🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
78. بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّعْيِ .
سعی کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5528
وَعَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ: قَامَ عَبْدُ اللَّهِ عَلَى الصَّفَا عِنْدَ صَدْعٍ فِيهِ فَقَالَ: هَاهُنَا - وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ - مَقَامُ الَّذِي أُنْزِلَتْ عَلَيْهِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ الْوَلِيدِ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
علقمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ صفا پہاڑ میں موجود ایک پہاڑی پر اس میں موجود ایک شگاف میں کھڑے ہوئے تھے، انہوں نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، یہ اس ہستی (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) کے کھڑے ہونے کی جگہ ہے جن پر سورہ بقرہ نازل ہوئی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ولید ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5528]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10036)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5529
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مِنَ الْمَسْجِدِ إِلَى الصَّفَا مِنْ بَابِ بَنِي مَخْزُومٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو الْقَاسِمِ الْعُمَرِيُّ قَالَ أَحْمَدُ: كَانَ كَذَّابًا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باب بنو مخزوم کی طرف سے مسجد میں سے نکل کر صفا پہاڑی کی طرف گئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عبداللہ ابوالقاسم عمری ہے امام أحمد کہتے ہیں وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5529]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3381)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13381، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2901»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5530
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَتِ الْأَنْصَارُ: إِنَّ السَّعْيَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ أَوِ اعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ يَطَّوَّفَ بِهِمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ جُمَيْعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انصار نے کہا: صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرنا زمانہ جاہلیت کا کام ہے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”بے شک صفا اور مروہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں جو شخص بیت اللہ کا حج کرتا ہے یا عمرہ کرتا ہے، تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہو گا اگر وہ ان دونوں کا طواف کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حفص بن جمیع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5530]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5531
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ يَطَّوَّفَ بِهِمَا مُنَفَّلَةً، فَمَنْ تَرَكَ فَلَا بَأْسَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَنْصَارِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس پر کوئی گناہ نہیں ہو گا اگر وہ نفلی طور پر ان دونوں کا طواف کر لیتا ہے اور اگر کوئی اسے ترک کر دے تو کوئی حرج بھی نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عباس بن فضل انصاری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5531]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5532
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: يَزْعُمُ قَوْمُكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَأَنَّ ذَلِكَ سُنَّةٌ؟ قَالَ: صَدَقُوا إِنَّ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ لَمَّا أُمِرَ بِالْمَنَاسِكِ اعْتَرَضَ عَلَيْهِ الشَّيْطَانُ عِنْدَ الْمَسْعَى فَسَابَقَهُ فَسَبَقَهُ إِبْرَاهِيمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ - يَأْتِي فِي رَمْيِ الْجِمَارِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ -، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوطفیل بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: آپ کی قوم کا یہ کہنا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صفا اور مروہ کے درمیان سعی کی تھی اور یہ چیز سنت ہے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا انہوں نے ٹھیک کہا: ہے جب سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو مناسک کا حکم دیا گیا تو سعی والی جگہ پر شیطان ان کے سامنے آیا اس نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ دوڑ لگانے کی کوشش کی، تو سیدنا ابراہیم علیہ السلام اس سے سبقت لے گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، جو آگے چل کر جمرات کو کنکریاں مارنے سے متعلق باب میں آئے گی اگر اللہ نے چاہا اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5532]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 4010، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1264، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1885، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2702، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10628»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5533
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا سَعَى فِي بَطْنِ الْمَسِيلِ قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ الْأَعَزُّ الْأَكْرَمُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وادی کے نشیبی حصے میں سعی کر رہے تھے تو آپ یہ دعا کر رہے تھے: ”اے اللہ! تو مغفرت کر دے اور تو رحم کر دے بے شک تو سب سے زیادہ غلبے والا اور سب سے زیادہ معزز ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5533]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2778»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5534
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ طَارِقِ بْنِ عَلْقَمَةَ عَنْ عَمِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا جَاءَ مَكَانًا مِنْ دَارِ يَعْلَى - نَسَبَهُ عُبَيْدُ اللَّهِ - اسْتَقْبَلَ الْبَيْتَ فَدَعَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرَوَاهُ أَيْضًا عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَارِقٍ عَنْ أَبِيهِ. وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ طَارِقٍ عَنْ أُمِّهِ. وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ هَذَا لَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ وَلَا جَرَّحَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالرحمن بن طارق بن علقمہ نے اپنے چچا کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دارابویعلی میں ایک مخصوص مقام پر پہنچے عبیداللہ نامی راوی نے اس کی نسبت بیان کی ہے (کہ وہ کون سی جگہ تھی) تو آپ نے بیت اللہ کی طرف رخ کیا اور دعا کی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، انہوں نے اسے عبدالرحمن بن عبداللہ بن طارق کے حوالے سے ان کے والد سے بھی نقل کیا ہے۔ امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اسے عبدالرحمن بن طارق کے حوالے سے ان کی والدہ سے نقل کیا ہے عبدالرحمن نامی اس راوی کے بارے میں، میں نے کسی کو نہیں پایا کہ کسی نے اس کی توثیق کی ہو یا اس پر جرح کی ہو اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5534]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8213) اخرجه احمد فى المسند (61/4 (374/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16151»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
79. بَابُ الْخُطْبَةِ قَبْلَ التَّرْوِيَةِ .
ترویہ سے پہلے خطبہ دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5535
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيِّ قَالَ: شَهِدْتُ خُطْبَةَ ابْنِ الزُّبَيْرِ بِالْمَوْسِمِ قَالَ: مَا شَعَرْنَا حَتَّى خَرَجَ - عَلَيْنَا قَبْلَ يَوْمِ التَّرْوِيَةِ بِيَوْمٍ، وَهُوَ مُحْرِمٌ - رَجُلٌ كَهَيْئَةِ كَهْلٍ جَمِيلٍ، فَأَقْبَلَ فَقَالُوا: هَذَا - يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ - فَرَقِيَ الْمِنْبَرَ وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ أَبْيَضَانِ، ثُمَّ سَلَّمَ عَلَيْهِمْ فَرَدُّوا عَلَيْهِ السَّلَامَ ثُمَّ لَبَّى بِأَحْسَنِ تَلْبِيَةٍ سَمِعْتُهَا قَطُّ، ثُمَّ حَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّكُمْ جِئْتُمْ مِنْ آفَاقٍ شَتَّى وُفُودًا عَلَى اللَّهِ تَعَالَى فَحَقٌّ عَلَى اللَّهِ أَنْ يُكْرِمَ وَفْدَهُ، فَمَنْ جَاءَ يَطْلُبُ مَا عِنْدَ اللَّهِ فَإِنَّ طَالِبَ اللَّهِ لَا يَخِيبُ، فَصَدِّقُوا قَوْلَكُمْ بِفِعْلٍ، فَإِنَّ مِلَاكَ الْقَوْلِ الْفِعْلُ وَالنِّيَّةَ النِّيَّةَ الْقُلُوبَ، اللَّهَ اللَّهَ فِي أَيَّامِكُمْ هَذِهِ فَإِنَّهَا أَيَّامٌ يُغْفَرُ فِيهَا الذُّنُوبُ، جِئْتُمْ مِنْ آفَاقٍ شَتَّى فِي غَيْرِ تِجَارَةٍ وَلَا طَلَبِ مَالٍ وَلَا دُنْيَا تَرْجُونَ هَاهُنَا. ثُمَّ لَبَّى وَلَبَّى النَّاسُ وَتَكَلَّمَ بِكَلَامٍ كَثِيرٍ. ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ فِي كِتَابِهِ: الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ قَالَ: وَهِيَ ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ: شَوَّالٌ وَذُو الْقَعْدَةِ وَعَشْرٌ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ (فَمَنْ فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ) لَا جِمَاعَ (وَلَا فُسُوقَ) لَا سِبَابَ (وَلَا جِدَالَ) لَا مِرَاءَ (وَمَا تَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ يَعْلَمْهُ اللَّهُ وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى) . وَقَالَ عَزَّ وَجَلَّ: لَا جُنَاحٌ عَلَيْكُمْ (أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّكُمْ) فَأَحَلَّ لَهُمُ التِّجَارَةَ. ثُمَّ قَالَ: فَإِذَا أَفَضْتُمْ مِنْ عَرَفَاتٍ، وَهُوَ الْمَوْقِفُ الَّذِي يَقِفُونَ عِنْدَهُ حَتَّى تَغِيبَ الشَّمْسُ، ثُمَّ يُفِيضُونَ مِنْهُ: فَاذْكُرُوا اللَّهَ عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ قَالَ: وَهِيَ الْجِبَالُ الَّتِي يَقِفُونَ عِنْدَ الْمُزْدَلِفَةَ فَاذْكُرُوهُ كَمَا هَدَاكُمْ قَالَ: لَيْسَ هَذَا يَوْمُ، هَذَا لِأَهْلِ الْبَلَدِ كَانُوا يُفِيضُونَ مِنْ جَمْعٍ، وَيُفِيضُ النَّاسُ مِنْ عَرَفَاتٍ، فَأَبَى اللَّهُ لَهُمْ ذَلِكَ فَأَنْزَلَ: ثُمَّ أَفِيضُوا مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ النَّاسُ إِلَى (مَنَاسِكِكُمْ) . قَالُوا: وَكَانُوا إِذَا فَرَغُوا مِنْ حَجَّتِهِمْ تَفَاخَرُوا بِالْآبَاءِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِعَامٍّ: فَاذْكُرُوا اللَّهَ كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا فَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا وَمَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ وَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ قَالَ: يَعْمَلُونَ فِي دُنْيَاهُمْ لِآخِرَتِهِمْ زِمَّتَهُمْ وَدُنْيَاهُمْ. قَالَ: ثُمَّ قَرَأَ حَتَّى بَلَغَ وَاذْكُرُوا اللَّهَ فِي أَيَّامٍ مَعْدُودَاتٍ، قَالَ: وَهِيَ أَيَّامُ التَّشْرِيقِ فَذِكْرُ اللَّهِ فِيهِنَّ بِتَسْبِيحٍ وَتَحْمِيدٍ وَتَهْلِيلٍ وَتَكْبِيرٍ وَتَمْجِيدٍ. قَالَ: ثُمَّ ذَكَرَ مَهَلَّ النَّاسِ. قَالَ: مَهَلُّ أَهْلِ الْمَدِينَةِ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ، وَمَهَلُّ أَهْلِ الْعِرَاقِ مِنَ الْعَقِيقِ، وَمَهَلُّ أَهْلِ نَجْدٍ وَأَهْلِ الطَّائِفِ مِنْ قَرْنٍ، وَأَهْلِ الْيَمَنِ مَنْ يَلَمْلَمَ. قَالَ: ثُمَّ دَعَا عَلَى كَفَرَةِ أَهْلِ الْكِتَابِ فَقَالَ: اللَّهُمَّ عَذِّبْ كَفَرَةَ أَهْلِ الْكِتَابِ الَّذِينَ يَجْحَدُونَ بِآيَاتِكَ وَيُكَذِّبُونَ رُسُلَكَ وَيَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِكَ اللَّهُمَّ عَذِّبْهُمْ، وَاجْعَلْ قُلُوبَهُمْ قُلُوبَ نِسَاءٍ فَوَاجِرَ - فِي دُعَاءٍ كَثِيرٍ - ثُمَّ قَالَ: إِنَّ هَاهُنَا رِجَالًا قَدْ أَعْمَى اللَّهُ قُلُوبَهُمْ كَمَا أَعْمَى أَبْصَارَهُمْ يُفْتُونَ بِالْمُتْعَةِ بِأَنْ يَقْدِمَ الرَّجُلُ مِنْ خُرَاسَانَ مُهِلًّا بِالْحَجِّ حَتَّى إِذَا قَدِمَ قَالُوا: أَحِلَّ مِنْ حَجِّكَ بِعُمْرَةٍ ثُمَّ أَهِلَّ بِحَجٍّ مِنْ هَاهُنَا وَاللَّهِ مَا كَانَتِ الْمُتْعَةُ إِلَّا لِمُحْصَرٍ، ثُمَّ لَبَّى وَلَبَّى النَّاسُ، فَمَا رَأَيْتُ يَوْمًا قَطُّ كَانَ أَكْثَرَ بَاكِيًا مِنْ يَوْمِئِذٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ الْمَرْزُبَانِ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَفِيهِ غَيْرُهُ مِمَّنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
محمد بن عبداللہ ثقفی بیان کرتے ہیں: حج کے موقع پر میں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے خطبہ میں موجود تھا راوی بیان کرتے ہیں: ہمیں پتہ نہیں چلا وہ ترویہ کے دن سے ایک دن پہلے ہمارے پاس تشریف لائے۔ انہوں نے احرام باندھا ہوا تھا اور وہ خوبصورت ادھیڑ عمر شخص تھے وہ تشریف لائے تو لوگوں نے کہا: اے امیر المؤمنین! وہ منبر پر چڑھے۔ انہوں نے دو سفید کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ انہوں نے لوگوں کو سلام کیا لوگوں نے انہیں سلام کا جواب دیا پھر انہوں نے تلبیہ پڑھا تو میں نے وہ سب سے زیادہ خوبصورت تلبیہ سنا تھا پھر اس کے بعد انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی پھر یہ ارشاد فرمایا: اما بعد: تم لوگ دور دراز کے علاقوں سے وفد کی شکل میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے ہو، تو یہ بات اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے کہ وہ اپنے مہمانوں کی عزت افزائی کرے جو شخص اس چیز کو حاصل کرنے کے لئے آیا ہے، جو اللہ تعالیٰ کے پاس موجود ہے، تو اللہ تعالی سے کوئی چیز مانگنے والا رسوائی کا شکار نہیں ہوتا تم فعل کے ذریعے اپنے قول کی تصدیق کرو کیونکہ قول کی اصل فعل ہے اور نیت کا دھیان رکھو اور نیت کا دھیان رکھو دل کا دھیان رکھو اپنے ان دنوں کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہو اللہ سے ڈرتے رہو کیونکہ یہ ایسے دن ہیں جن میں گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے تم مختلف علاقوں سے آئے ہو اور کسی تجارت کے سلسلے میں یا مال حاصل کرنے کے لئے یا دنیا کے حصول کے لئے یہاں نہیں آئے ہو پھر انہوں نے تلبیہ پڑھا اور لوگوں نے بھی تلبیہ پڑھا پھر انہوں نے بہت سا کلام کیا پھر انہوں نے یہ بات ارشاد فرمائی: اما بعد! بے شک اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں یہ ارشاد فرمایا ہے: ”حج کے متعین مہینے ہیں“۔ تو یہ تین مہینے ہیں شوال، ذوالقعدہ اور ذوالج کے دس دن جو شخص ان میں حج کو فرض قرار دیدے اور رفث نہ کرے (یعنی صحبت نہ کرے) اور فسوق نہ کرے یعنی گالی گلوچ نہ کرے اور جدال نہ کرے یعنی جھگڑا نہ کرے اور تم جو بھی بھلائی کرو گے اللہ تعالیٰ اسے جانتا ہے اور تم زاد سفر اختیار کرو بے شک سب سے بہتر زاد سفر تقویٰ ہے اللہ تعالیٰ نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے تم پر کوئی گناہ نہیں ہو گا اگر تم اللہ تعالیٰ کا فضل تلاش کرتے ہو، تو اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے لئے تجارت کو حلال قرار دیا ہے پھر انہوں نے یہ آیت پڑھی: ”جب تم عمرفات سے واپس جاؤ“۔ یہ وقوف کی جگہ ہے، جس کے پاس لوگ اس وقت تک ٹھہرے رہیں گے جب تک سورج غروب نہیں ہو جاتا پھر وہ وہاں سے روانہ ہو جائیں گے تو تم لوگ مشعر حرام کے نزدیک اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے فرمایا اس سے مراد وہ پہاڑ ہیں کہ مزدلفہ کے پاس جس کے پاس لوگ وقوف کرتے ہیں تو تم اس کا اس طرح ذکر کرو جس طرح اس نے تمہیں ہدایت کی ہے۔ انہوں نے فرمایا: یہ دن وہ نہیں ہے یہ شہر والوں کے لئے جو مزدلفہ سے واپس آ جاتے تھے اور باقی لوگ عرفات سے واپس آیا کرتے تھے تو اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے ہے اس چیز کو باقی نہیں رکھا اور یہ آیت نازل کی: ”پھر تم وہاں سے واپس آؤ جہاں سے لوگ واپس آتے ہیں“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”تمہارے مناسک“۔ لوگ جب حج سے فارغ ہوتے تھے تو اپنے آباء اجداد پر فخر کا اظہار کرتے تھے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی تم اللہ تعالیٰ کا یوں ذکر کرو جس طرح تم اپنے باپ دادا کا ذکر کرتے ہو یا اس سے بھی زیادہ اس کا ذکر کرو لوگوں میں سے کچھ لوگ وہ ہیں جو یہ کہتے ہیں: اے ہمارے پروردگار تو ہمیں دنیا عطا کر دے تو ایسے شخص کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہو گا اور ان میں سے کوئی یہ کہتا ہے: اے ہمارے پروردگار تو ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور تو ہمیں آخرت کے عذاب سے بچا لے“۔ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے فرمایا وہ لوگ دنیا میں اپنی آخرت کے لئے عمل کرتے ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: پھر انہوں نے آیت تلاوت کی یہاں تک کہ یہ آیت تلاوت کی: ”متعین دنوں میں، اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو“۔ انہوں نے فرمایا: اس سے مراد ایام تشریق ہیں اور ان دنوں میں اللہ تعالیٰ کا ذکر تسبیح کی شکل میں ہو گا الحمدللہ پڑھنے کی شکل میں لا الہ الا اللہ پڑھنے کی شکل میں اللہ اکبر پڑھنے کی شکل میں اور تمجید پڑھنے کی شکل میں ہو گا راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے لوگوں کے مواقیت کا ذکر کیا اور فرمایا: اہل مدینہ کے لئے میقات ذوالحلیفہ ہے اہل عراق کے لئے میقات، عقیق ہے۔ اہل نجد اور اہل طائف کے لئے میقات قرن، اہل یمن کے لئے یلملم ہے راوی بیان کرتے ہیں: پھر انہوں نے اہل کتاب سے تعلق رکھنے والے کافروں کے خلاف دعا کی اور یہ کہا: اے اللہ! اہل کتاب سے تعلق رکھنے والے کافروں پر عذاب نازل فرما جنہوں نے تیری آیات کا انکار کیا تیرے رسولوں کی تکذیب کی اور وہ تیرے راستے سے روکتے ہیں اے اللہ! تو انہیں عذاب دے اور ان لوگوں کو فاجر عورتوں کے دلوں جیسا کر دے۔ انہوں نے اس بارے میں بہت دعا کی پھر یہ کہا: یہاں کچھ لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ تعالیٰ نے نابینا کر دیا ہے، جس طرح ان کی بینائی کو ختم کیا ہے وہ حج تمتع کے بارے میں فتوی دیتے ہیں کہ کوئی شخص خراسان سے حج کا احرام باندھ کر آئے یہاں تک کہ جب وہ مکہ آ جائے تو یہ لوگ کہتے ہیں: تم اپنے حج کو عمرہ بنا کر احرام کھول دو اور پھر یہاں سے حج کا احرام باندھ لینا اللہ کی قسم حج تمتع کا حکم اس شخص کے لئے ہے، جسے محصور کر دیا گیا ہو پھر انہوں نے تلبیہ پڑھا اور لوگوں نے بھی تلبیہ پڑھا راوی کہتے ہیں: میں نے اس دن سے زیادہ رونے والے افراد کبھی نہیں دیکھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن مرزبان ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے اس روایت کی سند میں اس کے علاوہ اور ایسے راوی بھی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5535]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
80. بَابُ الْخُرُوجِ إِلَى مِنًى وَعَرَفَةَ .
منیٰ اور عرفہ کی طرف جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5536
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَحِمَهُ اللَّهُ أَنَّهُ كَانَ يَسْتَحِبُّ إِذَا اسْتَطَاعَ أَنْ يُصَلِّيَ الظُّهْرَ بِمِنًى مِنْ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ، وَذَلِكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الظُّهْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ بِمِنًى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ان کے بارے میں یہ بات منقول ہے۔ وہ اس بات کو مستحب سمجھتے تھے کہ ترویہ کے دن اگر ان سے ہو سکے تو وہ ظہر کی نماز منی میں ادا کریں اس کی وجہ یہ تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ترویہ کے دن ظہر کی نماز منی میں ادا کی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5536]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6131)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5537
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ يَوْمِ التَّرْوِيَةِ بِيَوْمٍ:" مَنْزِلُنَا غَدًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِالْخَيْفِ الْأَيْمَنِ، حَيْثُ اسْتَقْسَمَ الْمُشْرِكُونَ عَلَى الْكُفْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ترویہ سے ایک دن پہلے ارشاد فرمایا: ”کل اگر اللہ نے چاہا تو ہمارے پڑاؤ کی جگہ خیف ایمن میں ہو گی جہاں مشرکین نے کفر پر ثابت قدم رہنے کے لئے قسمیں اٹھائی تھیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5537]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (783) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11048)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11048، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 783»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں