الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابُ مَا جَاءَ فِي السُّؤَالِ .
مانگنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 4524
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" الْمَسْأَلَةُ كُدُوحٍ فِي وَجْهِ صَاحِبِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَمَنْ شَاءَ اسْتَبْقَى عَلَى وَجْهِهِ؟! وَأَهْوَنُ الْمَسْأَلَةِ مَسْأَلَةُ ذِي الرَّحِمِ يَسْأَلُهُ فِي حَاجَةٍ، وَخَيْرُ الْمَسْأَلَةِ الْمَسْأَلَةُ عَنْ ظَهْرِ غِنًى، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مانگنا، اپنے مانگنے والے شخص کے لئے، قیامت کے دن چہرے پر داغ ہو گا، اب جو شخص چاہے، وہ اپنے چہرے پر داغ کو باقی رکھے اور سب سے آسان مانگنا، رشتے دار سے مانگنا ہے کہ آدمی اپنی حاجت کے سلسلے میں اس سے کچھ مانگ لے، اور سب سے بہتر مانگنا، وہ مانگنا ہے (کہ جب آدمی دوسرے سے مانگے، تو دینے والا اس کو دینے کے بعد) خوشحال رہے، اور تم اپنے زیر کفالت پر خرچ کرنے کا آغاز کرو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4524]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4524]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 5647»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4525
وَعَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ سَأَلَ وَهُوَ غَنِيٌّ عَنِ الْمَسْأَلَةِ يُحْشَرُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَهِيَ خُمُوشٌ فِي وَجْهِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کچھ مانگتا ہے، حالانکہ وہ مانگنے سے بے نیاز ہو، تو قیامت کے دن جب اُسے اٹھایا جائے گا، تو یہ چیز اس کے چہرے پر داغ ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4525]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4525]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5463»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 4526
وَعَنْ حُبْشِيِّ بْنِ جُنَادَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ سَأَلَ مِنْ غَيْرِ فَقْرٍ فَكَأَنَّمَا يَأْكُلُ الْجَمْرَ".
سیدنا حبشی بن جنادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص غربت نہ ہونے کے باوجود مانگتا ہے، تو وہ گویا انگارے کھاتا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4526]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3506) . اخرجه الامام احمد فى المسند (165/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17054، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2446، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3506»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 4527
وَفِي رِوَايَةٍ أُخْرَى: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ سَأَلَ النَّاسَ فِي غَيْرِ مُصِيبَةٍ جَاحَتْهُ فَكَأَنَّمَا يَلْقَمُ الرَّضْفَةَ".
رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ الْأُولَى رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي إِسْنَادِ الرِّوَايَةِ الْأُخْرَى جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ الثَّوْرِيُّ وَشُعْبَةُ.

ایک اور روایت میں یہ الفاظ ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص کسی مصیبت کے لاحق ہوئے بغیر لوگوں سے مانگتا ہے، تو وہ گویا انگارہ چباتا ہے“۔ یہ دونوں روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں، پہلی روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، دوسری روایت میں ایک راوی جابر جعفی ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، ثوری اور شعبہ نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4527]
الحكم على الحديث:
پہلی سند صحیح (بوجہ رجالِ صحیح) اور دوسری سند ضعیف (بوجہ جابر الجعفی)۔
حدیث نمبر: 4528
وَعَنْ مَسْعُودِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا يَزَالُ الْعَبْدُ يَسْأَلُ وَهُوَ غَنِيٌّ حَتَّى يُخْلَقَ وَجْهُهُ، فَمَا يَكُونُ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ وَجْهٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا مسعود بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بندہ مسلسل مانگتا رہتا ہے، حالانکہ وہ خوش حال ہوتا ہے، یہاں تک کہ اُس کا چہرہ بوسیدہ (یا خراب) ہو جاتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اُس کا کوئی چہرہ نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4528]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4529
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَصْلُحُ الْمَسْأَلَةُ لِغَنِيٍّ إِلَّا مِنْ ذِي رَحِمٍ أَوْ سُلْطَانٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ. وَلَهُ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ، وَالتِّرْمِذِيِّ، وَالنَّسَائِيِّ مِنْ رِوَايَةِ زَيْدِ بْنِ عُقْبَةَ عَنْهُ:" أَنَّ الْمَسْأَلَةَ كَدٌّ يَكُدُّ بِهَا الرَّجُلُ وَجْهَهُ إِلَّا أَنْ يَسْأَلَ الرَّجُلُ سُلْطَانًا أَوْ فِي أَمْرٍ لَابُدَّ مِنْهُ".

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کسی خوشحال شخص کے لئے مانگنا جائز نہیں ہے، البتہ وہ کسی رشتہ دار سے یا حاکم وقت سے مانگ سکتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن خراش ہے، جسے ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اُسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، اُن صحابی کے حوالے سے امام ابوداؤد امام ترمذی اور امام نسائی رحمہ اللہ نے ایک روایت نقل کی ہے، جو زید بن عقبہ نے اُن سے نقل کی ہے۔ (اُس کے الفاظ یہ ہیں:) ”مانگنا ایک خراش ہے، جو آدمی اپنے چہرے پر ڈال لیتا ہے، البتہ اگر آدمی حاکم وقت سے مانگے، یا کسی ایسی صورت حال میں مانگے، جس میں مانگے بغیر چارہ نہ ہو، تو معاملہ مختلف ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4529]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7758، 5857، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 681، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2600، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19600، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6769، 6770، 6771»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4530
وَعَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، قَالَتْ: قُلْتُ لَهُ: مَا لَكَ لَا تَطْلُبُهُ كَمَا يَطْلُبُ فُلَانٌ وَفُلَانٌ؟ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنْ وَرَاءَكُمْ عَقَبَةً كَؤُودًا لَا يَجُوزُهَا الْمُثْقِلُونَ، فَأَنَا أُحِبُّ أَنْ أَتَخَفَّفَ لِتِلْكَ الْعَقَبَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیده ام درداء رضی اللہ عنہ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتی ہیں: میں نے ان سے کہا: کیا وجہ ہے کہ آپ اس طرح نہیں طلب کرتے ہیں، جس طرح فلاں اور فلاں طلب کر لیتے ہیں؟ تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تمہارے آگے ایک دشوار گزار گھاٹی ہے، بوجھل لوگ اسے پار نہیں کر سکیں گے“۔ (سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) تو مجھے یہ بات پسند ہے کہ اُس گھاٹی کے لئے، میں ہلکا پھلکا رہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4530]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4530]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8753»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4531
وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ: جَاءَ مَالٌ مِنَ الْبَحْرَيْنِ فَدَعَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَبَّاسَ فَحَفَنَ لَهُ، قَالَ:" أَزِيدُكَ؟" قَالَ: نَعَمْ، فَحَفَنَ لَهُ، ثُمَّ قَالَ:" أَزِيدُكَ؟" قَالَ: نَعَمْ، فَحَفَنَ لَهُ، ثُمَّ قَالَ:" أَزِيدُكَ؟" قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" أَبْقِ لِمَنْ بَعْدَكَ" ثُمَّ دَعَانِي فَحَفَنَ لِي، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، خَيْرٌ لِي أَوْ شَرٌّ لِي؟ قَالَ:" لَا بَلْ شَرٌّ لَكَ"، فَرَدَدْتُ عَلَيْهِ مَا أَعْطَانِي ثُمَّ قُلْتُ: لَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا أَقْبَلُ مِنْ أَحَدٍ عَطِيَّةً بَعْدَكَ.
قَالَ مُحَمَّدٌ - يَعْنِي ابْنَ سِيرِينَ -: قَالَ حَكِيمٌ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يُبَارِكَ لِي. قَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُ فِي صَفْقَةِ يَدِهِ".
قُلْتُ: لِحَكِيمٍ حَدِيثٌ غَيْرُ هَذَا فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.

سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بحرین سے کچھ مال آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو بلوایا اور انہیں کچھ مال دیا، پھر آپ نے دریافت کیا: کیا میں آپ کو مزید دوں؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مزید دیا، پھر آپ نے دریافت کیا: کیا میں آپ کو مزید دوں؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اور دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا میں آپ کو مزید دوں؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے بعد والے کے لئے بھی باقی رہنے دیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلوایا اور مجھے دیا، تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ میرے حق میں بہتر ہے، یا برا ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ یہ تمہارے حق میں برا ہے۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو مجھے دیا تھا، وہ میں نے آپ کو واپس کر دیا، پھر میں نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد میں کبھی کسی سے کوئی عطیہ قبول نہیں کروں گا۔ محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: سیدنا حکیم رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ مجھے برکت نصیب کرے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: ”اے اللہ! تو اس کے ہاتھ کے سودے میں، اس کے لئے برکت رکھ دے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا حکیم رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث جو ”صحیح“ میں منقول ہے، وہ اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4531]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13136)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3136»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 4532
وَلَهُ عِنْدَهُ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى: أَنَّهُ أَعَانَ بِفَرَسَيْنِ يَوْمَ حُنَيْنٍ فَأُصِيبَتَا، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ فَرَسَيَّ أُصِيبَتَا فَعَوِّضْنِي، فَأَعْطَاهُ، فَاسْتَزَادَهُ.
وَفِي الْأَوَّلِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ قِيلَ فِيهِ: أَنَّهُ صَدُوقٌ يَهِمُ.
وَفِي الْأَوَّلِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ قِيلَ فِيهِ: أَنَّهُ صَدُوقٌ يَهِمُ.
امام طبرانی نے، سیدنا حکیم رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک روایت بھی نقل کی ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ”غزوہ حنین کے موقع پر انہوں نے دو گھوڑے پیش کیے، وہ دونوں مارے گئے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے دو گھوڑے مارے گئے ہیں، تو آپ مجھے اس کا عوض دیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں عطا کیا، تو انہوں نے آپ سے مزید طلب کیا“۔ پہلی روایت میں اسماعیل بن مسلم مکی ہے، اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے اس کے بارے میں یہ کہا: گیا ہے: یہ صدوق ہے، لیکن وہم کا شکار ہوتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4532]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
36. بَابٌ فِي الْيَدِ الْعُلْيَا وَمَنْ أَحَقُّ بِالصِّلَةِ .
اوپر والے ہاتھ کا بیان اور صلہ رحمی کا زیادہ حق دار کون ہے؟
حدیث نمبر: 4533
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْأَيْدِي ثَلَاثَةٌ: فَيَدُ اللَّهِ الْعُلْيَا، وَيَدُ الْمُعْطِي الَّتِي تَلِيهَا، وَيَدُ السَّائِلِ السُّفْلَى".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَزَادَ:" وَيَدُ السَّائِلِ السُّفْلَى إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، فَاسْتَعِفَّ عَنِ السُّؤَالِ وَعَنِ الْمَسْأَلَةِ مَا اسْتَطَعْتَ، فَإِنْ أُعْطِيتَ شَيْئًا - أَوْ قَالَ: خَيْرًا - فَلْيُرَ عَلَيْكَ، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ، وَارْضَخْ مِنَ الْفَضْلِ، وَلَا تُلَامُ عَلَى الْعَفَافِ". وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہاتھ تین قسم کے ہوتے ہیں، اللہ تعالیٰ کا ہاتھ اوپر والا ہے، دینے والے کا ہاتھ اس کے بعد والا ہے، اور مانگنے کے والے ہاتھ نیچے والا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”مانگنے والے کا ہاتھ، قیامت کے دن تک نیچے والا رہے گا، تم مانگنے سے اور سوال کرنے سے بچو! جہاں تک تم سے ہو سکے اگر تمہیں کچھ دیا جائے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اگر بھلائی دی جائے، تو وہ تم پر نظر آنی چاہیے اور تم اپنے زیر کفالت پر خرچ کا آغاز کرو، اور تم اضافی چیز کو عطیہ کر دو، اور مانگنے سے بچنے پر ملامت نہیں کی جاتی ہے“۔ اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4533]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (5152) اخرجه الامام احمد فى المسند (4261)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح