِ شِمَالِهِ فَيَقُولُ الصَّوْمُ: لَيْسَ قِبَلِي مَدْخَلٌ. ثُمَّ يُؤْتَى مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْهِ فَيَقُولُ فِعْلُ الْخَيْرَاتِ، وَالْمَعْرُوفُ، وَالْإِحْسَانُ إِلَى النَّاسِ: لَيْسَ مِنْ قِبَلِي مَدْخَلٌ. فَيُقَالُ لَهُ: اجْلِسْ. فَيَجْلِسُ، وَقَدْ مَثُلَتْ لَهُ الشَّمْسُ لِلْغُرُوبِ، فَيُقَالُ لَهُ: مَا تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ الَّذِي كَانَ قِبَلَكُمْ؟ - يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَقُولُ: أَشْهَدُ أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَنَا بِالْبَيِّنَاتِ مِنْ عِنْدِ رَبِّنَا ; فَصَدَّقْنَاهُ وَاتَّبَعْنَاهُ، فَيُقَالُ لَهُ: صَدَقْتَ، وَعَلَى هَذَا حَيِيتَ وَعَلَى هَذَا مِتَّ، وَعَلَيْهِ تُبْعَثُ إِنَّ شَاءَ اللَّهُ. وَيُفْسَحُ لَهُ فِي قَبْرِهِ مَدَّ بَصَرِهِ، فَذَلِكَ قَوْلُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ:" يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ"، وَيُقَالُ: افْتَحُوا لَهُ بَابًا إِلَى النَّارِ، فَيُفْتَحُ لَهُ بَابًا إِلَى النَّارِ، فَيُقَالُ: هَذَا كَانَ مَنْزِلَكَ لَوْ عَصَيْتَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ -. فَيَزْدَادُ غِبْطَةً وَسُرُورًا وَيُقَالُ: افْتَحُوا لَهُ بَابًا إِلَى الْجَنَّةِ، فَيُفْتَحُ لَهُ فَيُقَالُ: هَذَا مَنْزِلُكَ وَمَا أَعَدَّهُ اللَّهُ لَكَ. فَيَزْدَادُ غِبْطَةً وَسُرُورًا فَيُعَادُ الْجِلْدُ إِلَى مَا بَدَأَ مِنْهُ وَيُجْعَلُ رُوحُهُ فِي نَسَمِ طَيْرٍ يُعَلَّقُ فِي شَجَرِ الْجَنَّةِ.
وَأَمَّا الْكَافِرُ فَيُؤْتَى [ فِي قَبْرِهِ ] مِنْ قِبَلِ رَأْسِهِ فَلَا يُوجَدُ شَيْءٌ، فَيُؤْتَى مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْهِ فَلَا يُوجِدُ شَيْءٌ، فَيَجْلِسُ خَائِفًا مَرْعُوبًا فَيُقَالُ لَهُ: مَا تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ كَانَ فِيكُمْ؟ وَمَا تَشَهَدُ بِهِ؟ فَلَا يَهْتَدِي لِاسْمِهِ، فَيُقَالُ: مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَيَقُولُ: سَمِعْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ شَيْئًا فَقُلْتُ كَمَا قَالُوا. فَيُقَالُ لَهُ: صَدَقْتَ، عَلَى هَذَا حَيِيتَ، وَعَلَيْهِ مِتَّ، وَعَلَيْهِ تُبْعَثُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ. وَيُضَيَّقُ اللَّهُ قَبْرَهُ حَتَّى تَخْتَلِفَ أَضْلَاعُهُ، فَذَلِكَ قَوْلُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: (وَمَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا) ، فَيُقَالُ: افْتَحُوا لَهُ بَابًا إِلَى الْجَنَّةِ، [ فَيُفْتَحُ لَهُ بَابٌ إِلَى الْجَنَّةِ ] ، فَيُقَالُ لَهُ: هَذَا كَانَ مَنْزِلَكَ وَمَا أَعَدَّ اللَّهُ لَكَ لَوْ أَطَعْتَهُ، فَيَزْدَادُ حَسْرَةً وُثُبُورًا، ثُمَّ يُقَالُ: افْتَحُوا لَهُ بَابًا إِلَى النَّارِ، فَيُفْتَحُ لَهُ [ بَابٌ ] إِلَيْهَا، فَيُقَالُ: هَذَا مَنْزِلُكَ وَمَا أَعَدَّ اللَّهُ لَكَ، فَيَزْدَادُ حَسْرَةً وَثُبُورًا".
قَالَ أَبُو عُمَرَ - يَعْنِي الضَّرِيرَ -: قُلْتُ لِحَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ: كَانَ هَذَا مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ؟ قَالَ: نَعَمْ.
قَالَ أَبُو عُمَرَ: كَأَنَّهُ يَشْهَدُ بِهَذِهِ الشَّهَادَةِ عَلَى غَيْرِ يَقِينٍ يَرْجِعُ إِلَى قَلْبِهِ، كَانَ يَسْمَعُ النَّاسَ يَقُولُونَ شَيْئًا فَيَقُولُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، جب اسے لوگ چھوڑ کر جاتے ہیں تو وہ (یعنی مردہ) ان کے جوتوں کی آہٹ سنتا ہے اگر وہ مؤمن ہو، تو نماز اس کے سرہانے آ جاتی ہے زکوۃ اس کے دائیں طرف آ جاتی ہے روزہ بائیں طرف آ جاتا ہے بھلائی کے کام اور نیکیاں اور لوگوں کے ساتھ اچھائیاں پاؤں کی طرف آ جاتے ہیں پھر اگر فرشتہ اس کے سرہانے کی طرف سے آنے کی کوشش کرے تو نماز یہ کہتی ہے میری طرف سے جانے کا راستہ نہیں ہے اگر دائیں طرف سے آنے کی کوشش کرے تو زکوۃ یہ کہتی ہے میری طرف سے جانے کا راستہ نہیں ہے بائیں طرف سے آنے کی کوشش کی جائے تو روزہ کہتا ہے میری طرف سے جانے کا راستہ نہیں ہے پھر اگر پاؤں کی طرف سے آنے کی کوشش کرے تو بھلائی کے کام نیکیاں اور لوگوں کے سے اچھائیاں یہ کہتی ہیں میری طرف سے آنے کی گنجائش نہیں ہے، تو اس مردے سے کہا: جاتا ہے تم بیٹھ جاؤ وہ بیٹھ جاتا ہے اس مردے کے سامنے یہ صورت حال ہوتی ہے جیسے سورج غروب ہونے لگا ہے اس سے دریافت کیا جاتا ہے: ان صاحب کے بارے میں تم کیا کہتے ہو؟ جو تمہاری طرف مبعوث ہو کر آئے) تھے یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں کیا کہتے ہو، تو مردہ یہ کہتا ہے کہ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ یہ اللہ کے رسول ہیں یہ ہمارے پاس ہمارے پروردگار کی طرف سے واضح نشانیاں لے کے آئے تھے ہم نے ان کی تصدیق کی اور ہم نے ان کی پیروی کی، تو اس سے کہا: جاتا ہے تم نے ٹھیک کہا: ہے تم اسی عقیدے پر زندہ رہے تھے اسی پر تم مرے تھے، اور اسی پر تمہیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا اگر اللہ نے چاہا پھر اس مردے کے لئے اس کی قبر کو تا حد نگاہ کشادہ کر دیا جاتا ہے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہی مراد ہے۔ ”اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو ثابت قول پر ثابت قدم رکھے گا دنیاوی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی“۔ یہ بات کہی جاتی ہے اس کے لئے جہنم کی طرف ایک دروازہ کھولو اس کے لئے جہنم کی طرف دروازہ کھولا جاتا ہے، اور یہ کہا: جاتا ہے اگر تم نے اللہ کی طرف نافرمانی کی ہوتی ہے، تو تمہارا ٹھکانہ یہ ہونا تھا، تو اس شخص کی خوشی اور سرور میں اضافہ ہو جاتا ہے پھر یہ کہا: جاتا ہے اس کے لئے جنت کی طرف ایک دروازہ کھولو اس کے لئے دروازہ کھولا جاتا ہے، اور یہ کہا: جاتا ہے یہ تمہارا ٹھکانہ ہے، اور یہ کہا: جاتا ہے، یہ وہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے تیار کی ہے، تو اس شخص کے رشک اور سرور میں اضافہ ہو جاتا ہے، اور پھر جلد کو اس کی طرف لوٹا دیا جاتا ہے، جس سے اس کا آغاز ہوا تھا اور اس کی روح کو ایک پرندے کے اندر رکھ دیا جاتا ہے، جو جنت کے درخت سے لٹکا رہتا ہے۔ جہاں تک کافر کا تعلق ہے، تو اس کی قبر میں اس کے سرہانے کی طرف سے (فرشتہ) آتا ہے، تو کوئی چیز نہیں ملتی پاؤں کی طرف سے آنا چاہئے، تو کوئی چیز نہیں پائی جاتی وہ (کافر) خوف زدہ اور مرعوب ہو کر بیٹھ جاتا ہے اس سے دریافت کیا جاتا ہے: تمہارے درمیان جو یہ صاحب تھے ان کے بارے میں تم کیا کہتے ہو، اور ان کے بارے میں تم کیا گواہی دیتے ہو؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے بارے میں اسے رہنمائی نصیب نہیں ہوتی تو کہا: جاتا ہے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم (کے بارے میں سوال کیا جا رہا ہے) تو وہ شخص کہتا ہے میں نے لوگوں کو ایک بات کہتے ہوئے سنا تھا، تو میں نے بھی اسی طرح کہہ دیا جس طرح انہوں نے کہا: تھا، تو اس مردے سے کہا: جاتا ہے تم نے سچ کہا: اسی عقیدے پر تم زندہ رہے اسی پر تم مرے اور اگر اللہ نے چاہا تو اسی پر تمہیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا پھر اس کی قبر اس پر تنگ کی جاتی ہے یہاں تک کہ اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں پیوست ہو جاتی ہیں اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہی مراد ہے: ”اور جو شخص میرے ذکر سے منہ موڑتا ہے، تو اس کے لئے تنگی والی زندگی ہوتی ہے“۔ پھر یہ حکم ہوتا ہے اس کے لئے جنت کی طرف دروازہ کھولو تو اس کے لئے جنت کی طرف سے دروازہ کھولا جاتا ہے اس سے یہ کہا: جاتا ہے کہ اگر تم نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی ہوتی تو یہ جگہ تمہارا ٹھکانہ ہوئی تھی اور یہ چیز اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے تیار رکھی ہونی تھی، تو اس کی حسرت اور چیخ و پکار میں اضافہ ہو جاتا ہے پھر یہ کہا: جاتا ہے اس کے لئے جہنم کی طرف دروازہ کھولو اس کے لئے جہنم کی طرف دروازہ کھولا جاتا ہے، تو اس سے یہ کہا: جاتا ہے یہ تمہارا ٹھکانہ ہے، اور یہ وہ چیز ہے، جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے تیار کی ہے، تو اس کی حسرت اور آہ و فریاد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ابوعمر ضریر نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے حماد بن سلمہ سے دریافت کیا: یہ اہل قبلہ میں سے ہو گا انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ ابوعمر نامی راوی کہتے ہیں: گویا کہ اس مردے نے یہ گواہی یقین کے بغیر دی تھی، ایسا یقین جو اس کے دل کی طرف لوٹتا ہوتا اس نے صرف لوگوں کو ایک بات کہتے ہوئے سنا تھا، تو وہ بات کہہ دی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4269]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2651)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2651، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1954/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4270
وَلِأَبِي هُرَيْرَةَ فِي الْأَوْسَطِ أَيْضًا رَفَعَهُ قَالَ:" يُؤْتَى الرَّجُلُ فِي قَبْرِهِ، فَإِذَا أُتِيَ مِنْ قِبَلِ رَأْسِهِ دَفَعَتْهُ تِلَاوَةُ الْقُرْآنِ، وَإِذَا أُتِيَ مِنْ قِبَلِ يَدَيْهِ دَفَعَتْهُ الصَّدَقَةُ، وَإِذَا أُتِيَ مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْهِ دَفَعَهُ مَشْيُهُ إِلَى الْمَسَاجِدِ، وَالصَّبْرُ حَجْرَةً، فَقَالَ: أَمَا إِنِّي لَوْ رَأَيْتُ خَلِيلًا كُنْتُ صَاحِبَهُ".
وَرَوَى الْبَزَّارُ طَرَفًا مِنْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے معجم اوسط میں ایک روایت ”مرفوع“ حدیث کے طور پر منقول ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”آدمی کے پاس قبر میں (فرشتہ) آتا ہے، وہ سرہانے کی طرف سے آنے کی کوشش کرتا ہے، تو قرآن کی تلاوت اسے پرے کر دیتی ہے، جب سامنے کی طرف سے آنے کی کوشش کرتا ہے، تو صدقہ اسے پیچھے کر دیتا ہے، جب پاؤں کی طرف سے آنے کی کوشش کرتا ہے، تو مسجد کی طرف چل کر جانا اسے پیچھے کر دیتا ہے، اور صبر رکاوٹ بن جاتا ہے وہ یہ کہتا ہے: اگر میں کوئی خلیل دیکھ لوں، تو اس کا ساتھی بن جاؤں“۔ امام بزار نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4270]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
115. بَابٌ فِي قَبْرِهِ، فَيَقُولُ - أَوْ يُقَالُ -: انْظُرْ إِلَى مَجْلِسِكَ . ثُمَّ يَرَى الْقَبْرَ فَكَأَنَّمَا كَانَتْ رَقْدَةً، فَإِذَا كَانَ عَدُوَّ اللَّهِ نَزَلَ بِهِ الْمَوْتُ وَعَايَنَ مَا عَايَنَ، فَإِنَّهُ لَا يُحِبُّ أَنْ تَخْرُجَ رُوحُهُ أَبَدًا، وَاللَّهُ يُبَغِضُ لِقَاءَهُ، فَإِذَا جَلَسَ فِي قَبْرِهِ أَوْ أُجْلِسَ يُقَالُ لَهُ: مَنْ رَبُّكَ؟ فَيَقُولُ: لَا أَدْرِي . فَيُقَالُ: لَا دَرَيْتَ . فَيُفْتَحُ لَهُ بَابٌ مِنْ جَهَنَّمَ ثُمَّ يُضْرَبُ ضَرْبَةً تُسْمِعُ كُلَّ دَابَّةٍ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ . ثُمَّ يُقَالُ لَهُ: نَمْ كَمَا يَنَامُ الْمَنْهُوسُ " . - فَقُلْتُ لِأَبِي هُرَيْرَةَ: مَا الْمَنْهُوسُ؟ قَالَ: الَّذِي تَنْهَشُهُ الدَّوَابُّ وَالْجَنَادِبُ - " ثُمَّ يُضَيَّقُ عَلَيْهِ قَبْرُهُ " .
قبر میں سوال ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4271
وَعَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - أَحْسَبُهُ رَفَعَهُ - قَالَ:"" إِنَّ الْمُؤْمِنَ يَنْزِلُ بِهِ الْمَوْتُ وَيُعَايِنُ مَا يُعَايِنُ، فَوَدَّ لَوْ خَرَجَتْ - يَعْنِي نَفْسَهُ - وَاللَّهُ يُحِبُّ لِقَاءَهُ، فَإِنَّ الْمُؤْمِنَ يَصْعَدُ بِرُوحِهِ إِلَى السَّمَاءِ فَتَأْتِيهِ أَرْوَاحُ الْمُؤْمِنِينَ فَيَسْتَخْبِرُونَهُ عَنْ مَعَارِفِهِمْ مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ، فَإِذَا قَالَ: تَرَكْتُ فُلَانًا فِي الدُّنْيَا ; أَعْجَبَهُمْ ذَلِكَ، وَإِذَا قَالَ: إِنَّ فُلَانًا قَدْ مَاتَ، قَالُوا: مَا جِيءَ بِهِ إِلَيْنَا.
وَإِنَّ الْمُؤْمِنَ يَجْلِسُ فِي قَبْرِهِ فَيُسْأَلُ: مَنْ رَبُّهُ؟ فَيَقُولُ: رَبِّيَ اللَّهُ. فَيَقُولُ: مَنْ نَبِيُّكَ؟ فَيَقُولُ: نَبِيِّي مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَمَا دِينُكَ؟ قَالَ: دِينِي الْإِسْلَامُ. فَيُفْتَحُ لَهُ بَابٌ فِي قَبْرِهِ، فَيَقُولُ - أَوْ يُقَالُ -: انْظُرْ إِلَى مَجْلِسِكَ. ثُمَّ يَرَى الْقَبْرَ فَكَأَنَّمَا كَانَتْ رَقْدَةً، فَإِذَا كَانَ عَدُوَّ اللَّهِ نَزَلَ بِهِ الْمَوْتُ وَعَايَنَ مَا عَايَنَ، فَإِنَّهُ لَا يُحِبُّ أَنْ تَخْرُجَ رُوحُهُ أَبَدًا، وَاللَّهُ يُبَغِضُ لِقَاءَهُ، فَإِذَا جَلَسَ فِي قَبْرِهِ أَوْ أُجْلِسَ يُقَالُ لَهُ: مَنْ رَبُّكَ؟ فَيَقُولُ: لَا أَدْرِي. فَيُقَالُ: لَا دَرَيْتَ. فَيُفْتَحُ لَهُ بَابٌ مِنْ جَهَنَّمَ ثُمَّ يُضْرَبُ ضَرْبَةً تُسْمِعُ كُلَّ دَابَّةٍ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ. ثُمَّ يُقَالُ لَهُ: نَمْ كَمَا يَنَامُ الْمَنْهُوسُ". - فَقُلْتُ لِأَبِي هُرَيْرَةَ: مَا الْمَنْهُوسُ؟ قَالَ: الَّذِي تَنْهَشُهُ الدَّوَابُّ وَالْجَنَادِبُ -" ثُمَّ يُضَيَّقُ عَلَيْهِ قَبْرُهُ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ خَلَا سَعِيدَ بْنَ بَحْرٍ الْقَرَاطِيسِيَّ، فَإِنِّي لَمْ أَعْرِفْهُ.
ابوحازم، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کرتے ہیں (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے اسے ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے): ”جب مومن پر موت نازل ہوتی ہے، اور وہ دیکھتا ہے جو کچھ دیکھتا ہے، تو وہ یہ چاہتا ہے کہ اس کی جان نکل جائے، اور اللہ تعالیٰ اس سے ملاقات کو پسند کرتا ہے، مومن کی روح کو آسمان کی طرف لے جایا جاتا ہے، تو اہل ایمان کی روحیں اس کے پاس آتی ہیں اور اس سے زمین والوں میں سے اپنے جاننے والوں کے بارے میں دریافت کرتی ہیں، جب وہ یہ کہتا ہے: میں فلاں کو دنیا میں چھوڑ کر آیا ہوں، تو یہ بات انہیں اچھی لگتی ہے، اور جب وہ یہ کہتا ہے: فلاں کا انتقال ہو چکا ہے، تو وہ کہتی ہیں: اسے ہمارے پاس نہیں لایا گیا۔ مومن اپنی قبر میں بیٹھ جاتا ہے، اور اس سے دریافت کیا جاتا ہے: اس کا پروردگار کون ہے؟ وہ کہتا ہے: میرا پروردگار اللہ ہے، فرشتہ دریافت کرتا ہے: تمہارا نبی کون ہے؟ وہ کہتا ہے: میرے نبی سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، فرشتہ دریافت کرتا ہے: تمہارا دین کیا ہے؟ وہ کہتا ہے: میرا دین اسلام ہے، تو اس کے لئے اس کی قبر میں ایک دروازہ کھول دیا جاتا ہے، اور فرشتہ کہتا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اس سے کہا جاتا ہے: تم اپنے ٹھکانے کی طرف دیکھو، پھر وہ قبر کو یوں دیکھتا ہے جیسے وہ صرف ایک نیند تھی۔ اور جب اللہ کا دشمن ہو، اس پر موت نازل ہو، اور وہ دیکھے جو کچھ دیکھتا ہے، تو وہ کبھی یہ پسند نہیں کرتا کہ اس کی روح نکلے، اور اللہ تعالیٰ اس سے ملاقات کو ناپسند کرتا ہے، جب وہ اپنی قبر میں بیٹھتا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اسے بٹھایا جاتا ہے، تو اس سے کہا جاتا ہے: تمہارا پروردگار کون ہے؟ وہ کہتا ہے: مجھے نہیں معلوم، تو کہا جاتا ہے: تم نے سمجھ بوجھ حاصل نہیں کی، پھر اس کے لئے جہنم کا ایک دروازہ کھول دیا جاتا ہے، پھر اسے ایسی ضرب لگائی جاتی ہے جسے انسانوں اور جنات کے علاوہ ہر جاندار سنتا ہے، پھر اس سے کہا جاتا ہے: تم اس طرح سو جاؤ جس طرح منہوس سوتا ہے“۔ (ابوحازم کہتے ہیں:) میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: منہوس سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: وہ شخص جسے کیڑے مکوڑے اور ٹڈیاں نوچتے ہیں۔ ”پھر اس کی قبر اس پر تنگ کر دی جاتی ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کا ایک حصہ ”صحیح“ میں منقول ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ سعید بن بحر قراطیسی کا معاملہ مختلف ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4271]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (874)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4272
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تُبْتَلَى هَذِهِ الْأُمَّةُ فِي قُبُورِهَا فَكَيْفَ بِي وَأَنَا امْرَأَةٌ ضَعِيفَةٌ؟ قَالَ: (يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ) .
قُلْتُ: لَهَا حَدِيثٌ غَيْرُ هَذَا فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس امت کو ان کی قبروں میں آزمائش میں مبتلاء کیا جائے گا، تو میرے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے میں تو ایک کمزور عورت ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو ثابت قول پر ثابت قدم رکھے گا دنیاوی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے ایک حدیث ”صحیح“ میں منقول ہے، جو اس حدیث کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4272]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4273
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: بَيْنَا أَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَقِيعِ الْغَرْقَدِ وَأَنَا أَمْشِي خَلْفَهُ إِذْ قَالَ:" لَا هُدِيتَ وَلَا اهْتَدَيْتَ، لَا هُدِيتَ وَلَا اهْتَدَيْتَ، لَا هُدِيتَ وَلَا اهْتَدَيْتَ". قَالَ أَبُو رَافِعٍ: مَا لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لَسْتُ أُرِيدُكَ، وَلَكِنْ أُرِيدُ صَاحِبَ هَذَا الْقَبْرِ، سُئِلَ عَنِّي فَزَعَمَ أَنَّهُ لَا يَعْرِفُنِي". فَإِذَا قَبْرٌ مَرْشُوشٌ عَلَيْهِ مَاءٌ حِينَ دُفِنَ صَاحِبُهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بقیع غرقد سے گزر رہا تھا میں آپ کے پیچھے چل رہا تھا اسی دوران آپ نے ارشاد فرمایا: ”نہ تمہیں ہدایت نصیب ہوئی نہ تم نے ہدایت حاصل کی نہ تمہیں ہدایت نصیب ہوئی نہ تم نے ہدایت حاصل کی نہ تمہیں ہدایت نصیب ہوئی نہ تم نے ہدایت حاصل کی سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے کیا ہوا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تمہیں مراد نہیں لے رہا بلکہ میں اس قبر والے شخص کو مراد لے رہا ہوں، اس سے میرے بارے میں دریافت کیا گیا تو اس کا یہ کہنا تھا کہ یہ مجھ سے واقف نہیں ہے راوی کہتے ہیں: وہ ایک ایسی قبر تھی جس پر پانی چھٹرکا گیا تھا جو اس کے دفن کے بعد چھڑکا گیا تھا (یعنی تازہ بنی ہوئی قبر تھی)“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4273]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (968) اخرجه الامام البزار فى المسند (869)، أخرجه مسند البزار برقم: 3870، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 974»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4274
وَعَنْ أَيُّوبَ بْنِ بَشِيرٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَتْ ثَائِرَةٌ فِي بَنِي مُعَاوِيَةَ، فَذَهَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصْلِحُ بَيْنَهُمْ، فَالْتَفَتَ إِلَى قَبْرٍ فَقَالَ:" لَا دَرَيْتَ"، فَقِيلَ لَهُ، فَقَالَ:" إِنَّ هَذَا يُسْأَلُ عَنِّي فَقَالَ: لَا أَدْرِي".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صُهْبَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ایوب بن بشیر نے اپنے والد کا یہ بیان نقل کیا ہے: بنومعاویہ کے درمیان آپس میں اختلافات ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے درمیان صلح کروانے کے لئے تشریف لے گئے آپ نے ایک قبر کی طرف توجہ کی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: تمہیں سمجھ بوجھ حاصل نہیں ہوئی اس بارے میں آپ سے دریافت کیا گیا، تو آپ نے فرمایا: اس شخص سے میرے بارے میں دریافت کیا گیا تو اس نے کہا: مجھے نہیں معلوم۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن محمد بن صہبان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4274]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1237) اخرجه الامام البزار فى المسند (870)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1237»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4275
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ بِاللَّيْلِ يَدْعُو بِالْبَقِيعِ وَمَعَهُ أَبُو رَافِعٍ، فَدَعَا بِمَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَدْعُوَ، ثُمَّ انْصَرَفَ مُقْبِلًا، فَمَرَّ عَلَى قَبْرٍ فَقَالَ:" أُفٍّ، أُفٍّ، أُفٍّ". فَقَالَ لَهُ أَبُو رَافِعٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي مَا مَعَكَ غَيْرِي ؛ فَمِنِّي أَفَّفْتَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" [ لَا ] ، وَلَكِنِّي أَفَّفْتُ مِنْ صَاحِبِ هَذَا الْقَبْرِ الَّذِي سُئِلَ عَنِّي فَشَكَّ فِيَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت نکلے آپ جنت البقیع والوں کے لئے دعا کرنا چاہتے تھے۔ آپ کے ساتھ سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ تھے آپ واپس تشریف لے آئے واپسی پر آپ کا گزر ایک قبر کے پاس سے ہوا آپ نے فرمایا: اف ہے آف ہے آف ہے سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں آپ کے ساتھ میرے علاوہ اور کوئی نہیں ہے کیا آپ میرے لئے یہ کہہ رہے ہیں۔ اف ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں بلکہ میں اس قبر والے کے لئے اف ہے کہہ رہا ہوں جس سے میرے بارے میں دریافت کیا گیا تھا، تو اسے میرے بارے میں شک تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4275]
تخریج الحدیث: «. اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (961)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 961»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
116. بَابٌ إِلَى الْجَنَّةِ، وَيُوَسَّعُ لَهُ فِي حُفْرَتِهِ .
قبر میں سوال ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4276
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: شَهِدْنَا جِنَازَةً مَعَ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ دَفْنِهَا وَانْصَرَفَ النَّاسُ قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّهُ الْآنَ يَسْمَعُ خَفْقَ نِعَالِكُمْ أَتَاهُ مُنْكَرٌ وَنَكِيرٌ أَعْيُنُهُمَا مِثْلُ قُدُورِ النُّحَاسِ وَأَنْيَابُهُمَا مِثْلُ صَيَاصِي الْبَقَرِ وَأَصْوَاتُهُمَا مِثْلُ الرَّعْدِ، فَيُجْلِسَانِهِ فَيَسْأَلَانِهِ مَا كَانَ يَعْبُدُ وَمَنْ كَانَ نَبِيُّهُ. فَإِنْ كَانَ مِمَّنْ يَعْبُدُ اللَّهَ قَالَ: كُنْتُ أَعْبُدُ اللَّهَ وَنَبِيِّي مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَنَا بِالْبَيِّنَاتِ فَآمَنَّا بِهِ وَاتَّبَعْنَاهُ، فَذَلِكَ قَوْلُ اللَّهِ: (يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ) ، فَيُقَالُ لَهُ: عَلَى الْيَقِينِ حَيِيتَ، وَعَلَيْهِ مِتَّ، وَعَلَيْهِ تُبْعَثُ. ثُمَّ يُفْتَحُ لَهُ بَابٌ إِلَى الْجَنَّةِ، وَيُوَسَّعُ لَهُ فِي حُفْرَتِهِ.
وَإِنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الشَّكِّ قَالَ:" لَا أَدْرِي، سَمِعْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ شَيْئًا فَقُلْتُهُ، فَيُقَالُ لَهُ: عَلَى الشَّكِّ حَيِيتَ، وَعَلَيْهِ مِتَّ، وَعَلَيْهِ تُبْعَثُ، ثُمَّ يُفْتَحُ لَهُ بَابٌ إِلَى النَّارِ، وَيُسَلَّطُ عَلَيْهِ عَقَارِبُ، وَتَنَانِينُ لَوْ نَفَخَ أَحَدُهُمْ فِي الدُّنْيَا مَا نَبَتَتْ شَيْئًا تَنْهَشُهُ، وَتُؤْمَرُ الْأَرْضُ فَتَضُمُّهُ حَتَّى تَخْتَلِفَ أَضْلَاعُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، قُلْتُ: وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنازے میں شریک ہوئے، جب آپ اس کو دفن کر کے فارغ ہوئے اور لوگ واپس چلے گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ (مردہ) اس وقت تم لوگوں کے جوتوں کی آہٹ بھی سن رہا ہو گا منکر اور نکیر اس کے پاس آئیں گے، ان کی آنکھیں پیتل کی ہنڈیوں کی مانند ہوں گی، اور ان دونوں کے دانت یوں نکلے ہوئے ہوں گے جس طرح گائے کے سینگ ہوتے ہیں اور ان دونوں کی آواز بجلی کی آواز کی مانند ہو گی، وہ دونوں فرشتے اسے بٹھا کر اس سے سوال کریں گے کہ وہ کس کی عبادت کرتا تھا اور اس کا نبی کون تھا اگر وہ ایسا شخص ہو جو اللہ کی عبادت کرتا تھا، تو یہ کہے گا میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کیا کرتا تھا اور میرے نبی سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جو ہمارے پاس واضح نشانیاں لے کے آئے تھے ہم ان پر ایمان لائے اور ہم نے ان کی پیروی کی اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہی مراد ہے: ”اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو ثابت قول پر ثابت قدم رکھے گا دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی“۔ تو اس مردے سے یہ کہا: جائے گا تم یقین پر زندہ رہے اسی پر تم مرے اور اسی پر تمہیں زندہ کیا جائے گا پھر اس مردے کے لئے جنت کی طرف دروازہ کھول دیا جائے گا، اور اس کی قبر کو اس کے لئے کشادہ کر دیا جائے گا اور اگر مردہ اہل شک میں سے ہو تو وہ یہ کہے گا مجھے نہیں معلوم میں نے لوگوں کو ایک بات کہتے ہوئے سنا تو میں نے بھی وہ بات کہہ دی تو اس سے یہ کہا: جائے گا تم شک پر زندہ رہے اسی پر تم مرے اور اسی پر تمہیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا پھر اس کے لئے جہنم کی طرف دروازہ کھول دیا جائے اور اس پر بچھوؤں اور سانپوں کو مسلط کر دیا جائے گا، اگر ان میں سے کوئی ایک دنیا پر پھونک مار دے تو وہاں کبھی کوئی چیز نہ آگے جہاں اس نے پھونک ماری ہو وہ اسے نوچیں گے زمین کو حکم ہو گا وہ اسے بھینچ لے گی یہاں تک کہ اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں پیوست ہو جائیں گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: ابن لہیعہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4276]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں