🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابُ قَتْلِ الْخَطَأِ وَالْعَمْدِ
قتل خطا اور قتل عمد کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10721
وَبِسَنَدِهِ عَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ شِبْهَ الْعَمْدِ الْحَجَرُ وَالْعَصَا.
اسی سند کے ساتھ سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے (یہ دونوں حضرات فرماتے ہیں:) ”شبہ عمد وہ ہے جو پتھر یا عصا کے ذریعے ہو“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10721]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9727)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10722
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ; أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ: شِبْهُ الْعَمْدِ الْحَجَرُ وَالْعَصَا وَالسَّوْطُ وَالدَّفْعَةُ، وَكُلُّ شَيْءٍ عَمَدْتَهُ بِهِ، فَفِيهِ التَّغْلِيظُ فِي الدِّيَةِ، وَالْخَطَأُ أَنْ يَرْمِيَ شَيْئًا فَيُخْطِئَ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ بَيْنَ ابْنِ أَبِي لَيْلَى وَابْنِ مَسْعُودٍ، وَرِجَالُهُ إِلَى ابْنِ أَبِي لَيْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
محمد بن عبدالرحمن بن ابولیلی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”شبہ عمد پتھر یا عصا یا کوڑے یا دھکا دینے کے ذریعے ہوتا ہے، اور ہر وہ چیز جس میں تم نے عمد کیا تھا اس میں دیت مغلظہ لازم ہو گی اور قتل خطا یہ ہے: کسی نے کوئی چیز پھینکی اور وہ غلطی سے (مقتول کو) لگ گئی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ابن ابولیلی اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے درمیان اس روایت کی سند منقطع ہے ابن ابولیلی تک اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10722]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9726)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10723
وَعَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ قَالَ: اخْتَلَفَتْ سُيُوفُ الْمُسْلِمِينَ عَلَى الْيَمَانِ أَبِي حُذَيْفَةَ يَوْمَ أُحُدٍ فَقَتَلُوهُ، وَلَا يَعْرِفُونَهُ، فَأَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَدِيَهُ، فَتَصَدَّقَ حُذَيْفَةُ بِدِيَتِهِ عَلَى الْمُسْلِمِينَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا محمود بن لبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوۂ احد کے موقع پر مسلمانوں کی تلواریں آپس میں ٹکرائیں جس کے نتیجے میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے سیدنا والد یمان رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے، مسلمانوں نے انہیں پہچانے بغیر قتل کر دیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی دیت دینے کا ارادہ کیا تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے مسلمانوں کو ان کی دیت معاف کر دی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے، اور ثقہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10723]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (429/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23127»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
9. بَابُ الْقَوْمِ يَزْدَحِمُونَ فَيَقَعُ بَعْضُهُمْ فَيَتَعَلَّقُ بِغَيْرِهِ
کچھ لوگوں کا ہجوم تھا ان میں سے کوئی شخص (گڑھے وغیرہ میں گرنے لگا اور اس) نے دوسرے کو پکڑ لیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10724
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْيَمَنِ، فَانْتَهَيْنَا إِلَى قَوْمٍ قَدْ بَنَوْا زُبْيَةً لِلْأَسَدِ، فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ يَتَدَافَعُونَ إِذْ سَقَطَ رَجُلٌ، فَتَعَلَّقَ بِآخَرَ، ثُمَّ تَعَلَّقَ بِآخَرَ حَتَّى صَارُوا فِيهَا أَرْبَعَةً، فَجَرَحَهُمُ الْأَسَدُ، فَانْتَدَبَ لَهُ رَجُلٌ بِحَرْبَةٍ فَقَتَلَهُ، وَمَاتُوا مِنْ جِرَاحَتِهِمْ كُلُّهُمْ.
فَقَامَ أَوْلِيَاءُ الْأَوَّلِ إِلَى أَوْلِيَاءِ الْآَخَرِ، فَأَخْرَجُوا السِّلَاحَ لِيَقْتُلُوهُ، فَأَتَاهُمْ عَلِيٌّ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - عَلَى تَفِيئَةِ ذَلِكَ، فَقَالَ: تُرِيدُونَ أَنْ تُقَاتِلُوا وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَيٌّ، إِنِّي أَقْضِي بَيْنَكُمْ قَضَاءً إِنْ رَضِيتُمْ فَهُوَ الْقَضَاءُ، وَإِلَّا حَجَرَ بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ حَتَّى تَأْتُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَكُونَ الَّذِي يَقْضِي بَيْنَكُمْ، فَمَنْ عَدَا بَعْدَ ذَلِكَ فَلَا حَقَّ لَهُ.
اجْمَعُوا لِي مِنْ قَبَائِلِ الَّذِينَ حَفَرُوا الْبِئْرَ، رُبُعَ الدِّيَةِ، وَثُلُثَ الدِّيَةِ، وَنِصْفَ الدِّيَةِ، وَالدِّيَةَ كَامِلَةً، فَلِلْأَوَّلِ الرُّبُعُ لِأَنَّهُ هَلَكَ مِنْ فَوْقِهِ، وَالثَّانِي ثُلُثُ الدِّيَةِ، وَالثَّالِثِ نِصْفُ الدِّيَةِ، فَأَبَوْا أَنْ يَرْضَوْا.
فَأَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ قَائِمٌ عِنْدَ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ فَقَصُّوا عَلَيْهِ الْقِصَّةَ، فَقَالَ:" أَنَا أَقْضِي بَيْنَكُمْ". وَاحْتَبَى، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: إِنَّ عَلِيًّا قَضَى فِينَا فَقَصُّوا عَلَيْهِ الْقِصَّةَ، فَأَجَازَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یمن بھیجا میں کچھ ایسے لوگوں کے پاس آیا جنہوں نے شیر کے لئے گڑھا تیار کیا تھا۔ ابھی وہ وہاں موجود تھے کہ اسی دوران وہ ایک دوسرے کو پرے کرنے لگے ان میں سے ایک شخص (گڑھے میں گرنے لگا۔ اس نے دوسرے کو پکڑ لیا دوسرے نے تیسرے کو پکڑ لیا یہاں تک کہ چار افراد اس میں سے گر گئے شیر نے آ کے ان کو زخمی کیا تو باقی لوگوں میں سے ایک نے نیزہ پکڑا اور شیر کو مار دیا وہ چاروں لوگ اس شیر کے زخمی کرنے کی وجہ سے مر گئے پہلے شخص کے پسماندگان دوسرے شخص کے پسماندگان کے پاس آئے اور انہوں نے ہتھیار نکال لئے تاکہ اسے قتل کر دیں۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ ان لوگوں کے پاس آئے یہ اس واقعہ کے فوراً بعد کی بات ہے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ یہ چاہتے ہو کہ تم ایک دوسرے کو قتل کر دو حالانکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے درمیان زندہ ہیں میں تم لوگوں کو فیصلہ دیتا ہوں اگر تم لوگ اس سے راضی ہو گئے تو یہی فیصلہ شمار ہو گا ورنہ پھر تم ایک دوسرے کو تصرف سے روک دینا اور پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جانا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے درمیان فیصلہ کریں گے پھر اس کے بعد جو شخص زیادتی کرے گا اسے کوئی حق حاصل نہیں ہو گا جن قبائل کے لوگ اس گڑھے کو کھودنے میں شریک تھے تم ان سے ایک، ایک چوتھی دیت ایک، ایک تہائی دیت ایک، ایک نصف دیت اور ایک مکمل دیت جمع کر کے مجھے دو پہلے شخص کو ایک چوتھائی دیت ملے گی کیونکہ اس نے اپنے اوپر والے شخص کو ہلاکت کا شکار کیا۔ دوسرے کو ایک تہائی دیت ملے گی تیسرے کو نصف دیت ملے گی ان لوگوں نے اس بات سے راضی ہونے سے انکار کر دیا پھر وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مقام ابراہیم کے پاس کھڑے ہوئے تھے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پورا واقعہ سنایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہوں پھر آپ احتباء کے طور پر تشریف فرما ہوئے حاضرین میں سے ایک صاحب نے کہا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں فیصلہ دیا ہے پھر انہوں نے پورا واقعہ بیان کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس فیصلے کو برقرار رکھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10724]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (573)، أخرجه مسند أحمد برقم: 574، وأخرجه مسند البزار برقم: 732، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4898»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10725
وَفِي رِوَايَةٍ: وَلِلرَّابِعِ الدِّيَةُ كَامِلَةً.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ حَنَشٌ وَثَّقَهُ أَبُو دَاوُدَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: چوتھے شخص کو مکمل دیت ملے گی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حنش ہے، جسے امام ابوداؤد نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10725]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (574)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10726
وَعَنْ حَنَشِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ أَنَّهُمُ احْتَفَرُوا بِئْرًا بِالْيَمَنِ فَسَقَطَ فِيهَا الْأَسَدُ، فَأَصْبَحُوا يَنْظُرُونَ إِلَيْهِ فَوَقَعَ رَجُلٌ فِي الْبِئْرِ فَتَعَلَّقَ بِرَجُلٍ فَتَعَلَّقَ الْآخَرُ بِآخَرَ فَتَعَلَّقَ الْآخَرُ بِآخَرَ حَتَّى كَانُوا أَرْبَعَةً فَسَقَطُوا فِي الْبِئْرِ جَمِيعًا فَجَرَحَهُمُ الْأَسَدُ، فَتَنَاوَلَهُ رَجُلٌ بِرُمْحِهِ فَقَتَلَهُ، فَقَالَ النَّاسُ لِلْأَوَّلِ: أَنْتَ قَتَلْتَ أَصْحَابَنَا وَعَلَيْكَ دِيَتُهُمْ، فَأَتَى أَصْحَابُهُ فَكَادُوا يَقْتَتِلُونَ، فَقَدِمَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَلَى تِلْكَ الْحَالِ فَسَأَلُوهُ، فَقَالَ: سَأَقْضِي بَيْنَكُمْ بِقَضَاءٍ فَمَنْ رَضِيَ مِنْكُمْ جَازَ عَلَيْهِ رِضَاهُ، وَمَنْ سَخِطَ مِنْكُمْ فَلَا حَقَّ لَهُ حَتَّى تَأْتُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَقْضِيَ بَيْنَكُمْ، قَالُوا: نَعَمْ.
قَالَ: فَاجْمَعُوا مِمَّنْ حَفَرَ الْبِئْرَ مِنَ النَّاسِ رُبُعَ دِيَةٍ وَثُلُثَ دِيَةٍ وَدِيَةً تَامَّةً. لِلْأَوَّلِ رُبُعُ دِيَةٍ لِأَنَّهُ هَلَكَ فَوْقَهُ ثَلَاثَةٌ. وَلِلثَّانِي ثُلُثُ دِيَةٍ لِأَنَّهُ هَلَكَ فَوْقَهُ اثْنَانِ. وَلِلثَّالِثِ نِصْفُ دِيَةٍ لِأَنَّهُ هَلَكَ فَوْقَهُ وَاحِدٌ. وَلِلْآخِرِ الدِّيَةُ التَّامَّةُ. فَإِنْ رَضِيتُمْ فَهَذَا بَيْنَكُمْ قَضَاءٌ، وَإِنْ لَمْ تَرْضَوْا فَلَا حَقَّ لَكُمْ حَتَّى تَأْتُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
فَأَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعَامَ الْمُقْبِلَ فَقَصُّوا عَلَيْهِ، فَقَالَ:" أَنَا أَقْضِي بَيْنَكُمْ إِنْ شَاءَ اللَّهُ". وَهُوَ جَالِسٌ فِي مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنَّ عَلِيًّا قَضَى بَيْنَنَا، فَقَالَ:" كَيْفَ قَضَى بَيْنَكُمْ؟". فَقَصُّوا عَلَيْهِ، فَقَالَ:" هُوَ مَا قَضَى بَيْنَكُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ فِي آخِرِهِ: لَا يُرْوَى عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ. قُلْتُ: وَلَمْ يَقُلْ عَنْ عَلِيٍّ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
حنش بن معتمر بیان کرتے ہیں: ان لوگوں نے یمن میں ایک کنواں کھودا جس میں شیر گر گیا وہ لوگ شیر کو دیکھنے لگے ان میں سے ایک شخص کنویں میں گرنے لگا، تو اس نے دوسرے کو پکڑ لیا دوسرے نے تیسرے کو پکڑ لیا تیسرے نے چوتھے کو پکڑ لیا یہاں تک کہ وہ چار افراد ہو گئے اور وہ سب کنویں میں گر گئے شیر نے انہیں زخمی کیا ایک شخص نے اپنا نیزہ شیر کو مار کر اسے قتل کر دیا لوگوں نے پہلے شخص (کے پسماندگان) سے کہا: تم نے ہمارے ساتھیوں کو قتل کیا ہے، تو ان کی دیت تم پر لاگو ہو گی پھر وہ اپنے ساتھیوں کے پاس آیا اس بات پر ان کا جھگڑا ہونے لگا اسی دوران سیدنا علی رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: میں تمہارے درمیان ایک فیصلہ دیتا ہوں تم میں سے جو شخص اس سے راضی ہو گا، تو اس کی رضامندی کی بنیاد پر اس کو برقرار رکھا جائے گا، اور اگر کوئی شخص اس سے ناراض ہو گا، تو اسے کوئی حق نہیں ہو گا اور اسے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جانا پڑے گا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے درمیان اس بارے میں فیصلہ کریں گے لوگوں نے کہا: ٹھیک ہے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پھر جن لوگوں نے بھی کنویں کی کھدائی میں حصہ لیا تھا ان افراد سے ایک چوتھائی دیت، ایک تہائی دیت اور ایک مکمل دیت جمع کرو پہلے شخص کو ایک چوتھائی دیت ملے گی کیونکہ اس کے اوپر تین افراد ہلاکت کا شکار ہوئے دوسرے کو ایک تہائی دیت ملے گی کیونکہ اس کے اوپر دو افراد ہلاکت کا شکار ہوئے تیسرے کو نصف دیت ملے گی کیونکہ اس کے اوپر ایک شخص ہلاکت کا شکار ہوا اور آخری شخص کو مکمل دیت ملے گی اگر تم لوگ اس سے راضی ہو، تو ٹھیک ہے، اور اگر تم راضی نہیں ہو، تو تمہیں کوئی حق نہیں ہے جب تک تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہیں جاتے۔ وہ لوگ اگلے سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو پورا واقعہ سنایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اللہ نے چاہا تو میں تمہارے درمیان فیصلہ کر دوں گا اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مقام ابراہیم کے پاس تشریف فرما تھے ایک صاحب کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہمارے درمیان ایک فیصلہ دے چکے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے تمہارے درمیان کیا فیصلہ دیا ہے؟ ان لوگوں نے پوری بات سنائی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فیصلہ وہی ہو گا جو اس نے تمہارے بارے میں دیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ انہوں نے اس کے آخر میں یہ کہا: ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے
یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: انہوں نے یہ نہیں کہا: کہ یہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10726]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1532)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1312، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 9580»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
10. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَوَدِ وَالْقِصَاصِ، وَمَنْ لَا قَوَدَ عَلَيْهِ
بدلے اور قصاص کے بارے میں کیا منقول ہے؟ اور کس شخص پر بدلہ دینا لازم نہیں ہو گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10727
عَنْ مِرْدَاسِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ: رَمَى رَجُلٌ أَخًا لَهُ فَقَتَلَهُ فَفَرَّ، فَوَجَدْنَاهُ عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ فَانْطَلَقْنَا بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَأَقَادَنَا مِنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ السُّحَيْمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
مرداس بن عروہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اپنے بھائی کو تیر مار کر اسے قتل کر دیا پھر وہ بھاگ کھڑا ہوا ہم نے اسے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس پایا ہم اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس سے بدلہ دلوایا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر سحیمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10727]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (299/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10728
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ يُقَادَ الْعَبْدُ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْبُنَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ دو آدمیوں کے مقابلے میں کسی غلام سے بدلہ لیا جائے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ثابت بنانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10728]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1529)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6905»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10729
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَتْ جَارِيَةٌ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقَالَتْ: إِنَّ سَيِّدِي اتَّهَمَنِي، فَأَقْعَدَنِي عَلَى النَّارِ حَتَّى احْتَرَقَ فَرْجِي فَقَالَ لَهَا عُمَرُ: هَلْ رَأَى ذَلِكَ عَلَيْكِ؟ قَالَتْ: لَا. قَالَ: فَاعْتَرَفْتِ لَهُ بِشَيْءٍ؟ قَالَتْ: لَا. قَالَ عُمَرُ: عَلَيَّ بِهِ.
فَلَمَّا أَتَى عُمَرَ الرَّجُلُ، قَالَ: أَتُعَذِّبُ بِعَذَابِ اللَّهِ؟ قَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، اتَّهَمْتُهَا فِي نَفْسِهَا، قَالَ: رَأَيْتَ ذَلِكَ عَلَيْهَا؟ قَالَ: لَا. قَالَ: فَاعْتَرَفَتْ لَكَ بِهِ؟ قَالَ: لَا. قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَوْ لَمْ أَسْمَعْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يُقَادُ مَمْلُوكٌ مِنْ مَالِكِهِ، وَلَا وَلَدٌ مِنْ وَالِدِهِ" لَأَقَدْتُهَا مِنْكَ. فَبَرَّزَهُ فَضَرَبَهُ مِائَةَ سَوْطٍ ثُمَّ قَالَ: اذْهَبِي فَأَنْتِ حُرَّةٌ لِوَجْهِ اللَّهِ، وَأَنْتِ مُوَلَاةُ اللَّهِ وَرَسُولِهِ، أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ حُرِّقَ بِالنَّارِ أَوْ مُثِّلَ بِهِ، فَهُوَ حُرٌّ، وَهُوَ مَوْلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ".
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ بَعْضَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ عِيسَى الْقُرَشِيُّ، وَقَدْ ذَكَرَهُ الذَّهَبِيُّ فِي الْمِيزَانِ، وَذَكَرَ لَهُ هَذَا الْحَدِيثَ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ جَرْحًا وَبَيَّضَ لَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک لڑکی سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آئی اور بولی: میرے مالک نے مجھ پر تہمت عائد کی، اور اس نے مجھے آگ پر بٹھا دیا جس کے نتیجے میں میری شرمگاہ جل گئی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کنیز سے فرمایا: کیا اس نے تمہیں کچھ کرتے ہوئے دیکھا تھا اس نے کہا: جی نہیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا تم نے اس کے سامنے کسی جرم کا اعتراف کیا تھا اس نے جواب دیا: جی نہیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اسے میرے پاس لایا جائے اس شخص کو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس لایا گیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم اللہ کے عذاب کی طرح عذاب دیتے ہو اس نے عرض کی: اے امیر المؤمنین میں نے اس کی ذات کے حوالے سے اس پر تہمت عائد کی تھی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا تم نے اسے ایسا کرتے ہوئے دیکھا تھا اس نے جواب دیا: جی نہیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا اس نے تمہارے سامنے اعتراف کیا تھا اس شخص نے جواب دیا: جی نہیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے اگر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا: ”غلام کو اس کے مالک سے اور بچے کو اس کے باپ سے بدلہ نہیں دلوایا جائے گا“۔ تو میں نے اس عورت کو تم سے بدلہ دلوانا تھا پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اسے لوگوں کے سامنے لے کر آئے اور اسے ایک سو کوڑے لگوائے پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (کنیز سے فرمایا:) تم جاؤ! تم اللہ کی ذات کی خاطر آزاد ہو اور تم اللہ اور اس کے رسول کی آزاد کی ہوئی کنیز ہو میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جسے آگ کے ذریعے جلایا جائے یا جس کا مثلہ کیا جائے تو وہ آزاد شمار ہو گا اور وہ اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے آزاد کردہ شمار ہو گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن عیسیٰ قرشی ہے جس کا ذکر امام ذہبی نے ”میزان الاعتدال“ میں کیا ہے۔ انہوں نے اس راوی کے حوالے سے یہ حدیث ذکر کی ہے، اور انہوں نے اس راوی کے بارے میں کوئی جرح ذکر نہیں کی ہے۔ انہوں نے اس کے بارے میں جگہ خالی چھوڑ دی ہے اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10729]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8164»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10730
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ: أَنَّ زِنْبَاعًا أَبَا رَوْحٍ وَجَدَ مَعَ غُلَامٍ لَهُ جَارِيَةً لَهُ، فَجَدَعَ أَنْفَهُ وَجَبَّهُ، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَنْ فَعَلَ هَذَا بِكَ؟". قَالَ: زِنْبَاعٌ، فَدَعَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا حَمَلَكَ عَلَى هَذَا؟". فَقَالَ: كَانَ مِنْ أَمْرِهِ كَذَا وَكَذَا.
فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلْعَبْدِ:" اذْهَبْ فَأَنْتَ حُرٌّ". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَوْلَى مَنْ أَنَا؟ فَقَالَ:" مَوْلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ" فَأَوْصَى بِهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمُسْلِمِينَ.
فَلَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَاءَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ، فَقَالَ: وَصِيَّةُ رَسُولِ اللَّهِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: نَعَمْ، تَجْرِي عَلَيْكَ النَّفَقَةَ وَعَلَى عَيَالِكَ، فَأَجْرَاهَا عَلَيْهِ حَتَّى قُبِضَ أَبُو بَكْرٍ، فَلَمَّا اسْتُخْلِفَ عُمَرُ جَاءَهُ، فَقَالَ: وَصِيَّةُ رَسُولِ اللَّهِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ، أَيْنَ تُرِيدُ؟ قَالَ: مِصْرَ فَكَتَبَ عُمَرُ إِلَى صَاحِبِ مِصْرَ أَنْ يُعْطِيَهُ أَرْضًا يَأْكُلُهَا.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طَرِيقٌ فِي الْعِتْقِ.
سیدنا عبدالله بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: زنباع ابوروح نے اپنے غلام کے ساتھ اپنی کنیز کو پایا تو اپنے غلام کی ناک کاٹ دی اور اس کی شرمگاہ کاٹ دی وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا تمہارے ساتھ یہ سلوک کس نے کیا ہے اس غلام نے بتایا کہ زنباع نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زنباع کو بلوایا اور فرمایا تم نے ایسا کیوں کیا اس نے بتایا کہ اس غلام نے یہ یہ جرم کیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غلام سے فرمایا: تم جاؤ تم آزاد ہو اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں کس کا آزاد کردہ غلام شمار ہوؤں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ اور اس کے رسول کے آزاد کردہ شمار ہو گے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس غلام کے بارے میں مسلمانوں کو تلقین کی جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا تو وہ غلام سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس نے کہا: اللہ اور اس کے رسول کی ہدایت کے مطابق کچھ کیجئے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ٹھیک ہے تمہیں خرچ ملے گا تمہارے گھر والوں کو خرچ ملے گا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس کا خرچ مقرر کیا یہاں تک کہ جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ خلیفہ مقرر ہوئے تو وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور بولا: اللہ کے رسول کی وصیت کے بارے میں (آپ کیا کریں گے)۔ انہوں نے کہا: ٹھیک ہے تم کیا چاہتے ہو؟ اس نے کہا: میں مصر جانا چاہتا ہوں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مصر کے گورنر کے نام خط لکھا کہ اسے اتنی زمین دے دی جائے کہ جہاں سے وہ کھا پی سکے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ اس سے پہلے اس روایت کا ایک طریق غلام آزاد کرنے سے متعلق باب میں گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10730]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5201) اخرجه احمد فى المسند (6710)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6671»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں