الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
81. بَابٌ فِي عَرَفَةَ وَالْوُقُوفُ بِهَا
منیٰ اور عرفہ کی طرف جانا
حدیث نمبر: 5548
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ قَالَ لَيْلَةَ عَرَفَةَ هَذِهِ الْعَشْرَ كَلِمَاتٍ أَلْفَ مَرَّةٍ لَمْ يَسْأَلِ اللَّهَ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِلَّا قَطِيعَةَ رَحِمٍ أَوْ مَأْثَمٍ: سُبْحَانَ الَّذِي فِي السَّمَاءِ عَرْشُهُ، سُبْحَانَ الَّذِي فِي الْأَرْضِ مَوْطِئُهُ، سُبْحَانَ الَّذِي فِي الْبَحْرِ سَبِيلُهُ، سُبْحَانَ الَّذِي فِي النَّارِ سُلْطَانُهُ، سُبْحَانَ الَّذِي فِي الْجَنَّةِ رَحْمَتُهُ، سُبْحَانَ الَّذِي فِي الْقُبُورِ قَضَاؤُهُ، سُبْحَانَ الَّذِي فِي الْهَوَاءِ رُوحُهُ، سُبْحَانَ الَّذِي رَفَعَ السَّمَاءَ، سُبْحَانَ الَّذِي وَضَعَ الْأَرْضَ سُبْحَانَ الَّذِي لَا مَنْجَا مِنْهُ إِلَّا إِلَيْهِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَزْرَةُ بْنُ قَيْسٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَزْرَةُ بْنُ قَيْسٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص عرفہ کی شام یہ کلمات ایک ہزار مرتبہ پڑھ لے گا وہ اللہ تعالیٰ سے جو بھی چیز مانگے گا اللہ تعالیٰ وہ چیز عطا کرے گا البتہ جو چیز قطع رحمی سے تعلق رکھتی ہو یا گناہ والی ہو اس کا معاملہ مختلف ہے (وہ کلمات یہ ہیں:) ”ہر عیب سے پاک ہے وہ ذات آسمان جس کا عرش ہے ہر عیب سے پاک ہے وہ ذات زمین میں جس کا حکم چلتا ہے ہر عیب سے پاک ہے وہ ذات سمندر میں جس کا راستہ ہے ہر عیب سے پاک ہے وہ ذات آگ میں جس کی حکمرانی ہے ہر عیب سے پاک ہے وہ ذات جنت میں جس کی رحمت ہے ہر عیب سے پاک ہے وہ ذات قبروں میں جس کا فیصلہ نافذ ہے ہر عیب سے پاک ہے وہ ذات ہوا میں جس کی روح ہے ہر عیب سے پاک ہے وہ ذات جس نے آسمان کو بلند کیا ہے ہر عیب سے پاک ہے وہ ذات جس نے زمین کو بچھایا ہے ہر عیب سے پاک ہے وہ ذات جس کے مقابلے میں اس کے علاوہ کوئی جائے نجات نہیں ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عزرہ بن قیس ہے، جسے یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5548]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عزرہ بن قیس ہے، جسے یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5548]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5385) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10554)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10554، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1241، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2571»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5549
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ فِيمَا دَعَا بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ:" اللَّهُمَّ إِنَّكَ تَسْمَعُ كَلَامِي وَتَرَى مَكَانِي وَتَعْلَمُ سِرِّي وَعَلَانِيَتِي، لَا يَخْفَى عَلَيْكَ شَيْءٌ مِنْ أَمْرِي أَنَا الْبَائِسُ الْفَقِيرُ الْمُسْتَغِيثُ الْمُسْتَجِيرُ الْمُشْفِقُ الْمُقِرُّ الْمُعْتَرِفُ بِذَنْبِهِ أَسْأَلُكَ مَسْأَلَةَ الْمِسْكِينِ، وَأَبْتَهِلُ إِلَيْكَ ابْتِهَالَ الْمُذْنِبِ الذَّلِيلِ، وَأَدْعُوكَ دُعَاءَ الْخَائِفِ الضَّرِيرِ، مَنْ خَضَعَتْ لَكَ رَقَبَتُهُ، وَفَاضَتْ لَكَ عَيْنَاهُ، وَذَلَّ جَسَدُهُ، وَرَغِمَ لَكَ أَنْفُهُ، اللَّهُمَّ لَا تَجْعَلْنِي بِدُعَائِكَ شَقِيًّا، وَكُنْ بِي رَءُوفًا رَحِيمًا، يَا خَيْرَ الْمَسْئُولِينَ وَيَا خَيْرَ الْمُعْطِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ وَزَادَ:" الْوَجِلِ الْمُشْفِقِ". وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْأُبُلِّيُّ قَالَ الْعُقَيْلِيُّ: رَوَى عَنْهُ يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ مَنَاكِيرَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: حجۃ الوداع کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو دعا کی تھی ان میں یہ کلمات بھی شامل تھے: ”اے اللہ! بے شک تو میرا کلام سنتا ہے اور میری جگہ سے واقف ہے میری پوشیدہ اور اعلانیہ چیزوں کو جانتا ہے میرے معاملے کے حوالے سے تجھ سے کوئی بھی چیز پوشیدہ نہیں ہے، میں لاچار، غریب، مدد مانگنے والا، پناہ مانگنے والا، ڈرنے والا، اپنے گناہوں کا اقرار، اور اعتراف کرنے والا ہوں، میں تجھ سے یوں مانگتا ہوں جیسے کوئی مسکین مانگتا ہے اور تیری بارگاہ میں یوں رجوع کرتا ہوں جس طرح کوئی گناہگار ذلیل بندہ رجوع کرتا ہے میں تجھ سے ہوں دعا کرتا ہوں جس طرح کوئی خوف زدہ اور نابینا شخص دعا کرتا ہے، جس کی گردن تیرے سامنے جھکی ہوئی ہو جس کی آنکھیں تیری بارگاہ میں بہہ رہی ہوں جس کا جسم کمزور ہو جس کی ناک تیری بارگاہ میں خاک آلود ہوا اے اللہ! تو مجھے تجھ سے دعا کرنے میں بد نصیب نہ کرنا اور میرے سامنے مہربان اور رقم والا بن کے رہنا اے ان سب سے زیادہ بہتر جن سے مانگا جاتا ہے اور اے عطا کرنے والوں میں سب سے زیادہ بہتر“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس میں یہ الفاظ ہیں: ”پریشان اور خوف زدہ شخص“ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن صالح ابلی ہے عقیلی بیان کرتے ہیں: یحیی بکیر نے اس سے منکر روایات نقل کی ہیں اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5549]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (696) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11405)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11405، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 233، 232»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5550
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كَانَ أَكْثَرُ دُعَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَرَفَةَ:" لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبدالله بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرفہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ تر یہ دعا پڑھتے تھے: ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے صرف وہی ایک معبود ہے اس کا کوئی شریک نہ ہو۔ بادشاہی اسی کے لئے مخصوص ہے حمد اسی کے لئے مخصوص ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5550]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5550]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6922»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 5551
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا كَانَ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ لَمْ يَبْقَ أَحَدٌ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ إِلَّا غُفِرَ لَهُ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَهْلُ عَرَفَةَ خَاصَّةً؟ قَالَ:" بَلْ لِلْمُسْلِمِينَ عَامَّةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو دَاوُدَ الْأَعْمَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو دَاوُدَ الْأَعْمَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عرفہ کی شام جس شخص کے دل میں رائی کے دانے کے وزن جتنا بھی ایمان موجود ہوتا ہے اس کی مغفرت ہو جاتی ہے“۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ اہل عرفہ کے لئے خاص ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (جی نہیں!) بلکہ یہ مسلمانوں کے لئے عام ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوداؤد نابینا ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5551]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوداؤد نابینا ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5551]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 5552
وَعَنْ طَالِبِ بْنِ سَلْمَى بْنِ عَاصِمِ بْنِ الْحَكَمِ قَالَ: حَدَّثَنِي بَعْضُ أَهْلِنَا أَنَّهُ سَمِعَ جَدِّي قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَئِذٍ:" أَلَا إِنَّ اللَّهَ نَظَرَ إِلَى هَذَا الْجَمْعِ فَقَبِلَ مِنْ مُحْسِنِهِمْ وَشَفَّعَ مُحْسِنَهُمْ فِي مُسِيئِهِمْ فَتَجَاوَزَ عَنْهُمْ جَمِيعًا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
طالب بن سلمی بن عاصم بن حکم بیان کرتے ہیں: میرے اہل خانہ میں سے مجھے کسی نے یہ بات بیان کی کہ انہوں نے میرے دادا کو یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا ہے اس دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خبردار بے شک اللہ تعالیٰ نے اس مجمع کی طرف نظر کی اور ان کے اچھے فرد کی اچھائی کو قبول کیا اور ان کے برے فرد کے بارے میں ان کے اچھے فرد کی شفاعت کو قبول کیا پھر ان سب سے درگزر کر دیا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5552]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5552]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (6832)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2588»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5553
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ أَيَّامٍ أَفْضَلَ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ أَيَّامِ عَشْرِ ذِي الْحِجَّةِ". قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هِيَ أَفْضَلُ أَمْ عِدَّتْهُنَّ جِهَادٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟ قَالَ: هِيَ أَفْضَلُ مِنْ عِدَّتِهِنَّ جِهَادٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا عَفِيرًا يُعَفِّرُ وَجْهَهُ فِي التُّرَابِ. وَمَا مِنْ يَوْمٍ أَفْضَلَ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ يَنْزِلُ اللَّهُ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا فَيُبَاهِي بِأَهْلِ الْأَرْضِ أَهْلَ السَّمَاءِ فَيَقُولُ: انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي شُعْثًا غُبْرًا صَاحِينَ جَاءُوا مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ وَلَمْ يَرَوْا رَحْمَتِي وَلَمْ يَرَوْا عَذَابِي، فَلَمْ أَرَ يَوْمًا أَكْثَرَ عَتِيقًا مِنَ النَّارِ مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ الْعَقِيلِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ حِبَّانَ، وَفِيهِ بَعْضُ كَلَامٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: أَفْضَلُ أَيَّامِ الدُّنْيَا أَيَّامُ الْعَشْرِ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي فَضْلِ عَشْرِ ذِي الْحِجَّةِ فِي كِتَابِ الْأَضَاحِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالی کے نزدیک کوئی بھی دن ذوالج کے عشرے کے دنوں سے زیادہ فضیلت نہیں رکھتے ہیں راوی بیان کرتے ہیں: ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ (دن) زیادہ فضیلت رکھتے ہیں یا اتنی ہی تعداد میں اللہ کی راہ میں جہاد کرنا زیادہ فضیلت رکھتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ دن اتنی ہی تعداد میں اللہ کی راہ میں جہاد کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتے ہیں البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جس کا چہرہ مٹی میں خاک آلود ہو جاتا ہے (یعنی جو شہید ہو جاتا ہے) اور کوئی بھی دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک عرفہ کے دن سے افضل نہیں ہے اللہ تعالی آسمان دنیا کی طرف نزول کرتا ہے اور زمین والوں کے حوالے سے آسمان والوں کے سامنے فخر کا اظہار کرتا ہے اور فرماتا ہے: میرے بندوں کی طرف دیکھو جو بکھرے ہوئے بالوں کے مالک اور غبار آلود ہیں وہ بلند آواز میں تلبیہ پڑھ رہے ہیں وہ دور دراز کے علاقوں سے آئے ہیں حالانکہ انہوں نے میری رحمت کو بھی نہیں دیکھا ہے اور انہوں نے میرے عذاب کو بھی نہیں دیکھا ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) میں نے ایسا کوئی دن نہیں دیکھا جس میں عرفہ کے دن سے زیادہ تعداد میں لوگوں کو جہنم سے آزاد کیا جاتا ہو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مروان عقیلی ہے، جسے یحیی بن معین اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اس کے بارے میں کچھ کلام کیا گیا ہے اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: دنوں میں سب سے زیادہ فضیلت والے دس دن ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ذوالج کے عشرے کی فضیلت کے بارے میں کچھ احادیث آگے چل کر قربانی سے متعلق باب میں آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5553]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1128) اخرجه ابو يعلى فى المسند (2090)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3853، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2467»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
82. بَابٌ فِي غُسْلِ يَوْمِ عَرَفَةَ .
عرفہ کے دن غسل کرنا
حدیث نمبر: 5554
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: اغْتَسَلْتُ مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ يَوْمَ عَرَفَةَ تَحْتَ الْأَرَاكِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
عبدالرحمن بن یزید بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ہمراہ عرفہ کے دن ایک درخت کے نیچے غسل کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5554]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5554]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9536)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
83. بَابٌ فِي الْخُطْبَةِ يَوْمَ عَرَفَةَ .
عرفہ کے دن خطبہ دینا
حدیث نمبر: 5555
عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ الْعُقَيْلِيِّ قَالَ: انْطَلَقْنَا حُجَّاجًا لَيَالِيَ خَرَجَ يَزِيدُ بْنُ الْمُهَلَّبِ، وَقَدْ ذُكِرَ لَنَا أَنَّ مَاءً بِالْعَالِيَةِ يُقَالُ لَهُ: الزَّجِيحُ، فَلَمَّا قَضَيْنَا مَنَاسِكَنَا جِئْنَا حَتَّى أَتَيْنَا الزَّجِيجَ فَأَنَخْنَا رَوَاحِلَنَا، قَالَ: فَانْطَلَقْنَا حَتَّى أَتَيْنَا عَلَى بِئْرٍ عَلَيْهَا أَشْيَاخٌ مَخْضُوبُونَ يَتَحَدَّثُونَ، قُلْنَا: هَذَا الَّذِي صَحِبَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيْنَ بَيْتُهُ؟ قَالُوا: نَعَمْ صَحِبَهُ وَهَكَذَا بَيْتُهُ وَأَوْمَئُوا هَذَاكَ بَيْتُهُ. قَالَ: فَانْطَلَقْنَا حَتَّى أَتَيْنَا الْبَيْتَ فَسَلَّمْنَا، فَأَذِنَ لَنَا، فَإِذَا شَيْخٌ كَبِيرٌ مُضْطَجِعٌ يُقَالُ لَهُ: الْعَدَّاءُ بْنُ خَالِدٍ الْكِلَابِيُّ قُلْتُ: أَنْتَ الَّذِي صَحِبْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَلَوْلَا هُوَ اللَّيْلُ لَأَقْرَأْتُكُمْ كِتَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيَّ فَمَنْ أَنْتُمْ؟ قُلْنَا: مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ. قَالَ: مَرْحَبًا بِكُمْ مَا فَعَلَ يَزِيدُ بْنُ الْمُهَلَّبِ؟ قُلْنَا: هُوَ هُنَاكَ يَدْعُو إِلَى كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَسُنَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: فِيمَا وَهُوَ مِنْ ذَاكَ؟ قُلْنَا: أَيًّا نَتَّبِعُ هَؤُلَاءِ أَوْ هَؤُلَاءِ - يَعْنِي أَهْلَ الشَّامِ أَوْ يَزِيدَ؟ - قَالَ: إِنْ تَقْعُدُوا تُفْلِحُوا وَتَرْشُدُوا. وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَرَفَةَ، وَهُوَ قَائِمٌ فِي الرِّكَابَيْنِ يُنَادِي بِأَعْلَى صَوْتِهِ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَيُّ يَوْمٍ يَوْمُكُمْ هَذَا؟". قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: أَيُّ شَهْرٍ شَهْرُكُمْ هَذَا؟ قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" فَأَيُّ بَلَدٍ بَلَدُكُمْ هَذَا؟". قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" يَوْمُكُمْ يَوْمٌ حَرَامٌ وَشَهْرُكُمْ شَهْرٌ حَرَامٌ". قَالَ: فَقَالَ:" أَلَا إِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ ; كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا إِلَى يَوْمِ تَلْقَوْنَ رَبَّكُمْ تَبَارَكَ وَتَعَالَى، فَيَسْأَلُكُمْ عَنْ أَعْمَالِكُمْ" قَالَ: ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ إِلَى السَّمَاءِ قَالَ:" اللَّهُمَّ اشْهَدْ عَلَيْهِمْ". ذَكَرَ مِرَارًا. فَلَا أَدْرِي كَمْ ذَكَرَ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمًا فِي الرِّكَابَيْنِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: بِمَاءٍ يُقَالُ لَهُ: الرَّجِيعُ. وَقَالَ:" أَلَيْسَ هَذَا شَهْرٌ حَرَامٌ وَبَلَدٌ حَرَامٌ وَيَوْمٌ حَرَامٌ؟". وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ مُوَثَّقُونَ. قُلْتُ: وَتَأْتِي بَقِيَّةُ الْخُطَبِ بَعْدَ هَذَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

عبدالمجید عقیلی بیان کرتے ہیں: ہم لوگ ان دنوں حج کرنے کے لئے روانہ ہوئے جب یزید بن مہلب نے خروج کیا تھا ہمارے سامنے یہ بات بیان کی گئی کہ بالائی علاقے میں ایک چشمہ ہے، جس کا نام زجیج ہے جب ہم نے مناسک حج ادا کر لیے تو ہم آئے اور زجیج پہنچ گئے وہاں ہم نے اپنی سواریاں بٹھا لیں راوی کہتے ہیں: ہم روانہ ہوئے یہاں تک کہ ہم ایک کنویں کے پاس آئے جس کے پاس کچھ بزرگ موجود تھے جنہوں نے خضاب لگائے ہوئے تھے اور وہ بات چیت کر رہے تھے ہم نے دریافت کیا: وہ صاحب جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں ان کا گھر کہاں ہے ان لوگوں نے بتایا جی ہاں! وہ صاحب جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں ان کا گھر وہ ہے۔ انہوں نے ایک گھر کی طرف اشارہ کر کے یہ بات بیان کی ہم وہاں سے روانہ ہوئے اور اس گھر تک آئے ہم نے سلام کیا انہوں نے ہمیں اندر آنے کی اجازت دی وہ ایک بوڑھے اور عمر رسیدہ شخص تھے اور لیٹے ہوئے تھے ان کا نام سیدنا عداء بن خالد کلابی رضی اللہ عنہ تھا میں نے دریافت کیا: کیا آپ ہی وہ صاحب ہیں جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! اگر رات کا وقت نہ ہوتا تو میں تمہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ مکتوب پڑھاتا جو آپ نے میری طرف بھیجا تھا تم لوگ کون ہو؟ ہم نے جواب دیا ہم اہل بصرہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے فرمایا: تم لوگوں کو خوش آمدید ہے یزید بن مہلب کا کیا حال ہے ہم نے جواب دیا وہ یہاں ہے اور اللہ تعالیٰ کی کتاب اور نبی کی سنت کی طرف دعوت دیتے ہیں۔ انہوں نے فرمایا: اس صورت حال میں وہ یہ کام کر رہے ہیں ہم نے کہا: ہمیں کن کی پیروی کرنی چاہیے ان کی یا ان کی یعنی اہل شام کی یا یزید کی۔ انہوں نے فرمایا: اگر تم بیٹھے رہو گے تو کامیاب ہو گے اور رہنمائی پا لو گے راوی کہتے ہیں: میرے علم کے مطابق انہوں نے تین مرتبہ یہ بات ارشاد فرمائی عرفہ کے دن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ رکابین میں کھڑے ہوئے تھے اور بلند آواز میں یہ ارشاد فرما رہے تھے: ”اے لوگو! آج کا دن کون سا دن ہے لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں آپ نے فرمایا: یہ مہینہ کون سا مہینہ ہے لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ شہر کون سا شہر ہے لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کے رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا یہ دن حرمت والا دن ہے تمہارا یہ مہینہ حرمت والا مہینہ ہے راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: خبردار تمہاری جانیں اور تمہارے مال ایک دوسرے کے لئے اسی طرح قابل احترام ہیں جس طرح تمہارے اس دن کی حرمت اس مہینے میں اس شہر میں ہے اور یہ اس وقت تک قابل احترام رہیں گے جب تک تم پروردگار کی بارگاہ میں حاضر نہیں ہو جاتے تو وہ تم سے تمہارے اعمال کے بارے میں حساب لے گا راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ آسمان کی طرف بلند کیے اور یہ کہا: اے اللہ! تو ان لوگوں پر گواہ ہو جا یہ بات آپ نے کئی مرتبہ ارشاد فرمائی مجھے نہیں معلوم آپ نے کتنی مرتبہ یہ ارشاد فرمائی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت میں سے یہ حصہ نقل کیا ہے ”میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ رکابین میں کھڑے ہوئے تھے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”وہ پانی جس کا نام رجیع تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا یہ حرمت والا مہینہ اور حرمت والا شہر اور حرمت والا دن نہیں ہے؟ امام طبرانی کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: خطبے کے بقیہ کلمات آگے چل کر آئیں گے اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5555]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (30/5)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 1917»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
84. بَابٌ فِيمَنْ أَدْرَكَ عَرَفَاتٍ .
جو شخص (عرفات میں) وقوف کو پا لے
حدیث نمبر: 5556
عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسِ بْنِ أَوْسِ بْنِ حَارِثَةَ بْنِ لَامٍ أَنَّهُ حَجَّ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يُدْرِكِ النَّاسَ إِلَّا لَيْلًا، وَهُوَ بِجَمْعٍ فَانْطَلَقَ إِلَى عَرَفَاتٍ، فَأَفَاضَ مِنْهَا، ثُمَّ رَجَعَ فَأَتَى جَمْعًا، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَعْمَلْتُ نَفْسِي، وَأَنْضَيْتُ رَاحِلَتِي، فَهَلْ لِي مِنْ حَجٍّ؟ فَقَالَ:" مَنْ صَلَّى مَعَنَا صَلَاةَ الْغَدَاةِ بِجَمْعٍ، وَوَقَفَ مَعَنَا حَتَّى نُفِيضَ، وَقَدْ أَفَاضَ قَبْلَ ذَلِكَ مِنْ عَرَفَاتٍ لَيْلًا أَوْ نَهَارًا ; فَقَدْ تَمَّ حَجُّهُ، وَقَضَى تَفَثَهُ".
قُلْتُ: هُوَ فِي السُّنَنِ خَلَا رُجُوعِهِ إِلَى عَرَفَةَ وَمَجِيئِهِ مِنْهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَاللَّهِ مَا تَرَكْتُ جَبَلًا مِنَ الْجِبَالِ وَقَفْتُمْ عَلَيْهِ إِلَّا وَقَفْتُ عَلَيْهِ.
وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عروہ بن مضرس بن اوس بن حارثہ بن لام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں، حج کے لئے وہ رات کے وقت لوگوں کے پاس پہنچے جب وہ مزدلفہ میں تھے پھر وہ وہاں سے عرفات چلے گئے پھر وہ واپس آئے تو مزدلفہ آ گئے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ میں نے اپنے آپ کو مصروف رکھا اپنی سواری کو تھکا دیا کیا میرا حج ہو گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے ہمارے ساتھ مزدلفہ میں صبح کی نماز ادا کی اور اس نے ہمارے ساتھ وقوف کیا یہاں تک کہ ہم روانہ ہو گئے وہ اس سے پہلے دن کے وقت یا رات کے وقت عرفات میں سے آ چکا ہو، تو اس کا حج مکمل ہو گیا اور اس نے اپنے ذمہ لازم چیز کو ادا کر دیا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”سنن“ میں بھی مذکور ہے تاہم اس میں عرفہ کی طرف واپس جانے اور وہاں سے آنے کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے تا ہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”اللہ کی قسم میں نے کوئی بھی پہاڑ نہیں چھوڑا مگر یہ کہ میں اس پر ٹھہرا جس پر بھی آپ لوگ ٹھہرے تھے“۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5556]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (15/4261262)، أخرجه سنن النسائي برقم: 3042، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1950، وأخرجه مسند أحمد برقم: 17840، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4688»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5557
عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسٍ أَنَّهُ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجَمْعٍ قَبْلَ أَنْ يُفِيضَ، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، طَوَيْتُ الْجَبَلَيْنِ وَلَقِيتُ شِدَّةً. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَدْرَكَ إِفَاضَتَنَا أَدْرَكَ الْحَجَّ".
زَادَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ فِي حَدِيثِهِ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَفْرِخْ رَوْعَكَ ; مَنْ أَدْرَكَ إِفَاضَتَنَا هَذِهِ فَقَدَ أَدْرَكَ الْحَجَّ".
قُلْتُ: هُوَ فِي السُّنَنِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ. وَقَوْلُهُ: أَفْرِخْ رَوْعَكَ: إِذَا ذَهَبَ عَنْهُ الْحُزْنُ. هَذَا مَعْنَى مَا فِي النِّهَايَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَوْدِيُّ قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: لَمْ أَرَ لَهُ حَدِيثًا مُنْكَرًا جَاوَزَ الْحَدَّ إِذَا رَوَى عَنْهُ ثِقَةٌ. وَرَوَى عَنْهُ شُعْبَةُ وَسُفْيَانُ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.

معجم کبیر میں امام طبرانی کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عروہ بن مضرس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ مزدلفہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اس سے پہلے کہ آپ روانہ ہوتے جب انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے دونوں پہاڑوں کو لپیٹ دیا اور میں نے شدت کا سامنا کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ہماری روانگی کو پا لے اس نے حج کو پا لیا۔ عبداللہ بن أحمد نے اپنی روایت میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنی پریشانی ختم کرو جس شخص نے ہماری اس روانگی کو پا لیا اس نے حج کو پا لیا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”سنن“ میں اس سیاق کے بغیر منقول ہے اور روایت کے یہ الفاظ ”تم اپنی پریشانی ختم کرو“ اس سے مراد یہ ہے کہ جب غم اس سے چلا جائے یہ وہ مفہوم ہے، جو النہایہ میں بیان ہوا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن یزیداؤدی ہے ابن عدی کہتے ہیں: میں نے اس کے حوالے سے کوئی منکر حدیث نہیں دیکھی ہے، جو حد سے تجاوز کرتی ہو جبکہ ثقہ راوی نے اس سے روایت نقل کی ہو اس سے شعبہ اور سفیان نے روایات نقل کی ہیں ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5557]