الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
90. بَابُ رَمْيِ الْجِمَارِ .
جمرات کو کنکریاں مارنا
حدیث نمبر: 5588
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا رَمَيْتَ الْجِمَارَ كَانَ لَكَ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ صَالِحٌ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ صَالِحٌ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم جمرات کو کنکریاں مارو گے تو قیامت کے دن یہ چیز تمہارے لئے نور ہو گی“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح مولی توامہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5588]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح مولی توامہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5588]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1140)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5589
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذِهِ الْجِمَارُ الَّتِي تُرْمَى كُلَّ سَنَةٍ، فَنَحْسَبُ أَنَّهَا تَنْقُصُ؟ فَقَالَ:" مَا يُقْبَلُ مِنْهَا رُفِعَ، وَلَوْلَا ذَلِكَ رَأَيْتُمُوهَا مِثْلَ الْجِبَالِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ التَّمِيمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ التَّمِيمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ جمرات کا کیا معاملہ ہے انہیں ہر سال کنکریاں ماری جاتی ہیں تو ہم یہ گمان کرتے ہیں کہ یہ کم ہو جاتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان میں سے جو مقبول ہوتی ہیں وہ اٹھا لی جاتی ہیں اگر ایسا نہ ہوتا تو تم پہاڑوں جتنی کنکریاں دیکھتے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن سنان تمیمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5589]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن سنان تمیمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5589]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1771)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
91. بَابُ رَمْيِ الرِّعَاءِ بِاللَّيْلِ .
چرواہوں کا رات کے وقت رمی کرنا
حدیث نمبر: 5590
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ لِلرِّعَاءِ أَنْ يَرْمُوا لَيْلًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چرواہوں کو یہ رخصت دی تھی کہ وہ رات کے وقت رمی کر لیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5590]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5590]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11379)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11379، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7877»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 5591
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ لِرُعَاةِ الْإِبِلِ أَنْ يَرْمُوا بِاللَّيْلِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹوں کے چرواہوں کو یہ رخصت دی تھی کہ وہ رات کے وقت رمی کر لیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5591]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5591]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1139)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
92. بَابٌ فِيمَنْ رَمَى الْجِمَارَ وَأَمْسَى وَلَمْ يَطُفْ .
جو شخص جمرات کو کنکریاں مارتا ہے اور شام ہونے تک طواف نہیں کرتا
حدیث نمبر: 5592
عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَمْعَةَ قَالَ: وَحَدَّثَتْنِي أُمُّ قَيْسٍ بِنْتُ مِحْصَنٍ - وَكَانَتْ جَارَةً لَهُمْ - قَالَتْ: خَرَجَ مِنْ عِنْدِي عُكَّاشَةُ بْنُ مِحْصَنٍ فِي نَفَرٍ مِنْ بَنِي أَسَدٍ مُتَقَمِّصِينَ عَشِيَّةَ يَوْمِ النَّحْرِ، ثُمَّ رَجَعُوا إِلَيَّ عِشَاءً وَقُمُصُهُمْ عَلَى أَيْدِيهِمْ يَحْمِلُونَهَا. قَالَتْ: فَقُلْتُ: أَيْ عُكَّاشَةُ مَا لَكُمْ خَرَجْتُمْ مُتَقَمِّصِينَ، ثُمَّ رَجَعْتُمْ وَقُمُصُكُمْ عَلَى أَيْدِيكُمْ تَحْمِلُونَهَا؟ قَالَ: خَيْرًا يَا أُمَّ قَيْسٍ، هَذَا يَوْمٌ رُخِّصَ لَنَا فِيهِ إِذَا نَحْنُ رَمَيْنَا الْجَمْرَةَ حَلَلْنَا مِنْ كُلِّ مَا أَحْرَمْنَا مِنْهُ إِلَّا مَا كَانَ مِنَ النِّسَاءِ حَتَّى نَطُوفَ بِالْبَيْتِ، فَإِذَا أَمْسَيْنَا وَلَمْ نَطُفْ بِهِ صِرْنَا حُرُمًا كَهَيْئَتِنَا قَبْلَ أَنْ نَرْمِيَ الْجَمْرَةَ حَتَّى نَطُوفَ بِهِ وَلَمْ نَطُفْ، فَجَعَلْنَا قُمُصَنَا كَمَا تَرَيْنَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
ابوعبیدہ بن عبداللہ بن زمعہ بیان کرتے ہیں: سیدہ ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا نے مجھے حدیث بیان کی ہے یہ خاتون ان لوگوں کی پڑوسن تھیں وہ بیان کرتی ہیں سیدنا عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ بنو اسد کے کچھ افراد کے ہمراہ میرے پاس سے نکلے قربانی کے دن شام کے وقت انہوں نے قمیصیں پہنی ہوئی تھیں جب وہ عشاء کے وقت میرے پاس واپس آئے تو ان کی قمیصیں ان کے ہاتھوں میں تھیں جنہیں۔ انہوں نے اٹھایا ہوا تھا (یعنی انہیں اتار دیا ہوا تھا) وہ خاتون بیان کرتی ہیں میں نے کہا: اے عکاشہ تمہیں کیا ہوا ہے جب تم گئے تھے تو تم نے قمیصیں پہنی ہوئی تھیں اور جب تم واپس آئے ہو، تو تم نے قمیصیں ہاتھوں میں اٹھائی ہوئی ہیں۔ انہوں نے فرمایا: اے اُم قیس خیر ہے یہ وہ دن ہے، جس کے بارے میں ہمیں رخصت دی گئی تھی کہ جب ہم جمرات کو کنکریاں مار لیں گے تو ہم ہر اس چیز کے حوالے سے حلال ہو جائیں گے جس کے حوالے سے ہم نے احرام باندھا ہوا تھا البتہ خواتین کا معاملہ مختلف ہے یہ اس وقت ہو گا کہ جب ہم بیت اللہ کا طواف کر لیں گے لیکن جب شام ہو گئی اور ہم نے بیت اللہ کا طواف نہیں کیا، تو ہم جمرات کو کنکریاں مارنے سے پہلے دوبارہ احرام کی حالت میں آ گئے ہیں اور اس وقت تک رہیں گے جب تک ہم بیت اللہ کا طواف نہیں کرتے تو ہم نے ابھی طواف نہیں کیا اس لئے ہماری قمیصیں تمہیں نظر آ رہی ہیں (کہ وہ ہمارے ہاتھوں میں ہیں)۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5592]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5592]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (23/1824) اخرجه أحمد فى المسند (295/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
93. بَابُ مَتَى يَحِلُّ الْمُحْرِمُ .
احرام والا شخص کب حلال ہوتا ہے؟
حدیث نمبر: 5593
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ رَمَى الْجَمْرَةَ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ - الْجَمْرَةَ الَّتِي عِنْدَ الْعَقَبَةِ - ثُمَّ انْصَرَفَ، فَنَحَرَ هَدْيًا، ثُمَّ حَلَقَ، فَقَدْ حَلَّ لَهُ مَا حَرُمَ عَلَيْهِ مِنْ شَأْنِ الْحَجِّ".
قُلْتُ: لَهُ أَثَرٌ مَوْقُوفٌ عَلَيْهِ، وَفِيهِ إِلَّا النِّسَاءَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: لَهُ أَثَرٌ مَوْقُوفٌ عَلَيْهِ، وَفِيهِ إِلَّا النِّسَاءَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص عقبہ کے پاس موجود جمرہ کو سات کنکریاں مار لے اور پھر واپس آ جائے اور قربانی کے جانور کو ذبح کر لے پھر وہ سر مونڈوا دے تو حج کے حوالے سے جو چیز اس پر حرام تھی وہ اس کے لئے حلال ہو جاتی ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے ایک اثر منقول ہے، جو ان پر موقوف ہے اور اس میں یہ مذکور ہے، البتہ خواتین کا معاملہ مختلف ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اور صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5593]

تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5882»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5594
وَعَنْ عَطَاءٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَمَى الْجَمْرَةَ وَذَبَحَ وَحَلَقَ فَقَدْ حَلَّ لَهُ كُلُّ شَيْءٍ إِلَّا النِّسَاءَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَهُوَ مُرْسَلٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَهُوَ مُرْسَلٌ.
عطاء بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب جمرہ کو کنکریاں مار لیں (قربانی کا جانور) ذبح کر لیا اور سر مونڈوا لیا تو خواتین کے علاوہ ہر چیز کے حوالے سے آپ حلال ہو جاتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اور
یہ روایت ”مرسل“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5594]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اور
یہ روایت ”مرسل“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5594]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4464)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2607»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
94. بَابٌ فِي الْحَلْقِ وَالتَّقْصِيرِ وَقَوْلِهِ: لَا تُوضَعُ النَّوَاصِي إِلَّا فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ .
سر مونڈوانا بال چھوٹے کروانا، نیز نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:”صرف حج اور عمرہ میں بال مونڈے جائیں گے“
حدیث نمبر: 5595
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تُوضَعُ النَّوَاصِي إِلَّا فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مَسْمُولٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ بِهَذَا الْحَدِيثِ وَغَيْرِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مَسْمُولٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ بِهَذَا الْحَدِيثِ وَغَيْرِهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(ثواب کے حصول کی خاطر) صرف حج اور عمرہ میں بال مونڈے جائیں گے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سلیمان بن مسمول ہے اور وہ اس حدیث اور دیگر روایات کے حوالے سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5595]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1134)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9471»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5596
وَعَنْ مَعْمَرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: كُنْتُ أُرَحِّلُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَقَالَ لِي لَيْلَةً مِنَ اللَّيَالِي:" يَا مَعْمَرُ، لَقَدْ وَجَدْتُ اللَّيْلَةَ فِي أَنْسَاعِي اضْطِرَابًا؟". قَالَ: فَقُلْتُ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، لَقَدْ شَدَدْتُهَا كَمَا كُنْتُ أَشُدُّهَا، وَلَكِنْ أَرْخَاهَا مَنْ قَدْ كَانَ نَفِسَ عَلَيَّ مَكَانِي مِنْكَ ; لِتَسْتَبْدِلَ بِي غَيْرِي. فَقَالَ:" أَمَا إِنِّي غَيْرُ فَاعِلٍ". قَالَ: فَلَمَّا نَحَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَدْيَهُ بِمِنًى أَمَرَنِي أَنْ أَحْلِقَهُ قَالَ: فَأَخَذْتُ الْمُوسَى فَقُمْتُ عَلَى رَأْسِهِ قَالَ: فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وَجْهِي فَقَالَ لِي:" يَا مَعْمَرُ، أَمْكَنَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ شَحْمَةِ أُذُنِهِ، وَفِي يَدِكَ الْمُوسَى". فَقُلْتُ: وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ ذَلِكَ لَمِنْ نِعَمِهِ عَلَيَّ وَمِنَّتِهِ! قَالَ: أَجَلْ" إِذَنْ أُقِرُّ لَكَ". قَالَ: ثُمَّ حَلَقْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُقْبَةَ مَوْلَى مَعْمَرٍ ; ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يُوَثَّقْ وَلَمْ يُجَرَّحْ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا معمر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حجۃ الوداع کے موقع پر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پالان تیار کیا کرتا تھا ایک رات آپ نے مجھ سے فرمایا: اے معمر! گزشتہ رات میں نے اپنے پالان میں اضطراب محسوس کیا میں نے عرض کی: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا میں نے تو اسے اسی طرح باندھا تھا جس طرح میں پہلے باندھا کرتا تھا لیکن شاید اسے اس شخص نے ڈھیلا کر دیا ہو گا جو میری جگہ یہ خدمت لینا چاہتا ہے تاکہ آپ میری جگہ کسی اور کو یہ خدمت سپرد کر دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں ایسا نہیں کروں گا راوی بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منی میں قربانی کے جانور کو قربان کر لیا تو آپ نے مجھے یہ ہدایت کی کہ میں آپ کا سر مونڈ دوں راوی بیان کرتے ہیں: میں نے استرا پکڑا اور آپ کے سر کے پاس آ کر کھڑا ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے چہرے کی طرف دیکھا اور پھر مجھ سے ارشاد فرمایا: اے معمر! اللہ کے رسول نے اپنے کانوں کی لو تمہارے ق ابومیں دے دی ہے اور تمہارے ہاتھ میں استرا ہے میں نے عرض کی: اللہ کی قسم یا رسول اللہ! یہ ان کی نعمت ہے اور احسان ہے، جو مجھ پر ہوا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ٹھیک ہے پھر میں تمہیں برقرار رکھتا ہوں راوی بیان کرتے ہیں: تو پھر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سر مونڈ دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی معمر کا غلام عبدالرحمن بن عقبہ ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے اس کی نہ توثیق کی گئی ہے اور نہ اس پر جرح کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5596]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (447/20) اخرجه احمد فى المسند (400/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26705»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5597
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: حَلَقَ رَأْسَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ النَّحْرِ مَعْمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَدَوِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں قربانی کے دن معمر بن عبداللہ عدوی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سر مونڈا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5597]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5597]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9262»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف