🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. بَابُ مَا جَاءَ فِي السُّؤَالِ .
مانگنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4514
وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ سَأَلَ مَسْأَلَةً عَنْ ظَهْرِ غِنًى اسْتَكْثَرَ بِهَا مِنْ رَضْفِ جَهَنَّمَ". قَالُوا: وَمَا ظَهْرُ غِنًى؟ قَالَ:" عَشَاءُ لَيْلَةٍ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِهِمَا الْحَسَنُ بْنُ ذَكْوَانَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ. وَالْحَسَنُ - وَإِنْ أَخْرَجَ لَهُ الْبُخَارِيُّ - فَقَدْ ضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَلَمْ يَسْمَعْهُ مِنْ حَبِيبٍ. بَيْنَهُمَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْوَاسِطِيُّ، كَمَا حَكَاهُ ابْنُ عَدِيٍّ فِي الْكَامِلِ، عَنِ ابْنِ صَاعِدٍ، وَعُمَرُو بْنُ خَالِدٍ كَذَّبَهُ أَحْمَدُ، وَابْنُ مَعِينٍ، وَالدَّارَقُطْنِيُّ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص خوشحال ہونے کے باوجود کچھ مانگتا ہے، تو وہ اس کے ذریعے جہنم کے انگاروں میں اضافہ کرتا ہے“ لوگوں نے عرض کی: خوشحال ہونے سے مراد کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: رات کا کھانا موجود ہونا“۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، ان دونوں کی سند میں یہ بات مذکور ہے: اسے حسن بن ذکوان نے حبیب بن ابوثابت سے نقل کیا ہے، حسن نامی راوی کے حوالے سے اگرچہ امام بخاری رحمہ اللہ نے روایت نقل کیا ہے، لیکن ایک سے زیادہ افراد نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، اور اس نے حبیب سے سماع بھی نہیں کیا ہے ان دونوں کے درمیان ایک راوی عمرو بن خالد واسطی ہے، جیسا کہ ابن عدی نے یہ بات کتاب ”الکامل“ میں ابن صاعد کے حوالے سے نقل کی ہے۔ عمرو بن خالد نامی راوی کو امام أحمد، یحیی بن معین اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے جھوٹا قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4514]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (1252)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1256، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7074»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4515
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ سَمِعَتُ فُلَانًا، وَفُلَانًا يُحْسِنَانِ الثَّنَاءَ يَذْكُرَانِ أَنَّكَ أَعْطَيْتَهُمَا دِينَارَيْنِ قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَاللَّهِ لَكِنَّ فُلَانًا مَا هُوَ كَذَلِكَ، لَقَدْ أَعْطَيْتُهُ مَا بَيْنَ عَشَرَةٍ إِلَى مِائَةٍ فَمَا يَقُولُ ذَلِكَ!! أَمَا وَاللَّهِ إِنَّ أَحَدَكُمْ لَيَخْرُجُ بِمَسْأَلَتِهِ مِنْ عِنْدِي يَتَأَبَّطُهَا - يَعْنِي: يَكُونُ تَحْتَ إِبِطِهِ - يَعْنِي نَارًا -". قَالَ: قَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لِمَ تُعْطِيهَا إِيَّاهُمْ؟ قَالَ:" فَمَا أَصْنَعُ؟ يَأْبَوْنَ إِلَّا ذَاكَ، وَيَأْبَى اللَّهُ لِي الْبُخْلَ".
وَفِي رِوَايَةٍ:" لَقَدْ أَعْطَيْتُهُ مَا بَيْنَ الْعَشَرَةِ إِلَى الْمِائَةِ، أَوْ قَالَ الْمِائَتَيْنِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے فلاں شخص کو اور فلاں شخص کو سنا کہ وہ تعریف کر رہے تھے، اور یہ ذکر کر رہے تھے کہ آپ نے ان لوگوں کو دو دینار عطا کیے ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! لیکن فلاں شخص کا معاملہ تو اس طرح نہیں ہے، میں نے اُسے دس سے لے کر، ایک سو کے درمیان (دینار) دیے ہیں، وہ ایسا کیوں کہہ رہا ہے؟ اللہ کی قسم! تم میں سے کوئی ایک شخص مانگ کر میرے پاس سے کوئی چیز لے لیتا ہے، جسے وہ اپنی بغل کے نیچے دبا لیتا ہے، راوی کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے کہ اُسے بغل کے نیچے دبا لیتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ وہ چیز اُس کے لئے آگ ہوتی ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر آپ وہ چیز انہیں دیتے کیوں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں کیا کروں؟ وہ لوگ اس پر اصرار کرتے ہیں اور اللہ تعالی نے میرے لئے بخل سے انکار کیا ہے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”میں نے اُسے دس سے لے کر ایک سو کے درمیان (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) دو سو کے درمیان (دینار عطا کیے ہیں)“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”مسیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4515]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1327) . اخرجه الامام احمد فى المسند (4/3). اخرجه الامام البزار في المسند (924)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10621، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 120»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4516
وَعَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: دَخَلَ رَجُلَانِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلَانِهِ فِي شَيْءٍ، فَأَعَانَهُمَا بِدِينَارَيْنِ، فَخَرَجَا فَإِذَا هُمَا يُثْنِيَانِ خَيْرًا، فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَأَيْتُ فُلَانًا وَفُلَانًا خَرَجَا مِنْ عِنْدِكَ يُثْنِيَانِ خَيْرًا. قَالَ:" لَكِنَّ فُلَانًا مَا يَقُولُ ذَلِكَ، وَقَدْ أَعْطَيْتُهُ مَا بَيْنَ عَشَرَةٍ إِلَى مِائَةٍ فَمَا يَقُولُ ذَلِكَ؟ وَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَيَخْرُجُ بِصَدَقَتِهِ مِنْ عِنْدِي مُتَأَبِّطُهَا وَإِنَّمَا هِيَ لَهُ نَارٌ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ تُعْطِيهِ وَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّهَا لَهُ نَارٌ؟ قَالَ:" فَمَا أَصْنَعُ؟ يَأْتُونِي يَسْأَلُونِي، وَيَأْبَى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِيَ الْبُخْلَ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دو آدمی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی چیز مانگی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو دینار کے ذریعے ان کی مدد کی، پھر وہ دونوں نکلے، تو وہ دونوں تعریف کر رہے تھے، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: میں نے فلاں اور فلاں کو دیکھا، وہ دونوں آپ کے پاس سے نکلے اور وہ دونوں تعریف کر رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ؛ لیکن فلاں کو تو یہ بات نہیں کہنی چاہیئے، اُسے تو میں نے دس سے لے کر ایک سو کے درمیان کی رقم عطا کی ہے وہ ایسا کیوں کہہ رہا تھا؟ تم میں سے کوئی ایک شخص میرے پاس سے کوئی چیز لے کر بغل میں دبا کے نکلتا ہے، اور وہ چیز اس کے لئے آگ ہوتی ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر آپ اسے کیوں دے دیتے ہیں؟ جبکہ آپ یہ بات جانتے ہیں، وہ چیز اس کے لئے آگ ہوتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر میں کیا کروں؟ وہ میرے پاس آ کر مجھ سے مانگتے ہیں اور اللہ تعالیٰ میرے لئے بخل سے انکار کرتا ہے (یعنی اسے میری طرف سے بخل منظور نہیں ہے)۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4516]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4517
وَعَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَكَمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ مُزَيْنَةَ أَنَّهُ قَالَتْ لَهُ أُمُّهُ: أَلَا نَنْطَلِقُ فَنَسْأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا يَسْأَلُهُ النَّاسُ؟ فَانْطَلَقْتُ أَسْأَلُهُ فَوَجَدْتُهُ قَائِمًا يَخْطُبُ، وَهُوَ يَقُولُ:" مَنِ اسْتَعَفَّ أَعَفَّهُ اللَّهُ، وَمَنِ اسْتَغْنَى أَغْنَاهُ اللَّهُ، وَمَنْ سَأَلَ النَّاسَ وَلَهُ عِدْلُ خَمْسِ أَوَاقٍ فَقَدْ سَأَلَ إِلْحَافًا". قَالَ: فَقُلْتُ - بَيْنِي وَبَيْنَ نَفْسِي -: لَنَاقَةٌ لَهَا خَيْرٌ مِنْ خَمْسِ أَوَاقٍ، وَلِفُلَانَةَ نَاقَةٌ أُخْرَى خَيْرٌ مِنْ خَمْسِ أَوَاقٍ، فَرَجَعْتُ وَلَمْ أَسْأَلْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
جعفر بن عبداللہ بن حکم نے، اپنے والد کے حوالے سے، مزینہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص (یعنی صحابی) کے بارے میں یہ ذکر کیا ہے کہ اُس کی والدہ نے اُس سے کہا: کیا ہم چلیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ مانگیں نہیں؟ جس طرح لوگ آپ سے مانگتے ہیں، راوی کہتے ہیں: میں روانہ ہوا، تاکہ کچھ مانگوں، تو میں نے آپ کو کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے پایا، آپ یہ ارشاد فرما رہے تھے: ”جو شخص مانگنے سے بچتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے بچا کے رکھتا ہے، جو شخص بے نیازی اختیار کرتا ہے، اللہ تعالی اسے بے نیازی عطا کرتا ہے، جو شخص لوگوں سے مانگے، حالانکہ اس کے پاس پانچ اوقیہ کے برابر رقم موجود ہو، تو وہ لپٹ کر مانگنے والا شمار ہوتا ہے“۔ راوی کہتے ہیں: میں نے سوچا اس خاتون (یعنی میری والدہ) کے پاس، جو اونٹنی ہے، وہ تو پانچ اوقیہ سے زیادہ بہتر ہے، اور فلاں خاتون کے پاس جو اونٹنی ہے، وہ بھی پانچ اوقیہ سے زیادہ بہتر ہے، تو میں واپس آ گیا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ نہیں مانگا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4517]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16786، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 490»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4518
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَفْتَحْ أَحَدُكُمْ عَلَى نَفْسِهِ بَابَ مَسْأَلَةٍ إِلَّا فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ بَابَ فَقْرٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُهَيْلٍ، وَالْعَلَاءِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص اپنی ذات کے حوالے سے مانگنے کا دروازہ کھولتا ہے، تو اللہ تعالی اس پر غربت کا دروازہ کھول دیتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے محمد بن عبدالرحمن کے حوالے سے، سہیل اور العلاء سے نقل کی ہے، اور میں اُس سے واقعہ نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4518]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6691)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9140»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4519
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ يَرْفَعُ الْحَدِيثَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تُلِحُّوا فِي الْمَسْأَلَةِ، فَإِنَّهُ مَنْ يَسْتَخْرِجْ مِنَّا بِهَا شَيْئًا لَمْ يُبَارَكْ لَهُ فِيهِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مانگتے ہوئے آہ وزاری نہ کرو! کیونکہ جو شخص اس طرح ہم سے کوئی چیز نکلواتا ہے، اس کے لئے اُس چیز میں برکت نہیں رکھی جائے گی“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4519]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (5628)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4520
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ الْحَنْظَلِيَّةِ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ عُيَيْنَةَ وَالْأَقْرَعَ سَأَلَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا فَأَمَرَ مُعَاوِيَةَ أَنْ يَكْتُبَ بِهِ لَهُمَا، وَخَتَمَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَمَرَهُ أَنْ يَدْفَعَهُ إِلَيْهِمَا. قَالَ: فَأَمَّا عُيَيْنَةَ فَقَالَ: مَا فِيهِ؟ فَقَالَ: فِيهِ الَّذِي أُمِرْتُ بِهِ، فَقَبِلَهُ وَعَقَدَهُ فِي عِمَامَتِهِ، وَكَانَ أَحْلَمَ الرَّجُلَيْنِ، وَأَمَّا الْأَقْرَعُ فَقَالَ: أَحْمِلُ صَحِيفَةً لَا أَدْرِي مَا فِيهَا كَصَحِيفَةِ الْمُتَلَمِّسِ، فَأَخْبَرَ مُعَاوِيَةُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَوْلِهِمَا، وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَاجَةٍ فَمَرَّ بِبَعِيرٍ مُنَاخٍ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ ثُمَّ مَرَّ بِهِ فِي آخِرِ النَّهَارِ، فَقَالَ:" أَيْنَ صَاحَبُ هَذَا الْبَعِيرِ؟". فَابْتُغِي فَلَمْ يُوجَدْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اتَّقُوا اللَّهَ فِي هَذِهِ الْبَهَائِمِ ارْكَبُوهَا صِحَاحًا، وَارْكَبُوهَا سِمَانًا كَالْمُتَسَخِّطِ آنِفًا إِنَّهُ مَنْ سَأَلَ وَعِنْدَهُ مَا يُغْنِيهِ فَإِنَّمَا يَسْتَكْثِرُ مِنْ جَمْرِ جَهَنَّمَ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا يُغْنِيهِ؟ قَالَ:" مَا يُغَدِّيهِ أَوْ يُعَشِّيهِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ، وَجَعَلَ أَنِ الَّذِي قَالَ: أَحْمِلُ صَحِيفَةً كَصَحِيفَةِ الْمُتَلَمِّسِ هُوَ عُيَيْنَةُ عَلَى الْعَكْسِ مِنْ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سہل بن حنظلیہ انصاری رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: عیینہ اور اقرع نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی چیز مانگی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ ان دونوں کے لئے کوئی تحریر لکھ دیں، اور اس پر اللہ کے رسول نے مہر لگوا دی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ تحریر اُن دونوں کے حوالے کر دیں، راوی بیان کرتے ہیں: جہاں تک عینیہ کا تعلق تھا، تو اس نے دریافت کیا: اس میں کیا ہے؟ تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اس میں وہ چیز ہے، جس کا مجھے حکم دیا گیا ہے، تو اس نے اس تحریر کو قبول کیا، اور اسے اپنے عمامے میں باندھ لیا، وہ اُن دونوں افراد میں زیادہ بردبار تھا، جہاں تک کہ اقرع کا تعلق ہے، تو اس نے کہا: کیا میں ایسا صحیفہ اٹھا کے لے کر جاؤں؟ جس کے بارے میں مجھے پتہ ہی نہیں ہے کہ اس میں کیا ہے؟ یہ تو متلمس کے صحیفے کی مانند ہو جائے گا، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان دونوں کے قول کے بارے میں بتایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی کام کے سلسلے میں گزرے، آپ ایک اونٹ کے پاس سے گزرے، جو مسجد کے دروازے پر بیٹھا ہوا تھا، یہ دن کے ابتدائی حصے کی بات ہے، جب آپ دن کے آخری حصے میں اُس کے پاس سے گزرے، تو آپ نے دریافت کیا: اس اونٹ والا شخص کہاں ہے؟ اُسے تلاش کیا گیا، لیکن وہ نہیں ملا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان جانوروں کے بارے میں، اللہ تعالیٰ سے ڈرو! تم ان پر اس وقت سواری کرو جب یہ صحیح ہوں، اور اس وقت سواری کرو، جب یہ موٹے تازے ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: جو شخص کچھ مانگے اور اس کے پاس ایسی چیز موجود ہو، جو اسے (مانگنے سے) بے نیاز کر سکتی ہو، تو وہ جہنم کے انگارے زیادہ کرنے والا ہو گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا چیز اسے (مانگنے سے) بے نیاز کر سکتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کا صبح یا شام کا کھانا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے مختصر طور پر نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ بات ذکر کی ہے کہ جس شخص نے یہ کہا: تھا: کیا میں ایک ایسا صحیفہ اٹھاؤں، جو متلمس کے صحیفے کی مانند ہے، وہ کہنے والا شخص عیینہ تھا، یعنی یہ چیز اس روایت کے برعکس ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4520]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (180/4)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 1629، وأخرجه مسند أحمد برقم: 17173، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5620، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 7355»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4521
وَعَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ بِالْكُوفَةِ أَمِيرًا فَخَطَبَ فَقَالَ: إِنَّ فِي إِعْطَاءِ هَذَا الْمَالِ فِتْنَةً، وَفِي إِمْسَاكِهِ فِتْنَةً، وَلِذَلِكَ قَامَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى فَرَغَ ثُمَّ نَزَلَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مطرف بن عبدالله بن شخیر، ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: وہ کوفہ کے امیر تھے، انہوں نے خطبہ دیتے ہوئے یہ بات ارشاد فرمائی: ”یہ مال دینا بھی فتنہ ہے، اور اسے روک کے رکھنا بھی فتنہ ہے، یہی وجہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اس کے ساتھ مصروف ہوتے تھے (یعنی اس کو تقسیم کرنا شروع کرتے تھے) تو اس سے فارغ ہو کر ہی منبر سے نیچے آتے تھے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4521]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4522
وَعَنْ ثَوْبَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ سَأَلَ مَسْأَلَةً وَهُوَ عَنْهَا غَنِيٌّ كَانَتْ شَيْئًا فِي وَجْهِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کچھ مانگتا ہے، حالانکہ وہ مانگنے سے بے نیاز ہو، تو یہ چیز قیامت کے دن اُس کے چہرے پر ”کچھ“ ہو گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے، امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4522]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1407) . اخرجه الامام احمد فى المسند (281/5) اخرجه الامام البزار فى المسند (923)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21914، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1645، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10199»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4523
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَسْأَلَةُ الْغَنِيِّ شَيْنٌ فِي وَجْهِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَزَادَ:" وَمَسْأَلَةُ الْغَنِيِّ نَارٌ، إِنْ أُعْطِيَ قَلِيلًا فَقَلِيلٌ، وَإِنْ أُعْطِيَ كَثِيرًا فَكَثِيرٌ".
وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خوشحال شخص کا مانگنا، قیامت کے دن اُس کے چہرے پر بے عزتی کا نشان ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”خوشحال شخص کا مانگنا آگ ہے، اگر اسے تھوڑا دیا جائے تو تھوڑی آگ ہو گی، اور اگر زیادہ دیا جائے، تو زیادہ آگ ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4523]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (175،164/18) اخرجه الامام احمد فى المسند (426/4 43) اخرجه الامام البزار فى المسند (922)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19320، وأخرجه مسند البزار برقم: 3572، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 2068»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں