🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَاتَمِ .
انگوٹھی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8741
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: أَقْبَلُ رَجُلٌ مِنَ الْبَحْرِينِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ، وَكَانَ فِي يَدِهِ خَاتَمٌ مِنْ ذَهَبٍ، وَجُبَّةُ حَرِيرٍ، فَانْصَرَفَ الرَّجُلُ مَحْزُونًا، فَشَكَا ذَلِكَ إِلَى امْرَأَتِهِ فَقَالَتْ لَهُ: لَعَلَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَرِهَ جُبَّتَكَ وَخَاتَمَكَ فَأَلْقِهِمَا، فَأَلْقَاهُمَا ثُمَّ غَدَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتَيْتُكَ آنِفًا فَأَعْرَضْتَ عَنِّي؟ قَالَ:" كَانَ فِي يَدِكِ جَمْرَةٌ مِنْ نَارٍ". قَالَ: لَقَدْ جِئْتُ إِذًا بِجَمْرٍ كَثِيرٍ. قَالَ:" إِنَّمَا جِئْتَ بِهِ لَيْسَ أَغْنَى عَنَّا مِنْ حِجَارَةِ الْحَرَّةِ، وَلَكِنَّهُ مَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا". قَالَ: فَمَا أَتَخَتَّمُ بِهِ؟ قَالَ:" حَلْقَةٌ مِنْ وَرِقٍ أَوْ حَدِيدٍ أَوْ صُفْرٍ".
قُلْتُ: رَوَى النَّسَائِيُّ طَرَفًا مَنْ أَوَّلِهِ يَسِيرًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ. وَأَبُو النَّجِيبِ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص بحرین سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سلام کا جواب نہیں دیا اس کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی تھی اور اس نے ریشمی جبہ پہنا ہوا تھا وہ شخص پریشان ہو کر واپس چلا گیا اس نے اس بات کی شکایت اپنی بیوی کے سامنے کی، تو اس کی بیوی نے اس سے کہا: شاید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تمہارا جبہ اور تمہاری انگوٹھی پسند نہیں آئی تم ان دونوں کو اتار دو اس نے ان دونوں کو اتار دیا اگلے دن جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سلام کا جواب دیا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ کے پاس پہلے آیا تھا تو آپ نے مجھ سے منہ موڑ لیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے ہاتھ میں آگ کا انگارہ تھا اس نے عرض کی: ایسی صورت میں، تو میں بہت سے انگارے لے کے آیا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم وہ چیز لے کے آئے ہو جو ہمارے نزدیک پتھریلی زمین کے پتھروں سے زیادہ اہم نہیں ہے یہ دنیاوی زندگی کا ساز و سامان ہے اس شخص نے دریافت کیا: پھر میں کس چیز کی انگوٹھی پہنوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: چاندی یا لوہے یا پیتل کے چھلے والی (انگوٹھی پہنو)۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام نسائی رحمہ اللہ نے اس روایت کا ابتدائی کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ ابونجیب نامی راوی کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8741]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 5206، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10725»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8742
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيْهِ خَاتَمٌ مِنْ صُفْرٍ فَقَالَ:" مَا هَذَا الْخَاتَمُ؟" قَالَ: مِنَ الْوَاهِنَةِ قَالَ:" أَمَا إِنَّهَا لَا تَزِيدُكَ إِلَّا وَهْنًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے پیتل کی انگوٹھی پہنی ہوئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ انگوٹھی کس لئے ہے؟ اس نے عرض کی: واہنہ (نامی بیماری کے لئے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تمہاری کمزوری میں اضافہ ہی کرے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8742]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7700)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8743
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ وَفِي يَدِهِ خَاتَمٌ [ مِنْ نُحَاسٍ ] فَقَالَ:" مَا بَالُ هَذَا؟" قَالَ: مِنَ الْوَاهِنَةِ. قَالَ:" انْزِعْهُ عَنْكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَأَبُو سَلَمَةَ الْكَلَاعِيُّ التَّابِعِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ وَالْأَحْوَصُ بْنُ حَكِيمٍ وَثَّقَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب میں سے ایک شخص کے پاس سے گزرے اس کے ہاتھ میں تانبے کی انگوٹھی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کس لئے ہے؟ اس نے عرض کی: یہ واہنہ (نامی تکلیف کے لئے ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اتار دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ ابوسلمہ کلاعی نامی تابعی سے میں واقف نہیں ہوں، اور ایک راوی احوص بن حکیم ہے، جسے ابن مدینی اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8743]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1439)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1439»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8744
وَعَنْ فَاطِمَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ تَخَتَّمَ بِالْعَقِيقِ لَمْ يَزَلْ يَرَى خَيْرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَعَمْرُو بْنُ الشَّرِيدِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ فَاطِمَةَ، وَزُهَيْرُ بْنُ عَبَّادٍ الرُّؤَاسِيُّ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو شخص عقیق (نای نگینے والی) انگوٹھی پہنے گا وہ مسلسل بھلائی دیکھتا رہے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ عمرو بن ثرید نامی راوی نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے سماع نہیں کیا ہے، اور زہیر بن عباد رواسی نامی راوی کو ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8744]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (103)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 103»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8745
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أَتَى بَعْضُ بَنِي جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرْسِلْ مَعِي مَنْ يَشْتَرِي لِي نَعْلًا وَخَاتَمًا، فَدَعَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِلَالًا فَقَالَ:" انْطَلِقْ إِلَى السُّوقِ فَاشْتَرِ لَهُ نَعْلًا، وَاسْتَجِدَّهَا، وَلَا تَكُنْ سَوْدَاءَ،، وَاشْتَرِ لَهُ خَاتَمًا، وَلْيَكُنْ فَصُّهُ مِنْ عَقِيقٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبِ بْنِ سُوَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے ایک صاحبزادے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں آپ میرے ساتھ کسی ایسے شخص کو بھیجیں جو میرے لئے جوتا اور انگوٹھی خرید ہوے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو بلایا اور فرمایا: تم بازار جاؤ اور اس کے لئے جوتا خریدو اور نیا خریدنا اور وہ سیاہ رنگ کا نہ ہو اور اس کے لئے انگوٹھی خریدو اور اس کا نگینہ عقیق ہونا چاہیے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ایوب بن سوید ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8745]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6687»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8746
وَعَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: كَانَتِ الْمَرْأَةُ [ مِنَ النِّسَاءِ الْأُولَى ] تَتَّخِذُ لَكُمْ دِرْعَهَا إِزَارًا تَجْعَلُهُ فِي إِصْبَعِهَا تُغَطِّي بِهِ الْخَاتَمَ..
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مجاہد بیان کرتے ہیں: پہلی خواتین میں سے کوئی خاتون، اپنی قمیص کی آستین کے لیے، بٹن بناتی تھی جس کو وہ اپنی انگلیوں میں رکھتی تھی اور اس کے ذریعے اپنی انگوٹھی کو چھپا لیتی تھی (تاکہ اس کی زینت ظاہر نہ ہو)۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8746]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابويعليٰ فى المسند (6989)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
44. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَلُوقِ .
خلوق (نامی مخصوص قسم کی خوشبو) کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8747
عَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْسَحُ وُجُوهَنَا فِي الصَّلَاةِ، وَيُبَارِكُ عَلَيْنَا، فَجِئْتُ ذَاتَ يَوْمٍ فَمَسَحَ وُجُوهَ الْذِينَ عَنْ يَمِينِي وَعَنْ يَسَارِي وَتَرَكَنِي، وَذَلِكَ أَنِّي كُنْتُ دَخَلْتُ عَلَى أُخْتٍ لِي فَمَسَحَتْ وَجْهِي بِشَيْءٍ مِنْ صُفْرَةٍ، فَقِيلَ لِي: إِنَّمَا تَرَكَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِمَا رَأَى بِوَجْهِكَ، فَانْطَلَقْتُ إِلَى بِئْرٍ فَدَخَلْتُ فِيهَا فَاغْتَسَلْتُ ثُمَّ إِنِّي حَضَرْتُ صَلَاةً أُخْرَى، فَمَرَّ بِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَسَحَ وَجْهِي وَبَرَّكَ عَلَيَّ وَقَالَ:" عَادَ بِخَيْرِ دِينِهِ الْعُلَاءُ تَابَ وَاسْتَهَلَّتِ السَّمَاءُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ عَنْ يَعْلَى نَفْسِهِ وَهَذَا عَنْ يَعْلَى عَنْ أَبِيهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے پہلے ہمارے چہروں پر ہاتھ پھیرتے تھے اور ہمارے لئے برکت کی دعا کرتے تھے ایک دن میں آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے دائیں اور بائیں افراد کے چہروں پر ہاتھ پھیر دیا اور مجھے چھوڑ دیا اس کی وجہ یہ ہوئی کہ میں اپنی بہن کے پاس گیا تھا اس نے میرے چہرے پر تھوڑا زرد رنگ (یا خلوق نامی خوشبو) لگا دی تھی مجھے بتایا گیا کہ اللہ کے رسول نے تمہیں اس لئے چھوڑ دیا ہے، کیونکہ انہوں نے تمہارے چہرے پر (زرد رنگ) دیکھا ہے، میں ایک کنویں کے پاس گیا اور میں اس میں داخل ہو گیا پھر میں نے غسل کیا پھر میں اگلی نماز میں شامل ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے، تو آپ نے میرے چہرے پر ہاتھ پھیرا اور میرے لئے برکت کی دعا کی، اور فرمایا: علاء اپنے بہتر دین کے ساتھ واپس آیا ہے اس نے توبہ کی ہے، اور آسمان نے بارش نازل کی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ترمذی نے سیدنا یعلی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور یہاں یہ سیدنا یعلی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ان کے والد سے منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8747]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (170/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17100»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8748
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ عَنْ يَعْلَى بِنَحْوِ مَا رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرَ أَنَّهُ زَادَ:" يَا يَعْلَى، مَا حَمَلَكَ عَلَى الْخَلُوقِ أَتَزَوَّجْتَ؟". قُلْتُ: لَا.
وَفِيهِ يُونُسُ بْنُ خَبَّابٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ خَبِيثٌ.
سیدنا یعلی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ان کی نقل کردہ ایک حدیث میں اس کی مانند الفاظ ہیں، جو امام ترمذی نے نقل کیے ہیں تا ہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”اے یعلی تم نے خلوق کیوں لگائی ہے کیا تم نے شادی کر لی ہے؟ میں نے عرض کی: جی نہیں“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی یونس بن خباب ہے، اور وہ ضعیف اور خبیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8748]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (171/4)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8749
وَعَنْ أَبِي حَبِيبَةَ عَنْ ذَلِكَ الرَّجُلِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلِي حَاجَةٌ فَرَأَى عَلَيَّ خَلُوقًا فَقَالَ:" اذْهَبْ فَاغْسِلْهُ" فَذَهَبْتُ فَغَسَلْتُهُ ثُمَّ عُدْتُ إِلَيْهِ فَقَالَ:" اذْهَبْ فَاغْسِلْهُ" فَذَهَبْتُ فَوَقَعْتُ فِي بِئْرٍ، وَأَخَذْتُ مُسْتَقَةً وَجَعَلْتُ أَتَتَبَّعُهُ، ثُمَّ عُدْتُ إِلَيْهِ، فَقَالَ:" حَاجَتَكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو حَبِيبَةَ هَذَا إِنْ كَانَ هُوَ الطَّائِيَّ فَهُوَ ثِقَةٌ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوحبیبہ، ایک شخص کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا مجھے ایک کام تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے اوپر خلوق لگی ہوئی دیکھی، تو فرمایا تم جاؤ اور اسے دھو لو میں گیا میں نے اسے دھویا پھر میں واپس آیا تو آپ نے فرمایا: تم جاؤ اور اسے دھو لو میں گیا میں ایک کنویں میں اترا میں نے مٹی لی اور اس کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر صاف کیا پھر میں واپس آپ کے پاس آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا کام (کیا ہے؟)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ ابوحبیبہ نامی یہ راوی اگر تو یہ طائی ہے، تو پھر یہ ثقہ ہے، اور اگر یہ اس کے علاوہ کوئی اور ہے، تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8749]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16565»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8750
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: زَوَّجَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - امْرَأَةً إِمَّا مَاشِطَةٌ وَإِمَّا عَطَّارَةٌ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا مُتَخَلِّقٌ فَقَالَ:" أَلَا تَغْسِلُ هَذَا الشَّيْءَ؟" أَوْ:" أَلَا تَغْسِلُ هَذَا الرِّجْسَ عَنْكَ؟" فَأَتَيْتُ بِئْرًا فَاغْتَسَلْتُ فِيهَا حَتَّى اصْفَرَّ الْمَاءُ، ثُمَّ دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيَّ أَثَرُهُ، فَقَالَ:" اذْهَبْ فَاغْسِلْهُ". فَذَهَبْتُ فَغَسَلْتُهُ فَلَمْ يَذْهَبْ حَتَّى غَسَلْتُهُ بِالتُّرَابِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَكِيمَةُ بِنْتُ غَيْلَانَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری شادی ایک ایسی خاتون کے ساتھ کروا دی جو کنگھی کرنے والی تھی یا عطر بنانے والی تھی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے خلوق لگائی ہوئی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس چیز کو دھو نہیں دو گے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) کیا تم اس گندگی کو اپنے سے دھو نہیں دو گے میں کنویں کے پاس آیا میں نے اس میں غسل کیا یہاں تک کہ پانی زرد ہو گیا پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو مجھ پر نشان موجود تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ اور اسے دھوؤ میں گیا اور میں نے اس کو دھویا اور وہ اس وقت تک ختم نہیں ہوا جب تک میں نے اسے مٹی کے ساتھ صاف نہیں کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خاتون حکیمہ بنت غیلان ہے میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8750]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7159»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں