🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
94. بَابٌ فِي الْحَلْقِ وَالتَّقْصِيرِ وَقَوْلِهِ: لَا تُوضَعُ النَّوَاصِي إِلَّا فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ .
سر مونڈوانا بال چھوٹے کروانا، نیز نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:”صرف حج اور عمرہ میں بال مونڈے جائیں گے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5598
وَعَنْ حُبْشِيِّ بْنِ جُنَادَةَ - وَكَانَ مِمَّنْ شَهِدَ حَجَّةَ الْوَدَاعِ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ فِي الثَّالِثَةِ:" وَالْمُقَصِّرِينَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حبشی بن جنادہ رضی اللہ عنہ جنہیں حجتہ الوداع میں شرکت کا شرف حاصل ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! تو سر مونڈوانے والوں کی مغفرت کر دے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ بال چھوٹے کروانے والوں کی بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو سر مونڈوانے والوں کی مغفرت کر دے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اور بال چھوٹے کروانے والوں کی بھی؟ تیسری مرتبہ آپ نے ارشاد فرمایا اور بال چھوٹے کروانے والوں کی بھی (مغفرت کر دے)“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5598]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3509) اخرجه احمد فى المسند (165/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17053، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3510، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2935»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5599
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ رَبِيعَةَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ". قَالَ: يَقُولُ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: وَالْمُقَصِّرِينَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الثَّالِثَةِ أَوْ فِي الرَّابِعَةِ:" وَالْمُقَصِّرِينَ". ثُمَّ قَالَ: فَأَنَا يَوْمَئِذٍ مَحْلُوقُ الرَّأْسِ فَمَا يَسُرُّنِي بِحَلْقِ رَأْسِي حُمْرُ النَّعَمِ أَوْ خَطَرًا عَظِيمًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا مالک بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا آپ یہ کہہ رہے تھے: ”اے اللہ! تو سر مونڈوانے والوں کی مغفرت کر دے اے اللہ! تو سر مونڈوانے والوں کی مغفرت کر دے حاضرین میں سے ایک نے عرض کی اور بال چھوٹے کروانے والوں کی بھی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری مرتبہ یا شاید چوتھی مرتبہ میں فرمایا اور بال چھوٹے کروانے والوں کی بھی (مغفرت کر دے) پھر انہوں نے بیان کیا: اس دن میں نے سر مونڈوایا ہوا تھا اور مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ سر مونڈوانے کے عوض میں مجھے سرخ اونٹ مل جائیں (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) یا عظیم چیز مل جائے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5599]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (152 مجمع البحرين) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (275/19 مختصرا) اخرجه احمد فى المسند (177/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17145»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5600
وَعَنْ قَارِبٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ". قَالَ رَجُلٌ: وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ فِي الرَّابِعَةِ:" وَالْمُقَصِّرِينَ". يُقَلِّلُهُ سُفْيَانُ بِيَدِهِ، وَقَالَ سُفْيَانُ: وَقَالَ: فِي تِيكَ كَأَنَّهُ يُوشِغُ يَدَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ.
سیدنا قارب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا اے اللہ! سر مونڈوانے والوں کی مغفرت کر دے ایک صاحب نے عرض کی اور بال چھوٹے کروانے والوں کی بھی؟ چوتھی مرتبہ میں آپ نے فرمایا: اور بال چھوٹے کروانے والوں کی بھی سفیان نامی راوی نے اپنے ہاتھ کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بات بیان کی کہ یہ کم حیثیت رکھتا ہے، سفیان کہتے ہیں: انہوں نے یوں اشارہ کیا جس طرح کسی چیز کے کم ہونے کو ظاہر کر رہے ہوں۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5600]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1135) اخرجه احمد فى المسند (393/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26661»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5601
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ حُصَيْنٍ عَنْ جَدَّتِهِ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ يَقُولُ:" يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ". قَالُوا فِي الثَّالِثَةِ: وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ:" وَالْمُقَصِّرِينَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
یحیی بن حصین اپنی دادی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: وہ بیان کرتی ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا آپ یہ فرما رہے تھے: اللہ تعالیٰ سر مونڈوانے والوں پر رحم کرے اللہ تعالیٰ سر مونڈوانے والوں پر رحم کرے اللہ تعالیٰ سر مونڈوانے والوں پر رحم کرے تیسری مرتبہ لوگوں نے عرض کی اور بال چھوٹے کروانے والوں پر بھی؟ آپ نے فرمایا: اور بال چھوٹے کروانے والوں پر بھی (اللہ تعالیٰ رحم کرے)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5601]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (381/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16211، 22721»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5602
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَلَقَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ وَأَصْحَابُهُ إِلَّا أَبُو قَتَادَةَ وَعُثْمَانُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ". قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ". قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالْمُقَصِّرِينَ" فِي الثَّالِثَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَاللَّفْظُ لَهُ، وَفِيهِ أَبُو إِبْرَاهِيمَ الْأَنْصَارِيُّ جَهَّلَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حدیبیہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب نے سر مونڈوا لیا صرف سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ایسا نہیں کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالٰی سر مونڈوانے والوں پر رحم کرے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اور بال چھوٹے کروانے والوں پر بھی؟ آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سر مونڈوانے والوں پر رحم کرے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اور بال چھوٹے کروانے والوں پر بھی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری مرتبہ میں یہ ارشاد فرمایا: اور بال چھوٹے کروانے والوں پر بھی (رحم کرے)۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں اس کی سند میں ایک راوی ابوابراہیم انصاری ہے، جسے ابوحاتم نے مجہول قرار دیا ہے اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5602]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1263)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5603
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْرَمَ هُوَ وَأَصْحَابُهُ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ غَيْرَ عُثْمَانَ وَأَبِي قَتَادَةَ، فَاسْتَغْفَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْمُحَلِّقِينَ ثَلَاثَةً وَلِلْمُقَصِّرِينَ مَرَّةً.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ أَيْضًا.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حدیبیہ کے سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب نے احرام باندھا ہوا تھا صرف سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے نہیں باندھا ہوا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سر مونڈوانے والوں کے لئے تین مرتبہ دعائے مغفرت کی اور بال چھوٹے کروانے والوں کے لئے ایک مرتبہ (دعائے مغفرت کی)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں بھی ابراہیم نامی راوی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5603]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (20/389)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10765»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5604
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ". قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ:" رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ فِي الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ:" وَالْمُقَصِّرِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالی سر مونڈوانے والوں پر رحم کرے ہم نے عرض کی: اور بال چھوٹے کروانے والوں پر بھی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی سر مونڈوانے والوں پر رحم کرے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اور بال چھوٹے کروانے والوں پر بھی؟ تیسری یا چوتھی مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور بال چھوٹے کروانے والوں پر بھی (اللہ تعالیٰ رحم کرے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مومل ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5604]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2476) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (849) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11492) اخرجه احمد فى المسند (216/1)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 849»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5605
وَعَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا إِلَى ابْنِ عُمَرَ فَسَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِنِّي أَحْرَمْتُ وَجَمَعْتُ شَعْرِي؟ فَقَالَ: أَمَا سَمِعْتَ عُمَرَ فِي خِلَافَتِهِ قَالَ: مَنْ ضَفَّرَ رَأْسَهُ أَوْ لَبَّدَهُ فَلْيَحْلِقْ؟ فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِنِّي لَمْ أُضَفِّرْهُ، وَلَكِنِّي جَمَعْتُهُ؟ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: عَنْزٌ وَتَيْسٌ، وَتَيْسٌ وَعَنْزٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ازرق بن قیس بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا ایک شخص نے ان سے سوال کیا اس نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! میں نے احرام باندھ لیا اور اپنے بال اکھٹے کر لیے تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کیا تم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو ان کی خلافت کے دوران یہ فرماتے نہیں سنا کہ جس شخص نے اپنے بالوں کی مینڈھاں بنا لی ہوں یا ان کی تلبید کر لی ہو، تو وہ سر مونڈوا لے اس نے کہا: اے ابوعبدالرحمن میں نے ان کی مینڈھیاں نہیں بنائی تھیں بلکہ میں نے انہیں اکٹھا کر لیا تھا تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا تیس اور عنز اور عنز اور تیس (دونوں ایک ہی چیز ہوتا ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5605]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13062)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
95. بَابٌ فِي التَّقْصِيرِ .
بال چھوٹے کروانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5606
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ مُعَاوِيَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَصَّرَ مِنْ شَعْرِهِ بِمِشْقَصٍ.
قُلْتُ: حَدِيثُ مُعَاوِيَةَ فِي الصَّحِيحِ: أَنَّهُ هُوَ الَّذِي قَصَّرَ عَنْهُ. وَهَذَا أَشْبَهُ بِالصَّوَابِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُهُ، وَإِسْنَادُ ابْنِهِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے چوڑے تیر کے ذریعے اپنے بال چھوٹے کروائے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے، جس میں یہ ذکر ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے آپ کے بال چھوٹے کیے تھے اور یہ چیز درست ہونے کے زیادہ مناسب ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور ان کے صاحبزادے نے نقل کی ہے ان کے صاحبزادے کی سند کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5606]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 1643، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2988، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1803، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16421، 16491»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
96. بَابُ النَّهْيِ عَنْ حَلْقِ الْمَرْأَةِ رَأْسَهَا .
عورتوں کے لئے سر مونڈوانے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5607
عَنْ عُثْمَانَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَحْلِقَ الْمَرْأَةُ رَأْسَهَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ عَطَاءٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ عورت اپنا سر مونڈوائے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی روح بن عطاء ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5607]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1136)، أخرجه مسند البزار برقم: 447»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں