الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
86. بَابُ فَضِيلَةِ الْوُقُوفِ بِعَرَفَةَ وَالْمُزْدَلِفَةِ .
عرفہ اور مزدلفہ میں وقوف کرنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 5568
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَرَفَةَ:" أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ تَطَوَّلَ عَلَيْكُمْ فِي هَذَا الْيَوْمِ فَغَفَرَ لَكُمْ إِلَّا التَّبِعَاتِ فِيمَا بَيْنَكُمْ، وَوَهَبَ مُسِيئَكُمْ لِمُحْسِنِكُمْ، وَأَعْطَى مُحْسِنَكُمْ مَا سَأَلَ، فَادْفَعُوا بِسْمِ اللَّهِ". فَلَمَّا كَانَ بِجَمْعٍ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ قَدْ غَفَرَ لِصَالِحِيكُمْ وَشَفَّعَ صَالِحِيكُمْ فِي طَالِحِيكُمْ، تَنْزِلُ الرَّحْمَةُ فَتَعُمُّهُمْ، ثُمَّ تُفَرَّقُ الْمَغْفِرَةُ فِي الْأَرْضِ فَتَقَعُ عَلَى كُلِّ تَائِبٍ مِمَّنْ حَفِظَ لِسَانَهُ وَيَدَهُ، وَإِبْلِيسُ وَجُنُودُهُ عَلَى جَبَلِ عَرَفَاتٍ، يَنْظُرُونَ مَا يَصْنَعُ اللَّهُ بِهِمْ، فَإِذَا نَزَلَتِ الْمَغْفِرَةُ دَعَا هُوَ وَجُنُودُهُ بِالْوَيْلِ، يَقُولُ: كُنْتُ أَسْتَفِزُّهُمْ حِقَبًا مِنَ الدَّهْرِ، ثُمَّ جَاءَتِ الْمَغْفِرَةُ فَغَشِيَتْهُمْ؟ فَيَتَفَرَّقُونَ وَهُمْ يَدْعُونَ بِالْوَيْلِ وَالثُّبُورِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: عرفہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! بے شک اللہ تعالیٰ نے اس دن میں تم پر کرم کیا اور اس نے تمہاری مغفرت کر دی البتہ تمہارے آپس کے معاملات کا حکم مختلف ہے اس نے تمہارے برے شخص کو تمہارے اچھے کے حوالے کر دیا اور تمہارے اچھے شخص کو وہ چیز عطا کی جو اس نے مانگی تو تم اللہ کا نام لے کر روانہ ہو جاؤ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مزدلفہ پہنچے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے نیک لوگوں کی مغفرت کر دی اور تمہارے نیک لوگوں کی شفاعت کو تمہارے برے لوگوں کے بارے میں قبول کیا رحمت نازل ہوتی ہے اور ان سب کو عام ہوتی ہے پھر مغفرت زمین میں پھیل جاتی ہے اور ہر توبہ کرنے والے شخص پر واقع ہو جاتی ہے، جو اپنی زبان اور ہاتھ کی حفاظت کرتا ہے ابلیس اور اس کا لشکر عرفات کے پہاڑ پر موجود تھے اور وہ دیکھ رہے تھے کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے ساتھ کیا کر رہا ہے جب مغفرت نازل ہوئی تو ابلیس نے اور اس کے لشکر نے چیخ و پکار شروع کر دی اور یہ کہا: میں ایک عرصہ تک ان لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا رہا لیکن مغفرت آئی اور اس نے انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا پھر وہ شیاطین جب ادھر ادھر پھیلتے ہیں تو وہ تباہی اور بربادی پکار رہے ہوتے ہیں (یعنی واویلا کر رہے ہوتے ہیں)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5568]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5568]
تخریج الحدیث: «أخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 8831»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5569
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ تَطَوَّلَ عَلَى أَهْلِ عَرَفَاتٍ يُبَاهِي بِهِمُ الْمَلَائِكَةَ يَقُولُ: يَا مَلَائِكَتِي انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي شُعْثًا غُبْرًا، أَقْبَلُوا يَضْرِبُونَ إِلَيَّ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ، فَأُشْهِدُكُمْ أَنِّي قَدْ أَجَبْتُ دُعَاءَهُمْ، وَشَفَعْتُ رَعِيَّتَهُمْ، وَوَهَبْتُ مُسِيئَهُمْ لِمُحْسِنِهِمْ، وَأَعْطَيْتُ مُحْسِنيهُمْ جَمِيعَ مَا سَأَلُونِي ; غَيْرَ التَّبِعَاتِ الَّتِي بَيْنَهُمْ. فَإِذَا أَفَاضَ الْقَوْمُ إِلَى جَمْعٍ، وَوَقَفُوا فَعَادُوا فِي الرَّغْبَةِ وَالطَّلَبِ إِلَى اللَّهِ فَيَقُولُ: يَا مَلَائِكَتِي عِبَادِي وَقَفُوا، فَعَادُوا فِي الرَّغْبَةِ وَالطَّلَبِ، فَأُشْهِدُكُمْ أَنِّي قَدْ أَجَبْتُ دُعَاءَهُمْ، وَشَفَعْتُ رَعِيَّتَهُمْ، وَوَهَبْتُ مُسِيئَهُمْ لِمُحْسِنِهِمْ، وَأَعْطَيْتُ مُحْسِنَيهُمْ جَمِيعَ مَا سَأَلُونِي، وَكَفَلْتُ عَنْهُمُ التَّبِعَاتِ الَّتِي بَيْنَهُمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ صَالِحٌ الْمُرِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ صَالِحٌ الْمُرِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا بے شک اللہ تعالٰی اہل عرفات کی طرف توجہ فرماتا ہے اور ان کے حوالے سے فرشتوں کے سامنے فخر کا اظہار کرتے ہوئے فرماتا ہے: اے فرشتو! تم میرے بندوں کی طرف دیکھو جو بکھرے ہوئے بالوں کے مالک اور غبار آلود ہیں وہ مختلف علاقوں سے چل کر میری طرف آئے ہیں میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے ان کی دعا کو قبول کیا اور ان کی رعایا کی شفاعت کو قبول کیا اور ان کے برے لوگوں کو ان کے اچھے لوگوں کے حوالے کر دیا اور ان کے اچھے لوگوں کو وہ تمام چیزیں عطا کیں جو انہوں نے مجھ سے مانگیں تھیں البتہ ان کے آپس کے معاملات کا معاملہ مختلف ہے جب لوگ مزدلفہ کی طرف روانہ ہوتے ہیں اور وہاں وقوف کرتے ہیں اور دوبارہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں رغبت اور طلب کا اظہار کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے میرے فرشتو میرے بندوں نے وقوف کیا ہوا ہے اور وہ دوبارہ مغفرت اور طلب کا اظہار کر رہے ہیں میں تمہیں گواہ بنا کر یہ کہتا ہوں کہ میں نے ان کی دعا کو قبول کیا اور جس چیز کی یہ دیکھ بھال کر رہے ہیں میں نے اس کے اجر کو زیادہ کر دیا، اور ان کے برے افراد کو ان کے اچھے افراد کو ہبہ کر دیا، اور ان کے اچھے افراد کو وہ تمام چیزیں عطا کر دیں جو انہوں نے مجھ سے مانگی تھیں اور میں نے ان کے آپس کے اختلافی معاملات کی بھی کفالت کر دی“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح مری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5569]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح مری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5569]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (4106)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2586»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
87. بَابُ تَقْدِيمِ الضَّعَفَةِ مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ .
کمزور افراد کو مزدلفہ سے پہلے روانہ کر دینا
حدیث نمبر: 5570
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَدَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَنْ قَدَّمَ مَعَ ضَعَفَةِ أَهْلِهِ لَيْلَةَ الْمُزْدَلِفَةِ، قَالَتْ: فَرَمَيْتُ الْجَمْرَةَ بِلَيْلٍ، ثُمَّ مَضَيْتُ إِلَى مَكَّةَ فَصَلَّيْتُ بِهَا الصُّبْحَ، ثُمَّ رَجَعْتُ إِلَى مِنًى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ قَالَ ابْنُ الْقَطَّانِ: لَا يُعْرَفُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ قَالَ ابْنُ الْقَطَّانِ: لَا يُعْرَفُ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اہل خانہ میں سے جن کمزور افراد کو مزدلفہ کی رات پہلے روانہ کر دیا تھا میں بھی ان میں شامل تھی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میں نے رات میں ہی جمرات کو کنکریاں مار دیں پھر میں مکہ آ گئی اور وہاں میں نے صبح کی نماز ادا کی پھر میں واپس منیٰ چلی گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ابوداؤد ہے ابن قطان کہتے ہیں: یہ معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5570]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ابوداؤد ہے ابن قطان کہتے ہیں: یہ معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5570]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (268/23)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
88. بَابُ الْإِيضَاعِ فِي وَادِي مُحَسِّرٍ .
وادی محسر سے جلدی گزرنا
حدیث نمبر: 5571
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْضَعَ فِي وَادِي مُحَسِّرٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي سَبْرَةَ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي سَبْرَةَ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ وادی محسر سے جلدی گزر گئے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابوسبرہ ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5571]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابوسبرہ ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5571]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1129)، أخرجه مسند البزار برقم: 1135»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 5572
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا أَتَى مُحَسِّرًا حَرَّكَ رَاحِلَتَهُ وَقَالَ:" عَلَيْكُمْ بِحَصَى الْخَذْفِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب محسر پہنچتے تھے تو اپنی سواری کو حرکت دے دیتے تھے اور یہ فرماتے تھے: تم پر لازم ہے کہ تم چٹکی میں آنے والی کنکریاں چنو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5572]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5572]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (337)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 337»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
89. بَابُ الْمُكَبِّرِ وَالْمُلَبِّي .
تکبیر کہنے والے اور تلبیہ پڑھنے والے کا بیان
حدیث نمبر: 5573
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: نَزَّلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمِنَّا الْمُكَبِّرُ وَمِنَّا الْمُهِلُّ، فَلَمْ يَعِبْ مُكَبِّرُنَا عَلَى مُهِلِّنَا، وَلَا مُهِلُّنَا عَلَى مُكَبِّرِنَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ عَلِيٍّ وَغَيْرِهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَزَلْ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ فِي بَابِ التَّلْبِيَةِ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پڑاؤ کیا ہم میں سے کچھ لوگ تکبیر پڑھ رہے تھے اور کچھ لوگ تلبیہ پڑھ رہے تھے تو تکبیر پڑھنے والا تلبیہ پڑھنے والے پر اور تلبیہ پڑھنے والا تکبیر پڑھنے والے پر کوئی اعتراض نہیں کر رہا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور دیگر صحابہ کرام کے حوالے سے یہ حدیث گزر چکی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارنے تک مسلسل تلبیہ پڑھتے رہے تھے
یہ روایت تلبیہ پڑھنے سے متعلق باب میں گزری ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5573]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3998»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
90. بَابُ رَمْيِ الْجِمَارِ .
جمرات کو کنکریاں مارنا
حدیث نمبر: 5574
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُشَيِّعُهُ مَعَ أَهْلِهِ إِلَى مِنًى يَوْمَ النَّحْرِ لِيَرْمُوا الْجَمْرَةَ مَعَ الْفَجْرِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ شُعْبَةُ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ شُعْبَةُ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے دن انہیں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ منی کی طرف بھیج دیا تھا تاکہ وہ صبح صادق کے ساتھ ہی جمرات کو کنکریاں مار لیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شعبہ ہے، جو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا غلام ہے امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5574]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2929»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5575
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَا أَدْرِي بِكَمْ رَمَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کتنی کنکریاں ماری تھیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5575]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5575]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14417»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5576
وَعَنْ حَرْمَلَةَ بْنِ عَمْرٍو - وَهُوَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ - قَالَ: حَجَجْتُ حَجَّةَ الْوَدَاعِ مُرْدِفِي عَمِّي سِنَانُ بْنُ سَنَّةَ، قَالَ: فَلَمَّا وَقَفْنَا بِعَرَفَاتٍ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاضِعًا إِحْدَى أُصْبُعَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى، فَقُلْتُ لِعَمِّي: مَا يَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: يَقُولُ:" ارْمُوا الْجَمْرَةَ بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حرملہ بن عمرو رضی اللہ عنہ جو ابوعبدالرحمن ہیں وہ بیان کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے موقع پر میں اپنے چچا سیدنا سنان بن سنہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے سواری پر موجود تھا جب ہم نے عرفات میں وقوف کیا ہوا تھا تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے اپنی ایک انگلی دوسری پر رکھی ہوئی تھی میں نے اپنے چچا سے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیا ارشاد فرما رہے ہیں؟ انہوں نے بتایا آپ فرما رہے ہیں: تم چٹکی میں آنے والی کنکریاں مارنا۔
یہ روایت امام أحمد نے امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5576]
یہ روایت امام أحمد نے امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5576]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1131) اخرجه احمد المسند (343/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18537، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3474، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9131»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5577
وَعَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ وَعَمِّي مُرْدِفِي، وَهُوَ وَاضِعٌ أُصْبُعَيْهِ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى، فَقُلْتُ: مَا يَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: يَقُولُ:" ارْمُوا الْجِمَارَ بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، قَالَ: لَمْ يَرْوِهِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ إِلَّا أَيُّوبُ - يَعْنِي الْغَافِقِيَّ - وَرَوَاهُ النَّاسُ عَنِ ابْنِ حَرْمَلَةٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ هِنْدٍ، عَنْ أَسْلَمَ بْنِ خَارِجَةَ.

سیدنا حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرفہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا میرے چچا نے مجھے پیچھے بٹھایا ہوا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ایک انگلی دوسری پر رکھی ہوئی تھی میں نے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیا ارشاد فرما رہے ہیں؟ انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرما رہے ہیں کہ جمرات کو ایسی کنکریاں مارو جو چٹکی میں آ جاتی ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں وہ فرماتے ہیں: اس سند کے ساتھ اس روایت کو صرف ایوب نے یعنی غافقی نے نقل کیا ہے لوگوں نے اسے ابن حرملہ کے حوالے سے یحیی بن ہند کے حوالے سے اسلم بن خارجہ سے نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5577]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3474)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9131»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح