الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. بَابٌ فِيمَنْ جَاءَهُ شَيْءٌ مِنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ وَلَا إِشْرَافٍ .
جس شخص کے پاس مانگے بغیر یا لالچ کے بغیر کوئی چیز آ جائے
حدیث نمبر: 4554
وَعَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ حَنْطَبٍ: أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَامِرٍ بَعَثَ إِلَى عَائِشَةَ بِنَفَقَةٍ وَكُسْوَةٍ، فَقَالَتْ لِلرَّسُولِ: أَيْ بُنَيَّ، لَا أَقْبَلُ مِنْ أَحَدٍ شَيْئًا. فَلَمَّا خَرَجَ الرَّسُولُ قَالَتْ: رُدُّوهُ عَلَيَّ. فَرَدُّوهُ. قَالَتْ: إِنِّي ذَكَرْتُ شَيْئًا قَالَهُ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا عَائِشَةُ، مَنْ أَعْطَاكِ عَطَاءً بِغَيْرِ مَسْأَلَةٍ فَاقْبَلِيهِ ; فَإِنَّمَا هُوَ رِزْقٌ عَرَضَهُ اللَّهُ لَكِ".
[رَوَاهُ أَحْمَدُ ] وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ الْمُطَّلِبَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ مُدَلِّسٌ، وَاخْتُلِفَ فِي سَمَاعِهِ مِنْ عَائِشَةَ.
[رَوَاهُ أَحْمَدُ ] وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ الْمُطَّلِبَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ مُدَلِّسٌ، وَاخْتُلِفَ فِي سَمَاعِهِ مِنْ عَائِشَةَ.
مطلب بن حنطب بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے پاس کچھ خرچ اور لباس بھیجا، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے قاصد سے فرمایا: اے میرے بیٹے! میں کسی سے کچھ قبول نہیں کرتی ہوں، جب قاصد نکلنے لگا، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اسے میرے پاس واپس لاؤ! لوگ اسے واپس لے آئے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: مجھے ایک بات یاد آ گئی (جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا تھا:) ”اے عائشہ! جب تمہیں کوئی چیز مانگے بغیر دے، تو تم اسے قبول کر لو، کیونکہ یہ وہ رزق ہو گا، جو اللہ تعالیٰ نے تمہیں دیا ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ مطلب بن عبداللہ نامی راوی تدلیس کرنے والا ہے، اس کا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4554]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (259، 77/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23959»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4555
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ قُلْتَ لِي:" إِنَّ خَيْرًا لَكَ أَنْ لَا تَسْأَلَ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ شَيْئًا". قَالَ:" إِنَّمَا ذَاكَ أَنْ تَسْأَلَ، وَمَا آتَاكَ اللَّهُ مِنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ فَإِنَّمَا هُوَ رِزْقٌ رَزَقَكَهُ اللَّهُ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے مجھ سے ارشاد فرمایا تھا: تمہارے لئے زیادہ بہتر یہ ہے کہ تم لوگوں سے کچھ نہ مانگنا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ حکم اس صورت میں ہے، جب تم کچھ مانگ رہے ہو، جب اللہ تعالیٰ تمہیں مانگے بغیر کوئی چیز عطا کرے، تو یہ وہ رزق ہو گا، جو اللہ تعالیٰ نے تمہیں عطا کیا ہو گا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4555]
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4555]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (167)، أخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20044، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2147/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 4556
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ عَدِيٍّ الْجُهَنِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ بَلَغَهُ مِنْ أَخِيهِ مَعْرُوفٌ مِنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ وَلَا إِشْرَافِ نَفْسٍ فَلْيَقْبَلْهُ وَلَا يَرُدَّهُ، فَإِنَّمَا هُوَ رِزْقٌ سَاقَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَيْهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، إِلَّا أَنَّهُمَا قَالَا:" مَنْ بَلَغَهُ مَعْرُوفٌ مِنْ أَخِيهِ". وَقَالَ أَحْمَدُ: عَنْ أَخِيهِ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا خالد بن عدی جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب کسی شخص کو اس کے بھائی کی طرف سے مانگے بغیر اور لالچ کے بغیر کوئی چیز مل جائے، تو آدمی کو اسے قبول کر لینا چاہیے اور اسے مسترد نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ یہ وہ رزق ہے، جو اللہ تعالیٰ نے اس کی طرف بھیجا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم ان دونوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جس شخص کو اس کے بھائی کی طرف سے کوئی بھلائی پہنچے۔۔۔۔۔۔۔۔۔“۔ امام أحمد نے یہ لفظ نقل کیے عن اخیہ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4556]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير 3124) اخرجه ابو يعلى فى المسند (925) اخرجه الامام احمد فى المسند (321،320/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17477، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4124»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4557
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ آتَاهُ شَيْئًا مِنْ هَذَا الْمَالِ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَسْأَلَهُ فَلْيَقْبَلْهُ، فَإِنَّمَا هُوَ رِزْقٌ سَاقَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص کو اس مال میں سے کچھ مانگے بغیر مل جاتا ہے، تو آدمی کو اسے قبول کر لینا چاہیے، کیونکہ یہ وہ رزق ہو گا، جو اللہ تعالیٰ نے اُس کی طرف بھیجا ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4557]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4557]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (7908)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7861، 8095، 9985»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4558
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَمْوَالِ السُّلْطَانِ قَالَ:" مَا آتَاكَ اللَّهُ مِنْهَا مِنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ وَلَا إِشْرَافٍ فَخُذْهُ وَتَمَوَّلْهُ".
وَقَالَ الْحَسَنُ: لَا بَأْسَ بِهَا مَا لَمْ يَرْحَلْ إِلَيْهَا أَوْ يُشْرِفْ لَهَا.
وَفِي رِوَايَةٍ:" مَا آتَاكَ اللَّهُ مِنَّا مِنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ فَكُلْهُ".
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حاکم وقت کی طرف ملنے والے مال کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تو وہ (مال) مانگے بغیر اور لالچ کے بغیر، اللہ تعالیٰ نے تمہیں دیا ہو، تو تم وہ لے لو اور اس کے ذریعے تم مال میں اضافہ کرو۔ حسن فرماتے ہیں: اس میں کوئی حرج نہیں ہے، جبکہ آدمی اس صورت میں چل کر اس مال کی طرف نہ گیا ہو، یا اس کے دل میں اس کے لئے لالچ نہ ہو۔ ”ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”ہم میں سے، جس کی طرف سے، اللہ تعالیٰ تمہیں مانگے بغیر مال عطا کر دے، تو تم اُسے کھا لو (یعنی حاصل کر لو!“۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4558]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 27009»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4559
وَعَنْ عَائِذِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ عَرَضَ لَهُ مِنْ هَذَا الرِّزْقِ شَيْءٌ مِنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ وَلَا إِشْرَافٍ، فَلْيَتَوَسَّعْ بِهِ فِي رِزْقِهِ، فَإِنْ كَانَ عَنْهُ غَنِيًّا فَلْيُوَجِّهْهُ إِلَى مَنْ هُوَ أَحْوَجُ إِلَيْهِ مِنْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَقَالَ:" مَنْ عُرِضَ عَلَيْهِ مِنْ هَذَا الرِّزْقِ شَيْءٌ". وَأَسْقَطَ أَحْمَدُ:" شَيْءٌ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ: سَأَلْتُ أَبِي: مَا الْإِشْرَافُ؟ قَالَ: تَقُولُ فِي نَفْسِكَ: سَيَبْعَثُ إِلَيَّ فُلَانٌ، سَيَصِلُنِي فَلَانٌ.

سیدنا عائذ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص کے سامنے اس رزق میں سے کوئی چیز، مانگے بغیر اور لالچ کے بغیر آئے، تو اُسے اس کے ذریعے اپنے مال میں کشادگی کرنی چاہیے، اگر وہ خود اس سے بے نیاز ہو، تو وہ چیز اس شخص کو دے دینی چاہیے، جو اس سے زیادہ اس کا محتاج ہو“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جس شخص کے سامنے اُس رزق میں سے کوئی چیز پیش کی جائے۔۔۔۔۔۔۔؟ امام أحمد نے لفظ ”شی“ نقل نہیں کیا، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ عبداللہ بن أحمد کہتے ہیں: میں نے اپنے والد سے دریافت کیا: ”اشراف“ (یعنی لالچ) سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: یہ کہ تم اپنے دل میں یہ سوچو کہ عنقریب فلاں شخص میری طرف کچھ بھیج دے گا، یا عنقریب فلاں شخص مجھ تک کچھ پہنچا دے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4559]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1918) اخرجه الامام احمد فى المسند (65/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20124، 20119، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 294»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4560
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدِ بْنِ عَدِيٍّ الْجُهَنِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ بَلَغَهُ مَعْرُوفٌ مِنْ أَخِيهِ مِنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ وَلَا إِشْرَافٍ فَلْيَقْبَلْهُ وَلَا يَرُدَّهُ ; فَإِنَّمَا هُوَ رِزْقٌ سَاقَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو يَعْلَى عَنْ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْمَوْصِلِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.

سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص کو اس کے بھائی کی طرف سے کچھ مانگے بغیر اور لالچ کے بغیر کوئی بھلائی پہنچے، تو اُسے اس کو قبول کرنا چاہیے اور اسے واپس نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ وہ (ایسا) رزق ہے، جو اللہ تعالیٰ نے اس کی طرف بھیجا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، انہوں نے اسے أحمد بن ابراہیم موصلی سے نقل کیا ہے، وہ ثقہ ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4560]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5241)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4124، 5241»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
41. بَابٌ فِيمَنْ جَاءَهُ شَيْءٌ وَهُوَ مُحْتَاجٌ إِلَيْهِ .
جس شخص کے پاس کوئی چیز آ جائے اور وہ اس کا محتاج ہو
حدیث نمبر: 4561
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا الْمُعْطِي مِنْ سَعَةٍ بِأَفْضَلَ مِنَ الْآخِذِ إِذَا كَانَ مُحْتَاجًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُصْعَبُ بْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُصْعَبُ بْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”گنجائش (یعنی خوشحالی) والا شخص، جو کچھ دینے والا ہو، وہ لینے والے سے زیادہ فضیلت نہیں رکھتا، جبکہ لینے والا محتاج ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن سعید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4561]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن سعید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4561]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13560)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13560»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4562
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا الَّذِي يُعْطِي مِنْ سَعَةٍ بِأَعْظَمَ أَجْرًا مِنَ الَّذِي يَقْبَلُ إِذَا كَانَ مُحْتَاجًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَائِذُ بْنُ سُرَيْجٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَائِذُ بْنُ سُرَيْجٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص گنجائش ہونے کے باوجود دیتا ہے، وہ اس سے زیادہ اجر والا نہیں ہوتا، جو اسے قبول کر لیتا ہے، جبکہ وہ محتاج ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عائذ بن سریج ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4562]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عائذ بن سریج ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4562]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
42. بَابٌ فِي حَقِّ السَّائِلِ .
مانگنے والے حق کا بیان
حدیث نمبر: 4563
عَنِ الْهِرْمَاسِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِلسَّائِلِ حَقٌّ ; وَإِنْ جَاءَ عَلَى فَرَسٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ فَائِدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ فَائِدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ہرماس بن زیاد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مانگنے والے کا حق ہوتا ہے، اگرچہ وہ گھوڑے پر آئے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن فائد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4563]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن فائد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4563]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (203/22) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (126/1)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف