🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ لَا قَوَدَ إِلَّا بِالسَّيْفِ .
قصاص صرف تلوار کے ذریعے لیا جائے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10741
وَعَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْقَوَدُ بِالسَّيْفِ، وَلِكُلِّ شَيْءٍ خَطَأٌ".
قُلْتُ: رَوَى لَهُ ابْنُ مَاجَهْ:" لَا قَوَدَ إِلَّا بِالسَّيْفِ" فَقَطْ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”صرف تلوار والے قتل میں قصاص لیا جائے گا باقی ہر چیز خطا شمار ہو گی“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے ان کے حوالے سے صرف
یہ روایت نقل کی ہے: ”قصاص صرف تلوار کی وجہ سے لیا جائے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10741]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1527)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2668، 2667، وأخرجه مسند البزار برقم: 3663»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
14. بَابُ حُسْنِ الْقَتْلِ .
اچھے طریقے سے قتل کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10742
عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ: قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: أَعَفُّ النَّاسِ قِتْلَةً أَهْلُ الْإِيمَانِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
علقمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: قتل کرنے کے طریقے میں سب سے زیادہ ضبط اور احتیاط سے کام لینے والے اہل ایمان ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10742]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9737)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
15. بَابُ الْخَطَأِ فِي الْقِصَاصِ .
قصاص میں خطاء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10743
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ فِي الرَّجُلِ يُسْتَقَادُ مِنْهُ ثُمَّ يَمُوتُ، قَالَ: تُقْتَصُّ مِنْهُ دِيَتُهُ، ثُمَّ إِنَّهُ يُطْرَحُ مِنْهُ دِيَةُ جُرْحِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ایسے شخص کے بارے میں فرماتے ہیں: جس سے بدلہ لیا جاتا ہے، اور پھر وہ شخص مر جاتا ہے، تو انہوں نے فرمایا: اس شخص کی دیت بدلے میں لی جائے گی اور پھر اس زخم کی دیت اس میں سے الگ کر لی جائے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند منقطع ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10743]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9734)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
16. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَقْلِ .
دیت کی ادائیگی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10744
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دِرْهَمٌ أُعْطِيهِ فِي عَقْلٍ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ مِائَةٍ فِي غَيْرِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ الذَّهَبِيُّ: فِيهِ جَهَالَةٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ درہم جو میں کسی دیت کے سلسلے میں دوں میرے نزدیک اس کے علاوہ کسی اور سلسلے میں ایک سو درہم خرچ کرنے سے زیادہ پسندیدہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالصمد بن عبدالاعلیٰ ہے امام ذہبی فرماتے ہیں: اس میں مجہول ہونا پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10744]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6864»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
17. بَابٌ فِي مَنْ أَخْرَجَ شَيْئًا مِنْ حَدِّهِ فَأَصَابَ بِهِ شَيْئًا .
جو شخص کوئی چیز اس کی حد سے باہر نکالے اور پھر اس چیز کے ذریعے کسی کو نقصان پہنچا دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10745
عَنْ أَبِي بَكْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَخْرَجَ شَيْئًا مِنْ حَدِّهِ، فَأَصَابَ بِهِ إِنْسَانًا فَهُوَ ضَامِنٌ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ مَالِكٍ، عَنِ الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: مَجْهُولٌ.
سیدنا ابوبکره رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کوئی چیز اس کی مخصوص حد سے باہر نکال دے اور پھر اس کے ذریعے کسی انسان کو نقصان پہنچا دے، تو وہ شخص ضامن ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے مالک کی حسن بصری سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے امام ذہبی کہتے ہیں: وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10745]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1525)، أخرجه مسند البزار برقم: 3664»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
18. بَابُ لَا يُقْتَلُ مُسْلِمٌ بِكَافِرٍ .
کسی کافر کے بدلے میں مسلمان کو قتل نہیں کیا جائے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10746
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَتَلَ رَجُلٌ مِنْ هُذَيْلٍ رَجُلًا مِنْ خُزَاعَةَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، وَكَانَ الْهُذَلِيُّ مُتَوَارِيًا فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ الْفَتْحِ وَظَهَرَ النِّدَاءُ ظَهَرَ الْهُذَلِيُّ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ مِنْ خُزَاعَةَ فَذَبَحَهُ كَمَا تُذْبَحُ الشَّاةُ.
فَرَفَعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَقَتَلْتَهُ قَبْلَ النِّدَاءِ أَوْ بَعْدَ النِّدَاءِ؟". فَقَالَ: بَعْدَ النِّدَاءِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ كُنْتُ قَاتِلًا مُؤْمِنًا بِكَافِرٍ لَقَتَلْتُهُ، فَأَخْرِجُوا عَقْلَهُ". فَأَخْرَجُوا عَقْلَهُ، وَكَانَ أَوَّلَ عَقْلٍ فِي الْإِسْلَامِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ وَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہذیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے خزاعہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو زمانہ جاہلیت میں قتل کر دیا پھر ہذیل قبیلے سے تعلق رکھنے والا شخص چھپ کر زندگی گزارتا رہا فتح مکہ کے موقع پر جب اعلان ہوا (کہ زمانہ جاہلیت کا ہر قتل کالعدم قرار دیا جاتا ہے) تو ہذیل قبیلے سے تعلق رکھنے والا وہ شخص سامنے آ گیا خزانہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے شخص کی اس سے ملاقات ہوئی اس نے اسے ذبح کر دیا جس طرح بکری کو ذبح کیا جاتا ہے یہ معاملہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے اسے اعلان ہونے سے پہلے قتل کیا تھا یا اعلان ہونے کے بعد قتل کیا تھا اس نے عرض کی: اعلان ہونے کے بعد کیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں نے کسی کافر کے بدلے میں کسی مؤمن کو قتل کرنا ہوتا تو میں نے اسے قتل کروا دینا تھا تم لوگ اس کی دیت ادا کرو تو ان لوگوں نے اس کی دیت ادا کی اور یہ اسلام میں پہلی دیت تھی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کے رجال کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے امام طبرانی نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10746]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1546) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (110/18)، أخرجه مسند البزار برقم: 3594»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10747
وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُسْلِمُونَ يَدٌ عَلَى مَنْ سِوَاهُمْ، تَتَكَافَأُ دِمَاؤُهُمْ، لَا يُقْتَلُ مُؤْمِنٌ بِكَافِرٍ، وَلَا ذُو عَهْدٍ فِي عَهْدِهِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرَ قَوْلِهِ: لَا يُقْتَلُ مُؤْمِنٌ بِكَافِرٍ، وَلَا ذُو عَهْدٍ فِي عَهْدِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ أَبِي الْجَنُوبِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے علاوہ (لوگوں) کے لئے مسلمان ایک ہاتھ کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے خون برابر کی حیثیت رکھتے ہیں کسی مؤمن کو کسی کافر کے بدلے میں قتل نہیں کیا جائے گا اور کسی ذمی کو اس کے عہد کے دوران قتل نہیں کیا جائے گا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”کسی مومن کو کسی کافر کے بدلے میں قتل نہیں کیا جائے گا اور کسی ذمی کو اس کے عبد کے دوران قتل نہیں کیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالسلام بن ابوجنوب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10747]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (206/20)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2684»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10748
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ وَجَدْتُ فِي قَائِمِ سَيْفِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كِتَابَيْنِ:" إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عُتُوًّا مَنْ ضَرَبَ غَيْرَ ضَارِبِهِ، وَرَجُلٌ قَتَلَ غَيْرَ قَاتِلِهِ، وَرَجُلٌ تَوَلَّى غَيْرَ أَهْلِ نِعْمَتِهِ، فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَقَدْ كَفَرَ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ، لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَرْفًا وَلَا عَدْلًا".
وَفِي الْأَجْرِِ الْمُؤْمِنُونَ تَتَكَافَأُ دِمَاؤُهُمْ وَأَمْوَالُهُمْ، وَيَسْعَى بِذِمَّتِهِمْ أَدْنَاهُمْ، لَا يُقْتَلُ مُسْلِمٌ بِكَافِرٍ، وَلَا ذُو عَهْدٍ فِي عَهْدِهِ، وَلَا يَتَوَارَثُ أَهْلُ مِلَّتَيْنِ، وَلَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا، وَلَا عَلَى خَالَتِهَا، وَلَا صَلَاةَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، وَلَا تُسَافِرُ الْمَرْأَةُ ثَلَاثَ لَيَالٍ مَعَ غَيْرِ ذِي مَحْرَمٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مَالِكِ بْنِ أَبِي الرِّجَالِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کے دستے میں، دو تحریریں پائی تھیں، (جن میں یہ تحریر تھا:) ”لوگوں میں سب سے زیادہ سرکشی کرنے والا شخص وہ ہے جو اپنے مارنے والے کے علاوہ کسی اور کو مارے یا اپنے قاتل کے علاوہ کسی اور کو قتل کرے اور وہ شخص جو اپنے حقیقی آقا کے بجائے کسی اور کی طرف نسبت ولا، قائم کرے جو شخص ایسا کرے گا وہ اللہ اور اس کے رسول کا کفر کرنے والا شمار ہو گا اللہ تعالیٰ اس شخص کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں کرے گا اور اجر کے اعتبار سے تمام اہل ایمان کی جانیں اور مال برابر کی حیثیت رکھتے ہیں، اور ان کا ادنیٰ فرد بھی ان سب کی طرف سے پناہ دے سکتا ہے کسی مسلمان کو کسی کافر کے بدلے میں یا کسی ذمی کو اس کے ذمہ کے دوران قتل نہیں کیا جائے گا دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک دوسرے کے وارث نہیں بنیں گے عورت کے ساتھ اس کی پھوپھی پر یا اس کی خالہ پر نکاح نہیں کیا جائے گا عصر کے بعد سورج غروب ہونے تک کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی اور عورت تین راتوں کا سفر محرم کے بغیر نہیں کرے گی“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف مالک بن ابورجال کا معاملہ مختلف ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور کسی نے بھی اسے ضعیف نہیں کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10748]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4757)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
19. بَابُ وَضْعِ دِمَاءِ الْجَاهِلِيَّةِ .
زمانہ جاہلیت کے خونوں کو کالعدم قرار دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10749
عَنْ أَبَانِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ أَنَّهُ خَطَبَ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ وَضَعَ كُلَّ دَمٍ كَانَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ قِصَّةٌ، وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ ضَعِيفٌ، وَشَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْمُبَارَكِ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابان بن سعید بن العاص رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے خطبہ دیتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمانہ جاہلیت کے ہر خون کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے اس میں پورا واقعہ منقول ہے امام بزار کی سند ضعیف ہے امام طبرانی کے استاد علی بن مبارک صنعانی نے اسے یزید بن مبارک سے نقل کیا ہے، اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10749]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1547) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (634)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 634»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
20. بَابٌ فِي الْقَتِيلِ يُوجَدُ فِي الْفَلَاةِ .
اس مقتول کا بیان جو کسی ویرانے میں پایا جاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10750
عَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ الْمُزَنِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يُتْرَكُ مُفَرَّجٌ فِي الْإِسْلَامِ حَتَّى يُضَمَّ إِلَى قَبِيلَةٍ". قَالَ ابْنُ الْأَثِيرِ فِي النِّهَايَةِ: وَلَا يُتْرَكُ مُفَرَّجٌ فِي الْإِسْلَامِ. قِيلَ: هُوَ الْقَتِيلُ يُوجَدُ بِأَرْضٍ فَلَاةٍ لَا يَكُونُ قَرِيبًا مِنْ قَرْيَةٍ ; فَإِنَّهُ يُودَى مِنْ بَيْتِ الْمَالِ، وَلَا يُطَلُّ دَمُهُ، وَيُرْوَى بِالْحَاءِ الْمُهْمَلَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمرو بن عوف مزنی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اسلام میں کسی کھلے شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا یہاں تک کہ اسے کسی قبیلے کی طرف ضم کر دیا جائے گا“۔
ابن اثیر نے کتاب ”النہایہ“ میں یہ بات تحریر کی ہے: اسلام میں کسی کھلے شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا اس سے مراد وہ مقتول ہے جو کسی بے آب و گیاہ جگہ پر پایا جاتا ہے اس جگہ کے آس پاس کوئی بستی نہیں ہوتی تو بیت المال میں سے اس مقتول کی دیت ادا کی جائے گی اور اس کے خون کو رائیگاں قرار نہیں دیا جائے گا یہ لفظ ”ح“ سے بھی روایت کیا گیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ مزنی ہے، اور وہ ضعیف ہے امام ترمذی نے اس کی حدیث کو حسن قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10750]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (24/18)، أخرجه شرح السنة برقم: 2544»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں