🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. بَابٌ فِي الرِّكَازِ وَالْمَعَادِنِ .
دفینہ اور معدن کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4414
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيًّا عَامِلًا عَلَى الْيَمَنِ، فَأُتِي بِرِكَازٍ، فَأَخَذَ مِنْهُ الْخُمْسَ، وَدَفَعَ بَقِيَّتَهُ إِلَى صَاحِبِهِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَعْجَبَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یمن کا گورنر بنا کر بھیجا ان کے پاس رکاز (یعنی دفینہ) لایا گیا انہوں نے اس میں سے خمس لے لیا اور باقی بچ جانے والا حصہ متعلقہ فرد کو دے دیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کا پتہ چلا تو آپ کو یہ بات پسند آئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4414]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4993)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4993»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4415
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الرِّكَازُ الذَّهَبُ الَّذِي يَنْبُتُ مِنَ الْأَرْضِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رکاز“ سے مراد وہ سونا ہے، جو زمین سے اگتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید بن ابوسعید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4415]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (6609)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2092»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4416
وَعَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" يَظْهَرُ مَعْدِنٌ فِي أَرْضِ بَنِي سُلَيْمٍ يُقَالُ لَهُ: فِرْعَوْنُ وَفِرْعَانُ - وَذَلِكَ بِلِسَانِ أَبِي جَهْمٍ قَرِيبٌ مِنَ السَّوَاءِ - يَخْرُجُ إِلَيْهِ شِرَارُ النَّاسِ، أَوْ يُحْشَرُ إِلَيْهِ شِرَارُ النَّاسِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بنوسیم کی زمین میں معدنیات ظاہر ہونگی، جن کا نام فرعون یا فرعان ہو گا، (اور یہ دونوں الفاظ ابوجہم کی زبان کے مطابق تقریباً برابر ہیں) بدترین لوگ نکل کر اس کی طرف جائیں گے، (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) بدترین افراد کا حشر اس کی طرف کیا جائے گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4416]
تخریج الحدیث: «. اخرجه ابو يعلي فى المسند (4621)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7513»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4417
وَعَنْ سَرَّاءَ بِنْتِ نَبْهَانَ الْغَنَوِيَّةِ قَالَتْ: احْتَفَرَ الْحَيُّ فِي دَارِ كِلَابٍ فَأَصَابُوا بِهَا كَنْزًا عَادِيًّا، فَقَالَتْ كِلَابُ: دَارُنَا، وَقَالَ الْحَيُّ: احْتَفَرْنَا فَنَافَرُوهُمْ فِي ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَضَى بِهِ لِلْحَيِّ وَأَخَذَ مِنْهُمُ الْخُمْسَ، فَاشْتَرَيْنَا بِنَصِيبِنَا ذَلِكَ مِائَةً مِنَ النَّعَمِ، فَأَتَيْنَا بِهِ الْحَيَّ فَأَرَادَ الْمُصَدِّقُ أَنْ يُصَدِّقَنَا، فَأَبَيْنَا عَلَيْهِ، وَأَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" إِنْ كُنْتُمْ جَعَلْتُمُوهَا فِي غَيْرِهَا، وَإِلَّا فَلَا شَيْءَ عَلَيْكُمْ فِي هَذَا الْعَامِ". وَقَالَ:" إِنَّ الْمُصَدِّقَ إِذَا انْصَرَفَ عَنِ الْقَوْمِ وَهُوَ عَنْهُمْ رَاضٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ، وَإِذَا انْصَرَفَ وَهُوَ عَلَيْهِمْ سَاخِطٌ سَخِطَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ الْحَارِثِ الْغَسَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سراء بنت نبھان غنویہ بیان کرتی ہیں: ایک قبیلہ (کے افراد) کلاب کے محلے میں زمین کی کھدائی کر رہے تھے، انہیں خزانہ ملا، تو کلاب والوں نے کہا: یہ ہماری جگہ ہے، قبیلے والوں نے کہا: اسے ہم نے کھودا ہے، اُن لوگوں نے اپنا یہ مقدمہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلے والوں کے حق میں فیصلہ دیا، اور ان سے خمس وصول کیا، (راوی خاتون بیان کرتی ہیں:) ان میں سے جو چیز ہمارے حصے میں آئی اس سے ہم نے ایک سو جانور خریدے، ہم اُسے لے کے قبیلے میں آئے، زکوۃ وصول کرنے والے نے ہم پر زکوۃ لازم کرنا چاہی، تو ہم نے انکار کیا، ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم نے اس رقم کو کسی اور مقصد میں استعمال کیا ہے، تو پھر تم پر اس سال کو ادائیگی لازم نہیں ہو گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”زکوۃ وصول کرنے والا، جب کسی قوم کے پاس سے واپس جائے، اور وہ ان سے راضی ہو، تو اللہ تعالیٰ بھی ان لوگوں سے راضی ہوتا ہے، اور جب وہ زکوۃ وصول کرنے والا اُن لوگوں کے پاس سے ایسی حالت میں واپس جائے کہ وہ ان پر ناراض ہو، تو اللہ تعالیٰ بھی ان (لوگوں) پر ناراض ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن حارث عنسانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4417]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (308/24)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4418
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْمَعْدِنُ جُبَارٌ، وَالْعَجْمَاءُ جُبَارٌ، وَالْبِئْرُ جُبَارٌ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمْسُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مُرْسَلًا، وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ.
حسن بصری یہ بیان کرتے ہیں: مجھ تک یہ روایت پہنچی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”معدن میں گر کے مرنا رائیگاں جائے گا، جانور سے گر کے مرنا رائیگاں جائے گا، کنویں میں گر کے مرنا رائیگاں جائے گا، اور دفینہ میں خمس کی ادائیگی لازم ہو گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے ”مرسل“ روایت کے طور نقل کی ہے، اور اس کی سند صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4418]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 10022»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4419
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقِطْعَةٍ مِنْ ذَهَبٍ كَانَتْ أَوَّلَ صَدَقَةٍ جَاءَتْهُ مِنْ مَعْدِنٍ لَنَا فَقَالَ:" إِنَّهَا سَتَكُونُ مَعَادِنُ، وَسَيَكُونُ فِيهَا شَرُّ الْخَلْقِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سونے کا ایک ٹکڑا لایا گیا یہ وہ پہلا صدقہ تھا، جو ہمارے معدن سے آپ کی خدمت میں لایا گیا تھا، آپ نے ارشاد فرمایا: ”غقریب معدن ظاہر ہوں گے، اور عنقریب اُن میں مخلوق کے بدترین لوگ ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4419]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3556»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
19. بَابُ مَتَى تَجِبُ الزَّكَاةُ؟
زکوۃ کب واجب ہوتی ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4420
عَنْ أُمِّ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيَّةِ امْرَأَةِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ عَلَى مَنِ اسْتَفَادَ مَالًا زَكَاةٌ حَتَّى يَحُولَ عَلَيْهِ الْحَوْلُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام سعد انصاریہ رضی اللہ عنہ، جو سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی اہلیہ ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے مال حاصل کیا ہو، اُس پر زکوۃ اس وقت تک لازم نہیں ہو گی، جب تک اُس پر ایک سال نہیں گزر جاتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن عبدالرحمن ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4420]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (137/25)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
20. بَابُ تَعْجِيلِ الزَّكَاةِ .
زکوۃ پیشگی ادا کر دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4421
عَنْ طَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُعَجِّلُ صَدَقَةَ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ سَنَتَيْنِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کی دو سال کی زکوۃ پیشگی وصول کر لی تھی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزارے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن عمارہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4421]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (638) اخرجه الامام البزار فى المسند (895) .، أخرجه مسند البزار برقم: 945، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 908، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2080»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4422
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَعَجَّلَ مِنَ الْعَبَّاسِ صَدَقَةَ سَنَتَيْنِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَزَادَ:" أَنَّ عَمَّ الرَّجُلِ صِنْوُ أَبِيهِ".
وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ ذَكْوَانَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے دو سال کی زکوہ پیشگی وصول کر لی تھی۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: آدمی کا چچا، اس کے باپ کی جگہ ہوتا ہے“۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ذکوان ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4422]
تخریج الحدیث: «إخرجه الامام البزار فى المسند (896)، أخرجه مسند البزار برقم: 1482، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9985، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1004»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4423
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ سَاعِيًا عَلَى الصَّدَقَةِ، فَأَتَى الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَأَغْلَظَ لَهُ الْعَبَّاسُ، فَأَتَى عُمَرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ لَهُ ذَلِكَ، فَقَالَ لَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا عُمَرُ، أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ عَمَّ الرَّجُلِ صِنْوُ أَبِيهِ؟ إِنَّ الْعَبَّاسَ كَانَ أَسْلَفَنَا صَدَقَةَ الْعَامِ عَامَ أَوَّلَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ الْمَكِّيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو زکوۃ وصول کرنے کے لئے بھیجا، وہ سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے ان کے سامنے سختی کی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عمر! کیا تم یہ بات نہیں جانتے ہو؟ کہ آدمی کا چچا، اُس کے باپ کی جگہ ہوتا ہے، عباس نے گزشتہ سال ہی ہمیں اُس سال کی زکوۃ (پیشگی طور پر) دے دی تھی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل مکی ہے، اور اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے، اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4423]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7858، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 2208»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں