🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابُ أَيْنَ تُؤْخَذُ الصَّدَقَةُ؟ .
زکوۃ کہاں وصول کی جائے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4424
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تُؤْخَذُ صَدَقَةُ أَهْلِ الْبَادِيَةِ عَلَى مِيَاهِهِمْ، وَبِأَفْنِيَتِهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دیہاتی علاقوں کے رہنے والوں کی زکوۃ اُن کے پانی کے پاس اور ان کے علاقے میں وصول کی جائے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4424]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5111»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
22. بَابُ رِضَاءُ الْمُصَدِّقِ .
زکوۃ وصول کرنے والے کا راضی ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4425
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا جَاءَ الْمُصَدِّقُ لَا يَصْدُرُ إِلَّا وَهُوَ عَنْكُمْ رَاضٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ فِي رِضَاءِ الْمُصَدِّقِ فِي بَابِ الرِّكَازِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب زکوۃ وصول کرنے والا آئے، تو وہ تم سے راضی ہوئے بغیر نہ جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس سے پہلے دفینے سے متعلق باب میں زکوۃ وصول کرنے والے کے راضی ہونے سے متعلق روایت گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4425]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5803»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4426
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" سَيَأْتِيكُمْ رَكْبٌ مُبْغَضُونَ ; فَإِذَا جَاؤُوكُمْ فَرَحِّبُوا بِهِمْ وَخَلُّوا بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَبْغُونَ، فَإِنْ عَدَلُوا فَلِأَنْفُسِهِمْ وَإِنْ ظَلَمُوا فَعَلَيْهَا، وَأَرْضُوهُمْ، فَإِنَّ تَمَامَ زَكَاتِكُمْ رِضَاهُمْ، وَلْيَدْعُوا لَكُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عنقریب تمہارے پاس ایسے سوار آئیں گے، جو ناپسندیدہ ہوں گے، جب وہ تمہارے پاس آئیں، تو تم انہیں خوش آمدید کہنا اور جو وہ چاہتے ہیں، انہیں ایسا کرنے دینا، اگر وہ انصاف سے کام لیں گے، تو یہ ان کے حق میں بہتر ہو گا، اور اگر وہ ظلم کریں گے تو اس کا وبال ان پر ہو گا، تم انہیں راضی کر دینا، کیونکہ تمہاری زکوۃ کی تکمیل میں ان کی رضامندی بھی شامل ہے، اور انہیں چاہیے کہ وہ تمہارے لئے دعا کریں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، ان میں سے بعض رجال کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4426]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (1946)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 1588، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 905»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
23. بَابُ دَفْعِ الصَّدَقَاتِ إِلَى الْأُمَرَاءِ .
زکوۃ اُمراء کو ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4427
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَمَرْتَنَا بِالزَّكَاةِ زَكَاةَ الْفِطْرِ فَنَحْنُ نُؤَدِّيهَا، فَكَيْفَ بِنَا إِنْ أَدْرَكْنَا وُلَاةً لَا يَضَعُونَهَا مَوَاضِعَهَا؟ قَالَ:" أَدُّوهَا إِلَى وُلَاتِكُمْ ; فَإِنَّهُمْ يُحَاسَبُونَ بِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَكِيمِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: آپ نے ہمیں زکوۃ یعنی صدقہ فطر کی ادائیگی کا حکم دیا ہے ہم نے اسے ادا کر دیا اس وقت ہمارا کیا بنے گا؟ جب ہمیں ایسے حکمران ملیں گے کہ جو اس کو صحیح جگہ استعمال نہیں کریں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے متعلقہ افراد کو ادا کر دینا، اُن لوگوں سے اس کے حوالے سے حساب لیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالحکیم بن عبداللہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4427]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4428
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" ادْفَعُوهَا إِلَيْهِمْ مَا صَلُّوا الْخَمْسَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ هَانِئُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم وہ (زکوۃ) ان (حکمرانوں) کو ادا کرنا، جب تک وہ پانچ نمازیں ادا کرتے رہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہانی بن متوکل ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4428]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (345)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 345»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
24. بَابُ صَدَقَةِ الْفِطْرِ .
صدقہ فطر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4429
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي زَكَاةِ الْفِطْرِ: عَلَى كُلِّ حُرٍّ وَعَبْدٍ، ذَكَرٍ وَأُنْثَى، صَغِيرٍ أَوْ كَبِيرٍ، فَقِيرٍ أَوْ غَنِيٍّ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ، أَوْ نِصْفُ صَاعٍ مِنْ قَمْحٍ.
قَالَ مَعْمَرٌ: بَلَغَنِي أَنَّ الزُّهْرِيَّ كَانَ يَرْوِيهِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ مَوْقُوفٌ صَحِيحٌ، وَرَفْعُهُ لَا يَصِحُّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ صدقہ فطر کے بارے میں یہ فرماتے ہیں: یہ ہر آزاد اور غلام، مذکر اور مؤنث، چھوٹے اور بڑے، غریب اور امیر پر لازم ہو گا، جو کھجور کا ایک صاع ہو گا، یا گندم کا نصف صاع ہو گا۔ معمر بیان کرتے ہیں: مجھ تک
یہ روایت پہنچی ہے کہ زہری نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے روایت کیا ہے۔ یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کا ”موقوف“ ہونا مستند ہے اس کا ”مرفوع“ ہونا مستند نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4429]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 7667»

الحكم على الحديث:
موقوف صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4430
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَأْمُرُ بِزَكَاةِ الْفِطْرِ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ صَلَاةَ الْعِيدِ، وَيَتْلُو هَذِهِ الْآيَةَ: (قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى) .
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم عید کی نماز ادا کرنے سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنے کا حکم دیتے تھے، آپ یہ آیت تلاوت کرتے تھے: ”تحقیق وہ کامیاب ہو گیا، جس نے پاکیزگی اختیار کی، اور اپنے پروردگار کا اسم یاد کیا، اور نماز ادا کی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4430]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3383، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2420»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4431
وَعَنْ خُصَيْلَةَ بِنْتِ وَائِلَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: (قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى) ، قَالَ: إِلْقَاءُ الْقَمْحِ يَوْمَ الْفِطْرِ قَبْلَ الصَّلَاةِ فِي الْمُصَلَّى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَشْقَرَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
فصیلہ بنت وائلہ بیان کرتی ہیں: میں نے اپنے والد کو یہ آیت پڑھتے ہوئے سنا: ”تحقیق وہ کامیاب ہو گیا، جس نے پاکیزگی اختیار کی، اور اس نے اپنے پروردگار کے اسم کا ذکر کرتے ہوئے نماز ادا کی“۔ وہ فرماتے ہیں: عیدالفطر کے دن، عیدگاہ میں نماز ادا کرنے سے پہلے گندم ادا کر دی جائے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اشقر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4431]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11185)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4432
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الزَّكَاةُ عَلَى الْمُسْلِمِينَ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ، أَوْ صَاعٌ مِنْ زَبِيبٍ، أَوْ صَاعٌ مِنْ شَعِيرٍ، أَوْ صَاعٌ مِنْ أَقِطٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زکوۃ (یعنی صدقہ فطر) مسلمانوں پر ادا کرنا لازم ہے، جو کھجور کا ایک صاع، یا کشمش کا ایک صاع، یا جو کا ایک صاع یا پنیر کا ایک صاع ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4432]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3392، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2412»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4433
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ صَارِخًا يَصْرُخُ فِي بَطْنِ مَكَّةَ يَأْمُرُ بِصَدَقَةِ الْفِطْرِ وَيَقُولُ:" هِيَ حَقٌّ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى، صَغِيرٍ أَوْ كَبِيرٍ، حُرٍّ أَوْ عَبْدٍ، حَاضِرٍ أَوْ بَادٍ ; مُدَّانِ مِنْ قَمْحٍ أَوْ صَاعٌ مِمَّا سِوَى ذَلِكَ مِنَ الطَّعَامِ، أَلَا وَإِنَّ الْوَلَدَ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ".
وَفِي رِوَايَةٍ:" أَوْ نِصْفُ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ، مَنْ أَتَى بِدَقِيقٍ قُبِلَ مِنْهُ، وَمَنْ أَتَى بِسَوِيقٍ قُبِلَ مِنْهُ".
رَوَاهُ كُلَّهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ السَّعْدِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ. وَقَوْلُهُ:" مَنْ أَتَى بِدَقِيقٍ قُبِلَ مِنْهُ" مِنْ رِوَايَةِ الْحَسَنِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَالْحَسَنُ مُدَلِّسٌ، وَلَكِنَّهُ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو حکم دیا کہ وہ مکہ کے نشیبی علاقے میں بلند آواز میں اعلان کرے اور صدقہ فطر ادا کرنے کا حکم دے اور یہ کہے: ”یہ حق اور واجب ہے، جو ہر مسلمان پر لازم ہے، خواہ وہ مذکر ہو، یا مونث ہو، خواہ وہ چھوٹا ہو، یا بڑا ہو، آزاد ہو، یا غلام ہو، شہری ہو، یا دیہاتی ہو، یہ گندم کے دو مد، یا اس کے علاوہ کسی بھی اناج کا ایک صاع ہو گا، اور خبردار! بچہ فراش والے کو ملے گا، اور زنا کار کو محرومی ملے گی“۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”یا گندم کا نصف صاع ہو گا، جو شخص آٹا لے گا، تو اس سے قبول کیا جائے گا، اور جو شخص جو لے آئے گا، تو اس سے قبول کیا جائے گا“۔ یہ تمام روایات امام بزار نے نقل کی ہیں، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عباد سعدی ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے روایت کے یہ الفاظ: ”جو شخص آٹا لے آئے گا وہ اس سے قبول کیا جائے گا“۔
یہ روایت حسن نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کی ہے، حسن نامی راوی تدلیس کرنے والا ہے، لیکن وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4433]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (908،907)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1532، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10729، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5188، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3281»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں