الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
117. بَابٌ فِي الْعَذَابِ فِي الْقَبْرِ .
قبر میں عذاب ہونا
حدیث نمبر: 4287
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَخْلٍ لِأَبِي طَلْحَةَ يَبْرُزُ لِحَاجَتِهِ قَالَ: وَبِلَالٌ يَمْشِي وَرَاءَهُ، يُكْرِمُ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَمْشِيَ إِلَى جَنْبِهِ، فَمَرَّ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَبْرٍ، فَقَامَ حَتَّى تَمَّ إِلَيْهِ بِلَالٌ فَقَالَ:" وَيْحَكَ يَا بِلَالُ، هَلْ تَسْمَعُ مَا أَسْمَعُ؟". قَالَ: مَا أَسْمَعُ شَيْئًا. قَالَ:" صَاحِبُ الْقَبْرِ يُعَذَّبُ". فَسَأَلَ عَنْهُ فَوَجَدَ يَهُودِيًّا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے باغ میں موجود تھے، آپ قضائے حاجت کے لئے تشریف لے گئے راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ کے پیچھے چل رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے احترام کے باعث وہ آپ کے ساتھ نہیں چلتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک قبر کے پاس سے ہوا آپ ٹھہر گئے یہاں تک کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ کے پاس آ گئے آپ نے فرمایا: اے بلال! تمہارا ستیاناس ہو کیا تم وہ بات سن رہے ہو جو میں سن رہا ہوں؟ انہوں نے عرض کی: میں کچھ نہیں سن رہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس قبر والے کو عذاب ہو رہا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس قبر والے کے بارے میں دریافت کیا، تو پتہ چلا کہ وہ ایک یہودی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4287]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4287]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (151/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12121»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4288
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ لَا أَتَّهِمُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِلَالٌ يَمْشِيَانِ بِالْبَقِيعِ إِذْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا بِلَالُ، هَلْ تَسْمَعُ مَا أَسْمَعُ؟". قَالَ: [ لَا ] وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَسْمَعُهُ! قَالَ:" أَلَا تَسْمَعُ أَهْلَ هَذِهِ الْقُبُورِ يُعَذَّبُونَ؟". يَعْنِي: قُبُورَ أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے اس شخص نے یہ بات بتائی ہے، جس کا تعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے ہے، اور جس پر میں تہمت عائد نہیں کرتا وہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ جنت البقیع سے گزر رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے بلال تم وہ بات سن رہے ہو جو میں سن رہا ہوں انہوں نے عرض کی: جی نہیں اللہ کی قسم میں وہ نہیں سن رہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم ان قبر والوں کو نہیں سن رہے، جنہیں عذاب ہو رہا ہے راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد اہل جاہلیت کی قبریں تھیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4288]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4288]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (259/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13308، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 125»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4289
وَعَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ قَالَ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا فِي حَائِطٍ مِنْ حَوَائِطَ بَنِي النَّجَّارِ فِيهِ قُبُورٌ مِنْهُمْ قَدْ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَسَمِعَهُمْ [ وَهُمْ ] يُعَذَّبُونَ، فَخَرَجَ وَهُوَ يَقُولُ:" اسْتَعِيذُوا بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ". قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِنَّهُمْ لِيُعَذَّبُونِ فِي قُبُورِهِمْ؟ قَالَ:" نَعَمْ عَذَابًا تَسْمَعُهُ الْبَهَائِمُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے میں اس وقت بنونجار کے ایک باغ میں موجود تھی اس باغ میں ان لوگوں کی کچھ قبریں بھی تھیں جو زمانہ جاہلیت میں مر گئے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو سنا کہ انہیں عذاب ہو رہا ہے آپ باہر نکلے اور یہ کہہ رہے تھے تم لوگ قبر کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگو سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا کہتی ہیں میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ان لوگوں کو ان کی قبروں میں عذاب ہو رہا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! ایسا عذاب ہو رہا ہے، جسے جانور بھی سنتے ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4289]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4289]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (103/25) اخرجه الامام احمد فى المسند (362/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26504، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3125»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4290
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، وَهُوَ يَسِيرُ عَلَى رَاحِلَتِهِ، فَنَفَرَتْ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا شَأْنُ رَاحِلَتِكَ نَفَرَتْ؟ قَالَ:" إِنَّهَا سَمِعَتْ صَوْتَ رَجُلٍ يُعَذَّبُ فِي قَبْرِهِ فَنَفَرَتْ لِذَلِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَابِرُ الْجُعْفِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَابِرُ الْجُعْفِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہا تھا آپ اپنی سواری پر چل رہے تھے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کی سواری کا کیا معاملہ ہے کہ یہ بے چین ہو رہی ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: اس نے ایک شخص کی آواز سنی ہے، جسے اس کی قبر میں عذاب دیا جا رہا ہے، تو اس وجہ سے یہ بے چین ہوئی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4290]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4290]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4291
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ الْمَوْتَى لَيُعَذَّبُونَ فِي قُبُورِهِمْ ; حَتَّى إِنَّ الْبَهَائِمَ تَسْمَعُ أَصْوَاتَهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مردوں کو ان کی قبروں میں عذاب ہوتا ہے یہاں تک کہ جانور ان کی آواز سنتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4291]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4291]
تخریج الحدیث: «. اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10459)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10459»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 4292
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمٍ شَدِيدِ الْحَرِّ نَحْوَ بَقِيعِ الْغَرْقَدِ، [ فَكَانَ النَّاسُ يَمْشُونَ خَلْفَهُ، فَلَمَّا سَمِعَ صَوْتَ النِّعَالِ وَقَرَّ فِي نَفْسِهِ، فَحُبِسَ حَتَّى قَدَّمَهُمْ أَمَامَهُ لِئَلَّا يَقَعَ فِي قَلْبِهِ شَيْءٌ مِنَ الْكِبْرِ ] ، فَلَمَّا مَرَّ بِبَقِيعِ الْغَرْقَدِ قَالَ: إِذَا بِقَبْرَيْنِ دَفَنُوا فِيهِمَا رَجُلَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ دَفَنْتُمْ هَهُنَا الْيَوْمَ؟" [ قَالُوا يَا نَبِيَّ اللَّهِ، فُلَانٌ وَفُلَانٌ، قَالَ:" إِنَّهُمَا لَيُعَذَّبَانِ الْآنَ وَيُفْتَنَانِ فِي قَبْرَيْهِمَا ] ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ:" أَمَّا أَحَدُهُمَا فَكَانَ يَمْشِي بِالنَّمِيمَةِ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَكَانِ لَا يَتَنَزَّهُ مِنَ الْبَوْلِ". وَأَخَذَ جَرِيدَةً فَشَقَّهَا، ثُمَّ جَعَلَهَا عَلَى الْقَبْرَيْنِ، قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، وَلِمَ فَعَلْتَ ذَاكَ؟ قَالَ:" لِيُخَفَّفَ عَنْهُمَا". قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، وَحَتَّى مَتَى يُعَذَّبَانِ؟ قَالَ:" غَيْبٌ لَا يَعْلَمُهُ إِلَّا اللَّهُ، [ وَلَوْلَا تَجَافِي قُلُوبِكُمْ وَتَزَيُّدُكُمْ فِي الْحَدِيثِ سَمِعْتُمْ مَا أَسْمَعُ ] ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک شدید گرم دن میں بقیع غرقد کے پاس سے ہوا کچھ لوگ آپ کے پیچھے چل رہے تھے، جب آپ نے ان کے جوتوں کی آواز سنی تو آپ کو الجھن محسوس ہوئی آپ رک گئے ان لوگوں کو اپنے سے آگے چلنے دیا تاکہ آپ کے دل میں تکبر نہ آئے جب آپ بقیع سے گزرے تو وہاں دو قبریں موجود تھیں جن میں دو افراد کو دفن کیا گیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہاں آج تم نے کسے دفن کیا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! فلاں اور فلاں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس وقت ان دونوں کو عذاب ہو رہا ہے، اور انہیں ان کی قبر میں آزمائش کا شکار کیا گیا ہے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کی وجہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان دونوں میں سے ایک چغلی کیا کرتا تھا اور دوسرا پیشاب سے نہیں بچتا تھا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شاخ لی اور اسے دو حصوں میں تقسیم کیا، اور انہیں دونوں کی قبروں پر لگا دیا لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ نے ایسا کیوں کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تاکہ ان دونوں کے عذاب میں تخفیف ہو جائے لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! ان دونوں کو کب تک عذاب ہوتا رہے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک غیب ہے، جس کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے،۔ اگر تمہارے دلوں کی غفلت نہ ہوتی اور تمہاری بات چیت نہ ہوتی، تو تم بھی وہ بات سنتے، جو میں سنتا ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4292]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4292]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7869)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21789، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7869»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4293
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ يَوْمًا بِقُبُورٍ وَمَعَهُ جَرِيدَةٌ رَطْبَةٌ، فَشَقَّهَا بِاثْنَتَيْنِ، وَوَضَعَ وَاحِدَةً عَلَى قَبْرٍ، وَالْأُخْرَى عَلَى قَبْرٍ آخَرَ، ثُمَّ مَضَى فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لِمَ فَعَلْتَ ذَلِكَ؟ فَقَالَ:" أَمَّا أَحَدُهُمَا فَكَانَ يُعَذَّبُ فِي النَّمِيمَةِ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَكَانِ لَا يَتَّقِي الْبَوْلَ، وَلَنْ يُعَذَّبَا مَا دَامَتْ هَذِهِ رَطْبَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ مَيْسَرَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ مَيْسَرَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر کچھ قبروں کے پاس سے ہوا آپ کے پاس ایک تر شاخ تھی آپ نے اسے دو حصوں میں تقسیم کیا، اور ایک حصہ ایک قبر پر رکھ دیا اور دوسرا حصہ دوسری قبر پر رکھ دیا پھر آپ تشریف لے گئے ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ایسا کیوں کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان میں سے ایک شخص کو چغلی کرنے کی وجہ سے عذاب ہو رہا تھا اور دوسرا پیشاب سے نہیں بچتا تھا جب تک یہ شاخ تر رہے گی ان دونوں کو عذاب نہیں ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن میسرہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4293]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن میسرہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4293]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4294
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: بَيْنَا أَنَا أَسِيرُ بِجَنَبَاتِ بَدْرٍ إِذْ خَرَجَ رَجُلٌ مِنْ حُفْرَةٍ فِي عُنُقِهِ سِلْسِلَةٌ فَنَادَانِي: يَا عَبْدَ اللَّهِ اسْقِنِي. فَلَا أَدْرِي أَعَرَفَ اسْمِي أَوْ دَعَانِي بِدَعَايَةِ الْعَرَبِ. وَخَرَجَ رَجُلٌ فِي ذَلِكَ الْحَفِيرِ فِي يَدِهِ سَوْطٌ فَنَادَانِي: يَا عَبْدَ اللَّهِ لَا تَسْقِهِ فَإِنَّهُ كَافِرٌ. ثُمَّ ضَرَبَهُ بِالسَّوْطِ حَتَّى عَادَ إِلَى حُفْرَتِهِ. فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْرِعًا فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ لِي:" أَوَ قَدْ رَأَيْتَهُ؟". قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" ذَاكَ عَدُوُّ اللَّهِ أَبُو جَهْلِ بْنُ هِشَامٍ، وَذَاكَ عَذَابُهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں بدر کے آس پاس سفر کر رہا تھا اسی دوران ایک گڑھے میں سے ایک شخص نکلا جس کی گردن میں ایک بیڑی تھی اس نے مجھے پکار کر کہا: اے عبداللہ! تم مجھے کچھ پلاؤ! مجھے اندازہ نہیں ہوا کہ کیا اس نے میرا نام لیا ہے، یا مجھے عربوں کے مخصوص طریقے کے مطابق بلایا ہے پھر اس گڑھے میں سے ایک اور شخص نکلا جس کے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی اس نے مجھے پکار کر کہا: اے عبداللہ! تم اسے نہ پلاؤ کیونکہ یہ کافر ہے پھر اس نے اسے چھڑی ماری پھر اسے واپس گڑھے میں لے گیا پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جلدی سے حاضر ہوا میں نے آپ کو اس بارے میں بتایا تو آپ نے دریافت کیا: کیا تم نے اسے دیکھا تھا؟ میں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اللہ کا دشمن ابوجہل بن ہشام تھا اور یہ اس کا عذاب ہے، جو قیامت تک ہوتا رہے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن مغیرہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4294]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن مغیرہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4294]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6556»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4295
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَبْرٍ فَقَالَ:" ائْتُونِي بِجَرِيدَتَيْنِ". فَجَعَلَ إِحْدَاهُمَا عِنْدَ رَأْسِهِ، وَالْأُخْرَى عِنْدَ رِجْلَيْهِ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيَنْفَعُهُ ذَلِكَ؟ قَالَ:" لَنْ يَزَالَ يُخَفَّفُ عَنْهُ بَعْضُ عَذَابِ الْقَبْرِ مَا دَامَ فِيهِمَا نُدُوٌّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک قبر کے پاس سے ہوا آپ نے فرمایا: میرے پاس دو شاخیں لے کے آؤ! آپ نے ان میں سے ایک شاخ اس کے سرہانے رکھ دی اور دوسری پاؤں کی طرف لگا دی عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کیا یہ چیز اسے فائدہ دے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تک یہ دونوں تر رہیں گی اس شخص کے عذاب میں کچھ تخفیف ہوتی رہے گی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4295]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4295]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (441/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9393»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4296
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ سِيَابَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِقَبْرٍ فَقَالَ:" إِنَّ صَاحِبَ هَذَا الْقَبْرِ يُعَذَّبُ فِي غَيْرِ كَبِيرٍ". ثُمَّ دَعَا بِجَرِيدَةٍ فَوَضَعَهَا عَلَى قَبْرِهِ فَقَالَ:" لَعَلَّهُ يُخَفَّفُ عَنْهُ مَا دَامَتْ رَطْبَةً".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ حَبِيبُ بْنُ أَبِي جَبِيرَةَ قَالَ الْحُسَيْنِيُّ: مَجْهُولٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ حَبِيبُ بْنُ أَبِي جَبِيرَةَ قَالَ الْحُسَيْنِيُّ: مَجْهُولٌ.
سیدنا یعلی بن سیابہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک قبر کے پاس سے ہوا تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”اس قبر والے کو عذاب ہو رہا ہے، جو کسی ایسے بڑے گناہ کی وجہ سے نہیں ہو رہا (جس سے بچنا مشکل ہو) پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شاخ منگوائی اور اسے اس کی قبر پر رکھ دیا آپ نے ارشاد فرمایا: جب تک یہ تر رہے گی اس وقت تک اس کے عذاب میں تخفیف رہے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حبیب بن ابوجبیرہ ہے حسینی فرماتے ہیں یہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4296]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حبیب بن ابوجبیرہ ہے حسینی فرماتے ہیں یہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4296]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (172/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17110»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف