🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. بَابٌ فِي الْيَدِ الْعُلْيَا وَمَنْ أَحَقُّ بِالصِّلَةِ .
اوپر والے ہاتھ کا بیان اور صلہ رحمی کا زیادہ حق دار کون ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4544
وَعَنْ عَدِيٍّ الْجُذَامِيِّ أَنَّهُ لَقِيَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَانَتْ لِي امْرَأَتَانِ فَاقْتَتَلَتَا، فَرَمَيْتُ إِحْدَاهُمَا فَقَتَلْتُهَا فَقَالَ:" اعْقِلْهَا وَلَا تَرِثْهَا" فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى نَاقَةٍ [حَمْرَاءَ] جَدْعَاءَ، وَهُوَ يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، تَعَلَّمُوا فَإِنَّمَا الْأَيْدِي ثَلَاثَةٌ: فَيَدُ اللَّهِ الْعُلْيَا، وَيَدُ الْمُعْطِي الْوُسْطَى، وَيَدُ الْمُعْطَى السُّفْلَى، فَتَعَفَّفُوا وَلَوْ بِحُزَمِ الْحَطَبِ أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ؟ [ أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ؟ ] ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَلَهُ طَرِيقٌ تَأْتِي فِي الْفَرَائِضِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا عدی جذامی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ ایک سفر کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری دو بیویاں تھیں، اُن دونوں کی لڑائی ہوئی، میں نے اُن دونوں میں سے ایک کو مار کے اسے قتل کر دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس کی دیت دو گے اور تم اُس کے وارث نہیں بنو گے، راوی کہتے ہیں: یہ منظر آج بھی میری نگاہ میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سرخ اونٹنی جدعاء پر سوار تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرما رہے تھے: ”اے لوگو! تم لوگ یہ بات جان لو کہ ہاتھ تین قسم کے ہوتے ہیں، اللہ تعالیٰ کا ہاتھ سب سے اوپر والا ہے، دینے والے کا ہاتھ درمیانی ہے، اور لینے والے کا ہاتھ نیچے والا ہے، تو تم مانگنے سے بچو! خواہ لکڑیاں اکھٹی کر کے کرو، خبردار! کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے؟ خبردار! کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے؟“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی ایک اور سند بھی ہے، جو فرائض سے متعلق باب میں آگے آئے گی، اگر اللہ نے چاہا، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4544]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (110/17) . اخرجه ابو يعلى فى المسند *(6859)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
37. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4545
عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ ; فَمَنْ أَعْطَيْنَاهُ مِنْهَا شَيْئًا بِغَيْرِ طِيبِ نَفْسٍ كَانَ غَيْرَ مُبَارَكٍ لَهُ فِيهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”بے شک دنیا میٹھی اور سرسبز و شاداب ہے، تو ہم اُس میں سے جس کو کوئی چیز، اپنی خوشی کے بغیر دیں گے، تو اُس شخص کے لئے اس چیز میں برکت نہیں رکھی گئی ہو گی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4545]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (920)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4546
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ هَذَا الْمَالَ خَضِرَةٌ حُلْوَةٌ، فَمَنْ أَخَذَهُ - قَالَ يَحْيَى: ذَكَرَ شَيْئًا لَا أَدْرِي مَا هُوَ؟ - بِوُرِكَ لَهُ فِيهِ، وَرُبَّ مُتَخَوِّضٍ فِي مَالِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ فِيمَا اشْتَهَتْ نَفْسُهُ لَهُ النَّارُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ دَاوُدُ الْعَطَّارُ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ نَحْوُ هَذَا فِي الزُّهْدِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک یہ مال سرسبز اور میٹھا ہے، تو جو شخص اس کو حاصل کرتا ہے۔ یحیی نامی راوی کہتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے کچھ الفاظ نقل کیے تھے، لیکن مجھے نہیں سمجھ آئی کہ وہ کیا تھے؟ (اس کے بعد آگے روایت میں یہ الفاظ ہیں:) اس شخص کے لئے اس میں برکت رکھی جائے گی، اور اللہ اور اس کے رسول کے مال کے بارے کچھ لوگ ایسے ہیں، جو اس کا لالچ رکھتے ہیں، انہیں قیامت کے دن آگ نصیب ہو گی“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی داؤد عطار ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس نوعیت سے متعلق دیگر احادیث آگے چل کر، زہد سے متعلق باب میں آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4546]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6606)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4547
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ هَذَا الْمَالَ خَضِرَةٌ حُلْوَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، وَفِيهِ كَلَامٌ قَدْ وُثِّقَ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک یہ مال سرسبز اور میٹھا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، تاہم اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4547]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4872»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4548
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ، فَمَنْ أَخَذَهَا بِحَقِّهِ بُورِكَ لَهُ فِيهَا، وَرُبَّ مُتَخَوِّضٍ فِيمَا اشْتَهَتْ نَفْسُهُ لَيْسَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا النَّارُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک دنیا میٹھی اور سرسبز ہے، جو شخص اپنے حق کے ہمراہ اس کو حاصل کرے گا، اس کے لئے اس میں برکت رکھی جائے گی، اور کئی دلچسپی رکھنے والے لوگ ایسے ہیں، جو اُس چیز کے بارے میں دلچسپی رکھتے ہیں، جن کی اُن کا نفس خواہش کرتا ہے، ان لوگوں کو قیامت کے دن صرف آگ نصیب ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4548]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
38. بَابٌ فِيمَنْ سَأَلَ فَرُدَّ .
جو شخص مانگے اور اُسے لوٹا دیا جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4549
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا رَدَدْتَ السَّائِلَ ثَلَاثًا فَلَا عَلَيْكَ أَنْ تَزْبُرَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: صَدُوقٌ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَلَا يُحْتَجُّ بِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم سائل کو تین مرتبہ لوٹا دو، پھر تم پر کوئی حرج نہیں ہو گا، اگر تم اس کو پتھر مار دیتے ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے، اور وہ ضعیف ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: یہ صدوق ہے، اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے، لیکن اس سے استدلال نہیں کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4549]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
39. بَابٌ فِيمَنْ يَحِلُّ لَهُ السُّؤَالُ .
کس شخص کے لئے مانگنا حلال ہو جاتا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4550
عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا قَوْمٌ نَتَسَاءَلُ أَمْوَالَنَا؟ قَالَ:" يَسْأَلُ الرَّجُلُ فِي الْجَائِحَةِ أَوِ الْفَتْقِ لِيُصْلِحَ بِهِ [ بَيْنَ قَوْمِهِ ] ، فَإِذَا بَلَغَ أَوْ كَرُبَ اسْتَعَفَّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم ایسے لوگ ہیں، جو ایک دوسرے کے اموال مانگ لیتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی کسی آفت لاحق ہونے، یا (لڑائی یا قتل کی صورت میں کوئی) تاوان (یا دیت وغیرہ) لازم ہونے پر مانگے گا، تاکہ اس کے ذریعے اپنے معاملے کو ٹھیک کر لے، جب وہ ضرورت تک پہنچ جائے، یا اُس کے قریب ہو، تو پھر اسے (مانگنے سے) بچنا چاہیے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4550]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (406/19). اخرجه الامام احمد فى المسند (53/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19547»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4551
وَعَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى الْحَسَنِ، وَالْحُسَيْنِ فَسَأَلَهُمَا فَقَالَا: إِنَّ الْمَسْأَلَةَ لَا تَصْلُحُ إِلَّا لِثَلَاثَةٍ: لِجَائِحَةٍ مُجْحِفَةٍ، أَوْ لِحَمَالَةٍ مُثْقِلَةٍ، أَوْ دَيْنٍ فَادِحٍ، فَأَعْطَيَاهُ فَأَتَى ابْنَ عُمَرَ فَأَعْطَاهُ وَلَمْ يَسْأَلْهُ. فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ: أَتَيْتُ ابْنَيْ عَمِّي فَسَأَلَانِي وَأَنْتَ لَمْ تَسْأَلْنِي، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: أَبْنَاءُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا كَانَا يُغَرَّانِ الْعِلْمَ غَرًّا..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُونُسُ بْنُ خَبَّابٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
مجاہد بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، اُس نے ان دونوں سے کچھ مانگا، تو ان دونوں حضرات نے فرمایا: مانگنا، صرف تین صورتوں میں جائز ہے، ایسی آفت لاحق ہو، جو نقصان کر دے، یا ایسی ادائیگی لازم ہو، جو بوجھل کر دے، یا ایسا قرض ہو، جو زیر بار کر دے، پھر اُن دونوں حضرات نے اسے کچھ دے دیا، پھر وہ شخص سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ویسے ہی کچھ دے دیا، اس سے کچھ دریافت نہیں کیا، اس شخص نے ان سے کہا: میں اپنے دو چچازاد افراد کے پاس گیا، تو انہوں نے مجھ سے سوال کیا، اور آپ نے مجھ سے کوئی سوال نہیں کیا، تو سیدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادوں کو علم لقموں کی طرح کھلایا گیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یونس بن خباب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4551]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (510)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4552
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَصْلُحُ الْمَسْأَلَةُ لِغَنِيٍّ إِلَّا مِنْ ذِي رَحِمٍ أَوْ سُلْطَانٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
وَيَأْتِي حَدِيثُ:" لِلسَّائِلِ حَقٌّ، وَإِنْ جَاءَ عَلَى فَرَسٍ" إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خوشحال شخص کے لئے مانگنا جائز نہیں ہے، البتہ کسی رشتہ دار سے، یا حاکم وقت سے مانگ سکتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن خراش ہے، جسے ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، جبکہ ایک جماعت نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ آگے چل کے ایک حدیث آئے گی: مانگنے والے کا حق ہوتا ہے، اگر وہ گھوڑے پر آئے“ اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4552]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7758»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
40. بَابٌ فِيمَنْ جَاءَهُ شَيْءٌ مِنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ وَلَا إِشْرَافٍ .
جس شخص کے پاس مانگے بغیر یا لالچ کے بغیر کوئی چیز آ جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4553
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَذِهِ الدُّنْيَا خَضِرَةٌ حُلْوَةٌ، فَمَنْ آتَيْنَاهُ مِنْهَا شَيْئًا بِطِيبِ نَفْسٍ أَوْ طِيبِ طُعْمَةٍ وَلَا إِشْرَافٍ بُورِكَ لَهُ فِيهِ، وَمَنْ آتَيْنَاهُ مِنْهَا شَيْئًا بِغَيْرِ طِيبِ نَفْسٍ مِنَّا وَغَيْرِ طِيبِ طُعْمَةٍ وَإِشْرَافٍ مِنْهُ لَمْ يُبَارَكْ لَهُ فِيهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ دنیا، سرسبز اور میٹھی ہے، اور جس شخص کو ہم اپنی خوشی کے ساتھ کوئی چیز دیتے ہیں، یا کوئی پاکیزہ چیز دیتے ہیں، جو اس کے لالچ کے بغیر ہو، تو اُس شخص کے لئے اس چیز میں برکت رکھی جائے گی، اور جس شخص کو ہم کوئی چیز اپنی خوشی کے بغیر دیتے ہیں، اور اپنی خواہش کے بغیر دیتے ہیں اور وہ شخص اس کا لالچ بھی رکھتا ہو تو اس کے لئے اس چیز میں برکت نہیں رکھی جائے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4553]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23873، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3215»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں