🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَوَدِ وَالْقِصَاصِ، وَمَنْ لَا قَوَدَ عَلَيْهِ
بدلے اور قصاص کے بارے میں کیا منقول ہے؟ اور کس شخص پر بدلہ دینا لازم نہیں ہو گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10731
وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: رَغَّبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْجِهَادِ ذَاتَ يَوْمٍ، فَاجْتَمَعُوا عَلَيْهِ حَتَّى غَمُّوهُ، وَفِي يَدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَرِيدَةٌ قَدْ نُزِعَ سِلَاهَا، وَبَقِيَتْ سِلَاءَةٌ لَمْ يَفْطِنْ بِهَا، فَقَالَ:" أَخِّرُوا عَنِّي - هَكَذَا - فَقَدْ غَمَمْتُمُونِي".
فَأَصَابَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَطْنَ رَجُلٍ فَأَدْمَى الرَّجُلَ، فَخَرَجَ الرَّجُلُ وَهُوَ يَقُولُ: هَذَا فِعْلُ نَبِيِّكَ، فَكَيْفَ بِالنَّاسِ؟ فَسَمِعَهُ عُمَرُ، فَقَالَ: انْطَلِقْ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِنْ كَانَ هُوَ أَصَابَكَ لَيُعْطِيَنَّكَ الْحَقَّ، وَإِنْ كُنْتَ كَذَبْتَ لَأُرْغِمَنَّكَ بِعَمَاءٍ مِنْكَ حَتَّى تُحْدِثَ. فَقَالَ الرَّجُلُ: انْطَلِقْ بِسَلَامٍ، فَلَسْتُ أُرِيدُ أَنْ أَنْطَلِقَ مَعَكَ، قَالَ: مَا أَنَا بِوَادِعِكَ.
فَانْطَلَقَ بِهِ عُمَرُ حَتَّى أَتَى بِهِ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ هَذَا يَزْعُمُ أَنَّكَ أَصَبْتَهُ، وَأَدْمَيْتَ بَطْنَهُ، فَمَا تَرَى؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَحَقًّا أَنَا أَصَبْتُهُ؟". قَالَ الرَّجُلُ: نَعَمْ يَا نَبِيَّ اللَّهِ، قَالَ:" هَلْ رَأَى ذَلِكَ أَحَدٌ؟". قَالَ: قَدْ كَانَ هَاهُنَا نَاسٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ".
" اللَّهُمَّ إِنِّي أَشْهَدُ بِشِهَادَةِ رَجُلٍ رَأَى ذَلِكَ إِلَّا أَخْبَرَنِي" فَقَالَ نَاسٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنْتَ دَمَيْتَهُ وَلَمْ تُرْدِهِ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خُذْ لِمَا أَصَبْتُكَ مَالًا وَانْطَلِقْ". قَالَ: لَا. قَالَ:" فَهَبْ لِي ذَلِكَ". قَالَ: لَا أَفْعَلُ، قَالَ:" فَتُرِيدُ مَاذَا؟" قَالَ: أُرِيدُ أَنْ أَسَتَقِيدَ مِنْكَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ، قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَعَمْ".
فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ: اخْرُجْ مِنْ وَسَطِ هَؤُلَاءِ، فَخَرَجَ مِنْ وَسَطِهِمْ، وَأَمْكَنَ الرَّجُلَ مِنَ الْجَرِيدَةِ ; لِيَسْتَقِيدَ مِنْهُ، فَكَشَفَ عَنْ بَطْنِهِ، فَجَاءَ عُمَرُ لِيُمْسِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ خَلْفِهِ، فَقَالَ:" أَرِحْنَا عَثَرْتَ بِنَعْلِكَ وَانْكَسَرَتْ أَسْنَانُكَ".
فَلَمَّا دَنَا الرَّجُلُ لِيَطْعَنَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَلْقَى الْجَرِيدَةَ، وَقَبَّلَ سُرَّتَهُ وَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، هَذَا أَرَدْتُ لِكَيْمَا نَقْمَعُ الْجَبَّارِينَ مِنْ بَعْدِكَ. فَقَالَ عُمَرُ: لَأَنْتَ أَوْثَقُ عَمَلًا مِنِّي. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُوَقَّرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاد کے بارے میں ترغیب دی تو لوگ آپ کے ارد گرد اکٹھے ہو گئے یہاں تک کہ بہت سے لوگ اکٹھے ہو گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک میں ایک چھڑی تھی جس کے کانٹے اتار لیے گئے تھے لیکن ایک کانٹا باقی رہ گیا تھا جس کی طرف آپ کی توجہ نہیں گئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ مجھ سے پیچھے ہو جاؤ تم لوگوں نے مجھے ڈھانپ لیا ہے اس دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی چھڑی کسی شخص کے پیٹ پر لگی اور اس شخص کا خون نکل آیا، تو وہ شخص یہ کہتے ہوئے چلا گیا کہ یہ تمہارے نبی کا طرز عمل ہے، تو لوگوں کا کیا حال ہو گا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ بات سن لی تو انہوں نے فرمایا: تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلو اگر انہوں نے تمہیں تکلیف پہنچائی ہے، تو وہ تمہیں حق دیں گے اور اگر تم نے جھوٹ بولا: ہو گا تو میں تمہارے عمامے کے ساتھ تمہیں گھسیٹوں گا یہاں تک کہ تم اصل بات بیان کرو اس شخص نے کہا: تم آرام سے چلو میں تمہارے ساتھ نہیں جانا چاہتا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اسے ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کی: اس شخص کا یہ کہنا ہے کہ آپ نے اسے تکلیف پہنچائی ہے جس کے نتیجے اس کے پیٹ سے خون نکلنے لگا ہے آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا یہ بات ٹھیک ہے کہ میں نے اسے تکلیف پہنچائی ہے اس شخص نے کہا: جی ہاں اے اللہ کے نبی! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا کسی نے یہ بات دیکھی ہے اس شخص نے کہا: یہاں کچھ مسلمان موجود تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ میں ایک شخص کی گواہی کی بنیاد پر فیصلہ دے دوں گا جس نے ایسا دیکھا ہو اگر کسی نے دیکھا ہے، تو وہ مجھے اس بارے میں بتائے تو مسلمانوں میں سے کچھ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کی وجہ سے اس کا خون نکل آیا تھا حالانکہ آپ نے اسے تکلیف پہنچانے کا ارادہ نہیں کیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے جو تمہیں تکلیف پہنچائی ہے تم اس کے بدلے میں مال لے لو اور چلے جاؤ اس نے کہا: جی نہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم اسے میری خاطر چھوڑ دو اس نے کہا: میں ایسا نہیں کروں گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا پھر تم کیا چاہتے ہو اس نے کہا: اے اللہ کے نبی! میں آپ سے بدلہ لینا چاہتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے اس شخص نے آپ کی خدمت میں عرض کی: آپ ان لوگوں کے درمیان سے باہر آ جائیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں سے باہر آ گئے آپ نے اس شخص کو وہ چھڑی دی تاکہ وہ اس کے ذریعے آپ سے بدلہ لے اور خود اپنے پیٹ سے کپڑا ہٹا دیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے تاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پیچھے سے روکیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہمیں چھوڑ دو تمہارے جوتے کو ٹھوکر لگے اور تمہارے دانت ٹوٹ جائیں جب وہ شخص چبھونے کے لئے قریب ہوا تو اس نے چھڑی رکھ دی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ناف کا بوسہ لیا اور بولا: اے اللہ کے نبی! میرا یہی ارادہ تھا تاکہ آپ کے بعد میں ظالم حکمرانوں کا قلع قمع کر دوں تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہارا عمل میرے مقابلے میں زیادہ قابل وثوق ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ولید بن محمد موقری ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10731]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4754)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2120، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4242»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10732
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جُبَيْرٍ الْخُزَاعِيِّ قَالَ: طَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا فِي بَطْنِهِ إِمَّا بِقَضِيبٍ وَإِمَّا بِسِوَاكٍ، فَقَالَ: أَوْجَعْتَنِي فَأَقِدْنِي، فَأَعْطَاهُ الْعُودَ الَّذِي كَانَ مَعَهُ، فَقَالَ:" اسْتَقِدْ". فَقَبَّلَ بَطْنَهُ، ثُمَّ قَالَ: بَلْ أَعْفُو لَعَلَّكَ أَنْ تَشْفَعَ لِي بِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن جبیر خزاعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کے پیٹ میں کوئی چیز چبھوئی جو چھڑی تھی یا شاید مسواک تھی اس نے کہا: آپ نے مجھے تکلیف پہنچائی ہے آپ مجھے بدلہ دیئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ چھڑی اسے دی جو آپ کے پاس تھی اور آپ نے فرمایا: تم بدلہ لے لو اس شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیٹ پر بوسہ دیا اور پھر عرض کی: میں درگزر کرتا ہوں تاکہ آپ اس کی وجہ سے قیامت کے دن میری شفاعت کریں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10732]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10733
وَعَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ: لَطَمَ ابْنُ عَمِّ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ رَجُلًا مِنَّا، فَخَاصَمَهُ عَمُّهُ إِلَى خَالِدٍ، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ، إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ يَجْعَلْ لِوُجُوهِكُمْ فَضْلًا عَلَى وُجُوهِنَا إِلَّا مَا فَضَّلَ اللَّهُ بِهِ نَبِيَّهُ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
فَقَالَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ: اقْتَصَّ، فَقَالَ الرَّجُلُ لِابْنِ أَخِيهِ: الْطِمْ، فَلَمَّا رَفَعَ يَدَهُ، قَالَ: دَعْهَا لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں: سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے چچا زاد نے ہم میں سے کسی ایک کو تھپڑ مار دیا اس شخص کا چچا اپنا مقدمہ لے کر سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور بولا: اے قریش کے گروہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے چہروں کو ہمارے چہروں پر فضیلت نہیں دی ہے اللہ تعالیٰ نے تم لوگوں کو صرف اپنے نبی کے حوالے سے فضیلت دی ہے، تو سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم بدلہ لے لو اس شخص نے اپنے بھتیجے سے کہا: تم بھی تھپڑ مارو جب اس شخص نے اپنا ہاتھ بلند کیا تو اس شخص نے کہا: اسے اللہ کی خاطر چھوڑ دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10733]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3805)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
11. بَابُ الْقَسَامَةِ، وَالْقَتِيلِ يَكُونُ بِأَرْضِ قَوْمٍ
قسامت کا بیان، نیز جب کسی قوم کے علاقے میں کوئی شخص مقتول پایا جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10734
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: وُجِدَ قَتِيلٌ أَوْ مَيِّتٌ بَيْنَ قَرْيَتَيْنِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَرَعَ مَا بَيْنَ الْقَرْيَتَيْنِ أَيُّهُمَا كَانَ أَقْرَبَ فَوُجِدَ أَقْرَبَ إِلَى أَحَدِهِمَا بِشِبْرٍ، قَالَ: فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى شِبْرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَهُ عَلَى الَّذِي كَانَ أَقْرَبَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دو بستیوں کے درمیان ایک شخص مقتول (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) میت کے طور پر پایا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا دونوں بستیوں کے درمیان پیمائش کی گئی کہ وہ شخص کون سی بستی کے زیادہ قریب ہے، تو وہ ان دونوں بستیوں میں سے ایک بستی کے ایک بالشت زیادہ قریب تھا راوی بیان کرتے ہیں: گویا میں اس وقت بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بالشت کی طرف دیکھ رہا ہوں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا معاملہ ان لوگوں کے خلاف قرار دیا جس (بستی) کے وہ زیادہ قریب تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10734]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1534) اخرجه احمد فى المسند (39/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11435»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10735
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: كَانَتِ الْقَسَامَةُ فِي الدَّمِ يَوْمَ خَيْبَرَ، وَذَلِكَ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فُقِدَ تَحْتَ اللَّيْلِ، فَجَاءَتِ الْأَنْصَارُ فَقَالُوا: إِنَّ صَاحِبَنَا يَتَشَخَّطُ فِي دَمِهِ.
فَقَالَ:" تَعْرِفُونَ قَاتِلَهُ؟". قَالُوا: لَا، إِلَّا أَنَّ قَتَلَتْهُ يَهُودُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اخْتَارُوا مِنْهُمْ خَمْسِينَ رَجُلًا فَيَحْلِفُونَ بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ، ثُمَّ خُذُوا مِنْهُمُ الدِّيَةَ". فَفَعَلُوا. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَامِينَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ خیبر کے موقع پر ایک قتل کے بارے میں قسامت ہوئی تھی اس کی صورت یوں ہوئی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب رات کے وقت غیر موجود پائے گئے انصار آئے اور انہوں نے بتایا کہ ہمارا ساتھی خون میں لت پت (مقتول) ملا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم لوگ اس کے قاتل سے واقف ہو انہوں نے جواب دیا: جی نہیں البتہ یہودیوں نے انہیں قتل کیا ہو گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ ان میں سے پچاس افراد کو منتخب کرو وہ اللہ کے نام پر یہ قسم اٹھائیں اور پھر تم ان سے دیت وصول کر لینا تو انہوں نے ایسا ہی کیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن یامین ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10735]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1535)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10736
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَتِ الْقَسَامَةُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ حِجَازًا بَيْنَ النَّاسِ، فَكَانَ مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ صَبْرٍ أَثِمَ فِيهَا، أُرِيَ عُقُوبَةً مِنَ اللَّهِ يُنَكِّلُ بِهَا عَنِ الْجَرْأَةِ عَلَى الْمَحَارِمِ، فَكَانُوا يَتَوَرَّعُونَ عَنْ أَيْمَانِ الصَّبْرِ وَيَخَافُونَهَا.
فَلَمَّا بَعَثَ اللَّهُ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْقَسَامَةِ، وَكَانَ الْمُسْلِمُونَ هُمْ أَهْيَبَ لَهَا، لِمَا عَلَّمَهُمْ مِنْ ذَلِكَ، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْقَسَامَةِ بَيْنَ حَيَّيْنِ مِنَ الْأَنْصَارِ، يُقَالُ لَهُمْ: بَنُو حَارِثَةَ، وَذَلِكَ أَنَّ يَهُودَ قَتَلَتْ مُحَيِّصَةَ، فَأَنْكَرَتِ الْيَهُودُ.
فَدَعَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْيَهُودَ لِقَسَامَتِهِمْ، لِأَنَّهُمُ الَّذِينَ ادَّعَوُا الدَّمَ، فَأَمَرَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَحْلِفُوا خَمْسِينَ يَمِينًا خَمْسِينَ رَجُلًا كَبِيرًا مَنْ قَتَلَهُ. فَنَكَلَتْ يَهُودُ عَنِ الْأَيْمَانِ.
فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَنِي حَارِثَةَ فَأَمَرَهُمْ أَنْ يَحْلِفُوا خَمْسِينَ يَمِينًا خَمْسِينَ رَجُلًا أَنَّ يَهُودَ قَتَلَتْهُ غِيلَةً، وَيَسْتَحِقُّونَ بِذَلِكَ الَّذِي يَزْعُمُونَ أَنَّهُ الَّذِي قَتَلَ صَاحِبَهُمْ، فَنَكَلَتْ بَنُو حَارِثَةَ عَنِ الْأَيْمَانِ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى بِعَقْلِهِ عَلَى يَهُودَ لِأَنَّهُ وُجِدَ بَيْنَ أَظْهُرِهِمْ، وَفِي دِيَارِهِمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: زمانہ جاہلیت میں قسامت لوگوں کے درمیان رکاوٹ ہوتی تھی اس میں ہوتا یہ تھا کہ جب کوئی شخص کوئی جھوٹی قسم اٹھاتا تھا اور اس قسم اٹھانے میں گناہ گار ہوتا تھا، تو یہ بات سمجھی جاتی تھی کہ اب اس شخص کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے سزا ملے گی جس کے ذریعے اسے اس بات کی سزا دی جائے گی کہ اس نے حرمت والے کام کے حوالے سے جرات کی ہے، تو وہ لوگ جھوٹی قسم اٹھانے سے پرہیز کرتے تھے اور اس سے خوف زدہ رہتے تھے جب اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو قسامت کے حکم کے ہمراہ مبعوث کیا (یعنی آپ کو اس بارے میں حکم دیا) تو مسلمان اس سے زیادہ خوف زدہ ہو گئے کیونکہ وہ اس بات سے واقف تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے تعلق رکھنے والے دو گروہوں کے درمیان قسامت کا فیصلہ دیا ان لوگوں کو بنو حارثہ کہا: جاتا تھا اس کی صورت یوں ہوئی کہ یہودیوں نے سیدنا محیصہ رضی اللہ عنہ کو قتل کیا تھا اور یہودیوں نے اس بات سے انکار کر دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قسامت کے لئے یہودیوں کو بلوایا کیونکہ ان لوگوں نے خون کا دعوی کیا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ پچاس افراد قسم اٹھائیں پچاس بڑے افراد اس قتل کے حوالے سے قسم اٹھائیں گے یہودیوں نے قسم اٹھانے سے انکار کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو حارثہ کو بلوایا اور انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ پچاس افراد قسمیں اٹھائیں جو پچاس افراد اٹھائیں گے کہ یہودیوں نے انہیں دھوکے کے ساتھ قتل کیا ہے، اور اس کے نتیجے میں وہ اس کے حق دار ہو جائیں گے جو ان کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھیوں کو یہودیوں نے قتل کیا ہے۔ تو بنو حارثہ نے بھی قسم اٹھانے سے انکار کر دیا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ صورت حال ملاحظہ فرمائی تو آپ نے اس مقتول کی دیت کی ادائیگی یہودیوں پر لازم قرار دی کیونکہ وہ مقتول ان لوگوں کے درمیان اور ان کے علاقے میں پایا گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10736]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10737)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10737»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10737
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَتِ الْقَسَامَةُ مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ فَأَقَرَّهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِتَكُونَ أَكَفَّ لِلنَّاسِ عَنِ الدِّمَاءِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الزَّبِيدِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: رُبَّمَا أَخْطَأَ وَأَغْرَبَ، وَشَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ مُوسَى بْنُ عِيسَى الزَّبِيدِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قسامت زمانہ جاہلیت سے تعلق رکھتی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے برقرار رکھا ہے کیونکہ اس طرح قتل و غارت گری کو لوگوں کے لئے روکا جا سکتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن یوسف زبیدی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: بعض اوقات یہ غلطی کر جاتا ہے، اور غریب روایت نقل کرتا ہے اس روایت میں امام طبرانی کے استاد موسیٰ بن عیسیٰ زبیدی ہیں میں ان سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10737]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10738
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَافِدٍ ; أَنَّ الْيَمِينَ فِي الدَّمِ قَدْ كَانَتْ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَارِيَةَ الْعَكِّيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَاقِدٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن وافد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں قتل کے بارے میں قسم اٹھانے کا رواج نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں بھی تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں عبدالمالک بن ساریہ عکی کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن وافد رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے، اور میں ان سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10738]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6515»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
12. بَابٌ فِي مَنْ قَتَلَ بِالسُّمِّ
اس شخص کا بیان جو زہر کے ذریعے قتل کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10739
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ يَهُودِيَّةً أَهْدَتْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاةً مَصْلِيَّةً، فَأَكَلَ مِنْهَا ثُمَّ قَالَ:" أَخْبَرَتْنِي هَذِهِ الشَّاةُ أَنَّهَا مَسْمُومَةٌ". فَمَاتَ بِشْرُ بْنُ الْبَرَاءِ مِنْهَا.
فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا:" مَا حَمَلَكِ عَلَى مَا صَنَعْتِ؟" قَالَتْ: أَرَدْتُ أَنْ أَعْلَمَ، إِنْ كُنْتَ نَبِيًّا لَمْ يَضُرَّكَ، وَإِنْ كُنْتَ مَلَكًا أَرَحْتُ النَّاسَ مِنْكَ. فَأَمَرَ بِهَا فَقُتِلَتْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ وَهُوَ ضَعِيفٌ. قُلْتُ: لِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ وَغَيْرِهَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک یہودی عورت نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھنی ہوئی بکری کا گوشت پیش کیا آپ نے اس میں سے کھا لیا پھر آپ نے فرمایا: اس بکری نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ اس میں زہر ملایا گیا ہے اس کے کھانے کی وجہ سے سیدنا بشر بن براہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو پیغام بھیج کر (بلوا کر دریافت کیا) تم نے ایسا کیوں کیا اس نے یہ بتایا کہ میں نے یہ اس لئے کیا ہے تاکہ مجھے یہ پتہ چل جائے کہ اگر آپ نبی ہوئے تو یہ آپ کو نقصان نہیں پہنچائے گا اور اگر آپ بادشاہ ہوئے تو میں آپ سے لوگوں کو نجات دلوا دوں گی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کے بارے میں حکم دیا تو اسے قتل کر دیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن محمد وراق ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کے مختلف طرق ہیں جو نبوۃ کی علامات سے متعلق باب اور دیگر ابواب میں آئیں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10739]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1202)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1202»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
13. بَابُ لَا قَوَدَ إِلَّا بِالسَّيْفِ .
قصاص صرف تلوار کے ذریعے لیا جائے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10740
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا قَوَدَ إِلَّا بِالسَّيْفِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو مُعَاذٍ سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قصاص صرف تلوار کے ذریعے لیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومعاذ سلیمان بن ارقم ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10740]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10044)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2668، وأخرجه مسند البزار برقم: 3663»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں