🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4454
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: مَرَّتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِبِلُ الصَّدَقَةِ، فَأَخَذَ وَبَرَةً مِنْ ظَهْرِ بَعِيرٍ، فَقَالَ:" مَا أَنَا بِأَحَقِّ بِهَذِهِ الْوَبَرَةِ مِنْ رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ غُزَّى، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْهُ غَيْرُ أَبَانٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: صدقہ کے کچھ اونٹ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے، تو آپ نے ایک اونٹ کی پشت سے بال لے کر ارشاد فرمایا: ”میں اس بال جتنی چیز کا بھی مسلمانوں میں سے کسی فرد سے زیادہ حق دار نہیں ہوں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن غزی ہے اس کے حوالے سے ابان کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4454]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (463) اخرجه الامام احمد فى المسند (88/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 669، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2102»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
28. بَابُ مَا يُخَافُ عَلَى الْعُمَّالِ .
سرکاری اہلکاروں کے حوالے سے کس بات کا اندیشہ ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4455
عَنْ مَسْعُودِ بْنِ قَبِيصَةَ أَوْ قَبِيصَةَ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: صَلَّى هَذَا الْحَيُّ مِنْ مُحَارِبٍ الصُّبْحَ، فَلَمَّا صَلَّوْا قَالَ شَابٌّ مِنْهُمْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّهُ سَتُفْتَحُ عَلَيْكُمْ مَشَارِقُ الْأَرْضِ وَمَغَارِبُهَا، وَأَنَّ عُمَّالَهَا فِي النَّارِ إِلَّا مَنِ اتَّقَى اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ، وَأَدَّى الْأَمَانَةَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَسْعُودٌ، وَشَقِيقُ بْنُ حِبَّانَ ; وَهُمَا مَجْهُولَانِ.
مسعود بن قبیصہ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) قبیصہ بن مسعود بیان کرتے ہیں: محارب قبیلے سے تعلق رکھنے والے علاقے میں اُنہوں نے صبح کی نماز ادا کی، جب اُن لوگوں نے نماز ادا کر لی، تو ان لوگوں میں سے ایک نوجوان نے یہ کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب تمہارے لئے زمین کے مشرقی اور مغربی علاقے فتح کر لیے جائیں گے، اور وہاں کے ریاستی اہلکار جہنم میں جائیں گے، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہو، اور امانت ادا کرے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسعود اور ایک راوی شقیق بن حبان ہے، اور یہ دونوں مجہول ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4455]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22599»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4456
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ:" قُمْ عَلَى صَدَقَةِ بَنِي فُلَانٍ، وَانْظُرْ لَا تَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِبَكْرٍ تَحْمِلُهُ عَلَى عَاتِقِكَ - أَوْ كَاهِلِكَ - لَهُ رُغَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اصْرِفْهَا عَنِّي. فَصَرَفَهَا عَنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ لَمْ يَرَ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ.
سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تم بنوفلاں کی زکوۃ وصول کرنے کا کام کرو، اور اس بات کا دھیان رکھنا کہ ایسا نہ ہو کہ جب تم قیامت کے دن آؤ، تو تم نے اپنی گردن پر کوئی اونٹ اُٹھایا ہوا ہو (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) جو آواز نکال رہا ہو، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ یہ خدمت مجھے نہ دیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ (ذمہ داری) انہیں نہیں دی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، صرف سعید بن مسیب نے سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کو نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4456]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5363) اخرجه الامام احمد فى المسند (285/5) اخرجه الامام البزار فى المسند (897)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4457
وَعَنْ هُلَبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ الصَّدَقَةَ فَقَالَ:" لَا يَجِيئَنَّ أَحَدُكُمْ بِشَاةٍ لَهَا ثُغَاءٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ہلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایک شخص بکری لے کر نہ آئے، جو آواز نکال رہی ہو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4457]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (226/5، 227)،، أخرجه مسند أحمد برقم: 21474»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4458
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي مُمْسِكٌ بِحُجَزِكُمْ عَنِ النَّارِ: هَلُمَّ عَنِ النَّارِ، هَلُمَّ عَنِ النَّارِ، وَتَغْلِبُونَنِي تَقَاحَمُونَ فِيهِ تَقَاحُمَ الْفَرَاشِ أَوِ الْجَنَادِبِ، فَأُوشِكُ أَنْ أُرْسِلَ بِحُجَزِكُمْ وَأَنَا فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، فَتَرِدُونَ عَلَيَّ مَعًا وَأَشْتَاتًا، فَأَعْرِفُكُمْ بِسِيمَاكُمْ، وَأَسْمَائِكُمْ كَمَا يَعْرِفُ الرَّجُلُ الْغَرِيبَةَ مِنَ الْإِبِلِ فِي إِبِلِهِ، وَيَذْهَبُ بِكُمْ ذَاتَ الشِّمَالِ وَأُنَاشِدُ فِيكُمْ رَبَّ الْعَالَمِينَ فَأَقُولُ: أَيْ رَبِّ قَوْمِي، أَيْ رَبِّ أُمَّتِي، فَيَقُولُ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ، إِنَّهُمْ كَانُوا يَمْشُونَ بَعْدَكَ الْقُهْقَرَى عَلَى أَعْقَابِهِمْ، فَلَا أَعْرِفَنَّ أَحَدَكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَحْمِلُ شَاةً لَهَا ثُغَاءٌ، فَيُنَادِي: يَا مُحَمَّدُ، يَا مُحَمَّدُ، فَأَقُولُ: لَا أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا، قَدْ بَلَّغْتُكَ. فَلَا أَعْرِفَنَّ أَحَدَكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَحْمِلُ بَعِيرًا لَهُ رُغَاءٌ، فَيُنَادِي: يَا مُحَمَّدُ، يَا مُحَمَّدُ. فَأَقُولُ: لَا أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا قَدْ بَلَّغْتُكَ. فَلَا أَعْرِفَنَّ أَحَدَكُمْ يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَحْمِلُ فَرَسًا لَهَا حَمْحَمَةٌ، فَيُنَادِي: يَا مُحَمَّدُ، يَا مُحَمَّدُ. فَأَقُولُ: لَا أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا قَدْ بَلَّغْتُكَ. فَلَا أَعْرِفَنَّ أَحَدَكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَحْمِلُ سِقَاءً مَنْ أَدَمٍ يُنَادِي: يَا مُحَمَّدُ، يَا مُحَمَّدُ. فَأَقُولُ: لَا أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا قَدْ بَلَّغْتُكَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" يَحْمِلُ قَشْعًا" مَكَانَ:" سِقَاءً". وَرِجَالُ الْجَمِيعِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تمہارے ڈب کو پکڑ کر جہنم میں جانے سے روکتا ہوں، کہ جہنم سے بچ جاؤ، کہ جہنم سے بچ جاؤ، تو تم لوگ میرے ق ابوسے نکل کر اس میں گرنے کی کوشش کرتے ہو، جس طرح پتنگے اور کیڑے مکوڑے (آگ میں گرتے ہیں عنقریب میں تمہاری ڈب کو چھوڑ دوں گا (یعنی تم میرے ہاتھ سے پھسل جاؤ گے) میں حوض پر تمہارا پیشرو ہوؤں گا، تم میرے پاس اکٹھے اور الگ، الگ ہو کر آؤ گے، میں تمہاری مخصوص نشانی کے ذریعے تمہیں پہچان لوں گا، اور تمہارے اسماء سے اس طرح واقف ہوؤں گا، جس طرح کوئی شخص اپنے اونٹوں کے درمیان کسی اجنبی اونٹ کو پہچان لیتا ہے، وہ تمہیں بائیں طرف لے جائیں گے اور میں تمہارے بارے میں تمام جہانوں کے پروردگار کی بارگاہ میں مناجات کروں گا، میں کہوں گا: اے میرے پروردگار! یہ میری قوم ہے، اے میرے پروردگار! یہ میری امت ہے، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے محمد! تم نہیں جانتے؟ کہ تمہارے بعد انہوں نے کیا تبدیلی کی تھی؟ یہ لوگ تمہارے بعد اُلٹے قدموں پھر گئے تھے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) قیامت کے دن، میں تم میں سے کسی ایک شخص کو ایسی حالت میں ہرگز نہ پاؤں کہ اُس نے بکری اٹھائی ہوئی ہو، جو آواز نکال رہی ہو، اور وہ پکار کر کہے: اے سیدنا محمد! اے سیدنا محمد! (میری مدد کریں) اور میں یہ کہوں: میں تمہارے کسی کام نہیں آ سکتا، میں نے تمہیں تبلیغ کر دی تھی، اور قیامت کے دن میں تم میں سے کسی ایک شخص کو ایسی حالت میں نہ پاؤں، کہ اُس نے اونٹ اٹھایا ہوا ہو، اور وہ آوازیں نکال رہا ہو، اور وہ شخص کہے: اے سیدنا محمد! اے سیدنا محمد! (میری مدد کریں) اور میں یہ کہوں: میں تمہارے کسی کام نہیں آ سکتا، میں نے تمہیں تبلیغ کر دی تھی، اور میں تم میں سے کسی ایک شخص کو ایسی حالت میں ہرگز نہ پاؤں کہ جب وہ قیامت کے دن آئے، تو اس نے گھوڑا اُٹھایا ہوا ہو، جو آواز نکال رہا ہو، وہ شخص پکار کر کہے: اے سیدنا محمد! اے سیدنا محمد! تو میں یہ کہوں: میں تمہارے کسی کام نہیں آ سکتا، میں نے تمہیں تبلیغ کر دی تھی، میں تم میں سے کسی شخص کو قیامت کے دن ایسی حالت میں ہرگز نہ پاؤں کہ اُس نے چمڑے کا مشکیزہ اُٹھایا ہوا ہو، اور وہ پکار رہا ہو: اے سیدنا محمد! اے سیدنا محمد! اور میں یہ کہوں کہ میں تمہارے کسی کام نہیں آ سکتا، میں نے تمہیں تبلیغ کر دی تھی“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ (شاید درست لفظ امام طبرانی ہے) نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے لفظ ”مشکیزے کے لئے لفظ ”سقاء“ کی جگہ لفظ ”قشع“ نقل کیا ہے، اور اس کے تمام رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4458]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4459
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ رَجُلًا مُصَدِّقًا يُقَالُ لَهُ: ابْنُ اللُّتْبِيَّةِ، فَصَدَّقَ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا تَرَكْتُ لَكُمْ حَقًّا، وَلَقَدْ أُهْدِيَ إِلَيَّ فَقَبِلْتُ الْهَدِيَّةَ، فَجَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَقَالَ:" إِنِّي أَبْعَثُ رِجَالًا عَلَى الصَّدَقَةِ فَيَأْتِي أَحَدُهُمْ، فَيَقُولُ: وَاللَّهِ مَا تَعَدَّيْتُ وَلَا تَرَكْتُ لَكُمْ حَقًّا، وَلَقَدْ أُهْدِيَ إِلَيَّ فَقَبِلْتُ الْهَدِيَّةَ إِلَّا جَلَسَ فِي حِفْشِ أُمِّهِ، فَيَنْظُرُ مَنْ هَذَا الَّذِي يُهْدِي لَهُ، إِيَّاكُمْ وَأَنْ يَأْتِيَ أَحَدُكُمْ عَلَى عَاتِقِهِ بِبَعِيرٍ لَهُ رُغَاءٌ، أَوْ بَقَرَةٍ لَهَا خُوَارٌ، أَوْ شَاةٍ تَثْغُو". ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى نُظِرَ إِلَى بَيَاضِ إِبِطَيْهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو زکوۃ وصول کرنے کے لئے بھیجا، اس شخص کا نام ابن لتبیہ تھا، اس نے زکوۃ وصول کی، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آیا اور اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ کے لئے کوئی حق نہیں چھوڑا (یعنی پوری وصولی کی ہے) مجھے تحفے کے طور پر ایک چیز دی گئی تھی، تو میں نے تحفہ قبول کر لیا (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہوئے، آپ نے ارشاد فرمایا: ”میں کچھ افراد کو زکوۃ وصول کرنے کے لئے بھیجتا ہوں، پھر ان میں سے کوئی ایک شخص آتا ہے، اور یہ کہتا ہے: اللہ کی قسم! نہ میں نے کوئی زیادتی کی، اور نہ ہی میں نے آپ کے کسی حق کو چھوڑا، لیکن مجھے تحفے کے طور پر ایک چیز دی گئی، تو میں نے تحفہ قبول کر لیا، وہ شخص اپنی ماں کے گھر میں کیوں نہیں بیٹھا رہا؟ کہ وہ اس بات کا جائزہ لیتا کہ کون اسے تحفہ دیتا ہے؟ تم لوگ اس بات سے بچنے کی کوشش کرو، کہ کوئی شخص (قیامت کے دن اس حال میں نہ) آئے اور اس نے اپنی گردن پر اونٹ اٹھایا ہوا ہو، جو آواز نکال رہا ہو، یا گائے اُٹھائی ہوئی ہو، جو ڈکرا رہی ہو، یا بکری اٹھائی ہوئی ہو، جو منمنا رہی ہو“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ بلند کیے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی دکھائی دینے لگی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن ابوحبیبہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4459]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4460
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ رَجُلًا يُصَدِّقُ يُقَالُ لَهُ: ابْنُ اللُّتْبِيَّةِ، فَصَدَّقَ ثُمَّ رَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا تَعَدَّيْتُ، وَلَا تَرَكْتُ لَهُمْ حَقًّا، وَلَقَدْ أُهْدِيَ إِلَيَّ فَقَبِلْتُ الْهَدِيَّةَ، فَجَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَقَالَ: إِنِّي أَبْعَثُ رِجَالًا عَلَى الصَّدَقَةِ فَيَأَتِي أَحَدُهُمْ فَيَقُولُ: وَاللَّهِ مَا تَعَدَّيْتُ وَلَا تَرَكْتُ لَهُمْ حَقًّا، وَلَقَدْ أُهْدِيَ إِلَيَّ فَقَبِلْتُ الْهَدَيَّةَ، أَلَا جَلَسَ فِي حِفْشِ أُمِّهِ فَيَنْظُرُ مَنْ هَذَا الَّذِي يَهْدِي إِلَيْهِ، إِيَّاكُمْ أَنْ يَأْتِيَ أَحَدُكُمْ عَلَى عُنُقِهِ بَعِيرٌ لَهُ رُغَاءٌ، أَوْ بَقَرَةٌ لَهَا خُوَارٌ، أَوْ شَاةٌ لَهَا ثُغَاءٌ". ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى نُظِرَ إِلَى بَيَاضِ إِبِطَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَنِيفَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو زکوۃ وصول کرنے کے لئے بھیجا، اس کا نام ابن لتنبیہ تھا، اس نے زکوۃ وصول کی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آیا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے کوئی زیادتی نہیں کی اور ان لوگوں کے حق کو ترک نہیں کیا، البتہ مجھے ایک چیز تحفے کے طور پر دی گئی تھی، تو میں نے تحفہ قبول کر لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہوئے، آپ نے ارشاد فرمایا: ”میں کچھ لوگوں کو زکوۃ وصول کرنے کے لئے بھیجتا ہوں، پھر اُن میں سے کوئی شخص آتا ہے، اور یہ کہتا ہے: اللہ کی قسم! میں نے کوئی زیادتی نہیں کی، اور اُن کے کسی بھی حق کو نہیں چھوڑا، البتہ مجھے ایک تحفہ دیا گیا، تو میں نے تحفہ قبول کر لیا، وہ شخص اپنی ماں کے گھر میں کیوں نہیں بیٹھا رہا؟ تاکہ اس بات کا جائزہ لیتا کہ کون اسے تحفہ دیتا ہے؟ تم لوگ اس چیز سے بچنے کی کوشش کرو کہ (قیامت کے دن) تم میں سے ایک شخص اس حالت میں آئے کہ اس کی گردن پر اونٹ موجود ہو، جو آواز نکال رہا ہو، یا گائے موجود ہو جو ڈکرا رہی ہو، یا بکری موجود ہو جو منمنا رہی ہو“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ بلند کیے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی دکھائی دینے لگی، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے؟“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن ابوحنیفہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4460]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11585، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7726»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4461
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ مُصَدِّقًا فَقَالَ:" يَا سَعْدُ، اتَّقِ أَنْ تَجِيءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِبَعِيرٍ تَحْمِلُهُ لَهُ رُغَاءٌ". قَالَ: لَا أَجِدُنِي، اعْفِنِي، فَأَعْفَاهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کو زکوۃ کی وصولی کے لئے بھیجا تو ارشاد فرمایا: ”اے سعد! تم اس بات سے ڈرنا کہ تم قیامت کے دن اونٹ لے کر آؤ، جسے تم نے اٹھایا ہوا ہو، اور وہ آوازیں نکال رہا ہو“ تو انہوں نے عرض کی: میرے اندر تو اتنی ہمت نہیں ہے، آپ مجھے معاف رکھیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں معاف کر دیا (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خدمت انہیں نہیں دی)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4461]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (898)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3270، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5856»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4462
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ عَلَى الصَّدَقَةِ فَقَالَ:" يَا أَبَا الْوَلِيدِ،، اتَّقِ اللَّهَ، لَا تَأْتِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِبَعِيرٍ تَحْمِلُهُ لَهُ رُغَاءٌ، أَوْ بَقَرَةٍ لَهَا خُوَارٌ، أَوْ شَاةٍ لَهَا ثُغَاءٌ". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ ذَلِكَ لَكَذَلِكَ؟ قَالَ:" أَيْ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ". قَالَ: فَوَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَعْمَلُ لَكَ عَلَى شَيْءٍ أَبَدًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں زکوۃ وصول کرنے کے لئے بھیجا، تو ارشاد فرمایا: ”اے ابوالولید! اللہ تعالیٰ سے ڈرنا، تم قیامت کے دن ایسی حالت میں نہ آؤ کہ تم نے اونٹ کو اٹھایا ہوا ہو، جو آواز نکال رہا ہو، یا گائے کو اٹھایا ہوا ہو، جو ڈکرا رہی ہو، یا بکری کو اٹھایا ہوا ہو جو منمنا رہی ہو، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ایسا بھی ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، جی ہاں! تو انہوں نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس نے آپ حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں آپ کے لئے اس حوالے سے کبھی کوئی کام نہیں کروں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4462]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4463
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا بَعَثَهُ سَاعِيًا قَالَ:" انْظُرْ أَبَا مَسْعُودٍ، وَلَا أُلْفِيَنَّكَ تَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى ظَهْرِكَ بَعِيرٌ لَهُ رُغَاءٌ مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ قَدْ غَلَلْتَهُ". قَالَ: مَا أَنَا بِسَائِرٍ فِي وَجْهِي هَذَا. قَالَ:" إِذًا لَا أُكْرِهُكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں زکوۃ کی وصولی کے لئے بھیجا، تو ارشاد فرمایا: ”اے ابومسعود! تم اس بات کا دھیان رکھنا کہ میں تمہیں ایسی حالت میں ہرگز نہ پاؤں کہ جب تم قیامت کے دن آؤ تو تمہاری پشت پر اونٹ موجود ہو، جو آواز نکال رہا ہو، اور وہ صدقے کا اونٹ ہو، جسے تم نے خیانت کے طور پر حاصل کیا ہو تو سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں تو یہ کام کبھی نہیں کروں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسی صورت میں، میں تمہیں مجبور بھی نہیں کروں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4463]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (247/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں