🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
41. بَابُ اسْتِعْمَالِ الذَّهَبِ .
سونا استعمال کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8711
وَعَنْ أُمِّ لَيْلَى قَالَتْ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا كَانَتْ إِحْدَانَا تَقْدِرُ أَنْ تَتَّخِذَ فِي يَدَيْهَا مَسَكَتَيْنِ مِنْ فِضَّةٍ فَإِنْ لَمْ تَقْدِرْ فَصَدَّتْ يَدَيْهَا وَلَوْ بِسَيْرٍ وَقَالَ:" لَا تَشَبَّهْنَ بِالرِّجَالِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیده ام لیلی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم میں سے جب کوئی ایک عورت پر قدرت رکھتی ہو کہ وہ اپنے ہاتھوں میں چاندی کے کنگن پہن لے (تو وہ ایسا کر لے) اور اگر وہ اس کی قدرت نہیں رکھتی، تو وہ دونوں ہاتھوں پر کوئی چیز پہن لے خواہ وہ چمڑے کا تسمہ ہی ہو، آپ نے فرمایا: تم خواتین مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار نہ کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8711]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (139/25)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
42. بَابٌ فِيمَا رُخِّصَ فِيهِ مِنَ الذَّهَبِ .
اس چیز کا بیان کہ سونے کے بارے میں جو رخصت دی گئی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8712
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ أَبَاهُ سَقَطَتْ ثَنِيَّتُهُ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَشُدَّهَا بِذَهَبٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ان کے والد کے سامنے کے دانت گر گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ سونے کے ذریعے انہیں باندھ لیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوربیع سمان ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8712]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8301»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8713
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ أَنَّ ثَنِيَّتَهُ أُصِيبَتْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَهُ أَنْ يَتَّخِذَ ثَنِيَّةً مِنْ ذَهَبٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا بِشْرِ بْنِ مُعَاذٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ لَمْ يُدْرِكْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ.
سیدنا عبداللہ بن عبداللہ بن ابی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ان کے دانت ٹوٹ گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ سونے کے دانت لگوا لیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف بشر بن معاذ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن عروہ بن زبیر نے سیدنا عبداللہ بن عبداللہ بن ابی رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8713]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3011)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8714
وَعَنْ وَاقِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ التَّمِيمِيِّ عَمَّنْ رَأَى عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ضَبَّبَ أَسْنَانَهُ بِالذَّهَبِ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
واقد بن عبداللہ تمیمی نے اس شخص کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے۔ جس نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے دانتوں پر سونا لگوایا تھا۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8714]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8715
وَعَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ قَالَ: رَأَيْتُ الْمُغِيرَةَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَدْ شَدَّ أَسْنَانَهُ بِالذَّهَبِ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حماد بن ابوسلیمان بیان کرتے ہیں: میں نے مغیرہ بن عبداللہ کو دیکھا کہ انہوں نے سونے کے ذریعے اپنے دانت بندھوائے تھے۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8715]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8716
وَعَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ قَالَ: رَأَيْتُ الْمُغِيرَةَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَدْ شَدَّ أَسْنَانَهُ بِالذَّهَبِ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِإِبْرَاهِيمَ فَقَالَ: لَا بَأْسَ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حماد بن ابوسلیمان بیان کرتے ہیں: میں نے مغیرہ بن عبداللہ کو دیکھا کہ انہوں نے سونے کے ذریعے اپنے دانت بندھوائے تھے میں نے اس بات کا تذکرہ ابراہیم نخعی سے کیا، تو انہوں نے فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8716]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8717
وَعَنْ سَعْدَانَ قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَطُوفُ بِهِ بَنُوهُ حَوْلَ الْبَيْتِ عَلَى سَوَاعِدِهِمْ، وَقَدْ شَدُّوا أَسْنَانَهُ بِالذَّهَبِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سعدان بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان کے بیٹوں نے اپنے ہاتھوں پر انہیں اٹھا کر انہیں بیت اللہ کے گرد طواف کروایا تھا، اور ان لوگوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے دانت سونے سے بندھوائے ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8717]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (667)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8718
وَعَنْ مَرْوَانَ بْنِ النُّعْمَانِ قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَتَوَكَّأُ عَلَى عَصَا عَلَى رَأْسِهَا ضَبَّةُ فِضَّةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَمَرْوَانُ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
مروان بن نعمان بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے ایک ایسے عصا کے ساتھ ٹیک لگائی ہوئی تھی جس کے سرے پر چاندی لگی ہوئی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ مروان نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8718]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (669)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
43. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَاتَمِ .
انگوٹھی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8719
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: رَأَيْتُ عَلَى الْبَرَاءِ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ وَكَانَ النَّاسُ يَقُولُونَ لَهُ: لِمَ تَخْتِمُ بِالذَّهَبِ وَقَدْ نَهَى عَنْهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ الْبَرَاءُ: بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبَيْنَ يَدَيْهِ غَنِيمَةٌ يُقَسِّمُهَا سَبْيٌ وَخُرْثِيٌّ قَالَ: فَقَسَّمَهَا حَتَّى بَقِيَ هَذَا الْخَاتَمُ، فَرَفَعَ طَرْفَهُ فَنَظَرَ إِلَى أَصْحَابِهِ، ثُمَّ خَفَضَ، ثُمَّ رَفَعَ طَرْفَهُ يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ، ثُمَّ خَفَضَ ثُمَّ رَفَعَ طَرْفَهُ فَنَظَرَ إِلَيْهِمْ، ثُمَّ قَالَ:" أَيْ بَرَاءُ". فَجِئْتُهُ حَتَّى قَعَدْتُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَأَخَذَ الْخَاتَمَ ثُمَّ قَبَضَ عَلَى كُرْسُوعِي ثُمَّ قَالَ:" خُذِ الْبَسْ مَا كَسَاكَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ". قَالَ: وَكَانَ الْبَرَاءُ يَقُولُ: كَيْفَ تَأْمُرُونِي أَنْ أَضَعَ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْبَسْ مَا كَسَاكَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَالِكٍ مَوْلَى الْبَرَاءِ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَأَبُو حَاتِمٍ، وَلَكِنْ قَالَ ابْنُ حِبَّانَ: لَمْ يَسْمَعْ مِنَ الْبَرَاءِ، قُلْتُ: قَدْ وَثَّقَهُ، وَقَالَ: رَأَيْتُ عَلَى الْبَرَاءِ فَصَرَّحَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
محمد بن مالک بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا براء رضی اللہ عنہ کو سونے کی انگوٹھی پہنے ہوئے دیکھا، لوگوں نے اُن سے کہا: آپ نے سونے کی انگوٹھی پہنی ہوئی ہے، جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے سیدنا براء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے آپ کے سامنے مال غنیمت موجود تھا، آپ نے اس میں قیدیوں اور گھر کے ساز و سامان کو تقسیم کر دیا راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تقسیم کر دیا یہاں تک کہ یہ انگوٹھی باقی رہ گئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نگاہ اٹھا کر اپنے صحابہ کی طرف دیکھا پھر نگاہ کو جھکا لیا پھر آپ نے نگاہ اٹھا کر ان کی طرف دیکھا پھر آپ نے نگاہ کو جھکا لیا پھر آپ نے نگاہ اٹھا کر ان کی طرف دیکھا پھر فرمایا: اے براء میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا یہاں تک کہ آپ کے سامنے آ کر بیٹھ گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انگوٹھی لی پھر میری کلائی کو پکڑا اور فرمایا: تم یہ لو اور اسے پہن لو جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے تمہیں پہننے کے لئے دیا ہے راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا براء رضی اللہ عنہ یہ کہتے تھے کہ تم مجھے یہ کیسے کہہ سکتے ہو کہ میں اس چیز کو اتار دوں کہ جس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے کہ تم وہ چیز پہن لو جو اللہ اور اس کے رسول نے تمہیں پہنائی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔ محمد بن مالک نامی راوی سیدنا براء رضی اللہ عنہ کا غلام ہے اسے ابن حبان اور ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے، لیکن ابن حبان یہ کہتے ہیں: اس نے سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے میں یہ کہتا ہوں انہوں نے اس کی توثیق کی گئی ہے اس راوی نے یہ بیان کیا ہے: میں نے سیدنا براء رضی اللہ عنہ پر دیکھا، تو یہ اس بات کی صراحت ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8719]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1708) أخرجه احمد فى المسند (294/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8720
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى فِي يَدِ رَجُلٍ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ فَقَالَ:" أَلْقِ ذَا". فَأَلْقَاهُ فَتَخَتَّمَ بِخَاتَمٍ مِنْ حَدِيدٍ فَقَالَ:" ذَا شَرٌّ مِنْهُ". فَتَخَتَّمَ بِخَاتَمٍ مِنْ فِضَّةٍ فَسَكَتَ عَنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ عَمَّارَ بْنَ أَبِي عَمَّارٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ.
عمار بن ابوعمار بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی، تو فرمایا: اسے اتار دو اس شخص نے اسے اتار دیا پھر اس شخص نے لوہے کی انگوٹھی پہن لی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اس سے زیادہ بری ہے پھر اس شخص نے چاندی کی انگوٹھی پہن لی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کچھ نہیں کہا:۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ عمار بن ابوعمار نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8720]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (132)، أخرجه مسند أحمد برقم: 133»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں