الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابٌ فِي مَنْ قَتَلَ مُعَاهِدًا أَوْ أَخَفَرَ ذِمَّةً .
جو شخص کسی ذمی کو قتل کر دے یا اسے دی ہوئی پناہ کی خلاف ورزی کرے
حدیث نمبر: 10751
عَنْ رَجُلٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" سَيَكُونُ قَوْمٌ لَهُمْ عَهْدٌ، فَمَنْ قَتَلَ رَجُلًا مِنْهُمْ لَمْ يَرِحْ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ، وَإِنَّ رِيحَهَا لَيُوجَدُ مِنْ مَسِيرَةِ تِسْعِينَ عَامًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک صاحب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عنقریب ایسے لوگ ہوں گے جنہیں عہد دیا گیا ہو گا، تو جو شخص ان میں سے کسی فرد کو قتل کر دے وہ شخص جنت کی خوشبو بھی نہیں پائے گا اگرچہ اس کی خوشبو نوے سال کی مسافت سے محسوس ہو جاتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10751]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10751]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (61/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16154، 22668»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10752
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ قَتَلَ نَفْسًا مُعَاهَدَةً لَمْ يَرِحْ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ، وَإِنَّ رِيحَهَا لَيُوجَدُ مِنْ مَسِيرَةِ خَمْسِمِائَةِ عَامٍ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرَ قَوْلِهِ:" خَمْسِمِائَةِ عَامٍ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرَ قَوْلِهِ:" خَمْسِمِائَةِ عَامٍ".
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کسی ذمی کو قتل کر دے وہ جنت کی خوشبو بھی نہیں پائے گا اگرچہ اس کی خوشبو پانچ سو سال کی مسافت سے محسوس ہو جاتی ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے ”پانچ سو سال“ کے الفاظ نقل نہیں کیے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10752]
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے ”پانچ سو سال“ کے الفاظ نقل نہیں کیے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10752]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2944 و 433)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 433، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7028»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 10753
وَفِي رِوَايَةٍ:" مِائَةِ عَامٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَلَّافُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”ایک سو سال“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن علاف ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10753]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10754
وَعَنْ جُنْدَبٍ قَالَ: وَبَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ يَخْفِرُ ذِمَّتِي كُنْتُ خَصْمَهُ، وَمَنْ خَاصَمْتُهُ خَصَمْتُهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھ تک یہ روایت پہنچی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص میری دی ہوئی پناہ کی خلاف ورزی کرے گا میں اس کا مقابل فریق ہوؤں گا اور میں جس کا مقابل فریق ہوؤں گا اس کا (بھرپور) مقابلہ کروں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10754]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10754]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1668)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1668»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10755
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا عَدْوَى، وَلَا صَفَرَ، وَلَا هَامَ، وَلَا يُتِمُّ شَهْرَانِ، وَمَنْ أَخْفَرَ بِذِمَّةٍ لَمْ يَرِحْ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّمِينُ، وَثَّقَهُ دُحَيْمٌ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”(بیماری کے) متعدی ہونے یا صفر کے (منحوس ہونے) یا ہام کی کوئی حقیقت نہیں ہے، اور دو مہینے مکمل نہیں ہوتے اور جو شخص ذمہ کی خلاف ورزی کرتا ہے وہ جنت کی خوشبو نہیں پائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن عبداللہ سمین ہے، جسے دحیم اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10755]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7761)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7761»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10756
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَتَلَ نَفْسًا مُعَاهَدَةً بِغَيْرِ حَقِّهَا لَمْ يَرِحْ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ، وَإِنَّ رِيحَ الْجَنَّةِ يُوجَدُ مِنْ مَسِيرَةِ مِائَةِ عَامٍ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: مِنْ مَسِيرَةِ سَبْعِينَ عَامًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ الْقَاسِمِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُعَلِّلِ بْنِ نُفَيْلٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ناحق طور پر کسی ذمی کو قتل کر دے وہ جنت کی خوشبو بھی نہیں پائے گا اگرچہ جنت کی خوشبو ایک سو سال کی مسافت سے محسوس ہو جاتی ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”ستر سال کی مسافت ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد أحمد بن قاسم کے حوالے سے نقل کی ہے، اور میں ان سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال الفتہ ہیں اور صحیح کے رجال ہیں صرف معلل بن نفیل کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10756]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 667، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1403، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2687»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
22. بَابٌ فِي الْمُحَارِبِينَ .
قتل و غارت گری کرنے والوں کا بیان
حدیث نمبر: 10757
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ أُنَاسًا أَغَارُوا عَلَى إِبِلِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَاقُوهَا، وَارْتَدُّوا عَنِ الْإِسْلَامِ، وَقَتَلُوا رَاعِيَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُؤْمِنًا. فَبَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي آثَارِهِمْ، فَأُخِذُوا فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ، وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَجَّاجِ بْنِ رِشْدِينَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: کچھ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹوں پر حملہ کیا، اور انہیں ہانک کر لے گئے وہ لوگ اسلام چھوڑ کر مرتد ہو گئے تھے۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چرواہے کو قتل کر دیا جو ایک مومن تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پیچھے لوگوں کو روانہ کیا ان لوگوں نے انہیں پکڑ لیا ان قاتلوں کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیے گئے اور ان کی آنکھوں میں سلائیاں پھیر دی گئیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد أحمد بن محمد بن حجاج بن رشدین کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10757]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد أحمد بن محمد بن حجاج بن رشدین کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10757]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13247)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13247»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10758
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ: كَانَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غُلَامٌ يُقَالُ لَهُ: يَسَارٌ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ يُحْسِنُ الصَّلَاةَ فَأَعْتَقَهُ وَبَعَثَهُ فِي لِقَاحٍ لَهُ بِالْحَرَّةِ، فَكَانَ بِهَا فَأَظْهَرَ قَوْمٌ الْإِسْلَامَ مِنْ عُرَيْنَةَ مِنَ الْيَمَنِ، وَجَاؤُوا وَهُمْ مَرْضَى مَوْعُوكُونَ قَدْ عَظُمَتْ بُطُونُهُمْ.
فَبَعَثَ بِهِمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى يَسَارٍ وَكَانُوا يَشْرَبُونَ مِنْ أَلْبَانِ الْإِبِلِ حَتَّى انْطَوَتْ بُطُونُهُمْ، ثُمَّ عَدَوْا عَلَى يَسَارٍ فَذَبَحُوهُ، وَجَعَلُوا الشَّوْكَ فِي عَيْنَيْهِ، ثُمَّ طَرَدُوا الْإِبِلَ، فَبَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي آثَارِهِمْ خَيْلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، أَمِيرُهُمْ كُرْزُ بْنُ مَالِكٍ الْفِهْرِيُّ، فَلَحِقَهُمْ فَجَاءَ بِهِمْ إِلَيْهِ، فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ، وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک غلام تھا، جس کا نام یسار تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھا کہ وہ اچھے طریقے سے نماز ادا کرتا ہے، تو آپ نے اسے آزاد کر دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پتھریلی زمین پر موجود اپنی اونٹنیوں میں اسے بھیجوا دیا وہ شخص وہاں رہا یمن کے عرینہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں نے بظاہر اسلام قبول کر لیا جب وہ لوگ آئے، تو وہ بیمار ہو گئے انہیں بخار ہو گیا ان کے پیٹ بڑھ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو بیسار کے پاس بھجوا دیا وہ لوگ وہاں اونٹوں کا دودھ پیتے تھے، یہاں تک کہ ان کے پیٹ ٹھیک ہو گئے پھر انہوں نے بیسار پر حملہ کر کے اسے ذبح کر دیا اور اس کی آنکھوں میں کانٹے پھیر دیے پھر اونٹوں کو کھولا اور لے گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پیچھے گھڑ سواروں کو بھیجا ان کے امیر سیدنا کرز بن مالک فہری رضی اللہ عنہ تھے وہ ان لوگوں تک پہنچ گئے اور ان لوگوں کو پکڑ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھ اور پاؤں کٹوا دیے اور ان کی آنکھوں میں سلائیاں پھروا دیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن محمد بن ابراہیم بن حارث تیمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10758]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن محمد بن ابراہیم بن حارث تیمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10758]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6223)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6223»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10759
وَعَنْ جَرِيرٍ أَنَّ أُنَاسًا مِنْ عُرَيْنَةَ أَغَارُوا عَلَى لِقَاحِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ تُقْطَعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُمْ، وَأَنْ تُسْمَلَ أَعْيُنُهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرینہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنیوں پر حملہ کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیے گئے اور ان کی آنکھوں میں سلائیاں پھیر دی گئیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10759]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10759]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (2509)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2509»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
23. بَابٌ فِي مَنْ عَضَّ يَدَ رَجُلٍ فَانْتَزَعَهَا فَسَقَطَتْ ثَنِيَّةُ الْعَاضِّ .
جو شخص کسی دوسرے کے ہاتھ پر کاٹے اور دوسرا شخص اپنا ہاتھ کھینچ لے اور کاٹنے والے کے سامنے کے دانت ٹوٹ جائیں
حدیث نمبر: 10760
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا عَضَّ يَدَ رَجُلٍ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَانْتَزَعَ ثَنِيَّتَهُ، فَأَهْدَرَهَا النَّبِيُّ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الطَّبَرَانِيَّ حَكَمَ عَلَى سَعِيدِ بْنِ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيِّ بِالْوَهْمِ، وَقَدْ خَالَفَهُ أَصْحَابُ ابْنِ عُيَيْنَةَ، فَرَوَوْهُ عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ وَهُوَ الصَّوَابُ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص نے دوسرے شخص کے ہاتھ پر کاٹا دوسرے شخص نے اپنا ہاتھ کھینچا تو پہلے شخص کے دانت گر گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دانتوں کو رائیگاں قرار دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ امام طبرانی نے سعید بن عمرو اشعثی نامی راوی پر وہم کا حکم عائد کیا ہے ابن عیینہ کے دوسرے شاگردوں نے اس کے برخلاف نقل کیا ہے۔ انہوں نے اس روایت کو ابن عیینہ کے حوالے سے عمرو کے حوالے سے عطاء کے حوالے سے سیدنا صفوان بن یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے، اور یہی درست ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10760]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11393)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف