🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
116. بَابٌ إِلَى الْجَنَّةِ، وَيُوَسَّعُ لَهُ فِي حُفْرَتِهِ .
قبر میں سوال ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4277
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا دُفِنَ الْمَيِّتُ سَمِعَ خَفْقَ نِعَالِهِمْ إِذَا وَلَّوْا عَنْهُ مُنْصَرِفِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب میت کو دفن کیا جاتا ہے، تو وہ لوگوں کے جوتوں کی آہٹ بھی سنتی ہے، جب وہ لوگ اسے چھوڑ کر واپس جاتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4277]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11135)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10135»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4278
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: إِذَا حَدَّثْتُكُمْ بِحَدِيثٍ أُنَبِّئُكُمْ بِتَصْدِيقِ ذَلِكَ، إِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا مَاتَ جَلَسَ فِي قَبْرِهِ، فَيُقَالُ: مَنْ رَبُّكَ؟ مَا دِينُكَ؟ مَنْ نَبِيُّكَ؟ [ فَيُثَبِّتُهُ اللَّهُ ] فَيَقُولُ: رَبِّيَ اللَّهُ، وَدِينِي الْإِسْلَامُ، وَنَبِيِّي مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَيُوَسَّعُ لَهُ فِي قَبْرِهِ، وَيُفَرَّجُ لَهُ فِيهِ. ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ: (يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ وَيُضِلُّ اللَّهُ الظَّالِمِينَ) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب میں تم لوگوں کو کوئی حدیث بیان کروں تو میں اس کی تصدیق کے بارے میں (قرآن کی آیت) تمہیں بتاؤں گا جب مؤمن مر جاتا ہے، تو وہ اپنی قبر میں بیٹھ جاتا ہے، اور اس سے دریافت کیا جاتا ہے: تمہارا پروردگار کون ہے تمہارا دین کیا ہے؟ تمہارے نبی کون ہیں تو اللہ تعالیٰ اسے ثابت قدم رکھتا ہے وہ عرض کرتا ہے میرا پروردگار اللہ تعالیٰ ہے میرا دین اسلام ہے میرے نبی سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں تو اس کے لئے اس کی قبر کو کشادہ کر دیا جاتا ہے، اور اس کے لئے قبر میں کشادگی رکھی جاتی ہے پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو ثابت قول پر ثابت قدم رکھے گا دنیاوی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی اور اللہ تعالیٰ ظالموں کو گمراہ کر دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4278]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9145)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9145»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4279
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْمَيِّتَ لَيَسْمَعُ خَفْقَ نِعَالِهِمْ إِذَا وَلَّوْا عَنْهُ - يَعْنِي مُدْبِرِينَ -".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میت لوگوں کے جوتوں کی آہٹ بھی سنتی ہے، جب وہ لوگ اسے چھوڑ کر واپس جا رہے ہوتے ہیں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4279]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (873)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4280
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: اسْمُ الْمَلَكَيْنِ اللَّذَيْنِ يَأْتِيَانِ فِي الْقَبْرِ مُنْكَرٌ وَنَكِيرٌ، وَكَانَ اسْمُ هَارُوتَ وَمَارُوتَ - وَهُمَا فِي السَّمَاءِ - عَزَرًا وَعَزِيزًا..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: قبر میں جو دو فرشتے آتے ہیں ان کے نام منکر اور نکیر ہیں ہاروت اور ماروت جب آسمان میں ہوتے تھے تو ان کا نام عزر اور عزیز تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4280]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2724)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
117. بَابٌ فِي الْعَذَابِ فِي الْقَبْرِ .
قبر میں عذاب ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4281
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ يَهُودِيَّةً كَانَتْ تَخْدِمُهَا، فَلَا تَصْنَعُ عَائِشَةُ إِلَيْهَا شَيْئًا مِنَ الْمَعْرُوفِ إِلَّا قَالَتْ لَهَا الْيَهُودِيَّةُ: وَقَاكِ اللَّهُ عَذَابَ الْقَبْرِ. قَالَتْ: فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيَّ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ لِلْقَبْرِ عَذَابٌ قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ:" لَا، وَعَمَّ ذَاكَ؟". قَالَتْ: هَذِهِ يَهُودِيَّةٌ لَا نَصْنَعُ إِلَيْهَا شَيْئًا مِنَ الْمَعْرُوفِ إِلَّا قَالَتْ: وَقَاكِ اللَّهُ عَذَابَ الْقَبْرِ. قَالَ:" كَذَبَتْ يَهُودُ، وَهُمْ عَلَى اللَّهِ كُذُبٌ، لَا عَذَابَ دُونَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ". قَالَتْ: ثُمَّ مَكَثَ بَعْدَ ذَلِكَ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَمْكُثَ، فَخَرَجَ ذَاتَ يَوْمٍ بِنِصْفِ النَّهَارِ مُشْتَمِلًا بِثَوْبِهِ مُحَمَّرَةً عَيْنَاهُ، وَهُوَ يُنَادِي بِأَعْلَى صَوْتِهِ:" أَيُّهَا النَّاسُ، أَظَلَّتْكُمُ الْفِتَنُ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، أَيُّهَا النَّاسُ لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا، أَيُّهَا النَّاسُ اسْتَعِيذُوا بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، فَإِنَّ عَذَابَ الْقَبْرِ حَقٌّ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک یہودی خاتون ان کی خدمت کیا کرتی تھی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا جب بھی اسے کوئی چیز دیا کرتی تھیں تو وہ یہودی خاتون ان سے یہی کہا: کرتی تھی اللہ تعالیٰ آپ کو قبر کے عذاب سے بچائے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا قیامت سے پہلے قبر میں عذاب ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں اس سوال کی وجہ کیا ہے؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا یہ یہودی عورت ہے میں جب بھی اس کے ساتھ کوئی اچھائی کرتی ہوں تو وہ یہ کہتی ہے اللہ تعالیٰ تمہیں قبر کے عذاب سے بچائے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہودی غلط کہتے ہیں: یہ لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف جھوٹی بات منسوب کرتے ہیں، قیامت کے دن سے پہلے کوئی عذاب نہیں ہو گا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: پھر جتنا عرصہ اللہ کو منظور تھا اتنا عرصہ گزر گیا ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نصف النہار کے وقت نکلے آپ نے اپنے کپڑے کو لپیٹا ہوا تھا آپ کی آنکھیں سرخ تھیں آپ نے بلند آواز میں پکار کر یہ کہا: ”اے لوگو! تم پر ایسے فتنے آئیں گے جو تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند ہوں گے اے لوگو! اگر تمہیں وہ بات چل جائے جو میں جانتا ہوں تو تم تھوڑا ہنسو اور تم زیادہ روؤ اے لوگو! تم قبر کے عذاب سے پناہ مانگو کیونکہ قبر کا عذاب حق ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4281]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (81/6)، أخرجه سنن النسائي برقم: 2064، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23999، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6706»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4282
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَحَلًّا لِبَنِي النَّجَّارِ، فَسَمِعَ أَصْوَاتَ رِجَالٍ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ يُعَذَّبُونَ فِي قُبُورِهِمْ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَزِعًا، فَأَمَرَ أَصْحَابَهُ أَنْ يَتَعَوَّذُوا مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بنو نجار کے محلے میں داخل ہوئے آپ نے بنو نجار سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کی آوازیں سنیں جو زمانہ جاہلیت میں مر چکے تھے، اور انہیں ان کی قبروں میں عذاب دیا جا رہا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پریشانی کے عالم میں نکلے آپ نے اپنے اصحاب کو حکم دیا کہ وہ قبر کے عذاب سے پناہ مانگیں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4282]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2149) اخرجه الامام احمد فى المسند (296،295/3) اخرجه الامام البزار في المسند (871)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13739»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4283
وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ: عَنْ جَابِرٍ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قُبُورِ نِسَاءٍ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ هَلَكُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَسَمِعَهُمْ يُعَذَّبُونَ فِي الْقُبُورِ فِي النَّمِيمَةِ.
وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
امام طبرانی نے معجم اوسط میں یہ روایت نقل کی ہے۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر بنو نجار سے تعلق رکھنے والی کچھ خواتین کی قبروں کے پاس سے ہوا جو زمانہ جاہلیت میں فوت ہوئی تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سنا کہ قبروں میں انہیں چغلی کرنے کی وجہ سے عذاب دیا جا رہا ہے۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں اور امام طبرانی کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4283]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4284
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"" يُرْسَلُ عَلَى الْكَافِرِ حَيَّتَانِ: وَاحِدَةٌ مِنْ قِبَلِ رَأْسِهِ، وَالْأُخْرَى مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْهِ يُقْرِضَانِهِ قَرْضًا، كُلَّمَا فَرَغَتَا عَادَتَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”کافر پر دو سانپ بھیجے جاتے ہیں ایک اس کے سر کی طرف ہوتا ہے، اور دوسرا پاؤں کی طرف سے ہوتا ہے وہ دونوں اسے ڈنک مارتے ہیں جب بھی وہ دونوں فارغ ہوتے ہیں تو دوبارہ ایسا کرنا شروع کر دیتے ہیں اور ایسا قیامت تک ہوتا رہے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4284]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 24663»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4285
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يُسَلَّطُ عَلَى الْكَافِرِ فِي قَبْرِهِ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ تِنِّينًا تَلْدَغُهُ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ، وَلَوْ أَنَّ تِنِّينًا مِنْهَا نَفَخَ فِي الْأَرْضِ مَا أَنْبَتَ خَضِرًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى مَوْقُوفًا، وَفِيهِ دَرَّاجٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کافر پر اس کی قبر میں ننانوے اژدھے مسلط کیے جاتے ہیں جو قیامت قائم ہونے تک اسے ڈنک مارتے رہیں گے، اگر ان میں سے کوئی ایک اژدھا زمین پر پھونک مار دے تو اس جگہ پر کبھی سبزہ نہ اگے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ نے اسے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی دراج ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4285]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1329) اخرجه الامام احمد فى المسند (38/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10941»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4286
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:" الْمُؤْمِنُ فِي قَبْرِهِ فِي رَوْضَةٍ، وَيُرَحَّبُ لَهُ قَبْرِهِ سَبْعِينَ ذِرَاعًا، وَيُنَوَّرُ لَهُ كَالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، أَتَدْرُونَ فِيمَا أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: (فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى) [ قَالَ: أَتَدْرُونَ مَا الْمَعِيشَةُ الضَّنْكِ؟ ] قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" عَذَابُ الْكَافِرِ فِي قَبْرِهِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهُ لِيُسَلَّطُ عَلَيْهِمْ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ تِنِّينًا، أَتَدْرُونَ مَا التِّنِّينُ؟". قَالَ:" تِسْعٌ وَتِسْعُونَ حَيَّةً، لِكُلِّ حَيَّةٍ سَبْعَةُ رُءُوسٍ، يَنْفُخُونَ فِي جِسْمِهِ، وَيَلْسَعُونَهُ وَيَخْدِشُونَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ دَرَّاجٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَاخْتُلِفَ فِيهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مومن اپنی قبر میں باغ میں ہوتا ہے اس کی قبر کو ستر گز تک کشادہ کر دیا جاتا ہے، اور چودھویں رات کے چاند کی مانند روشن کر دیا جاتا ہے کیا تم جانتے ہو یہ آیت کس کے لئے نازل ہوئی ہے: ”اور اس کے لئے تنگی کی زندگی ہو گی، اور ہم قیامت کے دن اسے نابینا ہونے کے طور پر دوبارہ زندہ کریں گے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ تنگی کی زندگی سے مراد کیا ہے لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس سے مراد کافر کا عذاب ہے، جو اسے قبر میں ہو گا اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے اس شخص پر ننانوے تنین مسلط کیے جائیں گے کیا تم جانتے ہو تنین کیا ہوتا ہے آپ نے فرمایا: وہ ننانوے سانپ ہوں گے ہر سانپ کے سات سر ہوں گے وہ اس کافر کے جسم میں پھونک ماریں گے اسے ڈسیں گے اسے زخمی کریں گے اور ایسا قیامت کے دن تک ہو گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی دراج ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4286]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6644)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3119، 3122، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4538، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2023»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں