الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابٌ فِي مَنْ أَمِنَهُ أَحَدٌ عَلَى دَمِهِ فَقَتَلَهُ
جو شخص کسی کو اس کی جان کے حوالے سے اسے امان دینے کے بعد پھر اسے قتل کر دے
حدیث نمبر: 10711
عَنْ رِفَاعَةَ الْقِتْبَانِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى الْمُخْتَارِ فَأَلْقَى إِلَيَّ وِسَادَةً، وَقَالَ: لَوْلَا أَخِي جِبْرِيلُ قَامَ عَنْ هَذِهِ لَأَلْقَيْتُهَا لَكَ. قَالَ: فَأَرَدْتُ أَنْ أَضْرِبَ عُنُقَهُ، فَذَكَرْتُ حَدِيثًا حَدَّثَنِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحَمِقِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيُّمَا مُؤْمِنٍ أَمَّنَ مُؤْمِنًا عَلَى دَمِهِ فَقَتَلَهُ، أَنَا مِنَ الْقَاتِلِ بَرِيءٌ". قُلْتُ: رَوَى لَهُ ابْنُ مَاجَهْ: مَنْ أَمَّنَ رَجُلًا عَلَى دَمِهِ فَقَتَلَهُ ; فَإِنَّهُ يَحْمِلُ لِوَاءَ غَدْرٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رفاعہ قتبانی بیان کرتے ہیں: میں مختار کے پاس آیا اس نے میرے لئے تکیہ رکھا اور بولا: اگر میرا بھائی جبریل اس کے پاس سے اٹھ کے ابھی نہ گیا ہوتا تو اسے میں تمہارے لئے رکھ دیتا رفاعہ کہتے ہیں: میں نے یہ ارادہ کیا کہ اس کی گردن اڑا دوں پھر مجھے ایک حدیث یاد آ گئی، جو سیدنا عمرو بن حمق رضی اللہ عنہ نے مجھے بیان کی تھی وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو مومن کسی دوسرے مومن کو اس کی جان کے حوالے سے امان دے اور پھر اسے قتل کر دے، تو میں ایسے قاتل سے لاتعلق ہوؤں گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے ان صحابی کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے: ”جو شخص کسی شخص کو اس کی جان کے حوالے سے امان دیدے اور پھر اسے قتل کر دے، تو وہ قیامت کے دن عہد شکنی کا جھنڈا اٹھائے ہوئے ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10711]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (223/5)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2688، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21439، 21441، وأخرجه مسند البزار برقم: 2308، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8105، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8423، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9101»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10712
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَمَّنَ رَجُلًا عَلَى دَمِهِ فَقَتَلَهُ، فَأَنَا بَرِيءٌ مِنَ الْقَاتِلِ، وَإِنْ كَانَ الْمَقْتُولُ كَافِرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ كَثِيرَةٍ، وَأَحَدُهَا رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمرو بن حمق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص کسی شخص کو اس کی جان کے حوالے سے امان دیدے اور پھر اسے قتل کر دے، تو میں قاتل سے بری الذمہ ہوں اگرچہ قتل ہونے والا شخص کافر ہی کیوں نہ ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے کئی اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، اور ان میں سے ایک روایت ایسی ہے جس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10712]
یہ روایت امام طبرانی نے کئی اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، اور ان میں سے ایک روایت ایسی ہے جس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10712]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2308، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 37»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10713
عَنْ رِفَاعَةَ أَنَّ صَاحِبًا لَهُ قَالَ: لَوِ انْطَلَقْنَا إِلَى الْمُخْتَارِ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ ; فَإِنَّهُ يَدْعُو إِلَى نَصْرِ أَهْلِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَانْطَلَقْنَا فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ نَهْوِي إِلَيْهِ فِي الْخَوَرْنَقِ وَهُوَ جَالِسٌ، فَقَالَ: أَلَا أُرِيكُمْ سَيْفًا، فَدَعَا بِسَيْفٍ فِي عِلَاقٍ عَلَيْهِ ثَلَاثَةُ أَسْرَاجٍ، وَانْتَضَى السَّيْفَ فَجَرَى الْخَاتَمُ إِلَى أَدْنَاهُ ثُمَّ رَجَعَ الْخَاتَمُ إِلَى قَائِمِ السَّيْفِ، فَأَخَذَهُ فَجَعَلَهُ فِي إِصْبَعِهِ،
فَقُلْتُ: سَاحِرٌ وَاللَّهِ، فَأَهْوَيْتُ إِلَى قَائِمِ السَّيْفِ فَذَكَرْتُ كَلِمَةَ سُلَيْمَانَ بْنِ مُسْهِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا أَمَّنَكَ الرَّجُلُ فَلَا تَقْتُلْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ: هَكَذَا رَوَاهُ أَبُو مُسْهِرٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُسْهِرٍ وَهُوَ وَهْمٌ، وَالصَّوَابُ مَا رَوَاهُ السُّدِّيُّ وَغَيْرُهُ، عَنْ رِفَاعَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ، وَرَوَاهُ أَيْضًا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَيْسَرَةَ الْحَارِثِيُّ الْوَاسِطِيُّ، عَنْ أَبِي عُكَّاشَةَ، عَنْ رِفَاعَةَ، فَوَهِمَ فِي إِسْنَادِهِ، وَهُوَ هَذَا الْآتِي.

رفاعہ قتبانی بیان کرتے ہیں: ان کے ایک ساتھی نے کہا: اگر ہم مختار بن ابوعبید کے پاس جائیں تو یہ مناسب ہو گا کیونکہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت کی مدد کرنے کی طرف دعوت دے رہا ہے ہم لوگ وہاں گئے، خورنق (نامی محل) میں، اس کے پاس آئے، وہ بیٹھا ہوا تھا اس نے کہا: کیا میں تم لوگوں کو تلوار نہ دکھاؤں پھر اس نے ایک تلوار منگوائی جو ایک میان میں تھی، اور اس پر تین تہیں تھیں، اس نے میان میں سے تلوار نکالی، تو انگوٹی چل کر اس کے پاس آئی، پھر وہ چل کر تلوار کی میان کی طرف گئی، اس نے وہ لی اور اسے اپنی انگلی میں ڈال دیا میں نے کہا: اللہ کی قسم! یہ تو جادوگر ہے میں تلوار کے قبضے کی طرف جھکا لیکن پھر مجھے سیدنا سلیمان بن مسہر رضی اللہ عنہ کی بات یاد آ گئی، جو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے نقل کی ہے کہ آپ نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی شخص تمہیں امان دیدے، تو تم اسے قتل نہ کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: ابومسہر نے سیدنا سلیمان بن مسہر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اس روایت کو اسی طرح نقل کیا ہے، اور یہ وہم ہے درست روایت وہ ہے جو سدی اور دیگر حضرات نے رفاعہ کے حوالے سے سیدنا عمرو بن حمق رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے۔ انہوں نے اسے عبداللہ بن میسرہ حارثی واسطی کے حوالے سے ابوعکاشہ کے حوالے سے رفاعہ سے نقل کیا ہے انہیں اس کی سند میں وہم ہوا ہے، اور وہ روایت آگے آ رہی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10713]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10714
وَعَنْ أَبِي عُكَّاشَةَ أَنَّ رِفَاعَةَ الْبَجَلِيَّ دَخَلَ عَلَى الْمُخْتَارِ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ فَقَالَ لَهُ الْمُخْتَارُ: انْصَرَفَ عَنِّي جِبْرِيلُ آنِفًا، قَالَ رِفَاعَةُ: فَذَكَرْتُ حَدِيثًا حَدَّثَنِيهِ رَفَاعَةُ بْنُ صُرَدَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَيُّمَا رَجُلٍ أَمَّنَ رَجُلًا عَلَى دَمِهِ فَلَا يَقْتُلْهُ".
قَالَ رِفَاعَةُ: وَقَدْ كُنْتُ أَمَّنْتُهُ عَلَى دَمِهِ، فَلَوْلَا ذَلِكَ لَحَزَزْتُ رَأْسَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَحَكَمَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَيْسَرَةَ بِالْوَهْمِ فِيهِ.
قَالَ رِفَاعَةُ: وَقَدْ كُنْتُ أَمَّنْتُهُ عَلَى دَمِهِ، فَلَوْلَا ذَلِكَ لَحَزَزْتُ رَأْسَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَحَكَمَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَيْسَرَةَ بِالْوَهْمِ فِيهِ.
ابوعکاشہ بیان کرتے ہیں: رفاعہ بجلی مختار بن ابوعبید کے پاس آئے مختار نے ان سے کہا: ابھی جبریل میرے پاس سے اٹھ کے گئے ہیں رفاعہ کہتے ہیں: مجھے ایک حدیث یاد آ گئی، جو سیدنا رفاعہ بن صرد رضی اللہ عنہ نے مجھے بیان کی تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص دوسرے شخص کو اس کی جان کے حوالے سے امان دیدے، تو وہ اسے قتل نہ کرے“۔ رفاعہ کہتے ہیں: میں مختار کو اس کی جان کے حوالے سے امان دے چکا تھا اگر یہ بات نہ ہوتی تو میں نے اس کا سر اڑا دینا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور انہوں نے عبداللہ بن میسرہ پر یہ حکم عائد کیا ہے کہ اسے اس روایت میں وہم ہوا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10714]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور انہوں نے عبداللہ بن میسرہ پر یہ حکم عائد کیا ہے کہ اسے اس روایت میں وہم ہوا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10714]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10715
وَعَنْ مُعَاذٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَمَّنَ رَجُلًا فَقَتَلَهُ، وَجَبَتْ لَهُ النَّارُ، وَإِنْ كَانَ الْمَقْتُولُ كَافِرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص کسی کو امان دیدے اور پھر اسے قتل کر دے، تو اس شخص کے لئے جہنم واجب ہو جاتی ہے اگرچہ قتل ہونے والا شخص کافر ہی کیوں نہ ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن أحمد واسطی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10715]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن أحمد واسطی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10715]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (141/20)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
6. بَابٌ فِي مَنْ قَتَلَ غَيْرَ قَاتِلِ وَلَيِّهِ
جو شخص اپنے ولی کے قاتل کے علاوہ کسی کو قتل کرے اس کا بیان
حدیث نمبر: 10716
عَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَغَضَبُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَرْفًا وَلَا عَدْلًا، وَمَنْ قَتَلَ غَيْرَ قَاتِلِهِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَغَضَبُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَرْفًا وَلَا عَدْلًا وَمَنْ أَحْدَثَ حَدَثًا أَوْ آوَى مُحْدِثًا فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَغَضَبُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَرْفًا وَلَا عَدْلًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَالْجُمْهُورُ عَلَى تَضْعِيفِهِ، وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ لَهُ حَدِيثًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَالْجُمْهُورُ عَلَى تَضْعِيفِهِ، وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ لَهُ حَدِيثًا.
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے موالی کے علاوہ کسی اور کی طرف نسبت ولاء قائم کرے قیامت کے دن اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت اور اس کا غضب نازل ہو گا اللہ تعالیٰ اس شخص کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں کرے گا اور جو شخص اپنے قاتل کے علاوہ کسی اور کو قتل کرے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی اس شخص پر لعنت اور اس کا غضب نازل ہو گا اللہ تعالیٰ اس کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں کرے گا اور جو شخص کوئی بدعت ایجاد کرے یا کسی بدعتی کو پناہ دے قیامت کے دن اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت اور اس کا غضب نازل ہو گا اللہ تعالیٰ اس کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے امام ترندی نے اس کی نقل کردہ ایک حدیث کو حسن قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10716]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (23/17)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4985»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
7. بَابٌ فِي مَنْ قَاتَلَ لِعَصَبِيَّةٍ
جو شخص عصبیت کی وجہ سے جنگ کرے
حدیث نمبر: 10717
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ قَاتَلَ تَحْتَ رَايَةٍ يُقَاتِلُ عَصَبِيَّةً أَوْ يَنْصُرُ عَصَبِيَّةً، فَقِتْلَتُهُ جَاهِلِيَّةٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کسی جھنڈے کے نیچے جنگ کرے اور وہ عصبیت کی بنیاد پر جنگ کرے یا عصبیت کی مدد کرے تو اس کی لڑائی جاہلیت کی لڑائی ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قزعہ بن سوید ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10717]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قزعہ بن سوید ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10717]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (418)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 418»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
8. بَابُ قَتْلِ الْخَطَأِ وَالْعَمْدِ
قتل خطا اور قتل عمد کا بیان
حدیث نمبر: 10718
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ قُتِلَ فِي عِمِّيَّةٍ رَمْيًا يَكُونُ بَيْنَهُمْ بِحَجَرٍ أَوْ عَصًا أَوْ سَوْطٍ، عَقْلُهُ عَقْلُ خَطَأٍ، وَمَنْ قُتِلَ عَمْدًا فَهُوَ قَوَدٌ، مَنْ حَالَ دُونَهُ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَغَضَبُهُ، لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَرْفًا وَلَا عَدْلًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ حَمْزَةُ النَّصِيبِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کسی اجتماعی جھگڑے کے دوران پتھر یا عصا یا لاٹھی لگنے سے مر جائے، تو اس کی دیت قتل خطا کی دیت ہو گی اور جس شخص کو عمد کے طور پر قتل کیا جائے تو اس میں قصاص لازم ہو گا جو شخص اس بارے میں رکاوٹ بنے گا اس پر اللہ تعالی کی لعنت اور اس کا غضب نازل ہو گا اللہ تعالٰی اس شخص کی کوئی نفل یا فرض عبادت قبول نہیں کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حمزہ نصیبی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10718]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حمزہ نصیبی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10718]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (228)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 228»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 10719
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْعَمْدُ قَوَدٌ، وَالْخَطَأُ دِيَةٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ أَبِي الْفَضْلِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قتل عمد میں قصاص لازم ہو گا اور قتل خطا میں دیت لازم ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمران بن ابوالفضل ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10719]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمران بن ابوالفضل ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10719]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10720
وَعَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ الْعَمْدَ السِّلَاحُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ بَيْنَ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ وَالصَّحَابَةِ، وَلَكِنَّ رِجَالَهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے (یہ دونوں حضرات فرماتے ہیں:) قتل عمد وہ ہے جو ہتھیار کے ذریعے ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے عبدالکریم جزری اور صحابہ کرام کے درمیان اس روایت کی سند منقطع ہے، تاہم اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10720]

إسنادہ منقطع