الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابٌ فِي الْعَشَّارِينَ، وَالْعُرَفَاءِ، وَأَصْحَابِ الْمُكُوسِ .
عشر وصول کرنے والے، عرفاء (یعنی سرکاری اہلکاروں) ٹیکس وصول کرنے والوں کا بیان
حدیث نمبر: 4474
وَعَنْ أَبِي الْخَيْرِ قَالَ: عَرَضَ مَسْلَمَةُ بْنُ مَخْلَدٍ - وَكَانَ أَمِيرًا عَلَى مِصْرَ - عَلَى رُوَيْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ أَنْ يُوَلِّيَهُ الْعُشُورَ، فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ صَاحِبَ الْمُكْسِ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" صَاحِبُ الْمَكْسِ فِي النَّارِ" - يَعْنِي: الْعَاشِرَ. وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" صَاحِبُ الْمَكْسِ فِي النَّارِ" - يَعْنِي: الْعَاشِرَ. وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
ابوالخیر بیان کرتے ہیں: مسلمہ بن مخلد، جو مصر کے گورنر تھے، انہوں نے سیدنا رویفع بن ثابت رضی اللہ عنہ کو یہ پیشکش کی کہ وہ انہیں عشر وصول کرنے کا نگران بنا دیتے ہیں، تو سیدنا رویفع رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ناجائز ٹیکس وصول کرنے والا جہنم میں جائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، البتہ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”ٹیکس وصول کرنے والا جہنم میں جائے گا“ (راوی کہتے ہیں:) اس سے مراد عاشر ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4474]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4493) اخرجه الامام احمد فى المسند *(109/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16553، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4493»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4475
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا رَأَى سُهَيْلًا قَالَ: لَعَنَ اللَّهُ سُهَيْلًا، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" كَانَ عَشَّارًا مِنْ عَشَّارِي الْيَمَنِ يَظْلِمُهُمْ فَمَسَخَهُ اللَّهُ فَجَعَلَهُ حَيْثُ تَرَوْنَ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: جب وہ سہیل نامی ستارے کو دیکھتے تھے، تو یہ کہتے تھے: اللہ تعالی سہیل پر لعنت کرے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”یمن کے بھتہ وصول کرنے والوں میں، یہ ایک بھتہ وصول کرنے والا تھا، جو لوگوں پر ظلم کرتا تھا، تو اللہ تعالی نے اسے مسخ کر دیا اور اُسے وہاں بنا دیا ہے، جو تم دیکھ رہے ہو“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4475]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4476
وَفِي رِوَايَةٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ سُهَيْلًا فَقَالَ:" كَانَ عَشَّارًا ظَلُومًا فَمَسَخَهُ اللَّهُ شِهَابًا فَجَعَلَهُ حَيْثُ تَرَوْنَ".
رَوَاهُمَا الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ.
رَوَاهُمَا الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سہیل کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”یہ ظلم کے طور پر بھتہ وصول کرنے والا ایک شخص تھا، تو اللہ تعالیٰ نے اسے مسخ کر کے شہاب بنا دیا، اور اسے وہاں رکھ دیا،۔ جسے تم دیکھتے ہو“۔ یہ دونوں روایات امام بزار نے نقل کی ہیں، اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4476]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 4477
وَلَفْظُهُ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" كَانَ عَشَّارًا يَظْلِمُهُمْ وَيَنْصِبُهُمْ أَمْوَالَهُمْ، فَمَسَخَهُ اللَّهُ شِهَابًا، فَجَعَلَهُ حَيْثُ تَرَوْنَ".
وَضَعَّفَهُ الْبَزَّارُ ; لِأَنَّ فِي رُوَاتِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ الْخُوزِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَفِي الْأُخْرَى مُيَسِّرُ بْنُ عُبَيْدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ أَيْضًا.
وَضَعَّفَهُ الْبَزَّارُ ; لِأَنَّ فِي رُوَاتِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ الْخُوزِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَفِي الْأُخْرَى مُيَسِّرُ بْنُ عُبَيْدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ أَيْضًا.
ان کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”یہ ایک بھتہ وصول کرنے والا شخص تھا، جو لوگوں پر ظلم کرتا تھا اور ان کے اموال چھین لیتا تھا، تو اللہ تعالیٰ نے اسے مسخ کر کے شہاب بنا دیا اور وہاں رکھ دیا، جہاں تم دیکھتے ہو“۔ امام بزار نے اس کو ”ضعیف“ قرار دیا ہے، کیونکہ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن یزید خوزی ہے، اور وہ متروک ہے دوسری روایت میں ایک راوی میسر بن عبید ہے، اور وہ بھی متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4477]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (903)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 4478
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَعَنَ سُهَيْلًا - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - فَإِنَّهُ كَانَ يُعَشِّرُ النَّاسَ، فَمَسَخَهُ اللَّهُ شِهَابًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَابِرُ الْجُعْفِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ، وَسُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَابِرُ الْجُعْفِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ، وَسُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سہیل پر تین مرتبہ لعنت کی، کیونکہ وہ لوگوں سے عشر (یعنی نا جائز ٹیکس) وصول کرتا تھا، تو اللہ تعالیٰ نے اسے مسخ کر کے شہاب بنا دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور اس کے بارے میں بہت زیاد کلام کیا گیا ہے، شعبہ اور سفیان ثوری نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4478]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (181)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 181»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4479
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّتْ بِهِ جِنَازَةٌ فَقَالَ:" طُوبَى لَهُ إِنْ لَمْ يَكُنْ عَرِيفًا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، عَنْ مُحَمَّدٍ، وَلَمْ يَنْسِبْهُ، فَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، عَنْ مُحَمَّدٍ، وَلَمْ يَنْسِبْهُ، فَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اس کے لئے مبارک باد ہے، اگر یہ عریف (یعنی ریاستی اہلکار) نہ رہا ہو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے محمد نامی راوی کے حوالے سے نقل کی ہے، اور ان کا اسم منسوب بیان نہیں کیا ہے، تو میں ان سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4479]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (3939)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4480
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ فِي النَّارِ حَجَرًا يُقَالُ لَهُ: وَيْلٌ، يَصْعَدُ عَلَيْهِ الْعُرَفَاءُ، وَيَنْزِلُونَ فِيهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمْ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جہنم میں ایک پتھر ہے، جس کا نام ”ویل“ ہے ”عریف“ لوگ (یعنی ریاستی اہلکار) اس پر چڑھیں گے بھی، اور اس سے اُتریں گے بھی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ہے میں نے کسی کو ان کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4480]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ہے میں نے کسی کو ان کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4480]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (904)، أخرجه مسند البزار برقم: 1123»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4481
وَعَنْ مَوْدُودِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ كُرَيْبِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ سَيْفِ بْنِ جَارِيَةَ الْيَرْبُوعِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ رَجُلًا مَنْ بَنِي تَمِيمٍ ذَهَبَ بِمَالِي كُلِّهِ؟ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ عِنْدِي مَا أُعْطِيكَهُ". ثُمَّ قَالَ:" وَهَلْ لَكَ أَنْ تُعَرِّفَ عَلَى قَوْمِكَ؟". أَوْ" أَلَا أُعَرِّفُكَ عَلَى قَوْمِكَ؟" قُلْتُ: لَا. قَالَ:" أَمَا إِنَّ الْعَرِيفَ يُدْفَعُ فِي النَّارِ دَفْعًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَمَوْدُودٌ وَأَبُوهُ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَمَوْدُودٌ وَأَبُوهُ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا.
مودود بن حارث بن یزید بن کریب بن یزید بن سيف بن جاریہ یربوعی، اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! بنوتمیم سے تعلق رکھنے والا ایک شخص میرا پورا مال لے گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: میرے پاس ایسی کوئی چیز نہیں ہے، جو میں تمہیں دے دوں، پھر آپ نے فرمایا: کیا تم اس بات میں دلچسپی رکھتے ہو؟ کہ تم اپنی قوم کے عریف بن جاؤ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) کیا میں تمہیں تمہاری قوم کا عریف نہ بنا دوں؟ میں نے عرض کی: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جہاں تک عریف کا تعلق ہے، تو اسے یکبارگی جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، مودود نامی راوی اور اس کے والد کے حالات بیان کرتے ہوئے، میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4481]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، مودود نامی راوی اور اس کے والد کے حالات بیان کرتے ہوئے، میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4481]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (248/22)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
31. بَابُ الصَّدَقَةِ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِآلِهِ وَلِمَوَالِيهِمْ .
نبی اکرم ﷺ، آپ کی آل اور آپ کے موالی کے لئے صدقہ کا حکم
حدیث نمبر: 4482
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ تَمْرَةً تَحْتَ جَنْبِهِ مِنَ اللَّيْلِ فَأَكَلَهَا، فَلَمْ يَنَمْ تِلْكَ اللَّيْلَةَ، فَقَالَ بَعْضُ نِسَائِهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرِقْتَ الْبَارِحَةَ؟ قَالَ:" إِنِّي وَجَدْتُ [ تَحْتَ جَنْبِي ] تَمْرَةً فَأَكَلْتُهَا، وَكَانَ عِنْدَنَا تَمْرٌ مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَةِ، فَخَشِيتُ أَنْ تَكُونَ مِنْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کے وقت اپنے پہلو کے نیچے ایک کھجور پائی اور اسے کھا لیا، پھر اس کے بعد آپ پوری رات سو نہیں سکے، آپ کی زوجہ محترمہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ گزشتہ رات جاگتے رہے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے اپنے پہلو کے نیچے ایک کھجور پائی تھی تو اُسے کھا لیا تھا، ہمارے پاس صدقہ کی کھجوریں بھی موجود تھیں، تو مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ اُن میں سے نہ ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4482]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4482]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (6820)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6781»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 4483
وَعَنْ أَبِي عُمَيْرٍ، أَوْ أَبِي عُمَيْرَةَ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَ رَجُلٌ بِطَبَقٍ عَلَيْهِ تَمْرٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا هَذَا؟ أَصَدَقَةٌ أَمْ هَدِيَّةٌ؟". فَقَالَ: صَدَقَةٌ. فَقَالَ: فَقَدَّمَهُ إِلَى الْقَوْمِ، وَحَسَنٌ - صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِ - يَتَعَفَّرُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَأَخَذَ الصَّبِيُّ تَمْرَةً فَجَعَلَهَا فِي فِيهِ، فَأَدْخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُصْبُعَهُ فِي فِي الصَّبِيِّ، فَانْتَزَعَ التَّمْرَةَ فَقَذَفَ بِهَا، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّا آلَ مُحَمَّدٍ لَا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، إِلَّا أَنَّ أَحْمَدَ سَمَّاهُ أُسَيْدَ بْنَ مَالِكٍ، وَسَمَّاهُ الطَّبَرَانِيُّ رُشَيْدَ بْنَ مَالِكٍ، وَفِيهِ حَفْصَةُ بِنْتُ طَلْقٍ، وَلَمْ يَرْوِ عَنْهَا غَيْرُ مُعَرِّفِ بْنِ وَاصِلٍ، وَلَمْ يُوَثِّقْهَا أَحَدٌ.

سیدنا ابوعمیر رضی اللہ عنہ، یا شاید سیدنا ابوعمیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اسی دوران ایک شخص تھال لے کر آیا، جس میں کھجوریں موجود تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ ہدیہ ہے، یا صدقہ ہے؟ اس نے عرض کی: صدقہ ہے، راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ چیز لوگوں کی طرف بڑھا دی، اس وقت سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ (جو اس وقت بچے تھے) جو اپنے ہاتھوں کے بل چل رہے تھے، انہوں نے ایک کھجور لی، اور اپنے منہ میں ڈال لی،) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلی بچے کے منہ میں ڈالی اور کھجور نکالی، اور اسے ایک طرف رکھ دیا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: بے شک ہم، یعنی آل محمد، ہمارے لئے صدقہ حلال نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم میں نقل کی ہے، تاہم امام أحمد نے راوی کا نام سیدنا اسید بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہے، جبکہ امام طبرانی نے ان کا نام رشید بن مالک بیان کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی حفصہ بنت طلق ہیں، معرف بن واصل کے علاوہ اور کسی نے اس خاتون سے روایت نقل نہیں کی ہے، اور نہ کسی نے اس خاتون کی توثیق کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4483]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4632) اخرجه الامام احمد فى المسند (490/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15572، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4632»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف