الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
80. بَابُ الْخُرُوجِ إِلَى مِنًى وَعَرَفَةَ .
منیٰ اور عرفہ کی طرف جانا
حدیث نمبر: 5538
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: مِنْ سُنَّةِ الْحَاجِّ أَنْ يُصَلِّيَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ وَالصُّبْحَ بِمِنًى ثُمَّ يَغْدُوَ فَيُقْبِلُ حَيْثُ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ ثُمَّ يَرُوحُ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ فَيَخْطُبُ النَّاسَ ثُمَّ يَنْزِلُ فَيَجْمَعُ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ ثُمَّ يَقِفُ بِعَرَفَةَ فَيَدْفَعُ إِذَا غَابَتِ الشَّمْسُ ثُمَّ يُصَلِّي الْمَغْرِبَ حَيْثُ قَدَّرَ اللَّهُ لَهُ أَنْ يُصَلِّيَ ثُمَّ يَقِفُ بِالْمُزْدَلِفَةِ فَإِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ صَلَّى الصُّبْحَ ثُمَّ يَدْفَعُ إِذَا أَصْبَحَ فَإِذَا رَمَى الْجَمْرَةَ فَقَدْ حَلَّ لَهُ مَا حَرُمَ عَلَيْهِ إِلَّا النِّسَاءَ حَتَّى يَطُوفَ بِالْبَيْتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.

سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: حاجی کے لئے سنت یہ ہے کہ وہ ترویہ کے ظہر، عصر، مغرب اور عشاء اور صبح کی نمازیں منیٰ میں ادا کرے پھر وہ روانہ ہو جائے اور وہاں آئے جہاں کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے لازم قرار دیا ہے پھر جب سورج ڈھل جائے تو وہ روانہ ہو اور لوگوں کو خطبہ دے پھر وہ پڑاؤ کرے اور دو نمازیں ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کرے پھر وہ عرفہ میں وقوف کرے جب سورج غروب ہو جائے تو وہاں سے روانہ ہو، پھر وہ مغرب کی نماز وہاں ادا کرے جہاں اللہ نے اس کے نصیب میں لکھا ہو کہ وہ نماز ادا کرے پھر وہ مزدلفہ میں وقوف کرے پھر جب صبح صادق ہو جائے تو وہ صبح کی نماز ادا کرے اور پھر روانہ ہو جائے جب صبح ہو جائے تو جب وہ جمرات کو کنکریاں مار لے گا تو اس کے لئے ہر چیز حلال ہو جائے گی جو اس پر حرام تھی، البتہ خواتین کا معاملہ اس تک حلال نہیں ہو گا جب تک وہ بیت اللہ کا طواف نہیں کر لیتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے عبدالملک بن شعیب بن لیث کہتے ہیں: یہ ثقہ اور مامون ہے ائمہ یعنی امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5538]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
81. بَابٌ فِي عَرَفَةَ وَالْوُقُوفُ بِهَا
منیٰ اور عرفہ کی طرف جانا
حدیث نمبر: 5539
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: أَفَاضَ جِبْرِيلُ بِإِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِمَا السَّلَامُ إِلَى مِنًى فَصَلَّى بِهِ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ وَالصُّبْحَ. ثُمَّ غَدَا مِنْ مِنًى إِلَى عَرَفَاتٍ فَصَلَّى بِهِ الصَّلَاتَيْنِ ثُمَّ وَقَفَ حَتَّى غَابَتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ أَتَى بِهِ الْمُزْدَلِفَةَ فَنَزَلَ بِهَا فَبَاتَ بِهَا، ثُمَّ قَالَ: فَصَلَّى كَأَعْجَلِ مَا يُصَلِّي أَحَدٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، ثُمَّ دَفَعَ بِهِ إِلَى مِنًى فَرَمَى وَذَبَحَ وَحَلَقَ. ثُمَّ أَوْحَى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَفِي بَعْضِ طُرُقِهَا: أَتَى رَجُلٌ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو فَقَالَ: إِنِّي مُضْعَفٌ مِنَ الْحُمُولَةِ مُضْعَفٌ مِنْ أَهْلٍ، أَفَتَرَى لِي أَنْ أَتَعَجَّلَ؟ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو: قَدِمَ إِبْرَاهِيمُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ وَطَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ثُمَّ رَاحَ فَصَلَّى الظُّهْرَ بِمِنًى. فَذَكَرَ نَحْوَهُ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام، سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو لے کر منی کی طرف روانہ ہوئے سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے وہاں ظہر، عصر، مغرب اور عشاء اور صبح کی نمازیں ادا کیں پھر وہ منی سے عرفات کی طرف روانہ ہوئے اور وہاں۔ انہوں نے دو نمازیں ادا کیں پھر وہ وقوف کیے رہے یہاں تک کہ جب سورج غروب ہو گیا تو وہ انہیں لے کر مزدلفہ آئے۔ انہوں نے وہاں پڑاؤ کیا اور رات وہاں بسر کی پھر انہوں نے یہ بات بیان کی کہ انہوں نے اس طرح نماز ادا کی کہ جس طرح کوئی بھی مسلمان سب سے زیادہ جلدی ادا کر سکتا ہے پھر وہ وہاں سے منیٰ کی طرف روانہ ہوئے۔ انہوں نے رمی کی (جانور) ذبح کیا اور سر مونڈوایا پھر اللہ تعالیٰ نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف یہ بات وحی کی کہ تم ابراہیم کے طریقے کی پیروی کرو جو صحیح طریقے کی پیروی کرنے والا تھا اور وہ مشرک نہیں تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور اس کے بعض طرق میں یہ بات مذکور ہے ایک شخص سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور بولا: میں اپنی سواری کے حوالے سے بھی کمزور ہوں اور اہل خانہ کے حوالے سے بھی کمزور ہوں تو کیا آپ میرے بارے میں یہ سمجھتے ہیں کہ میں جلدی چلا جاؤں؟ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا سیدنا ابراہیم علیہ السلام تشریف لائے انہوں نے بیت اللہ کا طواف کیا صفا و مروہ کی سعی کی پھر وہ روانہ ہوئے۔ انہوں نے ظہر کی نماز منی میں ادا کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5539]

إسناده صحیح
حدیث نمبر: 5540
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" كُلُّ عَرَفَاتٍ مَوْقِفٌ وَارْفَعُوا عَنْ بَطْنِ عُرَنَةَ، وَكُلُّ مُزْدَلِفَةَ مَوْقِفٌ وَارْفَعُوا عَنْ مُحَسِّرٍ، وَكُلُّ فِجَاجِ مِنًى مَنْحَرٌ، وَكُلُّ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ ذَبْحٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَكُلُّ فِجَاجِ مَكَّةَ مَنْحَرٌ". وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَكُلُّ فِجَاجِ مَكَّةَ مَنْحَرٌ". وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پورا عرفات وقوف کی جگہ ہے البتہ تم عرنہ کے نشیبی حصے سے اوپر رہو اور سارا مزدلفہ وقوف کی جگہ ہے البتہ تم محسر سے اوپر رہو منی کا ہر راستہ قربانی کی جگہ ہے اور تمام ایام تشریق ذبح کے دن ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے امام بزار نے اور طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”مکہ کا ہر راستہ قربانی کی جگہ ہے“۔ اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5540]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1126) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1583) اخرجه احمد فى المسند (82/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16309، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1583»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5541
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" عَرَفَةُ كُلُّهَا مَوْقِفٌ، وَمِنًى كُلُّهَا مَنْحَرٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پورا عرفہ وقوف کی جگہ ہے منی پورا قربانی کی جگہ ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5541]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5541]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1127) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11001)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5542
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّ مُزْدَلِفَةَ مَشْعَرٌ، وَارْتَفِعُوا عَنْ بَطْنِ عُرَنَةَ، وَكُلُّ عَرَفَاتٍ مَوْقِفٌ وَارْتَفِعُوا عَنْ وَادِ مُحَسِّرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ الْجُعْفِيٌّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ الْجُعْفِيٌّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پورا مزدلفہ مشعر ہے البتہ تم عرنہ کے نشیبی حصے سے اوپر رہو اور پورا عرفات وقوف کی جگہ ہے البتہ تم محسر کی وادی سے اوپر رہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5542]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5542]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (150 مجمع (البحرين) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11408, 11005, 11001)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11408، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9465»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5543
وَعَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ -: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْحَجُّ عَرَفَاتٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَصِيفٌ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَصِيفٌ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.
مجاہد نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے اور میرے علم کے مطابق انہوں نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”حج عرفات (میں وقوف) کا نام ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خصیف ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5543]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5840»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5544
وَعَنْ رَبِيعَةَ بْنِ عَبَّادٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاقِفًا مَعَ الْمُشْرِكِينَ بِعَرَفَاتٍ، ثُمَّ رَأَيْتُهُ بَعْدَمَا بُعِثَ وَاقِفًا فِي مَوْقِفِهِ ذَلِكَ، فَعَلِمْتُ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَفَّقَهُ لِذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
ربیعہ بن عباد نے اپنے والد کا یہ بیان نقل کیا ہے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عرفات میں مشرکین کے ساتھ وقوف کیے ہوئے دیکھا آپ کے مبعوث ہونے کے بعد بھی میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے اسی وقوف کی جگہ پر وقوف کیا ہوا تھا تو اس سے مجھے پتہ چل گیا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس کی توفیق دی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5544]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5544]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4592، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2575»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5545
وَعَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ قَيْسٍ الْعَبْدِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: كَانَ فُلَانٌ رِدْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَرَفَةَ فَجَعَلَ الْفَتَى يُلَاحِظُ النِّسَاءَ وَيَنْظُرُ إِلَيْهِنَّ قَالَ: وَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْرِفُ وَجْهَهُ بِيَدِهِ مِنْ خَلْفِهِ مِرَارًا، قَالَ: وَجَعَلَ الْفَتَى يُلَاحِظُ إِلَيْهِنَّ، قَالَ: فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ابْنَ أَخِي إِنَّ هَذَا يَوْمٌ مَنْ مَلَكَ فِيهِ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ وَلِسَانَهُ غُفِرَ لَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ: كَانَ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ رَدِيفَ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ: كَانَ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ رَدِيفَ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
عبدالعزیز بن قیس عبدی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ کہتے ہوئے سنا عرفہ کے دن فلاں صاحب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری پر پیچھے بیٹھے ہوئے تھے اس نوجوان نے خواتین کو دیکھنا شروع کر دیا اور ان کی طرف دیکھنے لگے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اپنے پیچھے سے ان کا چہرہ کئی مرتبہ دوسری طرف پھیرا لیکن وہ نوجوان خواتین کی طرف دیکھتے رہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے میرے بھتیجے یہ وہ دن ہے کہ اس میں جو شخص اپنی سماعت بصارت اور زبان کو ق ابومیں رکھے گا اس کی مغفرت ہو جائے گی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے وہ فرماتے ہیں: سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5545]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3042 مطولا و 3350 مختصرا)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3033، وأخرجه موطأ مالك برقم: 806، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12974»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5546
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِي، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُبَاهِي مَلَائِكَتَهُ بِأَهْلِ عَرَفَةَ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ فَيَقُولُ: انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي أَتَوْنِي شُعْثًا غُبْرًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ عرفہ کی شام اہل عرفہ والوں کے حوالے سے فرشتوں کے سامنے فخر کا اظہار کرتا ہے اور یہ فرماتا ہے: میرے بندوں کی طرف دیکھو یہ بکھرے ہوئے بال لے کر غبار آلود ہو کر میری بارگاہ میں آئے ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5546]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5546]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (575)، اخرجه احمد فى المسند (7089)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7049، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 548»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5547
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ يُبَاهِي الْمَلَائِكَةَ بِأَهْلِ عَرَفَاتٍ يَقُولُ: انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي شُعْثًا غُبْرًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ عرفات والوں کے حوالے سے فرشتوں کے سامنے فخر کا اظہار کرتے ہوئے یہ فرماتا ہے: میرے بندوں کی طرف دیکھو ان کے بال بکھرے ہوئے ہیں اور وہ غبار آلود ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5547]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5547]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد المسند (8033) مستدرك حاكم (465/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7986»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح