الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
119. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا زَارَ الْقُبُورَ .
جب آدمی قبر کی زیارت کرے تو کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 4317
وَعَنْ مُجَمِّعِ بْنِ جَارِيَةَ قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جِنَازَةٍ مِنْ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ حَتَّى انْتَهَى إِلَى الْمَقْبَرَةِ فَقَالَ:" السَّلَامُ عَلَى أَهْلِ الْقُبُورِ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ." مَنْ كَانَ مِنْكُمْ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ. أَنْتُمْ لَنَا فَرَطٌ، وَنَحْنُ لَكُمْ تَبَعٌ، عَافَانَا اللَّهُ وَإِيَّاكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا مجمع بن جاریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بنو عمرو بن عوف کے ایک جنازے میں شریک ہوئے آپ قبرستان آئے، تو آپ نے یہ فرمایا: ”اہل قبرستان پر سلام ہو“ یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی: (پھر یہ فرمایا): ”تم میں سے جو شخص بھی مؤمن ہے، اور مسلمان ہے تم ہمارے پیشرو ہو، اور ہم تمہارے پیچھے آ رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ ہمیں اور تمہیں عافیت عطا کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عیاش ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4317]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8174»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 4318
وَعَنْ بَشِيرِ بْنِ الْخَصَاصِيَةِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَحِقْتُهُ بِالْبَقِيعِ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" السَّلَامُ عَلَى أَهْلِ الدِّيَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ". وَانْقَطَعَ شِسْعِي فَقَالَ:" أَنْعِشْ قَدَمَكَ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، طَالَتْ عُزُوبَتِي، وَنَأَيْتُ عَنْ دَارِ قَوْمِي، فَقَالَ:" يَا بَشِيرُ، أَلَا تَحْمَدُ اللَّهَ الَّذِي أَخَذَ بِنَاصِيَتِكَ مِنْ بَيْنِ رَبِيعَةَ قَوْمٍ يَرَوْنَ لَوْلَاهُمُ انْكَفَأَتِ الْأَرْضُ بِمَنْ عَلَيْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَلَهُ طَرِيقٌ عِنْدَ أَحْمَدَ تَأْتِي فِي الْمَنَاقِبِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَلَهُ طَرِيقٌ عِنْدَ أَحْمَدَ تَأْتِي فِي الْمَنَاقِبِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا بشیر بن خصاصیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، بقیع میں آپ کے پاس آ کے ملا، تو میں نے آپ کو یہ کہتے ہوئے سنا: ”مومنین کے علاقے کے رہنے والوں پر سلام ہو“ (راوی بیان کرتے ہیں:) میرا تسمہ ٹوٹ گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جوتے کے بغیر چلو! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اپنے علاقے سے خاصے عرصے سے دور ہوں، اور اپنی قوم کی جگہ سے دور ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بشیر! کیا تم اس بارے میں اللہ تعالیٰ کی حمد بیان نہیں کرتے ہو کہ اللہ تعالیٰ نے ربیعہ قوم کے درمیان میں سے تمہاری پیشانی کو پکڑا اور تمہیں اسلام کی توفیق عطا کی)، وہ لوگ کہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ اگر وہ لوگ نہ ہوتے، تو زمین، اُس کے اوپر موجود سب چیزوں سمیت اوندھی ہو جاتی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کی ایک سند امام أحمد نے بھی نقل کی ہے، جو مناقب سے متعلق باب میں آگے آئے گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4318]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1236)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
120. بَابُ الْبِنَاءِ عَلَى الْقُبُورِ وَالْجُلُوسِ عَلَيْهَا وَغَيْرِ ذَلِكَ .
قبر پر عمارت تعمیر کرنا، اس پر بیٹھنا اور دیگر امور کا بیان
حدیث نمبر: 4319
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُبْنَى عَلَى الْقَبْرِ أَوْ يُجَصَّصَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ مُرْسَلَةٍ:" أَوْ يُجْلَسَ عَلَيْهِ". وَفِي الْإِسْنَادَيْنِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ مُرْسَلَةٍ:" أَوْ يُجْلَسَ عَلَيْهِ". وَفِي الْإِسْنَادَيْنِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ قبر پر عمارت تعمیر کی جائے، یا اس پر چونا لگایا جائے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ ایک ”مرسل“ روایت میں انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”یا اُس پر بیٹھا جائے“۔ دونوں سندوں میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4319]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (299/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26015»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4320
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: نَهَى نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُبْنَى عَلَى الْقُبُورِ، أَوْ يُقْعَدَ عَلَيْهَا، أَوْ يُصَلَّى عَلَيْهَا.
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ النَّهْيَ عَنِ الْبِنَاءِ عَلَيْهَا فَقَطْ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ النَّهْيَ عَنِ الْبِنَاءِ عَلَيْهَا فَقَطْ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ قبروں پر عمارت تعمیر کی جائے، یا اُن پر بیٹھا جائے یا ان پر نماز ادا کی جائے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے صرف قبر پر عمارت تعمیر کی ممانعت والا حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4320]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4320]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1564، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2009»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4321
وَعَنْ عُمَارَةَ بْنِ حَزْمٍ قَالَ: رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا عَلَى قَبْرٍ فَقَالَ:" يَا صَاحِبَ الْقَبْرِ، انْزِلْ مِنْ عَلَى الْقَبْرِ لَا تُؤْذِي صَاحِبَ الْقَبْرِ وَلَا يُؤْذِيكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عمارہ بن حزم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے قبر پر بیٹھے دیکھا، تو ارشاد فرمایا: ”اے قبر پر بیٹھنے والے! قبر پر سے نیچے اتر آؤ، اور قبر والے کو اذیت نہ پہنچاؤ، اور نہ ہی وہ تمہیں اذیت پہنچائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4321]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4321]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
121. بَابُ الْمَشْيِ عَلَى الْقُبُورِ .
قبروں پر چلنا
حدیث نمبر: 4322
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: لَأَنْ أَطَأَ عَلَى جَمْرَةٍ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَطَأَ عَلَى قَبْرِ مُسْلِمٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں انگارے پر پاؤں دے دوں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو گا کہ میں کسی مسلمان کی قبر پر پاؤں دوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4322]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4322]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
122. بَابُ الْمَشْيِ بَيْنَ الْقُبُورِ فِي النِّعَالِ .
قبروں کے درمیان جوتا پہن کر چلنا
حدیث نمبر: 4323
عَنْ عِصْمَةَ قَالَ: نَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى رَجُلٍ يَمْشِي فِي نَعْلَيْهِ بَيْنَ الْمَقَابِرِ فَقَالَ:" يَا صَاحِبَ السِّبْتِيَّةِ، اخْلَعْ نَعْلَيْكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو قبروں کے درمیان جوتا پہن کر چلتے ہوئے دیکھا، تو ارشاد فرمایا: اے جوتوں والے شخص اپنے جوتے اتار دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4323]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4323]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبرانى فى المعجم الكبير (185/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔