الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَاقِلَةِ .
عاقلہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 10791
عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ: كَتَبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى كُلِّ بَطْنٍ عَقُولَةً، ثُمَّ كَتَبَ أَنَّهُ لَا يَحِلُّ أَنْ يَتَوَلَّى مَوْلَى رَجُلٍ مُسْلِمٍ بِغَيْرِ إِذْنِهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي الْمَلِيحِ عَنْ أَبِيهِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ: عَقْلُ الْأَخِ دُونَ الْوَلَدِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي الْمَلِيحِ عَنْ أَبِيهِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ: عَقْلُ الْأَخِ دُونَ الْوَلَدِ.
ابوزبیر بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر ایک بطن (یعنی قبیلے کی ذیلی شاخ) پر دیت کی ادائیگی لازم قرار دی تھی پھر آپ نے یہ طے کیا کہ یہ بات حلال نہیں ہے کہ کسی شخص کا آزاد کردہ غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر کسی اور کی طرف نسبت ولاء قائم کرے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے ابوملیح کے حوالے سے ان کے والد سے منقول حدیث گزر چکی ہے۔ اس کی سند حسن ہے، اور اس میں یہ بات مذکور ہے کہ (عورت کی طرف سے) دیت بھائی ادا کرے گا بیٹا ادا نہیں کرے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10791]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2228)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14036، 14276»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10792
وَعَنْ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" كُلُّ بَنِي أُنْثَى فَإِنَّ عَصَبَتَهُمْ لِأَبِيهِمْ، مَا خَلَا بَنِي فَاطِمَةَ ; فَإِنِّي أَنَا عَصَبَتُهُمْ، وَأَنَا أَبُوهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ مِهْرَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ. وَلَهُ طَرِيقٌ فِي الْمَنَاقِبِ، وَحَدِيثٌ آخَرُ فِي الْفَرَائِضِ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ہر عورت کے بیٹوں کا عصبہ ان کے باپ کی طرف سے ہو گا صرف فاطمہ کے بیٹوں کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ میں ان کا عصبہ ہوں اور میں ان کا باپ ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن مہران ہے، اور وہ متروک ہے۔ اس کا ایک طریق مناقب سے متعلق باب میں آئے گا اور ایک اور حدیث فرائض سے متعلق باب میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10792]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2631»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 10793
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَجْعَلُوا عَلَى الْعَاقِلَةِ مِنْ قَوْلِ مُعْتَرِفٍ شَيْئًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَارِثُ بْنُ نَبْهَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اعتراف کرنے والے شخص کے قول کے حوالے سے تم عاقلہ پر کوئی ادائیگی لازم قرار نہ دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث بن نبہان ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10793]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث بن نبہان ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10793]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
29. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ .
حرمت والے مہینے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 10794
عَنْ عَائِذِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ سَمِيرُ بْنُ زُهَيْرٍ الْجِسْرِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَخِي سَلَمَةَ بْنَ زُهَيْرٍ خَرَجَ يُهَاجِرُ إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ، فَلَقِيَهُ رِعَاءُ رِكَابِكَ مِنْ بَنِي غِفَارٍ فَقَتَلُوهُ فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ، وَقَدْ كَانَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ دَمٌ فِي الْجَاهِلِيَّةِ.
فَدَعَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَهُمْ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالُوا: وَجَدْنَاهُ يَسُوقُ رِكَابَكَ، فَأَرَدْنَا أَخْذَهُ فَامْتَنَعَ مِنَّا، فَقَتَلْنَاهُ، فَلَا أَدْرِي: هَلْ حَلَّفَهُمْ أَوْ صَدَّقَهُمْ؟.
غَيْرَ أَنَّهُ قَدْ سَأَلَهُ عَنْ إِسْلَامِ أَخِيهِ فَلَمْ يَجِدْ بَيِّنَةً، فَعَقَلَ لَهُ حُرْمَةَ الشَّهْرِ خَمْسِينَ مِنَ الْإِبِلِ. قَالَ: فَبَقِيَّةُ الْإِبِلِ فِي بَيْتِهِ أَفْضَلُ نَعَمٍ وَأَعْظَمُهُ بَرَكَةً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

عائذ بن سعید بیان کرتے ہیں: سیدنا سمیر بن زہیر جسری رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا بھائی سلمہ بن زہیر، اور اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کرنے کے لئے نکلا تھا بنو غفار سے تعلق رکھنے والے آپ کی سواریوں کے چرواہے اس سے ملے اور انہوں نے حرمت والے مہینے میں اس کو قتل کر دیا کیونکہ ہمارے اور ان لوگوں کے درمیان زمانہ جاہلیت سے قتل کا مقدمہ چلا آ رہا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو بلوایا اور ان سے اس بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ ہم نے اس شخص کو پایا تھا کہ وہ آپ کی سواریوں کو ہانک کر لے جا رہا تھا ہم نے اسے پکڑنا چاہا وہ ہمارے ق ابومیں نہیں آیا، تو ہم نے اسے قتل کر دیا راوی بیان کرتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے حلف لیا تھا یا ویسے ہی ان کی بات کو سچ سمجھ لیا البتہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان صاحب سے ان کے بھائی کے اسلام کے بارے میں دریافت کیا، اور اس بارے میں کوئی ثبوت نہیں ملا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حرمت والے مہینے کی حرمت کے حوالے سے انہیں پچاس اونٹ دیت کے طور پر دیے۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو وہ اونٹ ان کے گھر میں موجود تمام اونٹوں سے زیادہ فضیلت رکھتے تھے اور زیادہ برکت والے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10794]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10794]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (22/18)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
30. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَفْوِ عَنِ الْجَانِي وَالْقَاتِلِ .
جنایت کرنے والے یا قاتل کو، معاف کر دینے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 10795
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثٌ مَنْ جَاءَ بِهِنَّ مَعَ إِيمَانٍ دَخَلَ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ شَاءَ، وَزُوِّجَ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ كَمْ شَاءَ: مَنْ أَدَّى دَيْنًا خَفِيًّا، وَعَفَا عَنْ قَاتِلِهِ، وَقَرَأَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ عَشْرَ مَرَّاتٍ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ".
فَقَالَ: أَبُو بَكْرٍ: أَوْ إِحْدَاهُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَوْ إِحْدَاهُنَّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ نَبْهَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
فَقَالَ: أَبُو بَكْرٍ: أَوْ إِحْدَاهُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَوْ إِحْدَاهُنَّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ نَبْهَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین کام ایسے ہیں کہ جو شخص ایمان کے ہمراہ انہیں کر لے گا وہ جنت کے جس بھی دروازے میں سے چاہے گا جنت میں داخل ہو جائے گا اور جتنی حورعین کے ساتھ چاہے گا اتنی کے ساتھ اس کی شادی کروا دی جائے گی جو شخص خفیہ (یا پوشیده) قرض کو ادا کر دے جو شخص اپنے قاتل کو معاف کر دے اور جو شخص ہر فرض نماز کے بعد دس مرتبہ سورت اخلاص پڑھے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر کوئی ان میں سے ایک کام کرے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر کوئی ان میں سے کوئی ایک کام کرے (تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن نبہان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10795]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن نبہان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10795]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3385»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10796
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَانَتْ فِيهِ وَاحِدَةٌ زَوَّجَهُ اللَّهُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ: مَنْ كَانَتْ عِنْدَهُ يَعْنِي أَمَانَةً خَفِيَّةً شَهِيَّةً، فَأَدَّاهَا مَخَافَةَ اللَّهِ، أَوْ رَجُلٌ عَفَا عَنْ قَاتِلِهِ، أَوْ رَجُلٌ قَرَأَ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: جس شخص میں (آگے آنے والی تین خوبیوں میں سے کوئی ایک بھی خوبی ہو گی، اللہ تعالیٰ اس کی شادی حورعین کے ساتھ کر دے گا، جس شخص میں وہ موجود ہو، یعنی ایسی امانت جو خفیہ بھی ہو اور آدمی کو اس میں دلچپسی بھی ہو، اور وہ اس کو اللہ تعالیٰ کے خوف کی وجہ سے ادا کر دے، یا کوئی شخص، اپنے قاتل کو معاف کر دے یا کوئی شخص ہر نماز کے بعد سورت اخلاص پڑھے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10796]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10796]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (295/23)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10797
وَعَنْ ابْنِ الصَّامِتِ - يَعْنِي عُبَادَةَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ تَصَدَّقَ مِنْ جَسَدِهِ بِشَيْءٍ، كَفَّرَ اللَّهُ عَنْهُ بِقَدْرِ ذُنُوبِهِ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِلَفْظِ:" مَنْ تَصَدَّقَ بِشَيْءٍ مِنْ جَسَدِهِ أُعْطِيَ بِقَدْرِ مَا تَصَدَّقَ بِهِ". وَرِجَالُ الْمُسْنَدِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِلَفْظِ:" مَنْ تَصَدَّقَ بِشَيْءٍ مِنْ جَسَدِهِ أُعْطِيَ بِقَدْرِ مَا تَصَدَّقَ بِهِ". وَرِجَالُ الْمُسْنَدِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو اپنے جسم کے حوالے سے کوئی چیز صدقہ کر دے (یعنی زیادتی کرنے والے کو معاف کر دے) تو اسی حساب سے اس کے گناہوں کو اللہ تعالیٰ ختم کر دیتا ہے“۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان کے الفاظ یہ ہیں: ”جو شخص اپنے جسم کے حوالے سے کوئی چیز صدقہ کر دے، تو جتنا اس نے صدقہ کیا ہے اسی حساب سے اسے (مغفرت) عطا کر دی جاتی ہے“۔ مسند کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10797]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (330/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22288، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 366، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11398»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10798
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ رَجُلٍ يُجْرَحُ فِي نَفْسِهِ جِرَاحَةً، فَيَتَصَدَّقُ بِهَا إِلَّا كَفَّرَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى عَنْهُ مِثْلَ مَا تَصَدَّقَ بِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص کو کوئی زخم لگایا گیا ہو اور وہ اس کو صدقہ کر دے (یعنی معاف کر دے) تو جتنا اس نے صدقہ کیا ہے اس حساب سے اللہ تعالٰی اس کے گناہوں کو ختم کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10798]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10798]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (316/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22193»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10799
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أُصِيبَ فِي جَسَدِهِ بِشَيْءٍ فَتَرَكَهُ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، كَانَ كَفَّارَةً لَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُجَالِدٌ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: ”جس شخص کو جسم میں کوئی تکلیف پہنچائی جائے اور وہ اللہ تعالیٰ کی خاطر اسے چھوڑ دے، تو یہ چیز اس کے لئے کفارہ بن جائے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجالد ہے، اور وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10799]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجالد ہے، اور وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10799]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (412/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22983»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10800
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: هَشَّمَ رَجُلٌ فَمَ رَجُلٍ عَلَى عَهْدِ مُعَاوِيَةَ، فَأُعْطِيَ دِيَتَهُ فَأَبَى أَنْ يَقْبَلَ حَتَّى أُعْطِيَ ثَلَاثًا.
فَقَالَ رَجُلٌ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَصَدَّقَ بِدَمٍ أَوْ دُونَهُ كَانَ كَفَّارَةً لَهُ مِنْ يَوْمِ وُلِدَ إِلَى يَوْمِ تَصَدَّقَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عِمْرَانَ بْنِ ظَبْيَانَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.

عدی بن ثابت بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے عہد حکومت میں ایک شخص نے دوسرے شخص کے منہ کو توڑ دیا (یا زخمی کر دیا) اسے اس کی دیت دی گئی تو اس نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا یہاں تک کہ اسے تین دیے گئے تو ایک شخص نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص خون یا اس سے کم چیز صدقہ کر دے (یعنی معاف کر دے) تو یہ اس شخص کے لئے اس کی پیدائش کے دن سے لے کر جس دن اس نے صدقہ کیا ہے (یعنی معاف کیا ہے) اس دن تک کے لئے (تمام گناہوں کا) کفارہ بن جائے گی“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عمران بن ظبیان کا معاملہ مختلف ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10800]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6869)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف