الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
189. 29 - 16 - سُورَةُ الْحِجْرِ
سورت حجر کا بیان جن لوگوں نے کفر کیا وہ یہ آرزو کریں گے کہ کاش وہ (دنیا میں) مسلمان ہوتے“
حدیث نمبر: 11104
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا اجْتَمَعَ أَهْلُ النَّارِ فِي النَّارِ وَمَعَهُمْ مَنْ شَاءَ اللَّهُ مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ قَالَ الْكُفَّارُ لِلْمُسْلِمِينَ: أَلَمْ تَكُونُوا مُسْلِمِينَ؟ قَالُوا: بَلَى، قَالُوا: فَمَا أَغْنَى عَنْكُمْ إِسْلَامُكُمْ وَقَدْ صِرْتُمْ مَعَنَا فِي النَّارِ؟ قَالُوا: كَانَتْ لَنَا ذُنُوبٌ فَأُخِذْنَا بِهَا. فَسَمِعَ اللَّهُ مَا قَالُوا، فَأَمَرَ مَنْ كَانَ فِي النَّارِ مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ فَأُخْرِجُوا، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ مِنْ بَقِيَ مِنَ الْكُفَّارِ فِي النَّارِ قَالُوا: يَا لَيْتَنَا كُنَّا مُسْلِمِينَ فَنَخْرُجَ كَمَا خَرَجُوا". ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ الر تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ وَقُرْآنٍ مُبِينٍ رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ نَافِعٍ الْأَشْعَرِيُّ، قَالَ أَبُو دَاوُدَ: مَتْرُوكٌ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: هَذَا تَجَاوُزٌ فِي الْحَدِّ، فَلَا يَسْتَحِقُّ التَّرْكَ، فَقَدْ حَدَّثَ عَنْهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اہل جہنم جہنم میں اکٹھے ہوں گے اور ان کے ساتھ جتنا اللہ کو منظور ہو گا اتنے اہل قبلہ ہوں گے، تو کفار مسلمانوں سے یہ کہیں گے کہ کیا تم لوگ مسلمان نہیں تھے؟ وہ جواب دیں گے: جی ہاں! تو کفار کہیں گے تمہارا اسلام تمہارے کس کام آیا جبکہ تم بھی ہمارے ساتھ جہنم میں ہو؟ تو وہ لوگ کہیں گے ہمارے کچھ گناہ تھے جس کی وجہ سے ہماری گرفت کی گئی اللہ تعالیٰ کفار کے قول کو سنے گا، تو اہل قبلہ سے تعلق رکھنے والے جہنم میں موجود افراد کے بارے میں حکم دے گا انہیں وہاں سے نکالا جائے گا جب جہنم میں باقی رہ جانے والے کفار یہ صورت حال دیکھیں گے، تو کہیں گے کاش ہم بھی مسلمان ہوتے تو ہم بھی یوں ہی نکل جاتے جس طرح یہ لوگ نکل گئے ہیں پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تلاوت کی: میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں مردود شیطان ہے“۔ ”الر یہ کتاب اور قرآن مبین کی آیات ہیں جن لوگوں نے کفر کیا وہ یہ آرزو کریں گے کہ کاش وہ مسلمان ہوتے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن نافع اشعری ہے امام ابوداؤد کہتے ہیں: یہ متروک ہے امام ذہبی کہتے ہیں: اس نے حد سے تجاوز کیا تھا لیکن یہ ترک کیے جانے کا مستحق نہیں ہے کیونکہ امام أحمد بن حنبل اور دیگر حضرات نے اس سے روایات نقل کی ہیں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11104]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن نافع اشعری ہے امام ابوداؤد کہتے ہیں: یہ متروک ہے امام ذہبی کہتے ہیں: اس نے حد سے تجاوز کیا تھا لیکن یہ ترک کیے جانے کا مستحق نہیں ہے کیونکہ امام أحمد بن حنبل اور دیگر حضرات نے اس سے روایات نقل کی ہیں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11104]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3008»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11105
وَعَنْ زَكَرِيَّا بْنِ يَحْيَى صَاحِبِ الْعَصَبِ قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا غَالِبٍ عَنْ قَوْلِهِ تَعَالَى: رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" نَزَلَتْ فِي الْخَوَارِجِ حِينَ رَأَوْا تَجَاوُزَ اللَّهِ عَنِ الْمُسْلِمِينَ وَعَنِ الْأَئِمَّةِ وَالْجَمَاعَةِ، قَالُوا: يَا لَيْتَنَا كُنَّا مُسْلِمِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَزَكَرِيَّا وَالرَّاوِي عَنْهُ لَمْ أَعْرِفْهُمَا.
زکریا بن یحیی بیان کرتے ہیں: میں نے ابوغالب سے اللہ تعالٰی کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جن لوگوں نے کفر کیا وہ یہ آرزو کریں گے کہ کاش وہ مسلمان ہوتے“۔ تو ابوغالب نے بتایا سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”یہ آیت خوارج کے بارے میں نازل ہوئی ہے جب وہ لوگ یہ دیکھیں گے کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں، ان کے حکمرانوں اور ان کی جماعت سے درگزر کیا ہے، تو وہ یہ کہیں گے کہ کاش ہم بھی مسلمان ہوتے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے زکریا نامی شخص اور اس سے روایت کرنے والے شخص سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11105]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے زکریا نامی شخص اور اس سے روایت کرنے والے شخص سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11105]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8048)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8048»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
190. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَأَرْسَلْنَا الرِّيَاحَ لَوَاقِحَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ہم ہواؤں کو بوجھل کر کے بھیجتے ہیں“
حدیث نمبر: 11106
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ: وَأَرْسَلْنَا الرِّيَاحَ لَوَاقِحَ قَالَ: يُرْسِلُ اللَّهُ الرِّيحَ فَيَحْمِلُ الْمَاءَ، فَيَمُرُّ سَحَابٌ، فَيُدِرُّ كَمَا تُدِرُّ اللِّقْحَةُ، ثُمَّ تُمْطِرُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور ہم ہواؤں کو بوجھل کر کے بھیجتے ہیں“۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: وہ ہوا کو بھیجتا ہے وہ پانی کو اٹھاتی ہے جب بادل آتا ہے، تو وہ یوں بارش برساتا ہے جس طرح اونٹنی دودھ دیتی ہے، تو بارش ہو جاتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11106]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11106]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9080)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
191. قَوْلُهُ تَعَالَى: نَبِّئْ عِبَادِي أَنِّي أَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم میرے بندوں کو یہ اطلاع دے دو کہ بے شک میں مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا ہوں“
حدیث نمبر: 11107
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِنَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ وَقَدْ عَرَضَ لَهُمْ شَيْءٌ يُضْحِكُهُمْ، فَقَالَ:" أَتَضْحَكُونَ وَذِكْرُ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ؟". فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ نَبِّئْ عِبَادِي أَنِّي أَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ وَأَنَّ عَذَابِي هُوَ الْعَذَابُ الْأَلِيمُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کچھ اصحاب کے پاس سے گزرے ان کے سامنے کوئی ایسی صورت حال سامنے آئی تھی جس کی وجہ سے وہ لوگ ہنس رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم لوگ ہنس رہے ہو؟ جبکہ جنت اور جہنم کا ذکر تمہارے درمیان ہوتا ہے، تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”تم میرے بندوں کو یہ اطلاع دے دو کہ بے شک میں مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا ہوں اور بے شک میرا عذاب دردناک عذاب ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11107]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11107]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2216»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
192. قَوْلُهُ تَعَالَى: لَعَمْرُكَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”لعمرک“
حدیث نمبر: 11108
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: لَعَمْرُكَ قَالَ: لَحَيَاتُكَ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ”العمرك“ کے بارے میں یہ فرماتے ہیں: یعنی تمہاری زندگی کی قسم ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11108]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11108]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابو يعلى فى المسند (2745)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
193. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ہم نے تمہیں دو مرتبہ پڑھی جانے والی سات چیزیں عطا کیں“
حدیث نمبر: 11109
عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُعْطِيتُ مَكَانَ التَّوْرَاةِ السَّبْعَ الطِّوَالَ"، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عِمْرَانُ الْقَطَّانُ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے تورات کی جگہ سات طویل (سورتیں) عطا کی گئی ہیں“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمران قطان ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11109]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمران قطان ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11109]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (75/22) أخرجه احمد فى المسند (107/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16534»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 11110
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ: (وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي) قَالَ: هِيَ السَّبْعُ الطِّوَالُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور ہم نے تمہیں دو مرتبہ پڑھی جانے والی سات چیزیں عطا کی ہیں“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس سے مراد سات طویل سورتیں ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11110]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11110]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11038)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
194. قَوْلُهُ تَعَالَى: كَمَا أَنْزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِمِينَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جس طرح ہم نے تقسیم کرنے والوں پر نازل کیا“
حدیث نمبر: 11111
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أَرَأَيْتَ قَوْلَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: كَمَا أَنْزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِمِينَ مَنِ الْمُقْتَسِمِينَ؟ قَالَ:" الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى". قَالَ: الَّذِينَ جَعَلُوا الْقُرْآنَ عِضِينَ مَا عِضِينُ؟ قَالَ:" آمَنُوا بِبَعْضٍ وَكَفَرُوا بِبَعْضٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ حَبِيبُ بْنُ حَسَّانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا اس نے عرض کی: اللہ تعالی کے اس فرمان کے بارے میں آپ کا کیا فرمان ہے: ”جس طرح ہم نے تقسیم کرنے والوں پر نازل کیا“۔ تو یہ تقسیم کرنے والے لوگ کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہودی اور عیسائی، اس نے کہا: اللہ تعالٰی نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے: ”جنہوں نے قرآن کو عضین“۔ تو یہاں عضین سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ وہ کچھ حصے پر ایمان لاتے ہیں، اور کچھ کا انکار کرتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حبیب بن حسان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11111]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حبیب بن حسان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11111]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6200»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
195. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِينَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک مذاق اڑانے والوں کے مقابلے میں ہم نے تمہاری کفایت کر دی ہے“
حدیث نمبر: 11112
عَنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أُنَاسٍ بِمَكَّةَ، فَجَعَلُوا يَغْمِزُونَ فِي قَفَاهُ وَيَقُولُونَ: هَذَا الَّذِي يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ! وَمَعَهُ جِبْرِيلُ، فَغَمَزَ جِبْرِيلُ بِإِصْبَعِهِ فَوَقَعَ مِثْلُ الظُّفْرِ فِي أَجْسَادِهِمْ، فَصَارَتْ قُرُوحًا حَتَّى نَتُنُوا، فَلَمْ يَسْتَطِعْ أَحَدٌ أَنْ يَدْنُوَ مِنْهُمْ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ دِرْهَمٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَوَثَّقَهُ الْفَلَّاسُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے ان لوگوں نے آپ کے پیچھے آپ پر تنقید کرنا شروع کی اور یہ کہنا شروع کیا کہ یہ وہ صاحب ہیں جو یہ کہتے ہیں: وہ نبی ہیں۔ سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ انہوں نے اپنی انگلی کے ذریعے ایک شخص کو ٹہوکہ دیا (یا اشارہ کیا) تو ان کے جسموں میں پھوڑے کی مانند نمودار ہوا، اور وہ چیز زخم بن گئی، یہاں تک کہ ان کے جسم بد بودار ہو گئے، کوئی شخص ان کے قریب نہیں جا سکتا تھا، تو اللہ تعالی نے یہ آیت نازل کی: ”مذاق اڑانے والوں کے مقابلے میں ہم نے تمہاری کفایت کر دی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن درہم ہے، جسے یحییٰ بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے، اور فلاس نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11112]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن درہم ہے، جسے یحییٰ بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے، اور فلاس نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11112]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2222)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7123»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11113
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِينَ قَالَ: الْمُسْتَهْزِئِينَ: الْوَلِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ وَالْأَسْوَدُ بْنُ عَبْدِ يَغُوثَ وَالْأَسْوَدُ بْنُ الْمُطَّلِبِ أَبُو زَمْعَةَ مِنْ بَنِي أَسَدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى وَالْحَرْثُ بْنُ عَيْطَلٍ السَّهْمِيُّ وَالْعَاصِي بْنُ وَائِلٍ السَّهْمِيُّ، فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَشَكَاهُمْ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَرَاهُ الْوَلِيدَ بْنَ الْمُغِيرَةِ، فَأَشَارَ إِلَى أَبْجَلِهِ، فَقَالَ: مَا صَنَعْتَ شَيْئًا؟ فَقَالَ: أَكْفَيْتُكَهُ. ثُمَّ أَرَاهُ الْحَرْثَ بْنَ عَيْطَلٍ السَّهْمِيَّ فَأَوْمَأَ إِلَى بَطْنِهِ، فَقَالَ: مَا صَنَعْتَ شَيْئًا؟ فَقَالَ: أَكْفَيْتُكَهُ. ثُمَّ أَرَاهُ الْعَاصِي بْنَ وَائِلٍ فَأَوْمَأَ إِلَى أَخْمَصِهِ، فَقَالَ: مَا صَنَعْتَ شَيْئًا؟ فَقَالَ: أَكْفَيْتُكَهُ. فَأَمَّا الْوَلِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ فَمَرَّ بِرَجُلٍ مِنْ خُزَاعَةَ وَهُوَ يَرِيشُ نَبْلًا لَهُ، فَأَصَابَ أَبْجَلَهُ فَقَطَعَهَا. وَأَمَّا الْأَسْوَدُ بْنُ الْمُطَّلِبِ فَعَمِيَ، فَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ: عَمِيَ هَكَذَا، وَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ: نَزَلَ تَحْتَ شَجَرَةٍ فَجَعَلَ يَقُولُ: يَا بَنِيَّ أَلَا تَدْفَعُونَ عَنِّي؟ قَدْ هَلَكْتُ، أُطْعَنُ بِالشَّوْكِ فِي عَيْنِي، فَجَعَلُوا يَقُولُونَ: مَا نَرَى شَيْئًا؟ فَلَمْ يَزَلْ كَذَلِكَ حَتَّى عَمِيَتْ عَيْنَاهُ. وَأَمَّا الْأَسْوَدُ بْنُ عَبْدِ يَغُوثَ فَخَرَجَتْ فِي رَأْسِهِ قُرُوحٌ فَمَاتَ مِنْهَا. وَأَمَّا الْحَرْثُ بْنُ عَيْطَلٍ فَأَخَذَهُ الْمَاءُ الْأَصْفَرُ فِي بَطْنِهِ، حَتَّى خَرَجَ خَرْؤُهُ مِنْ فِيهِ، فَمَاتَ. وَأَمَّا الْعَاصِي بْنُ وَائِلٍ فَبَيْنَا هُوَ كَذَلِكَ دَخَلَتْ فِي رِجْلِهِ شَبْرَقَةٌ امْتَلَأَتْ مِنْهَا فَمَاتَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْحَكِيمِ النَّيْسَابُورِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”بے شک مذاق اُڑانے والوں کے مقابلے میں ہم نے تمہاری کفایت کر دی ہے“۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: مذاق اڑانے والے لوگ یہ تھے ولید بن مغیرہ، اسود بن عبديغوث، اسود بن مطلب ابوزمعہ جس کا تعلق بنواسد بن عبدالعزیٰ سے ہے، حارث بن عیطل سہی، عاص بن وائل سہمی سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے سامنے ان لوگوں کی شکایت کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جبرائیل علیہ السلام کو ولید بن مغیرہ دکھایا سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے اس کی ابجل نامی رگ کی طرف اشارہ کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے کچھ کیا ہے؟ سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا: آپ کے لئے میں نے اس کے حوالے سے کفایت کر دی ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حارث بن عیطل سہمی دکھایا سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے اس کے پیٹ کی طرف اشارہ کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے کچھ کیا ہے۔ انہوں نے کہا: آپ کی خاطر میں نے اس کے حوالے سے کفایت کر دی ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں عاص بن وائل دکھایا انہوں نے اس کی اخمس نامی رگ کی طرف اشارہ کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے کچھ کیا ہے، تو انہوں نے کہا: میں نے اس کے حوالے سے آپ کی کفایت کر دی ہے۔ جہاں تک ولید بن مغیرہ کا تعلق ہے، تو وہ خزاعہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے پاس سے گزرا جو اپنے تیر درست کر رہا تھا، تو اس کی ابجل نامی رگ کے اوپر وہ تیر لگا اور اس نے اس رگ کو کاٹ دیا جہاں تک اسود بن مطلب کا تعلق ہے، تو وہ نابینا ہو گیا ان میں سے کسی شخص نے یہ کہا: ہے کہ وہ ویسے ہی نابینا ہو گیا تھا اور بعض حضرات نے یہ بات بیان کی ہے کہ وہ ایک درخت کے نیچے ٹھہرا ہوا تھا اس نے یہ کہنا شروع کیا: اے میرے بیٹو کیا تم اسے مجھ سے دور نہیں کرتے ہو میں ہلاکت کا شکار ہو گیا ہوں میری آنکھوں میں کانٹا چبھ گیا ہے، تو وہ لوگ کہنے لگے ہمیں تو کچھ نظر نہیں آ رہا ہے، تو اسی طرح کی صورت حال رہی یہاں تک کہ اس شخص کی دونوں آنکھوں کی بینائی ختم ہو گئی۔ جہاں تک اسود بن عبدیغوث کا تعلق ہے، تو اس کے سر میں پھوڑا نکلا اور وہ اس کی وجہ سے مر گیا۔ جہاں تک حارث بن عیطل کا تعلق ہے، تو اس کے پیٹ میں زرد پانی بھر گیا یہاں تک کہ اس کے منہ سے اس کا پاخانہ باہر آنے لگا اور وہ مر گیا۔ جہاں تک عاص بن وائل کا تعلق ہے، تو اس کی ٹانگ میں ایک کانٹا لگا جس کی وجہ سے زخم بھر گیا اور وہ مر گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالحکیم نیشا پوری ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11113]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالحکیم نیشا پوری ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11113]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف