🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَاتَمِ .
انگوٹھی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8721
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّهُ لَبِسَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، كَأَنَّهُ كَرِهَهُ فَطَرَحَهُ ثُمَّ لَبِسَ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ، فَقَالَ:" هَذَا أَخْبَثُ وَ أَخْبَثُ" فَطَرَحَهُ، ثُمَّ لَبِسَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ فَسَكَتَ عَنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے سونے کی انگوٹھی پہنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا تو اس پر ناگواری کا اظہار کیا انہوں نے اسے اتار دیا پھر انہوں نے لوہے کی انگوٹھی پہن لی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ زیادہ خبیث ہے یہ زیادہ خبیث ہے۔ انہوں نے اسے اتار دیا پھر انہوں نے چاندی کی انگوٹھی پہنی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کچھ نہیں کہا:۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8721]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6977)»

الحكم على الحديث:
قال شعيب الارناؤط : صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8722
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَ أَحْمَدَ: قَالَ فِي الْخَاتَمِ الْحَدِيدِ:" هَذَا حِلْيَةُ أَهْلِ النَّارِ".
وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
امام أحمد کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: لوہے کی انگوٹھی کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا تھا ”یہ اہل جہنم کا زیور ہے“۔ امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8722]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6518,6680)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8723
وَعَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِهِ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيَّ خَاتَمٌ مِنْ ذَهَبٍ فَأَخَذَ جَرِيدَةً فَضَرَبَ بِهَا كَفِّي وَقَالَ:" اطْرَحْهُ". قَالَ: فَخَرَجْتُ فَطَرَحْتُهُ، فَقَالَ:" مَا فَعَلَ الْخَاتَمُ؟" قَالَ: قُلْتُ: طَرَحْتُهُ قَالَ:" إِنَّمَا أَمَرْتُكَ أَنْ تَسْتَمْتِعَ بِهِ وَلَا تَطْرَحْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سالم بن ابوالجعد، اپنی قوم کے ایک آدمی کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: (وہ صاحب کہتے ہیں:) میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے سونے کی انگوٹھی پہنی ہوئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چھٹری لی اور اس کے ذریعے میری ہتھیلی پر مارا اور فرمایا اسے اتار دو! وہ صاحب کہتے ہیں: میں وہاں سے نکلا میں نے اسے اتار دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: انگوٹھی کا کیا بنا؟ میں نے عرض کی: میں نے اسے پھینک دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمہیں یہ ہدایت کی تھی کہ تم اس سے نفع حاصل کرو (یعنی اسے فروخت کر کے قیمت حاصل کر لو) تم نے اسے پھینکنا نہیں تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8723]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21831»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8724
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا أَبُو بَكْرٍ وَلَا عُمَرُ يَلْبَسُونَ خَوَاتِيمَهُمْ، حَتَّى قَدِمَ أَبَانٌ عَلَى عُمَرَ - يَعْنِي كَانُوا يَتَّخِذُونَهَا وَلَا يَلْبَسُونَهَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا ابْنَ لَهِيعَةَ، وَإِنْ كَانَ حَسَنَ الْحَدِيثَ، وَلَكِنَّهُ لَمْ يُحْتَمَلْ هَذَا مِنْهُ لَمَّا خَالَفَ الْأَثْبَاتَ الْذِينَ رَوَوْا عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَلْبَسُ الْخَاتَمَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اپنی انگوٹھیاں پہنتے نہیں تھے (صرف مہر لگانے کے لئے استعمال کرتے تھے) یہاں تک کہ ابان، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آ گئے راوی کہتے ہیں: یعنی وہ لوگ رکھتے تھے انہیں پہنتے نہیں تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف، بن لہیعہ کا معاملہ مختلف ہے وہ اگرچہ حسن الحدیث ہے، لیکن اس سے
یہ روایت حاصل نہیں کی جاتی کیونکہ اس نے ان ثبت راویوں کے برخلاف نقل کیا ہے، جنہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے۔ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انگوٹھی پہنتے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8724]
تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6025»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8725
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفِي يَدِهِ خَاتَمٌ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا خَالِدُ مَا هَذَا الْخَاتَمُ؟" قَالَ: خَاتَمٌ اتَّخَذْتُهُ. قَالَ:" فَاطْرَحْهُ إِلَيَّ". قَالَ: فَطَرَحْتُهُ فَإِذَا هُوَ خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ مَلْوِيٌّ عَلَيْهِ فِضَّةٌ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا نَقْشُهُ؟" قُلْتُ: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ. فَأَخَذَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَبِسَهُ فَهُوَ الْخَاتَمُ الَّذِي كَانَ فِي يَدِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا خالد بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ان کے ہاتھ میں انگوٹھی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے خالد یہ انگوٹھی کیا ہے۔ انہوں نے عرض کی: یہ انگوٹھی ہے جو میں نے پہنی ہوئی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اتار کر مجھے دکھاؤ راوی کہتے ہیں: میں نے اسے اتارا وہ لوہے کی بنی ہوئی انگوٹھی تھی جس پر چاندی لگی ہوئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس پر کیا نقش ہے؟ میں نے عرض کی ہے: محمد رسول اللہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ لی اور اسے پہن لیا یہ وہی انگوٹی ہے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک میں رہی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8725]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4118)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4118»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8726
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا أَبُو بَكْرٍ وَلَا عُمَرُ يَلْبَسُونَ الْخَوَاتِيمَ، وَلَا يَطْبَعُونَ كِتَابًا، حَتَّى كَتَبَ زِيَادُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ إِلَى عُمَرَ: إِنَّكَ تَكْتُبُ إِلَيْنَا بِأَشْيَاءَ مَا نَجِدُ لَهَا طَوَابِعَ، فَاتَّخَذَ عِنْدَ ذَلِكَ خَاتَمًا فَطَبَعَ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ مُخَالِفٌ لِأَحَادِيثِ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ انگوٹھیاں پہنتے نہیں تھے اور نہ ہی تحریروں پر مہر لگایا کرتے تھے یہاں تک کہ زیاد بن ابوسفیان نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خط لکھا کہ آپ کچھ چیزوں کے بارے میں ہماری طرف مکتوب بھیج دیتے ہیں لیکن ہمیں اس پر مہر نہیں ملتی اس وقت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انگوٹھی بنوائی اور اس کے ذریعے وہ مہر لگاتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور یہ صیح احادیث کے برخلاف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8726]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13124)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13124»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8727
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَانَ فَصُّ خَاتَمِ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ سَمَاوِيًّا، فَأُلْقِيَ عَلَيْهِ فَأَخَذَهُ فَوَضَعَهُ فِي خَاتَمِهِ، وَكَانَ نَقْشُهُ أَنَا اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا، مُحَمَّدٌ عَبْدِي وَرَسُولِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ الرُّعَيْنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سیدنا سلیمان بن داؤد علیہما السلام کی انگوٹھی کا نگینہ آسمان سے آیا ہوا تھا وہ ان پر ڈالا گیا انہوں نے اسے لیا اور انہوں نے اسے اپنی انگوٹھی میں لگا لیا اس پر یہ نقش تھا: میں اللہ ہوں میرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے محمد میرا بندہ اور میرا رسول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مخلد رعینی ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8727]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8728
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَبِسَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، فَلَمَّا رَآهُ أَصْحَابُهُ، فَشَتْ عَلَيْهِمْ خَوَاتِيمُ الذَّهَبِ، فَرَمَى بِهِ، فَلَا يَدْرِي مَا فُعِلَ بِهِ؟ فَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ وَأَمَرَ أَنْ يُنْقَشَ فِيهِ:" مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ". فَكَانَ فِي يَدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى مَاتَ، وَفِي يَدِ أَبِي بَكْرٍ حَتَّى مَاتَ، وَفِي يَدِ عُمَرَ حَتَّى مَاتَ، وَفِي يَدِ عُثْمَانَ سَنَتَيْنِ مِنْ عَمَلِهِ، فَلَمَّا كَثُرَتْ عَلَيْهِ الْكُتُبُ دَفَعَهُ إِلَى رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَكَانَ يَخْتِمُ بِهِ فَخَرَجَ الْأَنْصَارِيُّ إِلَى قُلَيْبٍ لِعُثْمَانَ فَسَقَطَ مِنْهُ، فَلَمْ يُوجَدْ، فَأَمَرَ بِخَاتَمٍ مِثْلِهِ وَنَقَشَ فِيهِ: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ.
قُلْتُ: حَدِيثُ ابْنُ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْمُغِيرَةُ بْنُ زِيَادٍ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی تین دن تک پہنی جب آپ کے اصحاب نے آپ کو دیکھا تو انہوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں پہن لیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اتار دیا ہمیں نہیں پتہ کہ اس کا کیا ہوا؟ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی اور یہ حکم دیا کہ اس پر ”محمد رسول اللہ“ نقش کیا جائے وہ انگوٹھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک میں رہی یہاں تک کہ آپ کا وصال ہو گیا پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں رہی یہاں تک کہ ان کا وصال ہو گیا پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں رہی یہاں تک کہ ان کا وصال ہو گیا پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں دو سال رہی جب ان کے پاس تحریریں زیادہ ہو گئیں، تو انہوں نے وہ ایک انصاری شخص کے حوالے کر دی وہ اس کے ذریعے مہر لگا دیتا تھا ایک مرتبہ وہ انصاری شخص سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ایک گڑھے (یا کنویں) کی طرف گیا تو وہ انگوٹھی اس سے گر گئی پھر وہ نہیں ملی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اس کے جیسی ایک انگوٹھی تیار کرنے کا حکم دیا اور اس میں محمد رسول اللہ نقش کروایا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث صحیح میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مغیرہ بن زیاد ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے۔ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8728]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2992)، أخرجه سنن النسائي برقم: 5217، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2566، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5773»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8729
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أَلْبَسُ خَاتَمِي فِي السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى، فَقَالَ:" إِنَّمَا الْخَاتَمُ لِهَذِهِ وَهَذِهِ" يَعْنِي الْخِنْصَرَ وَالْبِنْصِرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ فَإِنْ كَانَ الْعَرْزَمِيَّ فَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ فرمایا: میں نے شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی میں انگوٹھی پہنی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انگوٹھی اس اور اس (انگلی) کے لئے ہوتی ہے یعنی سب سے چھوٹی اور اس کے ساتھی والی انگلی کے لئے ہوتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ ہے اگر تو وہ عرزمی ہے، تو پھر وہ ضعیف ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8729]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8730
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ، وَقُبِضَ وَالْخَاتَمُ فِي يَمِينِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ الْقَاسِمِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں دست مبارک میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے جب آپ کا وصال ہوا تو وہ آپ کے دائیں دست مبارک میں تھی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبید بن قاسم ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8730]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2991)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں