الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَلُوقِ .
خلوق (نامی مخصوص قسم کی خوشبو) کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8751
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثَةٌ لَا تَقْرَبُهُمُ الْمَلَائِكَةُ: الْجُنُبُ، وَالْكَافِرُ، وَالْمُتَضَمِّخُ بِالزَّعْفَرَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ الضَّرِيرُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا كَثِيرٍ مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین قسم کے لوگوں کے پاس فرشتے نہیں جاتے ہیں جنبی شخص، کافر شخص اور جس نے زعفران لگایا ہوا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن یحیی بن ابویوب ضریر ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں صرف سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ کے غلام کثیر کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8751]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (5536)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5401»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8752
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثَةٌ لَا تَقْرَبُهُمُ الْمَلَائِكَةُ: السَّكْرَانُ، وَالْجُنُبُ، وَالْمُتَخَلِّقُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَكِيمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَكِيمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین قسم کے لوگوں کے پاس فرشتے نہیں جاتے ہیں نشے کا شکار شخص، جنبی شخص، اور جس شخص نے خلوق لگائی ہوئی ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن حکیم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8752]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن حکیم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8752]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5229»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8753
وَعَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَوْمٍ فِيهِمْ رَجُلٌ مُتَخَلِّقٌ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ وَأَعْرَضَ عَنِ الرَّجُلِ، فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ سَلَّمْتَ عَلَيْهِمْ وَأَعْرَضْتَ عَنِّي؟ فَقَالَ:" إِنَّ بَيْنَ عَيْنَيْكَ حُمْرَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے ان میں ایک ایسا شخص تھا جس نے خلوق لگائی ہوئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو سلام کیا اور آپ نے اس شخص سے منہ پھیر لیا اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ان لوگوں کو سلام کیا ہے، اور مجھ سے منہ پھیر لیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری دونوں آنکھوں کے درمیان سرخی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8753]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8753]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3374»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8754
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِيُبَايِعَهُ وَعَلَيْهِ أَثَرُ الْخَلُوقِ، فَأَبَى أَنْ يُبَايِعَهُ، فَذَهَبَ فَغَسَلَ عَنْهُ أَثَرَ الْخَلُوقِ ثُمَّ جَاءَ فَبَايَعَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُثَنَّى التَّيْمِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُثَنَّى التَّيْمِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تاکہ آپ اس سے بیعت لیں اس پر خلوق کا نشان موجود تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بیعت لینے سے انکار کر دیا وہ شخص گیا اس نے خلوق کا نشان اپنے سے دھویا پھر وہ آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اس سے بیعت لی۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن مثنی تیمی کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8754]
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن مثنی تیمی کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8754]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2987)، أخرجه مسند البزار برقم: 772»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8755
وَعَنْ عُمَارَةَ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ لِيُبَايِعَهُ، فَرَأَى يَدَهُ مُخَلَّقَةً فَكَفَّ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ، إِنَّمَا كَفَّ يَدَهُ عَنْكَ لِأَنَّهَا مُخَلَّقَةٌ، فَغَسَلَ يَدَهُ، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَايَعَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حُرَيْثُ بْنُ مَطَرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حُرَيْثُ بْنُ مَطَرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمارہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں فتح مکہ کے دن حاضر ہوئے تاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان سے بیعت لیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھ پر خلوق لگی ہوئی دیکھی، تو آپ نے اس سے ہاتھ پیچھے کر لیا ایک شخص نے ان سے کہا: تمہاری ماں تمہیں روئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اس لئے تم سے پیچھے کیا ہے، کیونکہ اس پر خلوق لگی ہوئی ہے، تو ان صاحب نے اپنا ہاتھ دھویا پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے بیعت لی۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حریث بن مطر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8755]
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حریث بن مطر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8755]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2988)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8756
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَوْمٌ يُبَايِعُونَهُ، وَفِيهِمْ رَجُلٌ فِي يَدِهِ أَثَرُ خَلُوقٍ، فَلَمْ يَزَلْ يُبَايِعُهُمْ وَيُؤَخِّرُهُ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ طِيبَ الرِّجَالِ مَا ظَهَرَ رِيحُهُ وَخَفِيَ لَوْنُهُ، وَطِيبَ النِّسَاءِ مَا ظَهَرَ لَوْنُهُ وَخَفِيَ رِيحُهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ أَبِي مُوسَى فِي بَابِ الطِّيبِ بَعْدَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ أَبِي مُوسَى فِي بَابِ الطِّيبِ بَعْدَهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تاکہ آپ کی بیعت کریں ان میں ایک ایسا شخص موجود تھا جس کے ہاتھ پر خلوق کا نشان موجود تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان سے بیعت لیتے رہے، اور اس شخص کو پیچھے کرتے رہے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: مردوں کی خوشبو وہ ہے جس کی خوشبو ظاہر ہو اور رنگ پوشیدہ رہے، اور خواتین کی خوشبو وہ ہے جس کا رنگ ظاہر ہو اور خوشبو پوشیدہ رہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث اس کے بعد خوشبو والے باب میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8756]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2989)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 8757
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: بَصُرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجُلٍ فِي مُؤَخَّرِ مَسْجِدِهِ عَلَيْهِ مِلْحَفَةٌ مُعَصْفَرَةٌ فَقَالَ:" أَلَا رَجُلٌ يَسْتُرُ بَيْنِي وَبَيْنَ هَذِهِ النَّارِ؟". فَفَعَلَ ذَلِكَ رَجُلٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے پیچھے والے حصے میں ایک شخص کو ملاحظہ فرمایا جس پر معصفر چادر تھی، تو آپ نے فرمایا: کیا کوئی شخص میرے اور اس آگ کے درمیان رکاوٹ نہیں بنے گا، تو ایک شخص نے ایسا کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8757]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8757]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 441»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8758
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: رَأَيْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَوْبَيْنِ مَصْبُوغَيْنِ بِزَعْفَرَانٍ: رِدَاءً، وَعِمَامَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالصَّغِيرِ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُصْعَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْمَصْبُوغِ مِنْ نَحْوِ هَذَا.

سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم پر دو ایسے کپڑے دیکھے جو زعفران سے رنگے ہوئے تھے ایک چادر تھی اور ایک عمامہ تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مصعب ہے، اور ضعیف ہے۔ اس سے پہلے رنگنے سے متعلق احادیث گزر چکی ہیں جو اس کی مانند ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8758]

تخریج الحدیث: «أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 127»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8759
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: رُبَّمَا صَبَغَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رِدَاءَهُ أَوْ إِزَارَهُ بِوَرْسٍ أَوْ بِزَعْفَرَانٍ ثُمَّ خَرَجَ فِيهِمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَقَدْ تَقَدَّمَ الْكَلَامُ عَلَيْهِ فِي بَابِ الصِّبَاغِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَقَدْ تَقَدَّمَ الْكَلَامُ عَلَيْهِ فِي بَابِ الصِّبَاغِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں بعض اوقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی چادر یا اپنے تہبند پر زعفران یا ورس کے ذریعے رنگ کر لیتے تھے اور پھر انہیں پہن کر تشریف لے جاتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس پر پہلے رنگنے سے متعلق باب میں کلام گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8759]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس پر پہلے رنگنے سے متعلق باب میں کلام گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8759]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8760
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ سَلْمَانَ مَوْلَى كَعْبِ بْنِ عَجُرَةَ قَالَ: أَشْهَدُ لَقَدْ رَأَيْتُ أَرْبَعَةً أَوْ خَمْسَةً مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَلْبَسُونَ الْمُعَصْفَرَ فِيهِمْ كَعْبُ بْنُ عَجُرَةَ. وَأَنَسٌ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کے غلام انس بن سلمان بیان کرتے ہیں میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے چار (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) پانچ صحابہ کرام کو دیکھا کہ وہ لوگ معصفر پہنتے تھے ان میں ایک سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) انس نامی اس راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8760]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (151/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف