الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابُ الْخَرْصِ .
پیداوار کا اندازہ لگانا
حدیث نمبر: 4404
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَبْعَثُ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ [ مِنْ بَنِي بَيَاضَةَ ] يُقَالُ لَهُ فَرْوَةُ بْنُ عَمْرٍو، فَيَخْرُصُ تَمْرَ أَهْلِ الْمَدِينَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَرَامُ بْنُ عُثْمَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَرَامُ بْنُ عُثْمَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار میں سے بنی بیاضہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو بھیجتے تھے، جن کا نام فروہ بن عمرو تھا، وہ اہل مدینہ کی کھجوروں (کی پیداوار) کا اندازہ لگاتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حرام بن عثمان ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4404]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حرام بن عثمان ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4404]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (327/18)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 4405
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ أَبَاهُ أَبَا حَثْمَةَ خَارِصًا، فَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبَا حَثْمَةَ زَادَ عَلَيَّ. فَدَعَا أَبَا حَثْمَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ ابْنَ عَمِّكَ يَزْعُمُ أَنَّكَ قَدْ زِدْتَ عَلَيْهِ؟" فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ تَرَكْتُ عُرْيَةَ أَهْلِهِ، وَمَا تَطْعَمُهُ الْمَسَاكِينُ، وَمَا يُصِيبُ الرِّيحُ. فَقَالَ:" قَدْ زَادَكَ ابْنُ عَمِّكَ، وَأَنْصَفَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ صَدَقَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ صَدَقَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے والد سیدنا ابوحثمہ رضی اللہ عنہ کو کھجوروں کی پیداوار کا اندازہ لگانے کے لئے بھیجا، ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اُس نے عرض کی: یا رسول اللہ! سیدنا ابوحثمہ، رضی اللہ عنہ نے ہم پر زیادہ ادائیگی مقرر کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوحثمہ رضی اللہ عنہ کو بلایا آپ نے فرمایا: اے ابوحثمہ! تمہارا چچازاد یہ کہتا ہے کہ تم نے اس پر زیادہ ادائیگی مقرر کی ہے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اس کے اہل خانہ کے لئے کچھ حصہ چھوڑا ہے، جس کو یہ مسکینوں کو کھلا سکے اور جس کو ہوا نے گرا دیا تھا، وہ بھی چھوڑ دیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے چچازاد نے تو تمہیں زیادہ حصہ دیا ہے، اور انصاف سے کام لیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن صدقہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4405]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن صدقہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4405]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9146»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
15. بَابُ النَّهْيِ عَنْ جِدَادِ النَّخْلِ بِاللَّيْلِ .
رات کے وقت کھجوریں اتارنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 4406
عَنْ عَائِشَةَ رَفَعَتْهُ:" أَنَّهُ نَهَى عَنْ جِدَادِ النَّخْلِ بِاللَّيْلِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَنْبَسَةُ بْنُ سَعِيدٍ الْبَصْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَنْبَسَةُ بْنُ سَعِيدٍ الْبَصْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کے وقت کھجوریں اتارنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن سعید بصری ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4406]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن سعید بصری ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4406]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (884)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
16. بَابُ وَضْعِ الْأَقْنَاءِ فِي الْمَسْجِدِ .
مسجد میں کھجوروں کے گچھے رکھنا
حدیث نمبر: 4407
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ مِنْ كُلِّ حَائِطٍ بِقِنَاءِ الْمَسْجِدِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا تھا کہ ہر باغ میں سے کھجور کا گچھا مسجد میں رکھا جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4407]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4407]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (189)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1562، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 189»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
17. بَابُ زَكَاةِ الْعَسَلِ .
شہد کی زکوۃ کا بیان
حدیث نمبر: 4408
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي ذُبَابٍ قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اجْعَلْ لِقَوْمِي مَا أَسْلَمُوا عَلَيْهِ، فَفَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاسْتَعْمَلَنِي عَلَيْهِمْ، ثُمَّ اسْتَعْمَلَنِي أَبُو بَكْرٍ مِنْ بَعْدِهِ.
قَالَ: فَقَدِمْتُ عَلَى قَوْمِي فَقُلْتُ: فِي الْعَسَلِ زَكَاةٌ ; فَإِنَّهُ لَا خَيْرَ فِي مَالٍ لَا يُزَكَّى. قَالَ: فَقَالُوا لِي: كَمْ تَرَى؟ قَالَ: فَقُلْتُ: الْعُشْرُ، قَالَ: فَأَخَذَ مِنْهُمُ الْعُشْرَ، فَقَدِمَ بِهِ عَلَى عُمَرَ فَأَخْبَرَهُ بِمَا فِيهِ، وَأَخَذَهُ عُمَرُ فَبَاعَهُ، وَجُعِلَ فِي صَدَقَاتِ الْمُسْلِمِينَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُنِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا سعد بن ابوذباب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ وہ چیز میری قوم کے لئے مقرر کر دیں جس پر وہ اسلام قبول کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کیا، آپ نے مجھے ان لوگوں کا عامل مقرر کیا، آپ کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی مجھے ان لوگوں پر عامل مقرر کیا تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں اپنی قوم کے پاس آیا میں نے کہا: شہد میں زکوۃ ہو گی، کیونکہ ایسے مال میں کوئی بھلائی نہیں ہوتی ہے، جس کی زکوۃ ادا نہ کی جائے، انہوں نے مجھ سے دریافت کیا: تمہارے خیال میں وہ کتنی ہونی چاہیے؟ میں نے کہا: دسواں حصہ پھر انہوں نے ان لوگوں سے دسواں حصہ وصول کیا، اور اسے لے کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور انہیں اس بارے میں بتایا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے وہ شہد لے کر اسے فروخت کر دیا اور اسے مسلمانوں کے صدقات میں شامل کر دیا۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی منیر بن عبداللہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4408]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی منیر بن عبداللہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4408]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5458) اخرجه الامام البزار فى المسند (878)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4409
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فِي الْعَسَلِ الْعُشْرُ، فِي كُلِّ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ قِرْبَةً قِرْبَةٌ، وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ ذَلِكَ شَيْءٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَدْ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَدْ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شہد میں عشر لازم ہو گا، ہر بارہ مشکیزوں میں سے ایک مشکیزہ لازم ہو گا، اس سے کم میں کوئی ادائیگی لازم نہیں ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اسے امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن عبداللہ ہے، اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے، امام ابوحاتم اور دیگر حضرات نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4409]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 629»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
18. بَابٌ فِي الرِّكَازِ وَالْمَعَادِنِ .
دفینہ اور معدن کا بیان
حدیث نمبر: 4410
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى خَيْبَرَ، فَدَخَلَ صَاحِبٌ لَنَا إِلَى خَرِبَةٍ فَقَضَى حَاجَتَهُ، فَتَنَاوَلَ لَبِنَةً يَسْتَطِيبُ بِهَا فَانْهَارَتْ عَلَيْهِ تِبْرًا، فَأَخَذَهَا فَأَتَى بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ بِهَا، فَقَالَ:" زِنْهَا". فَوَزَنَهَا، فَإِذَا هِيَ مِائَتَا دِرْهَمٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَذَا رِكَازٌ، وَفِيهِ الْخُمْسُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ عَدِيٍّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ عَدِيٍّ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خیبر گئے، ہم میں سے ایک شخص ایک کھنڈر میں قضائے حاجت کے لئے گیا، اس نے طہارت حاصل کرنے کے لئے ایک اینٹ لی، تو اس کے نیچے سے سونا نکل آیا اس نے وہ لیا اور اُسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور آپ کو اس بارے میں بتایا، تو آپ نے فرمایا: اس کا وزن کرو، اس نے اس کا وزن کیا، تو وہ دو سو درہم کی قیمت کا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ دفینہ ہے، اور اس میں خمس کی ادائیگی لازم ہو گی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زید بن اسلم ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ ابن عدی نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4410]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زید بن اسلم ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ ابن عدی نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4410]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4411
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" السَّائِبَةُ جُبَارٌ، وَالْجُبُّ جُبَارٌ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمْسُ".
قَالَ الشَّعْبِيُّ: الرِّكَازُ: الْكَنْزُ الْعَادِيُّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
قَالَ الشَّعْبِيُّ: الرِّكَازُ: الْكَنْزُ الْعَادِيُّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جانور کا مارنا رئیگاں جاتا ہے، کنویں (میں گر کے مرنا) رائیگاں جاتا ہے، معدن (میں گر کے مرنا) رائیگاں جاتا ہے، اور دفینہ میں خمس کی ادائیگی لازم ہو گی“۔ امام شیعی فرماتے ہیں: ”رکاز“ عادی خزانے (یعنی دفینے) کو کہتے ہیں
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام بزار نے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4411]
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام بزار نے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4411]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14182»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 4412
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْعَجْمَاءُ جُبَارٌ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ، وَالسَّائِمَةُ جُبَارٌ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمْسُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي الْأَوْسَطِ بَعْضُهُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي الْأَوْسَطِ بَعْضُهُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جانور کا مارنا رائیگاں جائے گا، معدن میں گر کے مرنا رائیگاں جائے گا، جانور کے مارنے سے مرنا رائیگاں جائے گا، اور دفینہ میں خمس کی ادائیگی لازم ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، معجم اوسط میں اس کا کچھ حصہ ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن بزیع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4412]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، معجم اوسط میں اس کا کچھ حصہ ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن بزیع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4412]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10039) اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1228)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10039»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4413
وَعَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" فِي الرِّكَازِ الْخُمْسُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دفینہ میں، خمس کی ادائیگی لازم ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن سنان ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4413]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (227/22)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف